پاکستانی طلبہ سائنس سے بیزار کیوں ہیں؟

اگرچہ سائنس سکولوں کے نصاب میں لازمی مضمون ہے لیکن بہت کم پاکستانی نوجوان سائنس سیکھنا چاہتے ہیں اور سائنس دان بننے کے خواہشمند نہ ہونے کے برابر ہی ہیں۔ عرصہ دراز سے سائنس کو اتنا کراہت انگیز اور خشک مضمون گردانا جاتا ہے کہ اب لوگ سائنس جو کہ انسان کی سمجھ اور اس کی ترقی کی ضامن ہے سے نہ صرف بیزار ہوچکے ہیں بلکہ سائنس کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔ اگرچہ ہمارے ذہین طلبہ یقیناً سائنس سے

Read more

چند لوگ سائنس کو سنجیدگی سے لیتے ہیں

تحریر: پرویز ہود بھائی۔
مترجم:زبیرلودھی۔

جب صوبہ ووہان میں اچانک کرونا وائرس نمودار ہوا تو گھبرائے ہوئے چینی حکام نے اس وبا سے نپٹنے کے لیے انتہائی برے انداز میں اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں انہیں بین الاقوامی سطح پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم خود کی اصلاح کی بدولت جلد ہی انہیں ایک منظم، جامع اور مربوط ردعمل ملا۔ سرعت رفتاری سے چین نے کرونا متاثرین کے بڑھتے ہوئے گراف کو ہموار کر دیا اور (امریکہ کے علاوہ) ہر طرف سے داد و تحسین وصول کی۔ چین اس وقت ہزاروں وینٹی لیٹر اور لاکھوں ماسک دوسرے ممالک کو بھیج کر وبائی امراض کا مقابلہ کرنے والے عالمی رہنما کی حیثیت سے اپنے تشخص کو دوبارہ سے ٹھیک کر رہا ہے۔

Read more

پرویز ہود بھائی کا مضمون: کرونا اور ڈارون کا نظریہ ارتقا

چارلس ڈارون ایک ایسا نام ہے جس سے پاکستانیوں کو نفرت کرنا سکھایا جاتاہے۔ اسکول کے اساتذہ اور یونیورسٹی کے پروفیسر صاحبان جنہیں ڈارون کے نظریہ ارتقا کی تعلیم دینے کی ذمہ داری تفویض کی جاتی ہے، وہ عمومی طور پر اس موضو ع کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ اگر کوئی بادل نخواستہ اسے پڑھا ہی دے تو وہ پہلے اس پر طنزیہ فقرہ کہتا ہے اور پھر اپنا لیکچر شروع کرتا ہے۔ عام طور پراسکولوں میں پڑھائی جانے بیالوجی

Read more

ڈاکٹر عبد السلام، بھٹو اور چین

ترجمہ: ذکریاورک (میں پیدائشی پا کستانی تھا اور پاکستانی کی حیثیت میں دنیا سے جاؤں گا – ڈاکٹر عبدالسلام ) پا کستان کے اساطیری نظری طبیعات دان عبد السلام میں پبلک کی دل چسپی پوری دنیا میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ڈاکو منٹری ”سلام، دی فرسٹ۔ نوبل لارئیٹ“ میں موج زن ہوئی ہے۔ اگرچہ ڈاکو منٹری ان کے سائنسی کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتی ہے، بلکہ ان کی ذاتی تلخیوں پر اس سے بھی زیادہ، مگر اس

Read more

سائنس کی درسی کتابوں میں سائنس پڑھائی جا رہی ہے کہ دینیات؟

جب پاکستانی طالب علم فزکس یا بیالوجی کی کتاب کھولتے ہیں تو اس کشمکش کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ سائنس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا دینیات کی؟  وجہ یہ ہے کہ حکومتی سرپرستی میں چلنے والے ٹیکسٹ بک بورڈ کو قانونی طور پر پہلے باب میں یہ بتانا ہوتا ہے کہ کیسے اللہ نے یہ دنیا بنائی اور یہ بھی کہ کس طرح مسلمانوں خصوصاً پاکستانیوں نے سائنس بنائی۔ مجھے ان دونوں باتوں سے کوئی مسئلہ

Read more

ریاستِ مدینہ اور نیا پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان، ریاست مدینہ کے نمونے پر از سر نو تعمیر کیا جائے گا۔ بیس اگست کی افتتاحی تقریر سے اب تک وہ کم از کم گیارہ بار مختلف موقعوں پر اس کا اعادہ کر چکے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تمام مسلمانوں کے لئے یہ ساتویں صدی عیسوی کی ریاست ایک مقدس حیثیت رکھتی ہے، لیکن ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ریاست مدینہ اور نیا پاکستان میں کہاں

Read more

عمران خان: پاکستان کا ڈانلڈ ٹرمپ

یہ مضمون اس سے پہلے 19 ستمبر 2015 کو ڈان کی ویب سائٹ میں شائع ہوا اور ڈانلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے پہلے لکھا گیا تھا۔ ان کے ساتھی ریپبلکن بھی انہیں جنونی قرار دے چکے ہیں، لیکن تمام سیاسی پنڈتوں کی پیشگوئیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے ریپبلکن ووٹرز میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ امریکا کے اگلے صدر بن سکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلا قدم، جو اب بالکل آسان

Read more