پاکستانی سیاست کی سمت

پاکستان میں گزشتہ مہینہ سیاسی طور پر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں بہت سے کام تاریخ میں پہلی بار ہوئے ہیں۔ ان میں سر فہرست ایک وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹانا ہے اور ایک سویلین وزیر اعظم اور ان کے وزرا کے خلاف آئین اقدامات ہیں۔ اب وہ صحیح ہیں یا غلط، وہ ایک الگ اور لمبی بحث ہے۔ میری اس تحریر کا مقصد صحیح یا غلط کی بحث چھیڑنا نہیں بلکہ سیاست

Read more

علامہ خادم کی اچانک موت

نہ جانے آج کتنے ماہ بعد قلم اٹھا کر کچھ لکھنے کا دل کیا۔ اس درد کو کاغذ پر اتارنے کا، جو بیان کے قابل بھی نہیں۔ یہ الفاظ خالصتاً میرے دل سے آ رہے ہیں تو اختلاف کرتے وقت بھی انسانیت کے مرتبے کو ملحوظ خاطر رکھئے گا۔

Read more

پاکستانی نظام تعلیم کا پوسٹ مارٹم

پڑھنے سے پہلے یہ جان لیں کے یہ خالصتاً میری ذاتی رائے ہے جو میں نے پندرہ سال اس نظام میں بطور طالب علم رہ کر اخذ کی ہے۔ آپ میری رائے سے اختلاف کا حق تو رکھتے ہیں مگر اسے یکسر مسترد نہیں کر سکتے۔

ایک وہ وقت تھا جب انیسویں صدی میں سر سید احمد خان نے برطانیہ کا دورہ کر کے وہاں کے نظام تعلیم کا بغور مشاہدہ کر کے برصغیر کے مسلمانوں کو جدید نظام تعلیم مہیا کیا اور وہی علی گڑھ یونیورسٹی آج بھی ہندوستان میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔

اور دوسری طرف پاکستان کا موجودہ تعلیمی نظام ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر۔ چلئے اس کو ایک کہانی کے ذریعے سمجھاتا ہوں۔

Read more

کرونا وائرس: ایک نیا، دلچسپ اور خوبصورت پہلو

بہت پہلے سنا تھا کہ ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں۔ بس دیکھنے والی آنکھ ہونی چاہیے۔ اور میں تب خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوا جب مجھے ذرا سوچنے پر اس خونی منظر کا دوسرا پہلو نظر آنا شروع ہوا۔ ”بالکل شفاف، بہت خوبصورت پہلو“ بلاشبہ اس وائرس نے کروڑوں انسانوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ہزاروں کی جان بھی لے لی ہے مگر اس کا دوسرا رخ اتنا ہی خوبصورت ہے، جتنا پہلا والا وحشی۔ آئیے آپ کو

Read more

کروانا وائرس: کتنی حقیقت، کتنا فسانہ اور اس کا حل

آج کل عالمی منظرنامہ پر کرونا وائرس کا راج ہے۔ قومی ہو یا بین الاقوامی، ہر خبرنامے کی سرخیوں میں سرِفہرست یہی چھلاوا دکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر چین میں نمودار ہونے والے اس وائرس نے بہت کم عرصے میں پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا دیا ہے۔ شاید ہی کوئی ملک ایسا ہو جو اس سے پوری طرح محفوظ ہو۔ چین میں ہزاروں جانیں نگلنے کے بعد اس آسیب نے ایران کا رکھ کیا۔ پھر یورپی

Read more

کرونا وائرس اور غریب کا بچہ

”بابا! یہ سب لوگ منہ پر کیا پہنے پھر رہے ہیں“ بارہ سالہ بچے کے سوال پر اس کا مزدور باپ چونک اٹھا۔ ”یہ ماسک ہے بیٹا“ باپ نے نہایت شفقت سے جواب دیا۔ ”بابا! یہ ماسک کیوں پہنتے ہیں؟ “ ”تاکہ جراثیم سے محفوظ رہیں، وہ آج کل ایک عجیب سی بیماری پھیلی ہوئی ہے نا“ ”تو بابا! ہم نے یہ ماسک کیوں نہیں پہنا؟ “ بیٹے کے اس معصومانہ سوال پر باپ کی آنکھیں بھر آئیں۔ ”بتائیں نا

Read more