انصاف کے تقاضے ادھوے کیوں؟
آج سے ایک سال قبل 21 اپریل 2019 ایک مجذوب شخص جس کا نام شوکت تھا اپنے آبائی شہر تراڑکھل سے اچانک گم ہو جاتا ہے۔ جب شوکت اپنے گھر نہیں لوٹتا تو اس کے ورثا بہت پریشان ہو جاتے ہیں اور شوکت کی تلاش میں نکل جاتے ہیں۔ شوکت کی کوئی خبر نہ ملنے پر اس کے ورثا تھانے میں درخواست دائر کرواتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ شوکت گم ہو چکا ہے اس کو ڈھونڈا جائے۔ شوکت کی اچانک گمشدگی پر اس کے آبائی شہر میں طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی ہیں کہ شوکت کو ایجنسی (خفیہ ادارے ) والوں نے پکڑ لیا ہے اور وہ شوکت کو ضروری تفتیش کے بعد دو تین دن میں واپس چھوڑ دیں گے۔
Read more
