امریکہ جنگ بھڑکا رہا ہے

روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو سمجھنے کے لیے اس کا پس منظر جاننا بڑا ضروری ہے کہ سمجھ آئے کہ اصل مسئلے کی جڑ کیا ہے۔ یوکرائن پہ سویت یونین کا قبضہ تھا۔ جب سویت یونین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی تو یوکرائن بھی 1991 میں ایک آزاد ’جمہوریہ‘ ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پہ ابھرا۔ لیکن یوکرائن میں جو بھی حکومت بر سر اقتدار آتی اسے روس کی خوشنودی حاصل ہوتی کیونکہ وہ روس

Read more

”چوہدری اور کمی“ کا مکالمہ

میری یہاں چوہدری سے مراد وہ تمام حاکم طبقہ ہے، جو 72 سالوں سے ہم پہ حکمرانی کر رہا ہے۔ اور کمی سے مراد ہماری ”عوام“۔ مکالمہ تو سارا پنجابی میں ہوا ہے پر آپ کی سہولت کہ لیے اردو میں ترجمہ کر دیتا ہوں۔ (کمی چوہدری کے ڈیرے پہ، چوہدری کہ قدموں میں، چوہدری کے پاؤں دباتے ہوئے بیٹھا ہے۔ ان کے درمیان جو مکالمہ ہوتا ہے وہ ملاحظہ فرمائیں۔ ) کمی : چوہدری صاحب جی، آپ کا بڑا

Read more

میں اپنی ماں، بہن، بیٹی کے حقوق کے خلاف کیسے ہو سکتا ہوں؟

میں ایک عام پاکستانی، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا، ایک عورت کا بیٹا جس نے مجھے اپنے بطن میں نو ماہ رکھا۔ اپنا دودھ پلا کر مجھے زندگی بخشی۔ اپنی گود میں کھلا کر بڑا کیا، اس قابل بنایا کہ میں دنیا کی جھنجھٹوں کا مقابلہ کر سکوں۔ ایک عورت کا بھائی، جس کے ساتھ کھیل کود کر بڑا ہوا۔ بہن بھائی کی محبت کی مثالیں دنیا دیتی ہیں۔ ایک عورت کا باپ جس کی خوشی کے لیے ہر

Read more

دم توڑتی امیدیں

18 اگست 2018 کو جب عمران خان نے پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تو، مجھ ناچیز سمیت بہت سو کو ایک عجیب سا اطمینان تھا کہ شاید اب، 70 سالوں سے ستائے ہوئے عوام کی کچھ دادرسی ہو سکے گی۔ لیکن یہ ایک دیوانے کا خواب ہی ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ 7 ماہ کسی بھی حکومت کی کارکردگی کو جانچنا اور اس پر اپنی آراء قائم کرنا سراسر زیادتی ہے۔ لیکن حضور، 7 ماہ کسی بھی حکومت کی سمت کو جانچنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔

Read more

کیا مسئلہ کشمیر حل ہو گا؟

یوں کشمیر نام سے واقفیت تو شاید ہوش سنبھلنے ہی ہو گئی تھی لیکن یہ علم نہ تھا کہ یہ کس مرض کی دوا ہے۔ اسی طرح میرے کچھ حالات پاکستان کہ نام کے ساتھ تھے، میں ہمیشہ اسی کشمکش میں پہنسا رہتا کہ بھلا یہ پاکستان کہاں پہ واقع ہے۔ جب کسی سے پوچھتا تو جواب ملتا بھئی تم پاکستان میں ہی تو رہتے ہوں، میں مزید پریشان ہو جاتا کہ میں تو پاک پتن میں رہتے ہوں، پاکستان کہاں سے آگیا۔

خیر جیسے جیسے شعور آتا گیا، تو کشمیر میں ہونے والے انسان سوز مظالم کے بارے میں پتہ چلتا گیا۔ اور کوئی ایسا دن نہ گزرتا جس میں کوئی ایسی خبر سننے کو نہیں ملتی تھی کہ آج کشمیر میں اتنے نوجوان زخمی یا شہید ہو گئے۔ آئے روز کشمیر میں ہونے والی ہڑتال اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی خبر یں بھی زیر گردش رہتی۔ کشمییری ماؤں بہنوں کی عصمتوں سے کھلواڑ ہمیشہ یہ سوچنے پہ مجبور کرتا کہ ان ماؤں بہنوں کا صرف یہ ہی قصور ہے کہ وہ کشمیر میں پیدا ہوئیں۔

Read more