یومِ قتلِ انصاف ۔۔۔ 23 ستمبر

غاروں والے طالبان نے عالمی سپر پاور امریکہ سے اپنا آخری قیدی بھی چھڑا لیا۔ پیر 18 ستمبر کو امریکی قیدی فریرچز کے بدلے طالبان قیدی بشیر نورزئی کی رہائی اور وطن واپسی عمل میں آئی۔ اس کے ساتھ ہی دوحہ امن معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا عمل بھی مکمل ہو گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ اپنی مظلومانہ زندگی کے ساتھ ایک بار پھر نظروں کے سامنے آ گئی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اسی ستمبر ہی کے

Read more

جہنم سے آزادی۔ ۔ ۔

عالمی وبا کووڈ۔ 19 کے غم ناک ماحول میں نیکیوں کا موسم بہار رمضان المبارک اپنے جوبن پر آیا چاہتا ہے۔ اس ماہ مبارک کا پہلا حصہ رحمت دوسرا مغفرت کے بعد اب آخری حصہ جہنم کی آگ سے آزادی کا ہے۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللٰہﷺ کا حال یہ تھا کہ رمضان کا آخری عشرہ آتا تو راتوں کو زیادہ سے زیادہ جاگ کر عبادت کرتے اور اپنی بیویوں کو جگاتے (کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ جگ کر عبادت کریں ) اور اللہ کی عبادت کے لیے کمر کس لیتے (یعنی پورے جوش و یکسوئی کے ساتھ عبادت میں لگ جاتے ) ۔ اس کی وجہ اس عشرے میں رکھی گئی وہ بیش قیمت رات ”شب قدر“ ہے۔ جس میں ہزاروں مہینوں سے بڑھ کر خیر و برکت کے خزانے لٹائے جاتے ہیں۔ اس رات میں رب کریم نے اپنی سب سے بڑی رحمت اپنے بندوں کے لیے نازل فرمائی۔ ”ہم نے اس کتاب مبین کو برکت والی رات میں اتارا“ (الدخان، 3 : 44 )

فرمایا گیا : ”ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا۔ اور تم کیا جانو، شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینوں سے

Read more

بچیوں کے بہکنے کی خبر لیجیے

دستک اتنی ہلکی بلکہ دبی دبی سی تھی کہ بمشکل ہی گیٹ کھولا گیا۔ باہر دیکھا تو وہ دوسرے گیٹ پر کھڑی تھی۔ اشارے سے بلایا، جھجکتا سمٹا سمٹایا سا نسوانی وجود۔ چہرہ دوپٹے سے نقاب کیا گیا تھا۔ وبائی حالات میں اس کی حالت زار ہمارے کسی سوال کی متحمل نظر نہ آتی تھی۔ انجانی نقاب پوش کو دیکھ کر ہماری جھجک کو وہ بھانپ گئی اور فوراً ہی اپنے اور شوہر کے شناختی کارڈز کی کاپیوں کو سامنے کر دیا۔

”آپ گھبرائیے نہیں میں کوئی پیشہ ور مانگنے والی نہیں ہوں۔ تیسرا دن ہوگیا، بچے روٹی کے لیے ضد کر رہے ہیں تو مجبوراً مانگنے نکلی ہوں۔“ گھر کے حالات سے معلوم ہوا اس کے نو بچوں میں آٹھ بیٹیاں ہیں، کچھ بڑی شادی شدہ اور باقی چھوٹی بچیاں گھر میں سب سے چھوٹے بھائی اور معذور باپ کے ساتھ۔ دوران گفتگو وہ اپنی بچیوں کی شرافت، دینی رنگ اور سلائی کے ہنر کا ذکر کرتی رہی کہ کورونا کے ڈر سے لوگ کپڑے نہیں سلوا رہے۔ مجھ سے حالات درست ہونے پر کپڑے سلوانے کا اصرار کیا۔ قصہ مختصر خوش اور مطمئن حالت میں رخصت ہو گئی۔

چند دن بعد اس کی بیٹیوں کی سلائی کا کام یاد آنے پر اس کے دیے گئے نمبر پر بات کرنا چاہی۔ ماں کے گھر پر موجود نہ

Read more

پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی، اپنے حقِ آزادی کی منتظر

امریکہ کی قید میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی، معاشرے کے اندھیروں کو دور کرنے والا ایسا چراغ ہے جس کو بجھانے میں عالمی مُنصِفوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ”عافیہ صدیقی اپنی ذات میں ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ جہاں جائے گی تبدیلی لائے گی۔ “ پروفیسر نوم چومسکی کا یہ قول عافیہ صدیقی کی قابلیتوں اور کارناموں سے بھرپور مختصر زندگی کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بیک وقت اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بہترین

Read more

پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی، اپنے حقِ آزادی کی منتظر

امریکہ کی قید میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی، معاشرے کے اندھیروں کو دور کرنے والا ایسا چراغ ہے جس کو بجھانے میں عالمی مُنصِفوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ”عافیہ صدیقی اپنی ذات میں ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ جہاں جائے گی تبدیلی لائے گی۔ “ پروفیسر نوم چومسکی کا یہ قول عافیہ صدیقی کی قابلیتوں اور کارناموں سے بھرپور مختصر زندگی کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی بیک وقت اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بہترین تحریری و تقریری صلاحیتوں کی مالک تھی۔ قرآن اور دینی علوم سے دلچسپی اور ان پر عبور اس کی اضافی قابلیت تھی۔ گلستان شاہ لطیف اسکول سے لے کر ایم آئی ٹی (MIT) برینڈیز (Brandeis) جیسی امریکہ کی بہترین جامعات سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول تک ان کا تعلیمی ریکارڈ نہایت شاندار رہا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے ان کا مضمون ”ایجوکیشن“ تھا۔ دین کے علم کی پیاس بجھانے وہ خاص طور پر امریکہ سے پاکستان آئی۔ شوق کے ساتھ قرآن حفظ کیا۔ قابل شخصیات کی معاونت کے ساتھ ”اسلام، عیسائیت اور یہودیت“ کے موضوع ہر تحقیق کی۔ انہوں نے ”پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ اور خواتین پر اس کے اثرات“ کے موضوع پر بھی تحقیق کی اور کیرول وِلسن ایوارڈ حاصل کیا۔

Read more

سادہ شادی عام کرو

”جہیز خوری بند کرو“ کے سلوگن کے ساتھ جہیز مخالف مہم سوشل میڈیا پر جاری ہے۔ سیلبریٹیز اس سلوگن کے ٹھپے لگے ہاتھوں کے ساتھ اپنی تصویروں کے ذریعے اپنا احتجاج ظاہر کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تحفظِ نسواں کے پاکستان چیپٹر نے اس مہم اور سلوگن کو متعارف کروایا ہے۔ حیرت ہے، اقوامِ متحدہ کو روہنگیا، کشمیر، فلسطین میں خواتین پر ظلم سے زیادہ پاکستان میں جہیز ہی کا ظلم کیسے کھٹک گیا؟ پسِ پردہ حقائق

Read more

خواتین، مسجد میں

”مسجد اللّٰہ کا گھر ہےـ یہاں ادب سے رہتے ہیں ـ شور نہیں کرتے۔“ ماوں کی زبانی مسجد کے احترام کے اس قسم کے جملے اور ان پر عمل کی لگن کا یہ منظر ہمارے لیے ہمیشہ دل چسپی کا باعث رہا۔ چند سالوں سے مسجد میں عشا اور نمازِ ترایح کی سعادت حاصل ہو رہی ہےـ با جماعت نماز کی فیضلت تو اپنی جگہ ہے ہی‘ مگر خواتین کے دن بھر کی مشقت کے بعد گھر کی ہر طرح کی

Read more