تتلیوں کے موسم میں گلابوں کو نوچنے کا حوصلہ کون کر سکتا ہے؟

گل بدن کو کون سفاک مار سکتا ہے؟ تتلیوں کے موسم میں گلابوں کو نوچنے کا حوصلہ کون کر سکتا ہے؟ جگنو کی روشنی کو کون گل کر سکتا ہے؟ آبشاروں کے ترنم، گلہائے رنگ رنگ کے تبسم اور طائران خوش گلو کے تکلم کو کون درندہ صفت قتل کرنے کی ہمت کر سکتا ہے؟ اتنا سفاک کون ہو سکتا ہے۔ ساز و آواز، رقص و سرود کو یوں ان واحد میں ختم کرنے کی ہمت کس میں ہے؟ کوئل

Read more

میری بیٹیاں اور میں – یوم خواتین کا پیغام

روایتی اور قبائلی ”اسلام“ کے چند برس چھوڑ کر، جسے میں دور جہالت سے تعبیر کرتا ہوں، میں نے اپنی چار بیٹیوں کو پہلے انسان اور پھر عورت سمجھا ہے۔ ہمارے پدرسری سماج میں عورت کی پہلی خوشی اس کی پیدائش پر ہی چھینی جاتی ہے جہاں خوشی منانے کے بجائے منہ بسورے جاتے ہیں۔ بیٹوں کے مقابلے میں بیٹی کا وجود بے معنی ہوتا ہے۔ اسے دوسرے تیسرے درجہ کا انسان سمجھا جاتا ہے۔ اس کی خوراک، تعلیم، تربیت

Read more

لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا!

ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی گردنوں میں سریا آ گیا تھا۔ وہ غرور و تکبر کے پتلے بن گئے تھے۔ ان کی زبانیں شعلہ نوائی کرتی تھیں اور آنکھوں سے انگارے برستے تھے۔ پنجاب میں ابھی حکومت بنی نہیں تھی مگر منتقم مزاج عمران خان اور نفرت میں غرق ان کے ہرکاروں نے مخالف سیاستدانوں اور سرکاروں افسران و اہلکاروں کو سنگین دھمکیوں کی سان پر رکھ لیا تھا۔ یوں لگتا تھا کہ

Read more

یوم الحاق پاکستان کی حقیقت

نصابی و کتابی مطالعۂ پاکستان میں ہمیں پچھتر سال سے پڑھایا جا رہا ہے کہ انیس جولائی دو ہزار سینتالیس کو سری نگر میں قرارداد الحاق پاکستان پاس کی گئی تھی۔ اس دن یہ اجلاس آزاد کشمیر کے بانی صدر اور تحریک آزاد کشمیر کے متحرک و پرجوش راہنما سردار ابراہیم خان کی قیام گاہ محلہ آبی گزر واقع ہاوٴس بوٹ میں منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی تھی اور

Read more

معاشی صورت حال بہتر ہونے میں وقت لگے گا

2013 سے 2018 تک مسلم لیگ نون کی حکومت نے درست اقدامات کر کے دہشت گردی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ شرح سود، شرح غربت اور مہنگائی کی شرح میں کمی کی۔ جی ڈی پی کو چھ فیصد تک پہنچا دیا۔ سٹاک ایکسچینج ستاون ہزار تک چلی گئی۔ امن و امان کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ دولت کی ریل پیل ہوئی۔ بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ عام آدمی کی آمدنی میں

Read more

”خطرے ناک“ کی جان کو خطرہ ہے

آج کل سابق وزیراعظم عمران خان شہروں شہروں جلسے کر کے عوام کو باور کروا رہے ہیں کہ انہیں حکومت سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ امریکہ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے تھے۔ ان کے جلسوں میں اگرچہ حاضرین کی تعداد روزبروز کم ہوتی جا رہی ہے۔ اسی لیے وہ جلسوں کے لیے نسبتاً چھوٹے گراوٴنڈ تلاش کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ فوٹو شاپ تکنیک کے ذریعے حاضرین کی تعداد کو

Read more

شاری کی سرشاری اور خوں خواری

پاکستان جیسے ملک اور بلوچستان جیسے پسماندہ اور کیچ جیسے دور افتادہ علاقے میں رہنے والی خاتون کو اور کیا چاہیے۔ پڑھے لکھے، تہذیب یافتہ اور کامیاب والدین، باپ ایک بڑے ادارے میں ڈائریکٹر ہے۔ بھائی کالج میں لیکچرار، خود ایک سکول ٹیچر ایم فل کی طالبہ، شوہر دنیا میں سب سے معتبر سمجھے جانے والے شعبے سے وابستہ اور دو ننھے منے اور معصوم سے بچے۔ گھر میں تو کجا خاندان میں دور دور تک نہ کوئی لاپتہ فرد

Read more

مفتاح اسمٰعیل کا بیان اور ہمارے جذباتی مصلحین

واشنگٹن میں ہمارے مشیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے سابق وزیراعظم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوٸے کہا کہ انہوں نے سیاست کے لیے مذہب کا استعمال کرتے ہوٸے امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کے نام سے ایک تحریک شروع کی تھی، جو ان کو عدم اعتماد سے نہ بچا سکی۔ بس یہ سننا تھا کہ ہمارے جذباتی مصلحین کے تیور غضبناک ہو گٸے۔ باچھیں کھل گٸیں۔ لہجے بدل گٸے۔ آنکھیں چنگاریاں اور زبانیں شعلے برسانے لگیں۔ غیظ و

Read more

میں اس کا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں

کوچۂ اقتدار سے رسوا ہو کر نکلنے والے عمران خان نے ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف کی طرح عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ الگ موضوع ہے کہ وہ ان دونوں لیڈروں کی طرح عوامی پذیرائی حاصل کرسکیں گے یا میاں اظہر، محمد خان جونیجو، اصغر خان یا پھر جنرل مشرف کی طرح تاریخ کے کوڑے دان کا رزق بنیں گے؟ یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے پاس عوام میں پیش کرنے کے لیے

Read more

قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی ہنگامہ آرائی

آج جب خدا خدا کر کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کا موقع آیا تو تحریک انصاف اور اتحادی پارٹیوں کی طرف سے طے شدہ منصوبے کے مطابق ہنگامہ آرائی، دھکم پیل، دھینگا مشتی، مار دھاڑ اور غنڈہ گردی شروع کروا دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری پر لوٹے پھینکے گئے، ان کے بال نوچے گئے، ان پر لاتیں اور مکے برسائے گئے اور انہیں بدترین تشدد کا

Read more

وزیراعظم شہباز شریف اور نئی حکومت سے عوامی توقعات

آج اپوزیشن اتحاد کے شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تئیسویں منتخب وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ ان کے حق میں ایک سو چوہتر ووٹ ملے جبکہ سابق حکمران پارٹی نے ایوان سے واک آوٴٹ کیا اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی۔ جی ڈی اے کے تین ممبران نے استعفے دینے سے انکار کر دیا۔ پاکستان میں تبدیلی کا سفر 2018 اگست سے شروع ہوا جس کے بھیانک نتائج ساڑھے تین سال میں کھل کے سامنے آ گئے۔ عمران خان نے

Read more

بچے سے موبائل فون لینا کتنا مشکل ہوتا ہے

میرے سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر تقریباً چھ سال ہے۔ اس کا طریق واردات بالکل عمران خان والا ہے۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ موبائل فون اس کے ہاتھ نہ لگے مگر بسیار و ہزار کوشش کے باوجود ہم اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ برخوردار کبھی منت سماجت سے، کبھی خوشامد و چاپلوسی سے، کبھی معصوم نخروں سے، کبھی لچھے دار باتوں سے اور کبھی حیلے بہانوں سے موبائل پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔

Read more

عدم اعتماد پر دھواں دار بحث

چوتھے روز بھی عدالت عظمٰی میں عدم اعتماد کیس پر دھواں دار بحث ہوئی۔ حکومتی وکیل بابر اعوان اور علی ظفر نے دلائل کے نام پر ججوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے معزز ججوں نے ان سے چبھتے ہوئے سوالات کیے۔ بعض موقعوں پر حکومتی وکلا بالکل لاجواب اور بے بس دکھائے دیے۔ جب بابر اعوان نے عدالت میں سیاسی اور جذباتی تقریر کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا

Read more

مجھے مشیر بھی اچھے نہیں ملے

انتہائی اہم اور پکی خبر دے رہا ہوں۔ عمران نیازی صاحب کے وکیلوں نے نیازی صاحب کو بند گلی میں دھکیل دیا۔ آپ پوچھیں گے کہ کیسے؟ تو آئیے میں بتاؤں۔ عمران نیازی کا بیانیہ تھا کہ اپوزیشن نے امریکی سازش کے تحت پیسے پکڑے اور میری حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی۔ میری پارٹی کے بندے خریدے اور میری عددی اکثریت اقلیت میں بدلی۔ کل عدم اعتماد پر ووٹنگ تھی۔ اگر تو نیازی صاحب ووٹنگ ہونے دیتے۔ فیصلہ

Read more

کھیل ہو، سیاست ہو یا جنگ، میدان سے بھاگنا بزدلی ہے

پچھلے سال ماہ ستمبر کے وسط میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کئی سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچی تھی۔ پاکستان نے تمام کھلاڑیوں کو فل پروف سکیورٹی دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو ہر کوئی سر آنکھوں پر بٹھا رہا تھا۔ کرکٹ شائقین خوش تھے کہ پاکستان کے میدان پھر آباد ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے متوقع تھے۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیض راجہ بہت متحرک اور پرجوش تھے۔ وزیراعظم بھی

Read more

آپ خوددار نہیں خوار و زبوں اور شرمسار ہیں

ایک خود پسند، ضدی، ہٹ دھرم اور نرگسیت کے مارے شخص کا مانگے تانگے کے اقتدار کا سورج جلد ہی غروب ہونے والا ہے۔ غیر مرئی طاقتوں کے بل بوتے پر ملک پر یلغار کرنے والے ٹولے کا سر غنہ سر پر خاک ڈالے، آنکھوں میں انگارے لیے، زبان سے چنگاریاں اور لہجے سے آگ برساتے ہوئے نیم دیوانگی کے انداز میں وحشت زدہ پھر رہا ہے۔ بیالیس ماہ تک مسند اقتدار پر رہ کر سیاہ و سفید کا مالک

Read more

آندھیوں کا رخ موڑنے والا، سب زنجیریں توڑنے والا

یہ فرق ہے نواز شریف اور عمران خان میں۔ عمران خان اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر تقریباً باولا ہو گیا۔ ہوش و خرد، تعقل و تدبر، حکمت و مصلحت، موقع شناسی و فرض شناسی اور شعور و آگہی کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھا۔ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہوتے دیکھا تو ملکی وقار اور قومی ساکھ سمیت سب کچھ داوٴ پر لگا دیا۔ اس قدر جذباتی، ہیجانی، غیر حقیقی اور فوری ردعمل دیا کہ وہ

Read more

پھر مارچ، لانگ مارچ، نون لیگ اور گوجرانوالہ

گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے۔ پاکستان کا پانچواں بڑا شہر ہے۔ کراچی اور فیصل آباد کے بعد تیسرا بڑا صنعتی شہر ہے۔ اس شہر کی تاریخ بڑی ہنگامہ خیز ہے۔ 16 مارچ 2009 کا دن اس شہر کی تاریخ میں ایک یادگار اور شاندار دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے چیف جسٹس افتخار چودھری سمیت اس وقت معزول کیے گئے تمام ججز کو بحال کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان میں ججز بحالی اور جنرل

Read more

کچھ کپتان کی الوداعی تقریر کے بارے میں

وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آٸی کے بڑ بولوں اور شیخی بگھارنے والوں نے پریڈ گراٶنڈ جلسے کے حوالے سے اس قدر تجسس پیدا کر لیا تھا کہ پی ٹی آٸی کے کارکنان واقعی یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ کپتان بہت بڑا اور تاریخی انکشاف کرنے والے ہیں۔ غیر جانبدار مبصرین نے جلسے کو کامیاب قرار دیا۔ شرکا کی تعداد تیس ہزار کے لگ بھگ تھی۔ پی ٹی آٸی کے کارکنان دور دور سے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے

Read more

افسانہ لکھ رہی ہیں

اس وقت حال ہی میں چھپے اردو افسانوں کا مجموعہ ”گونجتی سرگوشیاں“ میرے ہاتھ میں ہے۔ اس افسانوی مجموعے کی انفرادیت یہ ہے کہ تمام افسانے نوجوان خواتین افسانہ نگاروں کے فکر و فن کا شاہکار ہیں۔ اردو زبان میں اس سے قبل بھی ایسی کتابیں شائع ہوئی ہیں۔ معروف ادیبہ کشور ناہید نے ایک افسانوں پر مشتمل ایک مجموعہ شائع کیا تھا جس کا نام ہے ”خواتین افسانہ نگار“ اس کتاب میں 23 افسانے شامل ہیں، جو سب کے

Read more

بہت بے آبرو ہو کر

ہائبرڈ حکومت کا قصہ تمام ہو چکا، بس رسمی کارروائی باقی ہے۔ دیدۂ عبرت نگاہ ہو تو انسان جان سکتا ہے کہ عمران خان کا بیساکھیوں والا عروج، طنطنہ، جھوٹی شان و شوکت اور نجات دہندہ اور مسیحا والا بت اوندھے منہ گرنے والا ہے۔ عمران کا عروج اور فوری زوال ایسی بلندی ایسی پستی کی عبرت انگیز اور کرب انگیز مثال ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں غالباً پہلی بار کوئی حکومت خالص جمہوری انداز سے رخصت ہو رہی ہے۔

Read more

آصف علی زرداری بمقابلہ عمران احمد نیازی

پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومت کی نا اہلی، نالائقی، مہنگائی، اپوزیشن کے خلاف انتقامی مہم، لاقانونیت، سٹریٹ کرائم، دہشت گردی، اقربا پروری، ناکام خارجہ پالیسی اور کرپشن جیسے مسائل کے خلاف سندھ سے اسلام آباد تک بھرپور اور منظم لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا۔ یہ مارچ 27 فروری سے 8 مارچ تک طے کیا گیا تھا جس کی قیادت پی پی کے جواں سال قائد بلاول بھٹو کر رہے تھے۔ دیکھنے والوں نے دیکھا کہ مارچ توقعات

Read more

زبان کی پھسلن

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ جب ڈی چوک پینچا تو بلاول بھٹو کی زبان چوک گئی۔ بلاول بھٹو کا بچپن، لڑکپن اور جوانی یورپ میں گزری۔ وہ بھی قائد اعظم اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح اردو روانی سے بولنے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔ اب تو خیر وہ انگریزی زبان کی طرح اردو میں بھی خاصے رواں ہو گئے ہیں مگر اردو بھی انگریزی لہجے میں بولتے ہیں۔ اس کے باوجود اپنا مافی الضمیر بطریق احسن بیان کرتے

Read more

سازشی تھیوری اور ہمارے وزیراعظم صاحب

عمران خان اور ان کے حواریوں نے تحریک عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔ ہم تو پہلے ہی لکھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی اب یہی سازش والا چورن بیچے گی۔ عمرانی سیاست چلتی ہی کھوکھلے نعروں اور سبز باغ کی بنیاد پر ہے۔ ان کی عقل سے ماورا باتوں پر سوائے شدید ترین یوتھیوں کے اور کوئی کان دھرنے پر آمادہ نہیں۔ یہ بیرونی ہاتھ اور سازش اگر امریکہ نے کی ہے تو

Read more

کیا قاسم کا بھائی شہید ہوا ہے؟

ابا! تعزیت اور پرسے کے لیے آنے والے سب لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ صبر کریں، حوصلہ رکھیں، سلمان تو اللہ کے راستے میں شہید ہوا ہے۔ ابا! بھیا کون سے محاذ جنگ پر گیا تھا؟ والد! ( ننھے قاسم کو شفقت بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے ) میری جان! لوگ ٹھیک کہتے ہیں۔ بھیا نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ قاسم! مگر وہ تو نماز جمعہ ادا کرنے گیا تھا۔ کسی محاذ جنگ میں داد شجاعت دینے تو نہیں

Read more

بجلی، پٹرول سستا، عوام خوش، حکومت خوش، وزیراعظم بھی خوش

وزیراعظم کے خطاب سے قبل پرویز خٹک سمیت بہت سے وزرا اور ترجمانوں نے یہ خبر گرم پھیلا رکھی تھی کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں بہت بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔ اتنا بڑا کہ جسے سن کر عوام بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیں گے۔ باقی لوگوں کی طرح ہم نے بھی عقل کے گدھے گھوڑے دوڑائے کہ اتنی بڑی خوش خبری کیا ہو سکتی ہے۔ اسمبلیاں توڑیں گے، نواز شریف کو واپس لائیں گے، باہر پڑا ہوا دو سو ارب

Read more

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ و طالبات اور حکومت کا رویہ

یوکرین میں پھنسے پاکستانی بے یارومددگار ہیں۔ ہمارے ایک سابق شاگرد طلال ڈار کے بھائی طلحہ آصف کا انٹرویو ایک چینل پر چل رہا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ وہ بڑی مشکل سے یوکرین سے اپنی مدد آپ کے تحت بذریعہ ٹرین پولینڈ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر کے سفارت خانے متحرک ہیں اور اپنے شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے بحفاظت نکالنے کے لیے کوشاں ہیں مگر پاکستانی سفارت خانے کا عملہ ہی غائب ہے۔

Read more

ہمارا کپتان باہر نکل کر واقعی بہت ”خطرے ناک“ ہو گیا ہے

(ایک تخیلاتی تحریر۔ کسی شخص یا واقعے سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی) ہمارے کپتان صاحب تو کہتے تھے کہ میں مغرب کو مغرب والوں سے زیادہ جانتا ہوں۔ اس کے باوجود جب سارا مغرب روس کے خلاف ڈٹا ہوا ہے، آپ روس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس پر جب کسی شریر رپورٹر نے پوچھا کہ آپ تو امن کے پیامبر ہیں، ثالث اعظم ہیں۔ اس سے پہلے چین امریکہ اور ایران و سعودی عرب کے درمیان کامیاب ثالثی کروا چکے

Read more

حارث رٶف نے شرفا کے کھیل کو داغدار کیا

کرکٹ شرفا، مہذب اور تعلیم یافتہ لوگوں کا کھیل ہے۔ اس کھیل میں سفید یونیفارم اس کے اجلا، صاف اور اصول پسند کھیل ہونے کا غماز ہے۔ بانیٔ پاکستان حضرت قائد اعظم بھی اسے اسی وجہ سے پسند کرتے تھے۔ اس کھیل نے اپنی تین صدیوں پر محیط سلطنت میں بے شمار ایسے عظیم المرتبت اور شہرٔۂ آفاق کھلاڑی پیدا کیے جو اپنے ملک کی شناخت بن گئے۔ اگرچہ کرکٹ پاکستان کا قومی کھیل نہیں مگر یہ قومی کھیل ہاکی

Read more

ہائے کیا لوگ تھے جو دام اجل میں آئے

ماں کا مرنا سارے جہاں کا مرنا ہے۔ ماں نہیں مرتی اک جہاں مر جاتا ہے۔ 22 فروری کو ہماری ماں کی رخصتی کو سولہ برس گزر جائیں گے۔ سولہ برسوں میں پتہ نہیں کتنے ماہ، کتنے ہفتے اور کتنے یوم و کتنے پل ہوتے ہیں مگر ان سولہ برسوں میں کوئی ایسا دن، ایسا پل نہیں گزرا جو ماں کی یاد سے خالی گزرا ہو۔ ماں رخصت ہوئیں تو اس وقت کشمیر جنت نظیر میں بھی باد بہاری کے

Read more

ویلنٹائن ڈے اور ڈاکٹر زون کے سسرالی

یوں تو پاکستان میں لکھنے والوں کے لیے بے شمار مشکلات ہیں مگر ایک مشکل باقی سب مشکلات سے سوا ہے کہ لکھاری اپنی ذاتی اور خاندانی زندگی میں آنے والے غم اور خوشی کے واقعات کو اپنی تحریروں کا موضوع بنانے سے حتی المقدور گریز کرتا ہے۔ یہ اپروچ ہے بھی درست کیونکہ لکھاری کے قلم اور فکر کو ذاتی زندگی میں پیش آنے والے خوشگوار اور نا خوشگوار واقعات و حوادث کا اشتہار نہیں بننا چاہیے۔ اس کے

Read more

اقرار الحسن پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں مگر

سر عام کے روح رواں اقرار الحسن نے اگرچہ بارہا صحافیانہ اصول پائے مال کیے ہیں۔ زرد صحافت کا مظاہرہ کیا ہے۔ شرفا کی پگڑیاں اچھالی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پائے مال کیا ہے۔ کیمرے لے کر کبھی ہوٹلوں میں کبھی تھانوں میں، کبھی تعلیمی اداروں میں اور کبھی فیکٹریوں میں داخل ہوجاتا تھا۔ وہاں جا کر لوگوں سے تحکمانہ انداز میں بات کرتا تھا۔ ان سے بد تمیزی کرتا تھا۔ دھمکیاں دیتا تھا۔ اداروں اور

Read more

جمہوریت ڈھال اور آمریت وبال ہے

آئیے دو تصویریں دیکھتے ہیں۔ ایک تصویر میں ایک فاتر العقل اور مجذوب شخص عالم بے خودی میں کچھ کاغذات اور کوڑا کرکٹ کو دیا سلائی دکھا دیتا ہے اور آگ تاپنا شروع کر دیتا ہے۔ تھوڑی دیر بعد کچھ لوگ اکٹھے ہو کر الزام لگاتے ہیں کہ مجذوب نے مقدس اوراق جلا ڈالے ہیں۔ مجذوب آدمی اس ساری صورت حال سے بے خبر آگ تاپتے ہوئے پاگلوں کی سی حرکتیں کر تا ہے۔ مقدس اوراق کو آگ لگانے والی

Read more

کرناٹک کا ناٹک اور مسکان کا ایمان

کرناٹک میں ہونے والے واقعے کے بے شمار پہلو ہیں مگر سب سے افسوسناک بلکہ اندوہناک اور خوفناک پہلو یہ ہے کہ پاک و ہند کے مسلمانوں کی غالب اکثریت شدید قسم کے احساس کم تری کا شکار ہے۔ ہیرو شپ کے کسی پجاری نے تاسف بھرے لہجے میں کہا تھا کہ کہ ہم کتنے بد قسمت ہیں کہ ہمارے پاس کوئی ہیرو نہیں۔ جہاندیدہ اور سرد و گرم چشیدہ دانشور نے جواب دیا تھا کہ کتنی بد قسمت ہے

Read more

الوداع لتا منگیشکر: سروں کی ملکہ

آج سر و سنگیت کی دنیا اداس ہے۔ ساز و آواز کا جہان مغموم ہے۔ لے اور آہنگ کا نگر ملول ہے۔ گیت و نغمے کی وادی غم و اندوہ میں ڈوب گئی ہے۔ ترنم و موسیقی کی کائنات نوحہ کناں ہے۔ تان و طبلے کا عالم گریہ زار ہے۔ آج سروں کی دیوی لتا منگیشکر 92 سال تک اقلیم گائیکی پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کرنے کے بعد خاموش ہو گئی۔ جس کے گلے میں بھگوان بولتا تھا وہ

Read more

یوم یکجہتی کشمیر کا غوغا اور حقیقی تصویر

پانچ فروری 1989 سے ہر سال روایتی جوش و خروش مگر ہوش سے عاری رہ کر منایا جاتا ہے۔ یہ دن جماعت اسلامی کے سرخیل جناب قاضی حسین احمد کی تحریک پر سب سے پہلے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت میں پہلے صوبہ پنجاب اور بعد میں سرکاری طور پر منایا جانے لگا۔ سوویت یونین کے انہدام کے بعد قاضی صاحب کشمیر کی مہم سر انجام دینے کے بعد لال قلعے پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے خواہاں تھے۔

Read more

میں بہت "خطرے ناک” ہوں

پچھلے دنوں ہمارے لاڈلوں کے لاڈلے وزیراعظم نے دھمکی دی تھی کہ اگر مجھے حکومت سے نکال دیا گیا تو میں سڑکوں پر آ جاؤں گا اور ایسی صورت میں زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ ان کا روئے سخن تو سب جانتے ہیں کہ ان کی طرف تھا جو صاف چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں البتہ پائے سخن شاید اپوزیشن کی طرف تھا۔ ان کی دھمکی اپنی جگہ مگر انہیں تو معلوم ہی ہو گا کہ ان

Read more

کپتان کا اوپننگ بیٹر کلین بولڈ

مرزا شہزاد اکبر کا پیشہ وکالت ہے۔ وہ جنرل مشرف کے دور میں نیب میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور مختلف ریفرینسز میں نیب کو قانونی مشاورت دیتے رہے ہیں۔ وہ ایک منجھے ہوئے، وسیع المطالعہ اور تجربہ کار وکیل ہیں۔ وہ جنرل مشرف کے دور میں بھی ایک طاقتور اور با اثر آدمی تھے۔ مشرف ان پر بہت اعتماد کرتے تھے۔ نیب کے خرچ پر کئی بار نواز فیملی کی کرپشن کے ثبوت تلاش کرنے کے لیے

Read more

تبدیلی سر کار کا چراغ بجھنے والا ہے

وزیراعظم پاکستان کی دھونس، دھمکی اور دھماکا ایک شکست خوردہ آدمی کی آخری چیخ تھی۔ ان کی سب و شتم کی زہرناکی ہارے ہوئے جواری کی دہائی تھی۔ ان کی جھنجھلاہٹ، تلملاہٹ اور گھبراہٹ عزت سادات کی نیلامی کے بعد کا واویلا تھا۔ ان کا غصہ اور قہر ناکی کا اسلوب لٹیا ڈبونے والے بد قسمت آدمی کا سیاپا تھا۔ ان کا شور شرابا اور چیخ پکار اپنی زندگی کی جمع پونجی لٹنے والے سوداگر کا نالہ و شیون تھا۔

Read more

ایس۔ایل۔او: ذرا سلو بھٸی سلو

ابھی ہمارےاساتذہ اور طلبہ و طالبات کورونا سے سنبھلنے نہیں پاٸے تھے کہ عالمی یوم تعلیم کے موقعے پر تبدیلی سرکار نے تعلیمی سیشن کے درمیان میں ایس۔ایل۔او کے نام سے نٸے اور پیچیدہ شکنجے میں جکڑ کر ان کی چیخیں نکلوا دیں۔تبدیلی سرکار کو معلوم نہیں کس نورتن نے یکساں تعلیمی نصاب کی الٹی پٹی پڑھا دی کہ اس نے تعلیم کے شعبے کی حالت زار پر توجہ دے کر بنیادی مساٸل حل کرنے کے بجاٸے سستی شہرت والے

Read more

سانحہٕ مری: آنکھول میں دھول جھونکنے کی روایت برقرار

وزیر اعلٰی پنجاب نے سانحۂ مری پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی سر براہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی نے ایک ہفتے میں مری سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے تحقیقی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کرنا تھی۔ کمیٹی کے سربراہ نے تحقیقی رپورٹ وزیراعلی کے حضور پیش کی، جس کے نتیجے میں انہوں نے طیش میں آ کر کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او سمیت پندرہ سولین افسران کو معطل کر کے انضباطی کارروائی

Read more

بُوٹ والوں کا ہاتھ

ہمارے وزیر داخلہ جب سے شہ کے مصاحب بنے ہیں ان کے خود ساختہ ترجمان بھی بن بیٹھے ہیں جو بار بار اعلان کر چکے ہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں خوامخواہ سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ ابھی مقتدرہ کے ترجمان کے بیان کی باز گشت فضاوٴں میں تھی کہ ہم نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں کر رہے اور یہ کہ ہمارا دفاع کے علاوہ کسی شعبے سے لینا دینا نہیں کہ شیخ صاحب

Read more

ایک ہیں مسلم "حریم”کی پاسبانی کے لیے

 حریم شاہ کے نام سے شہرت عام اور بقاٸے دوام حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر فضا حسین آج کل ایک نٸی مشکل میں گرفتار ہو گٸی ہیں۔ لندن میں پونڈز کی گڈیوں کے ساتھ واٸرل ہونے والی نٸی ویڈیو میں وہ دعویٰ کرتی دیکھی جاسکتی ہیں کہ وہ بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی لے کر برطانیہ پہنچ گٸی ہیں۔ نہ انہیں کسی نے پکڑا اور نہ انہیں کوٸی پکڑنے کی جرات کرسکتا ہے کیونکہ پاکستان میں قانون امرا کے

Read more

برف زار جن کا مد فن بن گیا

سانحۂ مری;وزیراعظم عمران خان کہاں ہیں؟ جون 2017 میں ایک آئل ٹینکر کراچی سے بہاول پور جا رہا تھا۔ آئل ٹینکر میں 25000 لیٹر تیل تھا۔ ڈرائیور کی غلطی سے آئل ٹینکر بہاول پور کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ تیل کا سمندر سڑک پر بہنے لگا۔ بد قسمتی سے حادثے کے وقت انتظامیہ کی نفری وہاں موجود نہیں تھی۔ قرب و جوار سے سیکڑوں لوگ گھروں سے نکل آئے اور مختلف برتنوں میں تیل جمع کرنے لگے۔ ہوس

Read more

برف زار جن کا مد فن بن گیا

ملکۂ کہسار مری پر مرگ طاری ہے، سیاح جو مری کی سیاحت کے لیے گئے تھے موت کے ابدی سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔ مری کا برف زار دکھ درد کا سنسار بن چکا ہے۔ معصوم بچے، جوان، ادھیڑ عمر خواتین و مردوں کی آنکھیں حکومت اور ریاستی اداروں کی راہ تکتے تکتے پتھرا چکی ہیں مگر تبدیلی سرکار اڑتالیس گھنٹے میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کے داخلے کو عوامی خوشحالی کا جواز قرار دے رہی ہے۔ وزیر

Read more

کرسمس کی مبارک باد اور ایمان کو لاحق خطرہ

عیسائی برادری کے مذہبی اور سماجی تہوار سے کچھ دن قبل میرے ایک دیرینہ، تعلیم یافتہ اور مہربان دوست نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ایک ویڈیو کلپ بھیجا، جس میں وہ اپنے مخصوص اسلوب اور لب و لہجے میں ہیپی کرسمس کہنے والوں کو دین اسلام سے خارج ہونے کی سخت وعید سناتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب اس تہنیتی جملے کا جو مفہوم اخذ کرتے ہیں وہ واقعی ہمارے عقائد اور مذہبی تعلیمات سے نہ صرف متصادم ہے بلکہ سنگین ہے۔

Read more

پی ٹی آٸی کا الیکشن لڑنے کا سٹائل ہی ایسا ہے

ایک شخص نے کسی فقیہ سے دریافت کیا کہ جب میں نہر میں نہاؤں تو منہ کس طرف کروں؟ قبلہ کی طرف یا دوسری طرف ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ : افضل تو یہ ہے کہ تمہارا رخ کپڑوں کی طرف ہو ، (کہیں انہیں کوئی لیکر نہ بھاگ جائے) کے پی کے کے حالیہ بلدیاتی الیکشن کے ہنگام حکمران پارٹی کا رخ بھی اپنے سیاسی کپڑوں کے بجاٸے جنید صفدر، ان کی اہلیہ، مریم نواز اور کیپٹن

Read more

سکولوں کی چھٹیاں مسٸلہ فیثا غورث بن گٸیں

ایک آدمی پریشانی کے عالم میں ایک ”سیانے“ کے پاس اپنے مسئلے کا حل پوچھنے آیا۔ بدقسمتی سے وہ سیانا اور دانا بھی ہماری موجودہ حکومت کی طرح متلون مزاج اور جلد باز سا تھا۔ پریشان حال شخص نے اپنا مسئلہ تفصیل کے ساتھ اس کے سامنے رکھا۔ سیانے نے بھی ہمارے وزیراعظم کی طرح بہت بڑا دانشور اور موٹیویشنل سپیکر بن کر مسئلہ بڑی توجہ اور انہماک سے سننے کی خوب صورت اداکاری کی۔ مسئلہ سن کر پہلے تو نام

Read more

تعلیم کے شعبے کا پرسانِ حال کوئی نہیں

چند روز قبل میں کالج کے پرنسپل کے ساتھ ان کے دفتر میں بیٹھا تھا کہ چپڑاسی نے آگر بتایا کہ سال اول کے کسی طالب علم کے والد آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ پرنسپل نے نووارد کو اندر بلا لیا۔ وہ ایک ادھیڑ عمر آدمی تھے۔ حال حلیے سے متوسط طبقے سے دکھاٸی دے رہے تھے۔ چہرے سے پریشانی اور قیافے سے فکر مندی عیاں تھی۔ پرنسپل کے مسٸلہ پوچھنے پر بولے کہ مجھے اپنے بچے کا ادارہ چھوڑنے

Read more

تقریب پذیرائی سے پہلے ضروری تھا

وزیراعظم نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سری لنکن انجینئر کی جان بچانے والے پاکستانی شہری ملک عدنان کے اعزاز وزیراعظم ہاوٴس میں منعقد کی جانے والی تقریب پذیرائی کی ستائش ہر کوئی کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے ملک عدنان کی جوانمردی، جگر کاوی اور بے مثال بہادری کی بجا تعریف کی۔ ملک کے بیشتر حلقے اس بہادر جوان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقعے پر ایک جذباتی خطاب بھی فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ

Read more

جب کالعدم ہمدم اور غدار وفادار بنتے ہیں

شاعر مشرق کے شہر میں ایک غیر ملکی نوجوان کا زخموں سے گلزار بنا تن نہیں جلا بلکہ پاکستان کے تشخص کی رہی سہی ساکھ بھی جل گئی۔ اسی بد نصیب شہر میں چند سال قبل بھی مشتعل ہجوم نے ایک گھرانے کے دو نوجوان چراغ بڑی بے دردی سے گل کر دیے تھے مگر اس کے پس پردہ مذہبی جنونیت اور مسلکی حیوانیت کارفرما نہیں تھی۔ جب ہمارے کالعدم راتوں رات ہمدم، غدار وفادار، بھارتی آلۂ کار دلدار سکیورٹی

Read more

وزیر دفاع پر کون سی دفعہ لگائی جائے؟

وزارت دفاع کسی بھی ملک کی کلیدی اور اہم ترین وزارت ہوتی ہے اور وزیر دفاع ملک کا ایسا آئینہ ہوتا ہے جس میں دنیا اس ملک کا اصل چہرہ دیکھتی ہے۔ کسی بھی موضوع پر وزیر دفاع کی گفتگو بڑی نپی تلی، مہذب، سنجیدہ، فہمیدہ اور علمیت میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے۔ کسی موضوع پر بات کرنے سے پہلے وہ اس موضوع کے تمام پہلووٴں پر غور کرتا ہے، دیگر ممالک اور اداروں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ

Read more

جن کے بل تھے، انہوں پاس کروا لیے

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلوں کا مینا بازار لگا تھا اور ایک نہیں دو نہیں چار نہیں دس نہیں، اکٹھے تینتیس بل آن واحد میں پاس کروا لیے گئے۔ لطف کی بات یہ کہ جو اتحادی دو روز قبل ناز نخرے دکھا رہے تھے اور مہنگائی، لا قانونیت، معاشی بد حالی اور بد انتظامی سمیت بے شمار مسائل کی وجہ سے حکومت سے نالاں تھے انہوں نے دو روز بعد ہی کسی غیر مرئی طاقت اور جادو کی ”چھڑی“

Read more

ملالہ کی شادی پر ہمارا پرملال جلالی طبقہ

  نوبل انعام یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی بیٹی ملالہ یوسف زئی کی شادی کیا ہوئی ہمارے سوشل میڈیائی مجاہدین، نیم مولوی، کٹھ ملا اور طالبانی سوچ کے حامل نیم مولانا ایک بار پھر اپنے برہنہ اور اپاہج خیالات کے تیغ و تفنگ لے کر میدان میں آ گئے ہیں۔ یہ وہی پست ذہنیت ہے جو ہر وقت معاشرے میں پھیلنے والی ”فحاشی و عریانی“ کے مظاہروں پر کڑھتی رہتی ہے اور اس کے سد باب کے لیے چوبیس

Read more

آپ کے سیاسی کردار میں مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے

چار سال قبل جب پانامہ کا ہنگامہ برپا ہوا تھا۔ پانامہ سکینڈل میں ساڑھے چار سو نامی گرامی پاکستانیوں کے نام شامل تھے۔ مگر سزا صرف ایک آدمی نواز شریف کو ملی، جن کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں تھا۔ پانامہ کے بعد جس طرح ہماری حکومت، عدالتیں، ادارے، نیب اور ایف آئی اے حرکت میں آئے۔ جس طرح وٹس اپ پر جے آئی ٹی بنا کر اس کے ”ہیرے“ تلاشے اور خود ساختہ اصول تراشے گئے۔ جس

Read more

محسن پاکستان کی رحلت اور ہمارے قومی و سماجی رویے

محسن پاکستان اور ایٹم بم کے بانی ڈاکٹر عبد القدیر خان کا سانحۂ ارتحال نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے۔ پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کی خدمات آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے بلکہ دنیا بھر میں موجود تقریباً ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا تاوان ادا کیا ہے۔ سورہ انفال میں ارشاد باری تعالٰی ہے ”جہاں تک ممکن ہو

Read more

نام لینے کے بعد

پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچی ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم پی پی کے بغیر انگڑائی لے کر خود نمائی میں مصروف ہے اور حکومت کے لیے مسلسل جگ ہنسائی اور رسوائی کا سامان کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے روح رواں نواز شریف اور مریم نواز بنی گالا کی روحانی قوتوں کے ساتھ ساتھ پنڈی والوں کی روحوں کے لیے بھی مسلسل درد سر بنے ہوئے ہیں۔ ہائبرڈ حکومت کی بے بسی، لاچارگی اور درماندگی کا اس سے

Read more

آزاد کشمیر میں الیکشن کا دنگل

بہت سے خدشوں، مخمصوں اور اندیشوں کے سائے میں بالآخر آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات انعقاد پذیر ہو رہے ہیں۔ خاکسار نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا ہے۔ اکثر سٹیشنوں پر ماحول پر امن اور حالات بہت سازگار ہیں تاہم فائرنگ، لڑائی جھگڑے کے کچھ واقعات بھی رونما ہوئے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین قیمتی جانیں بھی چلی گئی ہیں۔ کشمیر الیکشن اس لحاظ سے قابل ذکر ہوتے ہیں کہ یہاں ہمیشہ وہی پارٹی

Read more

انسداد گھریلو تشدد بل کی منظوری پر واویلا کیوں؟

خاتون میرے سامنے غم و حرماں اور کرب و اندوہ کی تصویر بنی بیٹھی تھی۔ آنسو اس کے غمزدہ اور پریشان چہرے کو بگھو رہے تھے۔ اس کے گال غصے، رنج اور پشیمانی کے جذبات سے تمتما رہے تھے۔ گریہ گلو گیر اور لہجہ درد کی تصویر بنا تھا۔ وہ بتا رہی تھی کہ بیس سالا شادی شدہ زندگی میں سوائے پہلے چند دن اس نے خوشی اور مسرت کا شاید ہی کوئی لمحہ دیکھا ہو۔ اس نے نہایت کرب

Read more

جمعیت علمائے اسلام ف کے سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو سے سربازار بدسلوکی

رات جمعیت علمائے اسلام ف کے سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جماعت کے سرکردہ قائد مولانا راشد محمود سومرو اپنی معمر والدہ اور بیٹی کے ہمراہ جامشورو جا رہے تھے کہ ناکے پر رینجرز کے اہلکاروں نے ان کو روکا اور شدید بد تمیزی کی۔ مولانا صاحب ایک سنجیدہ، فہمیدہ اور مشہور و معروف شخصیت ہیں۔ وہ نہ صرف ملک گیر شہرت کے حامل ہیں بلکہ بیرون ملک بھی ہزاروں لوگ ان کو جانتے ہیں۔ اپنی جماعت کی طرف سے

Read more

مفلوک الحال عوام کو جلد سجدۂ شکر ادا کرنے کا موقع دیجیے

وزیراعظم پاکستان نے دو روز قبل بیان دیا کہ ہم ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے کہ آنے والی نسلیں اسے دیکھ کر شکر ادا کریں گی۔ ان کا یہ بیان ان کی اس خواہش کا غماز لگتا ہے کہ مقتدر ادارے انہیں کم از کم تیس سال تک ایک پیج والی حکومت کا انتظام سونپیں کیونکہ ایک نسل کو پروان چڑھنے میں کم و بیش اتنا ہی عرصہ لگتا ہے۔ دوسری طرف یہ تلخ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ

Read more

یہ پانچ لوگ ایک مثال بن سکتے ہیں

پانچوں سینیئر ترین افسروں کی کارکردگی اور ایمانداری پر کبھی کوئی انگلی تک نہیں اٹھا سکا تھا حالانکہ جس محکمے (افغان ریفیوجیز کمشنریٹ پشاور ) سے ان کا تعلق ہے وہاں کرپشن تو کیا بلکہ اخلاقی معاملات تک کی صورتحال نا گفتہ بہ ہے جس کا ذکر آگے آئے گا پچھلے سال ستمبر میں ان پانچوں افسران (جن میں دو خواتین افسر بھی تھیں ) نے محکمے کے سربراہ کو فنانس افسر عطاء اللہ کی کرپشن اور اس سے منسلک

Read more

قومی اسمبلی کا وقار تار تار

یوں تو ہمارے ہاں قومی اسمبلی کے اجلاس کبھی بھی مثالی اور قابل ستائش نہیں رہے اور اسی اسمبلی میں دھکم پیل، دھما چوکڑی اور ہاتھا پائی کے دوران کرسی لگنے سے ہمارے ایک سپیکر بھی جان سے گزر چکے ہیں مگر جو کریہہ، غلیظ، غیر مہذب اور اخلاق سے گرے ہوئے مناظر بجٹ اجلاس کے دوران دکھائی دے رہے ہیں انہیں دیکھ کر ایک شریف آدمی کو گھن آتی ہے۔ کچھ روز قبل سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی

Read more

ریاست مدینہ جدید میں ڈاکٹروں کی مشکلات

دوسری جنگ عظیم کے بعد ایٹمی دھما کوں سے تباہ حال ملک جاپان کی بحالی، اصلاحات اور ترقی کے لیے پیکج کا تعین کیا جا رہا تھا تو جاپان کے صدر ہیرو ہیٹو نے امداد دینے والے ملکوں کے نمائندوں سے دست بستہ عرض کی تھی کہ بے شک باقی سب شعبے لے لیں مگر ہماری زبان اور نظام تعلیم ہمارے اختیار میں رہنے دیں۔ پھر دنیا نے دیکھا کہ ایٹمی دھماکوں اور اتحادیوں کے حملوں سے ادھڑا کھدڑا ملک چند سال کے اندر اندر نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا بلکہ آنے والے سالوں میں دنیا کی طاقتور ترین معیشت اور صنعتی ملک بن گیا۔

Read more

مفتی تقی عثمانی کا بتایا گیا کورونا سے بچاؤ کا وظیفہ

بھارت کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے۔ مریضوں اور مرنے والوں کی شرح میں آئے دن ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں گنجائش کم پڑتی جا رہی ہے۔ آکسیجن کی کمی واقع ہونے والی ہے۔ ویکسینیشن کا عمل اس قدر سست رفتار ہے کہ اب تک ایک فیصد پاکستانی بھی مستفید نہیں ہو سکے۔ حکومت اور اس کے اداروں کی بے تدبیری اور بے بصیرتی نے وبا کے حوالے سے سنگین

Read more

پابندی سے پہلے معافی مانگیں

ملک کے گلی کوچے، بازار، سڑکیں، چوک، چوراہے اور کونے گوشے دو دن سے فسادات کی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ سمندر پار فرانس میں ہوا اور فتنہ انگیزی اور خون ریزی کا بازار یہاں گرم ہوا۔ مسافر رل گئے۔ مریض ایمبولینسوں میں دم توڑ گئے۔ جاں باز پولیس والے بلوائیوں کے ہاتھوں شہید و زخمی ہو گئے۔ سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیاں نذر آتش کی گئیں۔ اربوں کی املاک برباد ہو گئیں۔ مولوی سعد رضوی کی گرفتاری کے چند گھنٹے کے اندر پورا ملک جام ہو گیا۔

Read more

وزیراعظم کی ٹوپیاں اور ٹوپی ڈراما

ایک گواہ کو جج کے سامنے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔ وکیل نے مدعی سے کچھ سوالات کیے اور پھر گواہ سے پوچھا کہ کیا یہ باتیں ٹھیک ہیں؟ گواہ نے ترنت جواب دیا کہ مدعی بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے۔ پھر دوسرے وکیل نے فریق ثانی سے کچھ سوالات پوچھ کر گواہ سے پوچھا کہ اب بتائیں یہ باتیں درست ہیں یا غلط؟ گواہ نے فوراً جواب دیا کہ یہ صاحب بھی حرف بہ حرف سچ کہہ رہے ہیں۔ اس پر جج صاحب کا پارہ چڑھ گیا اور انہوں نے گواہ سے پوچھا کہ ایک ہی کیس میں ایک ہی وقت میں مدعی اور مدعا علیہ دونوں کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں؟ اس پر گواہ صاحب نے جج صاحب کی طرف دیکھتے ہوئے نہایت اطمینان سے کہا کہ جج صاحب غلط آپ بھی نہیں کہہ رہے ہیں۔

Read more

زرداری سب سے زیادہ کس پر بھاری

پی ڈی ایم کے اجلاس میں زرداری صاحب کی پیپلز پارٹی نے حسب روایت استعفوں کے معاملے پر پیٹھ دکھائی اور کسی کے پیٹھ تھتھپانے پر پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس پی پی نے سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق تماشا لگانے کی کوشش کی جس نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سب سے زیادہ فوائد اور ثمرات تھے۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس، سانحۂ کارساز اور بینظیر شہید کے یوم کی تمام تقریبات پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے منائی گئیں۔ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کروایا گیا۔ پھر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کسی اور کی نہیں پی پی کی اپنی غفلت اور غلط حکمت عملی کی وجہ سے وہ چیئرمین بنتے بنتے رہ گئے۔

Read more

زرداری سے بھی بھاری سیاست کے گُرو

کچھ سال سے ملکی سیاست میں آصف علی زرداری کے نام کا سکہ بول رہا ہے۔ انہیں مفاہمت کا بے تاج بادشاہ، یاروں کا یار اور نباض وقت کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔ کمال استقامت، ثابت قدمی اور جگر کاوی سے گیارہ سال تک جرم بے گناہی کی سزا کاٹنے کے بعد انہوں نے اپنے بدترین ناقدین اور نظریاتی مخالفین سے بھی مرد حر کا قابل فخر خطاب پایا تھا۔ اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورت حال کے بعد انہوں نے طاقت کے سرچشموں کو آنکھیں دکھانے کے بجائے ان کی چشم ابرو کے اشارے کے مطابق اپنی سیاست کو ڈھالنے کی کامیاب کوشش کی۔

Read more

شہباز گل مکافات عمل کا شکار ہوئے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔ جب آپ سیاست کو ایک گندا اور متعفن جوہڑ بنائیں گے اور اس میں مسلسل پتھر مار کے دوسروں کے کپڑے خراب کریں گے تو ایک دن یہ کیچڑ آپ کے لباس کو بھی آلودہ کر دے گا۔ وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل اسی اندھی، غلیظ اور بے رحم نفرت کا ہدف بن گئے جس کا پرچار وہ ہمہ وقت کرتے رہتے تھے۔ اس سے قبل فیاض الحسن چوہان بھی ایک موقعے پر ایسے ہی ردعمل کا شکار ہو چکے ہیں۔ لاہور میں عدالت پیشی کے دوران ہر چند کہ پنجاب حکومت اور پولیس نے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کر رکھے تھے مگر نون لیگ کے کچھ کارکن اس کے باوجود عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے۔ زرقا نے سیاہی شہباز کے چہرے پر انڈیلی اور میاں عباس نے گندے انڈوں سے ان کا سواگت کیا۔

Read more

عمران خان اور پاکیٔ داماں کی حکایت

اخلاقیات کا دہرا معیار مقرر کریں گے تو ایسی ہی مضحکہ خیز صورت حال سے دوچار ہوں گے جس کا شکار وزیراعظم پاکستان ہوئے۔ اخلاقی قدروں کے دو پیمانے متعارف کروائیں گے تو یہی مشکل ہو گی جس کا سامنا وزیراعظم کر رہے ہیں۔ دوسروں کی غلطیوں پر جج اور اپنی انہیں غلطیوں کے لیے وکیل بننا شروع کریں گے تو کوئی آپ کی بات تسلیم نہیں کرے گا۔ سیاسی ضرورت کی خاطر خوب کو زشت اور زشت کو خوب

Read more

تالیوں اور گالیوں کے درمیان ڈولتی تبدیلی سرکار

قوم کو دروں بین نہیں تماش بین سمجھ رکھا ہے۔ چونکہ راقم تمام مسلمانوں کی طرح ریاضی میں نہایت کمزور واقع ہوا ہے ، اس لیے چھ ہزار ارب کے مجموعے میں الجھ کر رہ گیا ہے۔ غالباً ہمارا اس سال کا بجٹ خرچ 7300 ارب روپے ہے۔ قربان جائیے اپنے کپتان کے جو ایک تجارتی مرکز کی کاروباری سرگرمیوں سے سالانہ چھ ہزار ارب روپے حاصل کرنے کا مژدۂ جاں فزا سنا رہا ہے۔ اس عظیم خوشخبری کو بھی

Read more

دو پلوں کی کہانی، عملے کی گمشدگی اور درست گنتی

دو دوستوں نے انجنیئرنگ یونیورسٹی سے ایک ساتھ انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ انجنیئرنگ کرنے کے بعد عملی زندگی میں آئے تو ایک دوسرے کی خبر نہ رہی۔ ایک دوست کو مقدر امریکہ لے گیا اور دوسرا پاکستان میں ہی قسمت آزمانے لگا۔ دس پندرہ سال بعد کسی ذریعے سے دونوں کا دوبارہ رابطہ ہوا۔ امریکہ میں رہنے والے نے پاکستانی دوست کو اپنے ہاں بلایا اور والہانہ انداز سے اپنے دوست کو خوش آمدید کہا۔

وہ امریکہ میں کئی کنال کے گھر میں رہتا تھا۔ وسیع و عریض گیراج میں نئے ماڈل کی تین چار گاڑیاں کھڑی تھیں۔ کشادہ لان، سویمنگ پول اور بہت شاندار ڈرائنگ روم جس میں ہر چیز نہایت گراں بہا اور نفیس تھی۔ پاکستانی دوست یہ تزک و احتشام دیکھ کر بہت متاثر ہوا اور اپنے دوست سے اس قدر شاہانہ طرز زندگی کا راز پوچھا۔ اس پر امریکی دوست نے گھر کی کھڑی کھول کر سامنے ایک پل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پل دیکھ رہے ہو؟ پاکستانی دوست نے ہاں میں سر ہلایا۔ امریکی دوست نے کہا کہ اس پل کا دس فیصد بجٹ تمہارے دوست نے اپنی جیب میں ڈالا تھا، جس کے طفیل یہ ٹھاٹ باٹ میسر آئے۔

Read more

لال حویلی کے لعل کی گل افشانیاں

لگتا ہے کہ قدرت ہم سے کچھ زیادہ ہی ناراض ہے۔ ایسا نہ ہوتا تو موجودہ وزیراعظم اور نا اہل ٹولے کو ہم پر مسلط نہ کرتی۔ ایک تو ان کی بچگانہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور اوپر سے ہمہ وقت اپنی شعلہ نوائی اور ہرزہ سرائی سے ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے میں مصروف ہیں۔

کسی کو اس ہائبرڈ حکومت کی غیر سنجیدہ روش دیکھنا ہو تو ایک نظر اس کے ترجمانوں اور ان کی ”شیریں بیانی“ پر ڈال لے۔ گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والی فردوس عاشق اعوان کی فتویٰ بازی، الزام تراشی اور بہتان طرازی ہو، شہزاد اکبر کی بد زبانی اور بے مغز سمع خراشی ہو، سب و شتم کے نئے نئے گل کھلانے والے شہباز گل ہوں

Read more

ہماری عدلیہ اور ریاست مدینہ (جدید) کا بندوبست

چند سال قبل ہماری ایک عدالت میں ایک خاتون نے ایک شہری کے خلاف کیس کر دیا کہ اس نے ایک رات گھر میں گھس کر اس کی عصمت دری کی ہے اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ لہٰذا اوباش ملزم کو قرار واقعی سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں دنوں ایک دوسری عدالت میں اسی شخص کے خلاف اس کی اہلیہ نے یہ مقدمہ درج

Read more

لاڈلے کی ہائبرڈ حکومت اور فون کالز کا ناٹک

ابھی ہمارے لاڈلے اور صادق و امین وزیراعظم کے یہ الفاظ فضا میں ہی تھے کہ مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے اعداد و شمار کے ذریعے ان کو اور ان کی ٹیم کو آئینہ دکھا دیا۔ وفاقی ادارۂ شماریات کے مطابق گذشہ ماہ چینی پندرہ روپے، گندم آٹھ، گھی چھ، کوکنگ آئل چار، سرسوں کا تیل دس، دودھ اڑھائی، ٹماٹر تیس، آلو تینتیس اور پھل پانچ فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ اب ذرا

Read more

نظریاتی مخالفین کی لاشوں سے بھی اتنا خوف کیوں؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ زندگی میں نظریات اور ان سے سچی وابستگی کی بھی بہت اہمیت ہوتی ہے مگر اس سے بھی بڑی صداقت یہ ہے کہ لوگ ہمارے نظریات سے زیادہ رویوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ اگر کسی نظریاتی کے نظریات سماجی اور معاشرتی تعلقات کے آڑے آرہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نظریات کی وجہ سے انسانوں سے نفرت کرنے لگے ہیں۔ مذہبی عقائد ہوں، سیاسی نظریات ہوں، مسلکی تقسیم ہو یا

Read more

ریاست مدینہ جدید کے سکینڈلز

آج ملک میں سیاسی عدم استحکام اور نفسا نفسی کا دور دورہ ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا کے ممالک میں مہنگائی کے حوالے سے پہلے نمبر ہے۔ بے روزگاری اور غربت کا یہ عالم ہے کہ کروڑوں پاکستانی گھر کی چیزیں بیچ کر جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنے کے جتن کر رہے ہیں۔ درجنوں اداروں اور محکموں کے ملازمین روزانہ پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہیں اور ریاست مدینہ جدید کے وزیراعظم،  وزیراعظم ہاوٴس کے سبزہ زار میں بیٹھ کر فرماتے ہیں کہ بائیس کروڑ آبادی کا ملک چلانا آسان کام نہیں۔ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ جب وہ نوے روز میں ملک کی تقدیر بدلنے کے وعدے اور دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کیا کرتے تھے تو اس وقت بھی ملک کی آبادی بائیس کروڑ تھی۔

Read more

افضل چن، گل واقعی ودھ گئی اے؟

عمران خان جو خود کبھی شہباز شریف کی پنجاب کی حکومت کو سٹے پر چلنے والی حکومت کے طعنے دیا کرتے تھے خود چھ سال سے اس کیس میں سٹے پر چل رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک کے شدید دباوٴ اور اسٹیبلشمنٹ کے حکومت سے ہاتھ اٹھانے کے بعد امید ہے کہ یہ کیس بھی جلد ہی کھل جائے گا اور نہ صرف پی ٹی آئی فارغ ہو جائے گی بلکہ عمران خان پر بھی تاحیات پابندی لگ جائے گی۔

Read more

براڈ شیٹ،نواز شریف کے اثاثے اور فرزندِ احمد فراز

شہزاد اکبر نے اوکاوے کے اس انٹرویو کے بعد توقع کے عین مطابق پریس کانفرنس کھڑکا دی اور حسب عادت یا حسب حکم حاکم نواز فیملی پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ چور، ڈاکو، کرپٹ اور لٹیرے کی گردان کرتے رہے مگر انہوں نے بہت سی باتوں کے علاوہ یہ نہیں بتایا کہ اکتوبر 2018 میں جب وہ اوکاوے سے ملے تھے تو انہیں بتایا گیا تھا کہ ہمارے پاس ایک پاکستانی ”معزز“ شہری کے ایک ارب ڈالرز کے پکے ثبوت موجود ہیں۔ آپ چاہیں تو وہ اثاثے آپ کو واپس مل سکتے ہیں مگر شہزاد اکبر کے کیونکہ پر جلنے لگے تھے اس لیے انہوں نے اس میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ جانے والے ”کنٹرول ٹاور“ کے نمائندے اس دوران اپنے حصے کے حوالے سے بحث کرتے رہے۔ جو کچھ اوکاوے موساوی نے نیب کی شان میں فرمایا اور کہا کہ نیب جھوٹ بول رہا ہے تو اس حوالے سے شہزاد اکبر نے کچھ نہیں کہا۔

Read more

حاکم کے مردہ ضمیر کی لاش بھی دفنا دیں

کیا کسی حاکم وقت کی بے حسی، سنگدلی اور بے رحمی اس درجے کو بھی پہنچ سکتی ہے کہ وہ بے دردی سے شہید کیے جانے والوں کی لاشوں کو بلیک میلر کہہ دے۔ خان اعظم فرماتے ہیں کہ دنیا میں اس طرح کبھی کسی وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاتا۔ جناب خاقان اعظم صاحب دنیا میں اس قدر سفاک، پتھر دل اور بے رحم وزیراعظم بھی کوئی نہیں ہوتا جو اتنے بڑے سانحے کے فوراً بعد وہاں پہنچنے کے بجائے دارالحکومت میں بیٹھا اپنے پالتوں کتوں سے کھیلتا رہے اور ارطغرل ڈرامے کی ٹیم کے ناز اٹھاتا رہے اور جب اسے سانحۂ مچھ کی لاشوں کے بارے میں اطلاع دی جائے تو وہ اسے بلیک میلنگ سے تعبیر کرے۔

Read more

ریاستِ مدینہ جدید اور ‘کافر’ ریاست میں فرق

”کافر“ وزیراعظم کے کردار کے مقابلے میں جب ہم اپنے ریاست مدینہ جدید کے تسبیح بردار اور پرہیزگار وزیراعظم کے طرز عمل کو دیکھتے ہیں تو ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ 2 جنوری کو مچ میں دہشت گردوں نے ہزارہ برادری کے گیارہ غریب محنت کشوں کو بے دردی سے ذبح کر دیا تھا۔ اس سانحے کے اگلے روزتک ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی تھی۔ بلوچستان حکومت اور انتظامیہ کمال کے جام چڑھائے سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف تھی۔ ملک کے وزیر داخلہ اس سانحے کو معمولی واقعہ قرار دے کر پی ڈی ایم کی تحریک کو گالیاں دینے اور ن سے ش نکالنے کی خوشخبریاں سنا رہے تھے۔

Read more

سال نو، ”خوشخبریاں“ اور مثبت رپورٹنگ

تبدیلی سرکار نے مہنگائی، غربت، بیروزگاری اور کورونا وبا سے پسے اور کچلے ہوئے عوام کو ایک ساتھ کئی تحفے عنایت کیے ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 31 پیسے، ڈیزل کے نرخوں میں ایک روپیہ 80 پیسے، مٹی کے تیل میں تین روپے 36 پیسے اور ایل پی جی کے دام میں 15 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کچھ دن پہلے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے تین روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی

Read more

محترمہ کی برسی، مریم نواز کی للکار اور حکومت کا مستقبل

27 دسمبر کو مریم نواز نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی تیرہویں برسی کے موقعے پر منعقد کی جانے والی تقریب میں اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز ملک میں مقتدر طاقتوں اور ریاستی اداروں کے انتقام کے خلاف مزاحمت کی علامت بن کر ابھری ہیں۔ انہوں نے اپنی مظلوم اور مقہور پارٹی میں اس وقت نئی روح پھونکی جب پارٹی کے روح رواں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت سینئر

Read more

اگر آج محترمہ بے نظیر زندہ ہوتیں تو

چاروں صوبوں کی زنجیر، خاتون با تدبیر، روشن ضمیر و جمہوریت کی تقدیر محترمہ بے نظیر بھٹو کہ جن کی آج ہم تیرہویں برسی مناتے ہوئے دلگرفتہ و دلگیر ہیں، ۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بے شمار حوالوں سے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں جمہوریت اور جمہوری قدروں کے فروغ کے لیے اس وقت بنیادی کردار ادا کیا جب ملک پر آمریت کے بدترین سائے لہرا رہے تھے۔ چوبیس سال کی عمر میں ان کے والد فخر ایشیا ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی قتل کے ذریعے راستے سے ہٹا دیا گیا اور ان پر ریاستی و سیاسی جبر کی انتہا کر دی گئی۔

Read more

”مفتی“ عمران احمد نیازی۔

وزیراعظم نے چکوال میں ایک مرتبہ پھر اپنی ”شیریں بیانی“ ، کا جادو جگایا۔ تاریخ، جغرافیے، یورپین ہسٹری، ریاست مدینہ اور اسلامی ادوار کا تیاپانچہ کرنے کے بعد وہ اپنے مرغوب و محبوب موضوع پر آئے اور نواز شریف، آصف علی زرداری، مریم نواز اور بلاول بھٹو سمیت پی ڈی ایم پر برس پڑے۔ ان کی بدن بولی اور چہرے کا تناوٴ ان کے داخلی اضطراب اور اضطرار کی غماز تھا۔

تقریر کے نام پر ان کا پٹ سیاپا، سب و شتم اور اخلاق سے گری ہوئی بے ربط باتیں سن کر شرمندگی ہوتی ہے کہ ایسا زبان دراز اور منہ پھٹ آدمی ہمارا وزیراعظم ہے۔ اب تو انہوں نے فتویٰ بازی بھی شروع کر دی ہے۔ کچھ دن قبل بھی انہوں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کا نام لے کر فتویٰ صادر کیا تھا کہ ان دونوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس عمر میں

Read more

ڈھائی سال بعد بھی دکھانے کو کارکردگی نہیں ڈرامے ہیں

لاتعداد وعدوں اور دعووں کے ساتھ مسلط کی گئی حکومت کے پاس جب کارگردگی اور کارگزاری کے نام پر دکھانے کو کچھ نہ ہو تو اس کا لاڈلا سربراہ فرمائشی اجتماعات میں کبھی حریف سیاسی پارٹی کے تیسرے درجے کے قائد کے ایک غیر اہم انٹرویو پر طنز و تعریض کے تیر برساتا ہے۔ کبھی اپنی بے ربط تقریروں میں ترکی ڈرامے دیکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ کبھی سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی پر محمول کر کے سیاسی حریفوں کے خلاف انتہائی گھٹیا اور اخلاق باختہ زبان استعمال کرتا ہے۔ کبھی این آر او نہ دینے کا فرسودہ اور بے ہودہ نعرہ لگا کر اپنی بے اختیاری کا واویلا کرتا ہے اور کبھی ملک کی فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر اسے متنازعہ بناتا ہے۔

آپ اس حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ آج ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے۔ غربت کے نام پر غریب ختم کیے جا رہے ہیں۔ مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ سٹاک مارکیٹ بیٹھ چکی ہے۔ گردشی قرضے خطرے کی حد عبور کر چکے ہیں۔ کرپشن کے ہوش ربا سکینڈل سر اٹھا رہے ہیں۔ گیس کی کمیابی کا بحران منہ کھولے کھڑا ہے۔ کورونا کی دوسری یلغار ہمارے لوگ تیزی سے اچک رہی ہے۔ خارجہ محاذ پر ہم بالکل تنہا ہو چکے ہیں اور کشمیر ہم سے چھن چکا ہے اور ہمارے وزیر اعظم صاحب، وزرا، کابینہ اور کرائے کے ترجمان اسحٰق ڈار کے انٹرویو کے مندرجات اور مختلف پہلووٴں پر وقت، وسائل اور پیسہ برباد کر رہے ہیں۔

Read more

آصفہ اور مریم: موروثی سیاست کے الزامات کی حقیقت

آصفہ بھٹو کے میدان سیاست میں اترنے کے بعد موروثی سیاست پر ایک بار پھر زور و شور سے تبرہ بازی ہو رہی ہے۔ سرسری جائزہ بھی لیا جائے تو یہ حقیقت سامنے آئے گی کہ اس طرح کے الزام اور اتہام کے تیر ان کی طرف سے آتے دکھائی دیں گے، جو موجودہ ہائبرڈ حکومت یعنی مکس اچار والی حکومت کے گن گاتے پھرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کہیں سے یہ سن گن لگ گئی کہ سیاست میں موروثیت ناجائز ہے۔ یہ بد بخت جمہوریت کے مقابلے میں آمریت کا کلمہ پڑھتے ہوئے تو شرمسار نہیں ہوتے مگر بندوق برداروں کے ہاتھوں جمہوری حکومت کے قلع قمع کو ملک کی بقا اور سلامتی کا ضامن سمجھتے ہیں۔ انہیں سیاست میں کچھ سال بعد ایک ”عمران خان“ تو گوارا ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پر اقتدار میں آ کر اشاروں پر ناچنا جانتا ہو مگر انہیں قائد اعظم کی نیک سیرت، پاکدامن اور سیاسی بصیرت سے مالا مال بہن فاطمہ جناح ہر گز گوارا نہیں کیونکہ وہ آمریت کے قبیح کاروبار کو ببانگ دہل للکارنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔

Read more

کسی نے غداری کے فتوے دیے نہ ”ادارے“ میں غم و غصہ پایا گیا

جمعرات کو ترکی کی عدالت نے 15 جولائی 2016 میں برپا کی جانے والی بغاوت کے جرم کی پاداش میں 475 باغیوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اس مقدمے کا آغاز یکم اگست 2017 کو ہوا تھا۔ سزا پانے والوں میں کئی جنرلز، دوسرے فوجی افسران، پارلیمنٹ کے اراکین، معروف صحافی اور معزز شہری شامل ہیں۔ 15 جولائی 2016 کو فوج کے ایک حصے نے بغاوت کردی۔ پارلیمنٹ کے ایک حصے کو ساتھ ملایا۔ نامور صحافیوں، میڈیا اور مختلف طبقات کے طاقتور گروہوں کی مدد سے رجب طیب اردوغان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔ اس ناکام مہم جوئی کے نتیجے میں اس رات ڈھائی سو شہری ہلاک اور ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس بغاوت کی منصوبہ سازی اور ساز باز کا الزام ترکی کی معروف مذہبی شخصیت فتح اللہ گولن پر عائد کیا گیا جو امریکہ میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ رجب طیب اردوغان نے واضح طور پر امریکہ پر بھی الزام لگایا کہ اسی نے اس بغاوت کی سرپرستی کی۔

Read more

نواز شریف کی والدہ کی رحلت اور حکمران پارٹی کا رویہ

1985 کی بات ہے۔ ایک جواں سال بالر انگلینڈ کے میدانوں میں بال پر تھوک لگا کر اسے اپنی پتلون پر رگڑ رہا تھا،  ادھر پاکستان میں اس کی والدہ بستر مرگ پر ایڑیاں رگڑ رہی تھیں۔ ادھر وہ گیند کو چمکا رہا تھا اور ادھر والدہ کے چہرے پر موت کی زردی چھا رہی تھی۔ والد محترم نے بیٹے کو بتایا کہ دم رخصت ماں اسے آخری بار دیکھنے کی متمنی ہے۔ سو وہ دستیاب پہلی فلائٹ سے واپس

Read more

کیا بڑا جنازہ حق پر ہونے کی دلیل ہے؟

علامہ خادم رضوی چند دن بخار میں مبتلا رہنے کے بعد راہیٔ ملک عدم ہوئے۔ وہ بلا شبہ پاکستان کے ایک جید عالم، بریلوی مسلک کے روح رواں، شعلہ بیان خطیب، عشق رسول صلعم کے دعویدار، تحریک ختم نبوت کے سرخیل اور عوامی سطح پر ایک مقبول و معروف شخصیت تھے۔ انہوں نے پانچ مرتبہ اسلام آباد پر چڑھائی کی، جس طرح ظہیر الدین بابر ہندوستان پر پانچویں یورش کے بعد جان سے گزر گئے، ہمارے علامہ صاحب کا آخری

Read more

گلگت بلتستان الیکشن میں بھی دھاندلی کا شور

گلگت بلستان میں ہونے والے الیکشن بھی متنازع ہو گئے اور اپوزیشن کی تین بڑی پارٹیوں نے ان الیکشنز میں قبل از الیکشنز، دوران ووٹنگ اور ووٹنگ کے بعد منظم اور سنگین دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں۔ ادھر حکمران جماعت کے ترجمان اور وزرا ان الیکشنز کو وزیراعظم پاکستان اور ان کی پالیسیوں پر عوام کے بھرپور اعتماد سے تعبیر کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 1971 سے الیکشنز ہو رہے ہیں مگر اس بار ان الیکشنز کے حوالے سے

Read more

ایاز ”صادق“ اور ”صادق و امین“

قومی اسمبلی میں ایاز صادق کے بیان کے بعد سیاسی درجۂ حرارت عروج پر ہے۔ حکومت کے غیر منتخب ترجمانوں نے حسب معمول ایاز صادق، نون لیگ اور ان کے حامیوں پر ملک دشمنی، غداری اور بغاوت کے الزام لگانا شروع کر دیے ہیں اور ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس بیان کے رد کے لیے دفتر خارجہ کے بجائے ڈی جی آئی ایس پی آر کو خود میدان میں آنا پڑا

Read more

نیا پاکستان نہیں بنا سکتے تو پرانا ہی لوٹا دو

ایک آدمی کا بچہ رات کو بستر میں پیشاب کر دیتا تھا۔ وہ صاحب اپنے بچے کو حکیم صاحب کے پاس لے گئے۔ حکیم صاحب نے دوائی لکھ کر دی۔ دوائی کھانے کے بعد جب اگلی صبح اٹھا تو کیا دیکھتے ہیں کہ پیشاب کے ساتھ بچے کا پاخانہ بھی نکل گیا تھا۔ اس پر ان صاحب کو شدید غصہ آیا اور وہ بچے کو لے کر مطب پہنچے اور حکیم صاحب سے کہا کہ براہ مہربانی میرے بچے کو پہلی حالت پر لوٹا دیں۔

قربان جائیں لاڈلوں کے لاڈلے کے کہ جسے مسلسل ڈھائی سال تک پرانے پاکستان کا بیڑا غرق کرنے کے بعد اب یاد آیا کہ نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بن جاتا بلکہ اس کے لیے بہت پاپڑ بیلنا پڑیں گے۔ موصوف کنٹینر پر کھڑے ہو کر کئی کئی گھنٹے پرانے پاکستان کے حکمرانوں کو کوستے ہوئے بھاشن دیا کرتے تھے کہ وہ اقتدار ملنے کے بعد نوے دن کے اندر کرپشن ختم کر کے نیا پاکستان بنا لیں گے۔

Read more

ہم چودھویں صدی میں زندہ ہیں

ناطقہ سر بہ گریباں ہے، عقل محو حیرت ہے، ہوش و خرد انگشت بدنداں ہے، فہم و فراست سر پیٹ رہی ہے، شعور و آگہی سراپا احتجاج ہے اور احترام آدمیت و شرف انسانیت رو پیٹ رہی ہے کہ ہم بحیثیت قوم کدھر جا رہے ہیں۔ نئے پاکستان والوں نے اقتدار کے نشے میں قائد اعظم کے لگائے گئے باغ آزادی میں قومی مفاد، ملکی وقار اور تبدیلی کے نام پر ایسے ایسے گل کھلائے ہیں کہ اقبال و قائد کی روحیں بھی تڑپ اٹھی ہوں گی۔

کراچی میں رو نما ہونے والے واقعے نے ملک عزیز میں برائے نام جمہوریت کا پردہ بھی بری طرح چاک کر دیا۔ نام نہاد جمہوریت کی حقیقت سے یوں تو ہر شخص آشنا تھا، مگر دنیا کو دکھانے کے لیے جمہور اور جمہوریت کا یہ چہرہ بھی غنیمت تھا۔ مگر ہائبرڈ سیٹ اپ نے اس چہرے سے بھی جمہوریت کے مصنوعی غازے کو اتار کر اس کی اصلیت ظاہر کر دی۔ غضب خدا کا اکیسویں صدی میں بھی ہمارا چلن تیرھویں صدی کے فاتحین کی طرح ہے۔ بھارت سے تو ہم شکوہ کرتے ہیں کہ اس نے 65ء میں رات کی تاریکی میں ہم پر حملہ کر کے بزدلی کا ثبوت دیا، مگر ہم نے بھی تو نیم شب کے اندھیرے میں پورے صوبے کی پولیس چیف کو یرغمال بنا کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پائے مال کرتے ہوئے ہوٹل کے دروازے توڑ کر ووٹ کو عزت دینے اور مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگانے والے ”باغی“ اور ”غدار“ کو گرفتار کر کے، ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سر حدوں کی حفاظت کرنے کی نہایت بھونڈی کوشش کی۔

Read more

حکومتیں تقریر کا جواب تقریر سے نہیں کارکردگی سے دیتی ہیں

وزیر اعظم سمیت حکومت کے ترجمان خوش بیان و شیریں دہن کو جب سپہ اور سپہ سالار کا اور سپہ کے ریٹائرڈ افسروں اور محکمہ تعلقات عامہ کے نقیبوں کو اس لولی لنگڑی اور پرلے درجے کی نادان اور نخرے والی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے دیکھتا ہوں، تو اپنی بے بصیرتی اور کم مائیگی پر رونا آتا ہے اور اپنا ہی سر پیٹ لینے کو جی چاہتا ہے۔

حکومت پہلے کہتی تھی کہ پی ڈی ایم بھان متی کا کنبہ ہے، جو اپنی کرپشن کو بچانے اور مقدمات کو ختم کروانے کے لیے عدالتی صادق و امین حکومت کے خلاف سیاسی مہم جوئی پر اتر آئی ہے۔ یہ پاکستان کے ٹھگوں اور ڈاکووٴں کا گروہ ہے، جسے پاکستانی عوام اچھی طرح جان چکے ہیں۔ لہٰذا اب یہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ ان کی ”جلسیوں“ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، نہ ہم گھبرانے والے ہیں۔ حکومتی ترجمان ببانگ دہل اعلان فرما رہے تھے کہ اگر پی ڈی ایم نے جلسے جلوسوں کی کوشش کی تو یہ خود ہی ایکسپوز ہو جائیں گے۔ وغیرہ۔

Read more

تقریر کے بعد موثر تدبیر کی ضرورت

اے پی سی میں کی گئی نواز شریف کی تقریر کے حوالے سے مختلف رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔ با وثوق ذرائع نے خبر دی تھی کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اے پی سی کی میزبان پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں سے دو مطالبات کیے تھے، جن میں سے کسی ایک پر عمل درامد ضروری تھا۔ ایک مطالبہ یہ تھا کہ اے پی سی کے بعد متحدہ اپوزیشن ایک ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دے اور اگر سر

Read more

جدید ریاست مدینہ میں عورت کی تکریم

نئے پاکستان اور جدید ریاست مدینہ کے قیام کے بلند بانگ نعرے لگانے والے ہمیں قدم قدم پر باور کرواتے تھے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنتے ہی ہمارے وارے نیارے ہو جائیں گے۔ شیر اور بکری ایک گھاٹ پر پانی پینا اور خوشی خوشی جینا شروع کر دیں گے۔ انصاف کا بول بالا، عدل کا اجالا اور ظلم اور ظالم کا منہ کالا ہو جائے گا۔ پھر سونے چاندی کے زیورات سے لدی عورت کراچی سے کشمیر اور لیپا سے لنڈی کوتل تک جائے گی مگر کوئی ظالم، زانی، غنڈہ اور بدمعاش و اوباش اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکے گا۔

ان بلند آہنگ مگر کھوکھلے نعروں کی سر بریدہ اور بدن دریدہ لاش موٹر وے کے ساتھ لہلہاتے جھومتے ان کھیتوں کے بیچ پڑی نیو ریاست مدینہ والوں کا منہ چڑا رہی ہے جہاں دو دن قبل دو انسان نما درندوں اور وحشیوں نے کم سن بچوں کے سامنے ان کی ماں کا ردائے عصمت تار تار کردی۔

Read more

تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کی توقع

احمد نورانی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 99 کمپنیاں، 130 فرنچائز ریسٹورنٹس، 30 جائیدادیں جن میں امریکہ میں دو کمرشل پلازے بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان، یو اے ای، امریکہ اور کینیڈا میں پھیلی اربوں ڈالرز کی کاروباری اقلیم۔ رپورٹ کی کوئی تردید کسی ثبوت کے ساتھ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے بس ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ”میرے اور میرے خاندان کے خلاف ایک انجانی سائٹ پر ایک کینہ پرور پروپیگنڈا سٹوری (جو سوشل میڈیا پر ابھی اپ لوڈ کی گئی ہے) کی سختی سے تردید کی جاتی ہے“ ۔

Read more

نواز شریف کو واپس لانا واقعی ضروری ہے

وزیر اعظم عمران خان، کابینہ اور حکومتی وزرا کی طرف سے لمبی چپ کے بعد آج کل پھر راگ نوازی بڑے زور و شورسے الاپا جا رہا ہے۔ بظاہر اس کی وجہ وہ تصویر ہے جس میں نواز شریف اپنے بیٹے کے ہمراہ رم جھم برستی بارش میں مکمل طمانیت سے چہل قدمی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ نواز شریف کی تصویریں اس سے پہلے بھی حکومتی ایوانوں کی جھیل میں ارتعاش پیدا کرتی رہی ہیں مگر اس آخری

Read more