مون سون بارشیں اور واسا لاہور

مون سون لفظ پرتگالی زبان کے لفظ مون کاؤ سے نکلا ہے۔ انگریزی زبان میں یہ لفظ سب سے پہلے برصغیر میں استعمال کیا گیا۔ مون سون ہواؤں، بادلوں اور بارشوں کا ایک سلسلہ ہے۔ یہ موسم گرما میں جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا میں بارشوں کا سبب بنتا ہے۔ اپریل اور مئی کے مہینوں میں افریقہ کے مشرقی ساحلوں کے قریب خط استوا کے آس پاس بحر ہند کے اوپر گرمی کی وجہ سے بخارات بننے

Read more

پاکستانی رویے اور کرونا وائرس

کرونا وائرس کیا ہے کیسے پھیلتاہے یہ تو آپ نے اب تک ہزاروں واٹس ایپ میسجز کے اندر پڑھ ہی لیا ہوگا۔ اب میں کچھ پاکستانی رویوں کا جائزہ پیش کرتا ہوں جس سے اندازہ ہوسکے گا کہ پاکستانی لوگوں کا مستقبل کیا ہوگا۔ اس سے پہلے ایک چھوٹی سی کہانی سناتا ہوں جس سے اس قوم کے رویوں کو سمجھنے میں کچھ آسانی ہوگی۔ لیہ کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے کوٹ سلطان اس کی ایک بستی میں سے

Read more

پاکستان بچانا ہے تو پانی بچانا ہو گا

ہائیڈروجن کے دو حصے اور آکسیجن کے ایک حصہ سے مل کر بننے والا یہ محلول بے رنگ سا بے ذائقہ سا صرف نظر آتا ہے اس کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ہنٹر گیدرر کی سوسائٹی سے لے کر آج تک کی سیویلائزڈ سوسائٹی تک اس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکا۔ جتنی بھی پرانی تہذیبیں گزری ہیں وہ ہمیشہ پھلنے پھولنے کے لیے ہمیشہ پینے کے پانی کے قریب قریب

Read more

آؤ نا جنگ کرتے ہیں

میں صبح ماڈل ٹاون پارک سے تازی ہوا کھا کر واپس فلیٹ پر پہنچا آفس کی تیاری کے ساتھ ساتھ میں ٹی وی پر صبح خبریں لگا لیتا ہوں ہمارا میڈیا پہلی دفعہ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت اچھی رپورٹنگ کر رہا ہے جس میں ابھی تک جنگ کی بو نہیں آ رہی میں نے کہا چلو انڈینن نیوز چینل لگا کر بھی ان کا موقف دیکھا جائے پھر کیا تھا مجھے لگا کہ ان کی میڈیا تک پاگل ہوا پھر رہا ہے سب چیز کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالے ڈالے جار ہاہے۔

پلوامہ حملہ ہوا کشمیر میں جس کی ذمہ داری قبول کی جیش محمد  نے قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے پاکستان کو۔ ہمارے وزیر اعظم عمران خان صاحب کی بات بڑی وزن والی ہے کہ پلوامہ میں ہونے والے اس دھماکہ سے پاکستان کو کیا فائدہ ہونا تھا جب کہ پاکستان میں اس وقت سعودی عرب سے پورا وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آیا ہوا تھا۔ سب سے پہلے کسی واقع سے سب سے زیادہ جس کو فائدہ ہوتا ہے اس پر شک کیا جانا بنتا ہے تو اس حوالے سے سب سے زیادہ فائدہ مودی حکومت اُٹھانا چاہتی ہے وہ جنگ کا ماحول بنا کر زیادہ سے زیادہ پاکستان مخالفت میں ووٹ لینا چاہتی ہے۔

Read more

تین بار تاج محل بیچ ڈالنے والا ٹھگ مسٹر نٹور لعل

متھلیش کمارانڈیا کی ریاست بہار کے ضلع سیوان کے ایک گاؤں بانگڑہ میں 1912 میں پیدا ہوا۔ متھلیش کے والد ریلوے میں ایک چھوٹے ملازم تھے اور خود پیشے کے اعتبارسے وکیل تھا۔ پڑھنے کے حوالے سے کوئی بہت لائق بچہ نہیں تھا اس کا زیادہ وقت فٹ بال اور شترنج کھیلنے میں نکلتا تھا۔ جب وکالت سے اس کا کچھ نہ بنا تو اس نے وکالت چھوڑ کر ایک نیا کام شروع کیا تھا وہ تھا لوگوں کو ٹھگنے کا کام۔ وہ بھارت کا سب سے مشہور ٹھگ بن گیا تھا اس کے ٹھگنے کے انداز ایسے تھے کہ جیسے آپ کسی ناول میں پڑھ رہے ہوں لوگوں کو کروڑوں کا چونا لگانے والا کہتا تھاکہ میرا کیا قصور ہے کہ میں تو جھوٹ بول کر پیسے ٹھگتا ہوں لوگ خود ہی پیسے دے دیتے ہیں۔

وہ ایک ایسا شاطر انسان تھا جس نے بھارت کی سب سے مشہور بلڈنگز کو بیچ دیا۔ تین بار تاج محل، دو بار لال قلعہ، راشٹرپتی بھون، سنست بھون اور اس میں موجود 545 ممبرز کے ساتھ بیچ دیا۔ متھلیش بھیس بدلنے کا ماہر انسان تھا ایک دفعہ اس نے انڈیا کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کا بھیس بدل کرلوگوں کو ٹھگ لیا تھا۔ جعلی ڈگری بنوا کر وہ ایک گورنمنٹ سکول میں پرنسپل بن گیا وہاں موجود بچوں کے بارے میں معلومات لے کر ان کے گھر والوں سے لاکھوں روپے بٹور لیے تھے۔

Read more

اساتذہ کا عالمی دن اور پاکستان

5 اکتوبر کو ہر سال دنیا میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے اساتذہ کو سلام پیش کرنا ہے اور ان کے مقام کو معاشرے میں اجاگرکرنا ہے۔ ایک انگریزی مقولہ ہے کہ استاد وہ مینارہ نور ہے جو بچے کو راستے کو روشن کرتا ہے۔ سکندر اعظم کا قول ہے میرے والدین نے مجھے زمین پر اتارا اور میرے استاد نے مجھے آسمان کی بلندی تک پہنچا دیا۔ آج

Read more