جناب من، یہ وہی مقدس ادارہ ہے

ہمیں تو خیر کبھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں ذرا برابر بھی تامل نہیں ہوا کہ مولانا اول و آخر ایک جہاندیدہ اور فہمیدہ سیاستدان ہیں۔ جنہیں اس امر میں شک تھا وہ بھی آج مان رہے ہیں کہ مولانا ایک باکمال اور بے مثال سیاستدان ہیں۔ انہوں نے نہ صرف عوام کے مخصوص ٹولے میں اپنے بارے میں راسخ تاثر کو غلط ثابت کیا بلکہ ایک تیر سے کئی شکار کر ڈالے۔ ان کا پہلا کمال یہ ہے

Read more