میں آزاد ہوں یا بدستور مغوی؟

اس الیکشن میں میں خود بھی بطور صحافی امیدوار ہوں اس لیے آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں پریس کلب کی سیاست میں فریق ہوں۔ یہی وجہ ہے یہاں میں کوئی غیرجانبدار تجزیے دینے کی بجائے آ پ کے سامنے اپنا نقطہ نظر رکھ رہا ہوں۔ پریس کلب کے یہ انتخابات تقریباً آٹھ ماہ کی تاخیر سے ہونے جا رہے ہیں۔ کلب کے آئین کے مطابق الیکشن دسمبر میں ہونے تھے مگر پھر روایتی طور پر برسر اقتدار دو مخالف

Read more

حماد حسن: ثابت قدم صحافی

لکھنے والے تو بہت ہیں، مگر حق اور سچ کو بطور امانت آئندہ نسلوں تک پہنچانے کی نیت کتنوں کی ہوتی ہے؟ مسلمان بھائی کے لئیے درست مشورہ ایک امانت ہے جسکا لوٹانا لازم ہے- اگر ماضی میں بھی سچ کے امانت دار لکھاری ہوتے تو پاکستانی قوم آج ایک بار پھر دوراہے پر نہ ہوتی- طاقت ور سرکار، اسکے سرکاری میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے محدود سچ نے بنگلہ دیش کے قیام کے حقائق کے حوالے سے ہماری امانت

Read more

منصف کی چیخ !

عمر رسیدہ اپوزیشن جماعتیں اور ستم رسیدہ چند صحافی حضرات جولائی 2018ء کے انتخابات اور پھر حکومت کی احتسابی پالیسی سے متعلق جن خدشات کا اظہار شروع دن سے کر رہے تھے ان خدشات کا اظہار اب سپریم کورٹ کے ججز حضرات اپنے ریٹائرمنٹ والے دن یا اپنے فیصلوں میں کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ویسے تو ابھی بھی کچھ معزز جج صاحبان کو کمرہ عدالت میں اونچی جگہ پر بیٹھ کر ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی

Read more

قلم کٹہرے میں ہے

بندہ پڑھا لکھا ہو، انگریزی زبان پر عبور ہو اور قانون جانتا ہو مگر ساتھ میں بد دیانت ہو، بزدل ہو، عیار ہو اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بااختیارعہدیدار ہو تو وہ نہ صرف ملک اور قوم کو تباہ کرتا ہے بلکہ اس کی “مضبوط” دلیل دے کر داد کا طلبگار بھی ہوتا ھے- اسی لئے کبھی کبھی بڑا مجرم، بڑے عہدے، بڑی گاڑی، بڑی داڑھی، بڑا چندہ دے کر، بڑا وکیل کر کے اور کسی “بڑے صحافی”

Read more

عدل قبل از ریٹائرمنٹ

منگل کو شریف خاندان کی سزاؤں کی معطلی کے خلاف نیب کی سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت میں جو کچھ ہوا اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک جانا چاہئیے- پاکستان کی اعلی ترین عدالت کے سربراہ کا بھری عدالت میں جو رویہ دیکھنے کو ملا اس نے ساتھی ججوں کو بھی مجبور کر دیا کہ بہانے سے کارروائی ملتوی کرائی جائے- چیف جسٹس ثاقب نثار نے نہ صرف شریف خاندان کے کیس سے ذاتی جذباتی لگاؤ

Read more

صحافت کا پوسٹ مارٹم: لاش پر تشدد کا کوئی قابل شناخت نشان نہیں

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ مگر پاکستان میں جب ظلم بڑھتا ہے تو مظلوم مٹ جاتا ہے اور اسی طرح یہاں ثبوت پھر ثبوت ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ اتنے کچھ ہونے اور دکھائی دینے کے بعد بھی آج مظلوموں سے ظلم کا ثبوت مانگا جا رہا ہے۔ ظالم ہیں کہ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ انسانیت اور آزادی کے خلاف جرائم کے مرتکب سگ آزاد ہیں اور جرم ضعیفی

Read more

بدبو چلی گئی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ 25 جولائی 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات لگے تھے۔ کہا گیا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کو سکیورٹی اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا اور ووٹوں کی گنتی کی ذمہ داری کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر کچھ سکیورٹی اہلکاروں نے اپنے ہاتھ لے لی تھی۔ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج والے فارم پینتالیس پر پولنگ ایجنٹوں کے دستخط نہیں کرائے گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے

Read more

بشری بی بی کے مجازی خدا اور انٹرویو

شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لی رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں دنیا اور آخرت دونوں اپنے نام کی جا سکتی ہیں۔ اس کا اندازہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ سوئم اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا ٹی وی انٹرویو دیکھ کر ہوا۔ بشریٰ بی بی فرماتی ہیں کہ خان صاحب بنیادی طور پر نیک روح تھے، انسان جب بھٹکتا

Read more

پاناما سکینڈل۔ ۔ ۔ڈراپ سین ہو گیا؟

جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے کی سوچیں، ملک مشکلات میں گھرا ہے، پیچھے مڑ کر دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورے ادارے کو بدنام نہیں کیا جا سکتا، یہ وقت بھی پلک جھپکتے گزر جائے گا اور تب تک آپ کی جماعت ایک بار پھر بڑی انتخابی کامیابی کے لئے تیار ہو گی۔ اگر نہیں تو یہاں کے انصاف کے عمل سے آپ بخوبی واقف ہیں، جیل واپس بھیج دیے جائیں گے

Read more

آؤ مل کر ڈیم بنائیں

وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام نے دیا میر باشا ڈیم کے لئے چیف جسٹس کی چندہ مہم میں نئی روح پھونک دی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق غیر ممالک میں مقیم تقربیا 80 لاکھ پاکستانی اگر ایک ایک ہزار ڈالر ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں تو اس میں آٹھ ارب ڈالر آجائینگے جبکہ صرف دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا خرچہ ایک اندازے کے مطابق 16 ارب ڈالر ہے۔ وزیر اعظم کی یہ

Read more

پاکپتن پولیس، عمران شاہ کا تھپڑ، شرجیل میمن کا شہد اور فوری انصاف

ہماری پولیس میں سیاسی مداخلت اتنی بڑھ چکی ہے کہ اس کے خاتمے کے لئے اب عدالتی مداخلت کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ پولیس کے معاملات میں فوجی مداخلت کا ذکر کرنا تو ویسے ہی ’روز قیادت‘ کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ پاکپتن کے مانیکا خاندان اور پنجاب پولیس کے درمیان تلخی کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ہوتا ہوا چیف جسٹس ثاقب نثار تک آ پہنچا ہے۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران یہ واضح ہوا کہ

Read more

ایک وزیراعظم اور سہی

بڑے فخر کی بات ہے۔ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کوبائیسواں وزیراعظم بھی مل گیا ہے۔ ہر بار الیکشن کا میلہ سجتا ہے، ڈھول کی تھاپ پر شروع ہونے والی انتخابی مہم وزیراعظم ہاو¿س میں فوجی بینڈ پر منتج ہوتی ہے۔مگر اس کے بعد جس طریقے سے ہر وزیراعظم کا بینڈ بجایا جاتا ہے، وہ بھی ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔ جس ملک میں 36 سال ڈنڈے کی حکومت کچھ نہیں کر سکی،اس ملک میں اب بَلے کی حکومت آزمانے

Read more

دو نہیں ایک: مطیع اللہ جان کا مسترد کالم

جی ہاں۔ سینتالیس سال بعد ہم ایک بار پھر دو سے ایک پاکستان بننے جا رہے ہیں۔ 1970 میں بھی بڑے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے تھے۔ ان کے نتائج کو بھی تسلیم نہ کر کے ہم نے مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے دوغلے پن سے جان چھڑا کر ایک پاکستان کی بنیاد رکھی تھی۔ آج ایک بار پھر ہم دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگا کر عوام کے اصل مینڈیٹ اور الیکشن کے نتائج کو تبدیل کر

Read more

بیٹھا کون ہے، آر ٹی ایس یا الیکشن کمیشن؟

کسی بھی جمہوری معاشرے میں الیکشن جمہوریت کے عروج و زوال کا عکاس ہوتے ہیں۔ پاکستان میں الیکشن دو ہزار اٹھارہ دس سال کے دوران تیسرا انتخابی عمل تھے جس کے بعد پاکستانی جمہوریت کو دوام ملنا چاہیے تھا۔ بدقسمتی سے ایسا ہوا نہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پانچ سال کے ادوار ِحکومت مکمل کرنے، الیکشن کمیشن کے قانونی اختیارات میں اضافے، فوج کی غیر معمولی اندر باہرسکیورٹی، غیر جانبدار مگر بے جان نگران حکومت، آزاد عدلیہ اور

Read more

نئے وزیر اعظم سے کیسے نمٹا جائے گا؟

اس دھاندلی کا کیا فائدہ کہ جس کے نتائج طوفان برپا کر دیں ویسے بھی نواز شریف کو انتخابی عمل سے تو باہر کیا جا چکا ہے۔ اتنا بڑا مقصد حاصل ہونے کے بعد اب صرف انتخابی نتائج کو قابل قبول بنانا ہے۔ اب یہی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انتخابی عمل میں بعض قومی اداروں پر الزامات زبان زدِ عام ہیں۔ اس صورت حال میں انتخابی نتائج کیسے ہوں کہ سب کا منہ بند ہو جائے؟ وہ نتائج کہ

Read more

گھوڑے اور گھڑ سوار

تحریک انصاف کے سربراه عمران خان نے پاکستانی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں خریدار نہ سہی اپنے بکنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کھلے عام کاروائی کا اعلان کر کے خان صاحب نے باقی سیاسی جماعتوں کے لئیے سیاست کا ایک نیا اور مشکل معیار مقرر کر دیا ہے۔ مبینہ بکاؤ گھوڑوں کے خلاف لعن طعن کے شروع ہونے والے سلسلے میں صحافی اور کالم نویس حضرات بھی شامل ہیں۔ حیرانی اس بات پر

Read more