جسٹی قاضی فائز عیسیٰ اور جمہوریت پسندوں کی فتح

پاکستان کی سات دہائیوں پر مشتمل تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہمارے ملک میں غیر جمہوری طاقتوں نے ہمیشہ مذہبی جتھوں کی پشت پناہی کر کے حکومت وقت کو اپنے ناجائز مطالبات کی تکمیل پر مجبور کیا۔ مذہبی جماعتوں کی توہین مذہب کو جواز بنا کر ملک میں انتشار پھیلانے کی تاریخ پرانی ہے اور اس مقصد کے لیے غیر جمہوری طاقتیں ہمیشہ سے مذہبی جتھوں کو اخلاقی کمک پہنچاتی رہی ہیں۔

2017 کا کالعدم جماعت تحریک لبیک کا فیض آباد دھرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ غیر جمہوری قوتیں نواز شریف کی سرکشی اور بغاوت کو فرو کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار تھیں۔ چنانچہ 2017ء میں الیکشن ترمیمی بل کے فارم اے میں ایک کلیریکل غلطی کو بنیاد بنا کر تحریک لبیک نے مسلم لیگ نون کی حکومت پر توہین رسالت کا الزام لگایا اور پورے ملک میں فسادات پھوٹ پڑے۔ اس وقت کی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف اور تمام حکومت مخالف گروپس نے اپنے سیاسی مفاد کے لیے تحریک لبیک کو افرادی و اخلاقی مدد بہم پہنچائی۔

Read more

دوستی کی محرومیاں رلا دیتی ہیں

وقت بڑی تیزی سے محو پرواز ہے اور حیات کو درپیش تلخیاں دھیرے دھیرے عیاں ہو رہی ہیں۔ ایسے میں شب بسری یادوں کے سانجھے یار دھیرے سے جدا منزلوں کا تعین کر اپنی اپنی سمتوں میں چل پڑیں تو پیچھے رہ جانے والوں کے لیے تنہائیاں سوہانے روح ہوتی ہیں، نئے سرے سے ارادہ سفر باندھنا پڑتا ہے۔ سنا تھا کہ جو لوگ خود کو وقت کے تقاضوں ساتھ نہیں بدلتے وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ یہ مشاہدہ اب

Read more

گھوٹکی سانحہ اور ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت

گوکہ واقعہ کچھ پرانا ہو چکا ہے اور ہم پاکستانیوں کی یاداشت چند دن گزرے ظلم اور نا انصافی کو یاد رکھنے کی متحمل نہیں ہو سکتی خصوصاً جب اس کا تعلق مذہبی اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے ہو کہ ہمیں تفریح کے لیے نیا موضوع مل جاتا ہے۔ تاہم یہ واقعہ ایسا ہے کہ ہمیں اس پر آواز اٹھاتے رہنا ہے تاکہ ریاست کو اس مدعے کی حساسیت کا احساس ہوتا رہے۔ پاکستان کے صوبہ

Read more

آئیں جب الوطنی اور قومیت پرستی میں بنیادی فرق کو سمجھتے ہیں

جب آپ زمین کے کسی خاص ٹکڑے اور اُس پر رہنے والے انسانوں سے محبت کرتے ہیں، ان کی ترقی، خوشحالی اور بقاء کے لیے جدوجہد کرتے ہیں تو یہ جب الوطنی کہلاتا ہے۔ قومیت پرستی یا نیشنلزم حب الوطنی سے یکسر مختلف جذبہ ہے تاہم دونوں کو ایک ہے پیرائے میں لکھا اور سمجھا جاتا ہے۔ قومیت پرستی حب الوطنی کے برعکس اپنے لوگوں اور ملک سے محبت کی بجائے غیر اقوام اور غیر ممالک سے نفرت سکھاتی ہے۔ ہم ان دونو کیفیات کو ایک قطعی مختلف تناظر میں دیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیںہم جہاں پیدا ہوئے وہ ہماری منتخب کی ہوئی جگہ نہیں تھی۔ ہمارا قطعی کوئی اختیار نہیں تھا کہ ہم پاکستانی یا ہندوستانی پیدا ہوتے۔ کیا یہ محض اتفاق نہیں کہ آپ پاکستان میں پیدا ہوئے تو پاکستانی کہلائے یا ہندوستان میں پیدا ہوتے تو ہندوستانی کہلاتے؟

Read more

پاکستان اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات میں کیا رکاوٹ ہے؟

”ہم پاکستان سے دشمنی نہیں چاہتے اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان بھی ہمارا دشمن نہیں“ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہ الفاظ گزشتہ سال کے شروع میں اپنے دورہ ہندوستان کے موقع پر کہے جو ان سفارتی اصولوں کی عین مطابق ہیں کہ بین الریاستی تعلقات مذہبی تعصب کی بجائے زمینی حقائق اور قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر مرتب کیے جاتے ہیں من حیث القوم ہمیں اس بات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ کہ عصر

Read more

مذہب اور تاریخ

اگر آپ کے خیالات میرے نظریات سے متصادم ہیں تو برائے مہربانی مجھ سے مدلل اختلاف کریں کہ یہ آپ کا حق ہے۔ دنیا کے مختلف مذاہب اور الہامی کتب تاریخ کے متعلق محدود معلومات فراہم کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرتی و مذہبی گھٹن زدہ ماحول میں مذہب کی روشنی میں تاریخ یا تاریخ کی رہنمائی سے مذہب کے متعلق مباحثہ بہت سے فتوے سمیٹے ہوئے ہے اور ایسا سازگار یا معتدل ماحول کبھی میسرنہی رہا کہ تاریخ کا

Read more