گلزار ملک کا ناول: صدی کی آخری محبت

گلزار ملک ایک صاحب مطالعہ، بلند فکر اور نقش کار افسانہ نگار اور ناول نویس ہیں۔ وہ نوجوان نسل کے ان نمایاں افسانہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے گزشتہ صدی کی آخری دہائی میں لکھنا شروع کیا۔ گلزار ملک 3 جون 1970 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ اصل نام گلزار احمد ہے۔ آپ کا ادبی سفر تین دہائیوں پر مشتمل ہے۔ آپ نے گورنمنٹ سائنس کالج فیصل آباد سے فزکس میں ماسٹر کیا۔ پچھلی دہائی میں گلزار

Read more