توجہ کے طلب گار لوگوں کا المیہ

پرانے زمانے میں اکثر بیویاں اپنے خاوند حضرات کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سر پر پٹی باندھ لیتی تھیں تاکہ میاں انھیں تسلی کے دو لفظ ہی بول دے۔ آج کل کے دور میں بھی ہمارے اردگرد بے شمار ایسی مثالیں موجود ہیں۔ ایک چھوٹا سا بچہ اپنی مصروف ماں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے روتا ہے تاکہ ماں اسے گود میں لے، بہلائے اور پیار کرے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال ہمیں اپنے معاشرے اور قومی منظرنامے پر بھی نظر آتی ہے۔

Read more

آدمی کو صرف چمچہ گیر ہونا چاہیئے

زاہد فخری صاحب کا ایک شاندار شعر ہے :۔ ”میں کہتا ہوں تیری آنکھیں قلوپطرہ سے ملتی ہیں وہ کہتی ہے میری آنکھیں تو آپس میں نہیں ملتی ” اگرچہ اس شعر میں شاعر محبوب کی خوشامد کر رہا تھا اور اچانک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تاہم یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ انسان تعریف کا رسیا ہے، خود نمائی کا بھوکا ہے اور ستائش کا مارا ہوا ہے۔ ہماری یہ خوش فہمی ہے کہ صرف عورت کو تعریف

Read more

تاریخ کا سبق اور لوٹ کھسوٹ

اردو زبان کے الفاظ میں سب سے پہلے جو لفظ انگریزی زبان میں داخل ہوئے ان میں سے ایک ”لوٹ کھسوٹ“ تھا جسے انگریزی میں صرف ”Loot“ کہتے ہیں۔ آکسفورڈ کی انگریزی لغت کے مطابق اٹھارویں صدی سے پہلے شاید ہی کسی نے ہندوستان سے باہر یہ لفظ سنا ہو تاہم اس کے بعد تیزی سے یہ لفظ پورے برطانیہ میں عام ہو گیا۔ اسکی وجہ شہرت ایسٹ انڈیا کمپنی کی وہ لوٹ مار تھی جس نے مغل سلطنت کے

Read more

میڈیا کی قوت ٹوٹ رہی ہے

امریکی صدر ٹرمپ کا ہر دوسرا بیان ”فیک نیوز“ یعنی جھوٹی خبروں کے خلاف ہوتا ہے۔ آپ کا ارشاد ہے کہ یہ ”مین سٹریم میڈیا“ نہیں بلکہ ”لیم سٹریم“ یعنی بہانے باز میڈیا ہے۔ آپ مزید فرماتے ہیں کہ میڈیا کے صحافی جن ”مستند ذرائع“ کے نام سے خبریں اور تبصرے چلاتے ہیں وہ سب جھوٹ ہوتے ہیں۔ امریکی صدر کی اپنے امریکی میڈیا کے بارے میں اس تند وتیز تنقید کا یہ اثر ہوا ہے کہ امریکی عوام نے

Read more

انسان: وہم اور حقیقت

ہم میں سے ہر شخص کا یہ گمان ہے کہ اس ملک میں یا ملک سے باہر کوئی نہ کوئی ایک بندہ ایسا موجود ہے جو یقیناً یہ جانتا ہے کہ یہ کیا غیر یقینی ماحول چل رہا ہے سمجھ میں نہ آنے والا غیر یقیینی دور، یہ وائرس کی وبا، لاک ڈاون اور قرنطینہ جیسی انجان اصطلاحات۔ کیا سکولوں کالج کے طالبعلموں نے کبھی سوچا تھا کہ ان کی لامحدود چھٹیوں کی خواہش پوری ہو سکتی ہے؟ ہسپتال کے

Read more