گھڑی گھڑائی

گھڑی کی اہمیت اور افادیت میں کوئی کلام نہیں لیکن یہ شکوہ شاید سب ہی کو ہے کہ یہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اس وقت ہی کرتی ہے جب آپ سو رہے ہوں۔ رات کو گیارہ بجے آپ صبح پانچ بجے کا الارم لگا کے سوئیں تو یوں لگتا ہے کہ ایک گھنٹے بعد ہی موبائل میں کسی موسیقار کی روح بیدار ہو گئی، شروع کے چند سیکنڈز تو آپ آنکھیں کھولے بغیر خود کو یہی یقین دلاتے ہیں کہ

Read more

چل…غوزے

موسم سرما کے آتے ہی ڈرائی فروٹس ہاتھ میں آئیں یا نہ آئیں، دائرۂ گفتگو میں ضرور آ جاتے ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے چلنے والی گرانی کی ہواؤں نے جہاں بہت سی اشیاء کو اڑا کر عام آدمی کی پہنچ سے کچھ دور کیا ہے وہیں ڈرائی فروٹ فیملی کے بہت سے ممبرز تک عوام کا پہنچنا تقریباً ناممکن ہی بنا دیا ہے، ان ناممکنات میں سرفہرست ”چلغوزہ“ ہے۔ ہم خود کو ان خوش نصیبوں میں شمار کرتے ہیں

Read more

ڈیجیٹل عقوبت

واٹس ایپ کے ذریعے جہاں رابطے میں آسانی ہوئی ہے، وہیں کچھ اور باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں میں مجھے اندازہ ہوا ہے کہ کچھ لوگوں کی زندگی کا مقصد ہی شاید یہ ہے کہ وہ واٹس ایپ کے ذریعے ہمیں اذیت بلکہ یوں کہیں کہ ”ڈیجیٹل اذیت“ دیتے رہیں۔ یہ لوگ آپ کو نہار منہ اپنی آنکھ کھلنے کا ثبوت بذریعہ دو چار ”صبح بخیر/ گڈ مارننگ“ کے میسج بھیج کر دیتے ہیں، اس کے ساتھ

Read more

بہانے باز

ہر کلاس یا کم از کم پورے اسکول میں ایک دو ایسے اسٹوڈنٹس ضرور ہوتے ہیں جو پڑھائی سے حتی الامکان پرہیز کرتے ہیں۔ پڑھائی اور کام سے نظر چرانے کے نتیجے میں کم و بیش ہر ٹیچر سے جھاڑ پھٹکار سنتے ہیں۔ لیکن یہی اسٹوڈنٹس جب اسکول سے باہر ہوں تو اپنے برے گریڈز کی ذمہ داری ٹیچرز پر ڈالتے ہیں کہ نہ جانے ٹیچرز کو ہم سے کیا دشمنی ہے جو ہمیں فیل کر دیتے ہیں۔ ایسے اسٹوڈنٹس

Read more

تردیدِ انصاف

 فرشتہ! فرشتوں کا یہاں کیا ذکر؟ ان معصوم فرشتوں کا وہاں کیا کام کہ جہاں انسانیت نام کو بھی نہ باقی رہے۔ یہاں تو ان عذاب دینے والے فرشتوں کا کام ہے کہ جو ہمارے سروں پر گرز مار مار کے ہمیں زمین میں دھنسا دیں کیونکہ ہماری نام نہاد اور ہر فضول بات پر زندہ ہوجانے والی شرم و غیرت میں اتنا زور کہاں کہ ہمیں زمین میں دھنسا سکے۔ کسی نے کہا کہ ریاست شہریوں کے جان و

Read more