تیقّن بھری تشکیک اور ادبی روایت

ٹی۔ ایس ۔ ایلیٹ کہتے ہیں کہ کوئی شاعر یا فن پارہ  کسی بھی  طرح  خود مکتفی نہیں ہوتا۔اس کی شناخت اوراہمیت  گزشتہ فن کاروں اور شعرا سے تعلق میں مضمر ہے ،اس کی الگ اکائی کے طور پر اہمیت متعین نہیں کی جا سکتی،  گذشتہ شعرا اور فن کاروں کے ساتھ تقابل و تفاوت  کے بعد ہی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی شاعر ادبی  روایت میں کیا مقام رکھتا ہے۔ ایک  شاعر کےلیے سب

Read more

ہجوم کی تنہائی

انسان، جو کہ ازلی و ابدی تنہائی کا شکار ہیں، بھلے ہی وہ مذہب، ریاست، سیاست، ثقافت، زمین، زبان، رنگ، نسل، نظریہ یا سماجی و معاشی ضروریات کے تحت ایک جھنڈے تلے جمع ہو گئے ہیں مگر وہ اپنی سوچ، فکر اپروچ اور محسوس کرنے کی صلاحیت کے لحاظ سے ہر دوسرے انسان سے مختلف ہیں۔ ہم ایک ہی جگہ صدیوں سے رہنے کے باوجود اپنی یہ انفرادیت ختم نہیں کر سکتے۔ انسان کی یہی انفرادیت اسے ہجوم سے ہٹ

Read more

فطرت اور ہمارا رویّہ

فطرت چیزوں کو خود سے کبھی جدا نہیں کرتی وہ کہیں نہ کہیں اپنے رنگ اور ڈھنگ سے اپنی موجودگی کا اظہار ضرور کرتی ہے۔ عملی لحاظ سے دیکھیں تو فطرت مستقل اور مسلسل مصروف ہے۔ وہ چیزوں کو جدید سے جدید تر بنانے کے لیے ہمیشہ موزوں اور بہترین کا انتخاب کرتی ہے۔ کائناتی تبدیلیوں سے لے کر ہماری جنیٹک خصوصیات کی منتقلی کے وقت تک ”فطری انتخاب“ (Natural Selection) ہی اس بات کا تعین کرتا ہے کہ نسل کی

Read more

ڈاکٹر فرتاش سید: ملاقاتیں اور یادیں

مجھ ایسے مضافات کے باسی پہلی بار مرکز میں جا کر ایک عجیب قسم کی حیرت میں ضرور مبتلا ہوتے ہیں۔ عموماً اس میں ہماری نامکمل معلومات کا ہاتھ ہوتا ہے جسے ہم تجسس کا نام دے سکتے ہیں۔ لاہور میں تعلیمی سلسلے کی خاطر قیام کے ابتدائی دن زیادہ تر نت نئی جگہوں پر جانے اور نئے نئے لوگوں سے ملنے میں صرف ہوئے۔ گلیوں اور سڑکوں کی خاک اڑائی اور مختلف مقامات پر چائے فروشوں اور ناشتہ لگانے

Read more

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی کتاب کی تعارفی تقریب

انجمن اردو، ادارہ زبان و ادبیات اردو جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام 10 فروری 2021 کو ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی کتاب Coloniality, Modernity and Urdu Literature کی تعارفی تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف ڈرامہ نویس، شاعر اور ناول نگار ڈاکٹر اصغر ندیم سید، ڈاکٹر صائمہ ارم (صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور) ، ڈاکٹر زاہد منیر عامر (ڈائریکٹر ادارہ ہذا) ، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر نعیم ورک، ڈاکٹر آصف علی چٹھہ، ڈاکٹر انیلا سلیم، محترمہ فرح

Read more