رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

حیات آباد میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اپنی بھی جان لے لی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاورکے علاقے حیات آباد میں ایک نواجوان نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پردم توڑ گئی جس کے بعد اس نے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں. پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت محمود

Read more

کمالیہ میں بینک ڈکیتی میں مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ اور آفس بوائے ہلاک

کمالیہ میں ڈاکووں نے بینک سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔ مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ اور آفس بوائے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے بینک میں ڈکیتی کی خونی واردات۔ ڈکیتی مزاحمت پر چار ڈاکووں کی فائرنگ سے بینک کا سیکورٹی گارڈ ٹکا خاں اور آفس بوائے محمد اسلم جاں بحق اور دوسرا سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکو 8 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ

Read more

پانی کے غیر معیاری فلٹریشن پلانٹس سے شہریوں کی صحت کو خطرات

صاف پانی کی کمی کے شکار پاکستان میں چھوٹے پیمانے پر فلٹریشن پلانٹس کا کاروبار تیزی کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے جس کی وجہ محکمہ خوراک میں چیک اینڈ بیلنس کی کمی ہے۔ ملک بھر میں روزانہ ایسے ان گنت واقعات پیش آ رہے ہیں جن میں شہری آلودہ پانی میں پرورش پانے والی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور پھر نام نہاد صاف پانی خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ان حالات میں لاہور میں پرائیویٹ فلٹریشن پلانٹس

Read more

اقلیتوں کے خلاف توہین مذہب کے الزامات کی تعداد میں اضافہ

رواں برس 20جنوری کو ہزاروں افراد پر مشتمل مشتعل ہجوم نے ایک سکیورٹی گارڈ کی جانب سے قرآن حکیم کی مبینہ بے حرمتی پر جہلم میں پاکستان چپ بورڈ فیکٹری پر دھاوا بولا اوراسے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔یہ پاکستان میں توہین مذہب کو جواز بناتے ہوئے تشدد کا اولین واقعہ نہیں ہے۔ قومی کمیشن برائے امن و انصاف کے اعداد و شمار کے مطابق 1987ءسے اب تک توہینِ مذہب کے قوانین کی مختلف دفعات کے تحت 633مسلمان، 494احمدی،

Read more

مظفر گڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکومارا گیا۔مرنے والے ڈاکو کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ مظفرگڑھ کے علاقہ شاہ والا جنگل میں پولیس نے اشتہاری ڈاکووں کی موجودگی میں چھاپہ مارا تو ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،دیگر ڈاکو فرار ہوگئے۔ ڈی پی او ملک اویس احمد کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو مظفرگڑھ کے علاوہ

Read more

کوہاٹ میں سوارہ میں دی گئی دو بچیاں بازیاب

کوہاٹ پولیس نے سوارہ میں دی گئی دو بچیوں کو بازیاب کرکے نکاح خواں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق محبت کی شادی کے تنازع پر کچھ روز قبل جرگہ ہوا۔جرگے میں مسلم گل نامی شخص نے عید گل نامی شخص پر الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے نے بغیر اجازت مسلم گل کی بیٹی سے محبت کی شادی ہے جس پر جرگے نے فیصلہ سناتے ہوئے سوارہ کے تحت عید گل کی تین سالہ بیٹی

Read more

رحیم یار خان سے 3 لاوارث لڑکیوں کی لاشیں برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور سے ایک اور کمسن بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد48 گھنٹے کے دوران ملنے والی یہ تیسری لاوارث لاش ہے جبکہ تینوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا طریقہ کار ایک جیسا نکلا۔علاقے میں خوف و ہراس ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت پور کے علاقے تھانہ تبسم شہید ورک کے چک عباسیہ سے آٹھ سالہ بچی کی لاوارث لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی

Read more

شوگر مل کا بوائلر پھٹنے سے 7 مزدور جاں بحق: 20 زخمی

شورکوٹ میں کینٹ روڈ پر واقع نجی شوگرمل میں بوائلرپھٹنے سے 7مزدور موقع پر جا ں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

Read more

ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

 ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے دوران ای ڈی او ہیلتھ کے حامی بھی میدان میں کود پڑے جس کے بعد دونوں گروپوں میں خوب لڑائی جھگڑا ہوا جس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے آئندہ ماہ ہونیوالی پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے ہیلتھ آفس میں ای ڈی او کے ناروا سلوک اور ناجائز مقدمات کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران

Read more

امین فہیم کی خالی نشست پر 18جنوری کو الیکشن ہو گا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 پر پولنگ 18 جنوری کو ہوگی۔ضمنی الیکشن کےلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 218 پر مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم سعیدالزماں سمیت سات امیدوار میدان میں اترے ہیں۔18 جنوری کے ضمنی انتخابات میں مجموعی طورپر 263 پولنگ اسٹیشن

Read more

سیالکوٹ میں جیش محمد کے زیر انتظام چلنے والا مدرسہ سیل

 کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ کے ایک مدرسے سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر مدرسہ سیل کردیا۔ذرائع سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ کارروائی منڈے جی گورائیہ کے ایک مدرسے میں کی گئی جو کالعدم تنظیم جیش محمد کے زیر انتظام چل رہاتھا۔ذرائع سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق مدرسہ میں کالعدم تنظیم جیش محمد کیلئے چندہ جمع کیا جاتا تھا۔ مدرسے سے کمانڈوز یونیفارم، جہادی لٹریچر، کمپیوٹر اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے

Read more

مالاکنڈ ایجنسی میں دو ٹریفک حادثات: 9 افراد جاں بحق

مانسہرہ اور مالاکنڈ ایجنسی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت نو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ جبوڑی جانے والی جیپ نلا کے مقام پر کھائی میں جاگر ی،حادثے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔ادھر مالاکنڈ کے علاقہ پلئی

Read more

پشاور سے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 45افراد گرفتار

 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے چوک یادگار کی کرنسی مارکیٹ میں مشترکہ آپریشن کے دوران ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ پشاور کا یادگار چوک ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ پشاور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سٹی امتیاز نے بتایا کہ کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے 45 مشتبہ افراد میں صرافہ بازار کے

Read more

بہاولنگر : پولیس مقابلہ میں 4 ڈاکو ہلاک

 بہاو ل نگر کے علاقہ ڈونگا بونگا میں پولیس مقابلے میں 4ڈاکو ہلاک ہوگئے ،مرنے والے ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ڈی ایس پی بہاول نگر سید علی رضا کے مطابق ڈونگا بونگا کے علاقہ روڈا سنگھ میں پولیس اور ڈاکووں میں مقابلے میں 4ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں ،مرنے والے ڈاکو درجنوں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ڈاکووں نے 2روز قبل علاقہ روماوالی میں ڈکیتی کے دوران بھائی اور بہن کو بھی قتل کیا تھا۔مرنے

Read more

شکارپور میں بیکری کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق

شکار پور میں بسکٹ بنانے والی بیکری کی چھت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شکار پور کے خان پور روڈ کے قریب حبدار منگی انڈسٹری ایریا میں بسکٹ بنانے والی بیکری کی چھت زور دار دھماکے سے اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں بیکری میں کام کرنے والے 13افرادملبے تلے دب گئے، جس میں 25سالہ روشن منگی موقع پر ہی جاں بحق

Read more

گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند

ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی، طلبہ کو بھی 24 گھنٹوں میں ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا،لیکن طلبہ نے ہاسٹل خانے سے صاف انکار کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق فنڈز اور سہولیات کی کمی پر یونیورسٹی کے ماتحت وینسم کالج میں طلبا نے احتجاج کیا تھا، طلبا کے احتجاج کا دائرہ بڑھنے سے امن و امان کا خدشہ ہے اس لیے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے

Read more