سعودی شہزادے کا 43 برس پرانا ’راز‘


آٹھ سال قبل ایمون نے خود نوشت لکھی تپی جس کا عنوان ہے ’آئی اونلی وانٹیڈ ٹو پلے فٹبال‘ (میں صرف فٹبال کھیلنا چاہتا تھا)

ایمون کی مالی مشکلات

جب وہ انگلینڈ واپس آئے تو ایمون کے پاس پیسے نہیں تھے۔ وہ اپنی تنخواہ نہیں لے پائے تھے، کیونکہ وہ سعودی اکاؤنٹ میں تھی۔ اس لیے انھیں اولڈھم میں اپنا گھر فروخت کرنا پڑا۔ وہ مانچسٹر ایوننگ نیوز میں کام پر لوٹ آئے اور پھر نیم پیشہ ور کلب موزلی کے لیے کھیلنا شروع کر دیا۔

سعودی عرب کی دھوپ اور سوئمنگ پول کی زندگی کے بعد ناردرن پریمیئر لیگ کی ہوا اور بارش ایک طرح کی تنزلی تھی۔ لیکن ایمون کو یہ پسند تھی۔

سنہ 1979 میں موزلی نے لیگ اور کپ دونوں میں کامیابی حاصل کی اور ایمون 25 ہزار پاؤنڈ کے معاہدے پر ایورٹن چلے گئے جو کہ انگلش فٹبال میں اعلیٰ سطح کا کلب تھا۔ انھوں نے ویگن ایتھلیٹک میں جانے سے قبل فرسٹ ڈویژن کے لیے 40 میچز کھیلے۔ انھوں نے آئرش ریبپلک کے لیے بھی پانچ میچز کھیلے جن میں سنہ 1985 کا ویمبلی میں انگلینڈ کے خلاف میچ بھی شامل ہے۔

جب وہ آخری بار سنہ 1968 میں وہاں گئے تھے تو انھوں نے بطور ایک مداح مانچسٹر یونائیٹڈ کو بنفیکا کو یورپین کپ کے فائنل میں ہراتے دیکھا تھا۔ اب لوگ ان کو دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید رہے تھے۔ یہ بھی ان بہت سی وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے وہ سعودی عرب، عبداللہ یا کانز کی اس رات کے بارے میں تلخ نہیں ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’اگر وہ (واقعہ) نہیں ہوتا تو وہ سعودی میں ہی ٹھہرے رہتے۔ اور کبھی بھی ایورٹن کے لیے نہ کھیل پاتے اور نہ ہی آئر لینڈ کے لیے۔ ‘

ایمون کی کہانی پر سعودی موقف

عبداللہ سنہ 1981 تک الہلال کے صدر رہے اور پیسے خرچ کرتے رہے۔ ایمون کے بعد انھوں نے برازیل کے ورلڈ کپ فاتح ریویلینو کو اپنی ٹیم کے لیے خریدا۔ کلب نے جمی ہل کی منعقدہ لیگ میں سنہ 1977 اور 1979 میں کامیابی حاصل کی اور اب اس کا ایشیا کے بڑے کلبوں میں شمار ہے۔

فٹبال کے شوق کے علاوہ شہزادے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ سعودی حکومت کے بین الاقوامی کمیونیکیشن اور الہلال فٹبال کلب دونوں نے ایمون کی کہانی پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور شہزادے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

عبداللہ کے دادا ابن سعود اور ملک کے بانی کے 45 بیٹے ہیں۔ ان میں سے 36 کے اپنے بچے ہیں جن میں سے عبداللہ ایک ہیں۔

ایک سعودی ماہر نے بی بی سی کو بتایا: ’یہ لوگ ایک ایسے معاشرے میں بہت محفوظ زندگی گزارتے جو تفتیش کرنے والی پریس کے بالکل برعکس ہے۔ ‘

سعودی حکومت یہ نہیں بتائے گی کہ عبداللہ زندہ ہیں یا نہیں لیکن الہلال کی ویب سائٹ بتاتی ہے کہ ان کی موت ہو چکی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ایک صحافی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا سنہ 2007 میں انتقال ہوگیا تھا جبکہ دوسرے کا خیال ہے کہ سنہ 2006 میں ان کا انتقال ہوا تھا۔

عربی وکی پیڈیا کے مطابق عبداللہ کی تین بیویاں اور سات بچے ہیں۔ آخری بار ایمون نے انھیں ’سال کے سب سے بڑے فریب‘ کے وقت ریاض میں دیکھا تھا۔

آئر لینڈ میں کورک سٹی کے مینیجر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد ایمون نے چیشائر کی کونسل کے لیے کام کیا۔ وہ پرتگال چلے گئے لیکن اب مانچسٹر میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا سنہ 2017 میں کینسر کا علاج ہوا اور اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

وہ اوپر والے کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب سب ٹھیک ہے۔

وہ اب بھی میچ کے دنوں میں ایورٹن میں بطور میزبان کام کرتے ہیں اور اپنے کریئر کی کہانیاں سناتے ہیں۔

ایک عرصے تک انھوں نے سعودیوں کے بارے میں بات نہیں کی۔ وہ پھر سے اس صدمے سے نہیں گزرنا چاہتے تھے اور نہ ہی چاہتے تھے کہ وہ ہم جنس پرستوں سے نفرت یا خوف کے تعلق سے طنز کا نشانہ بنیں۔ یہاں تک کہ گھر واپسی کے بعد انھوں نے ایک میگزین کے رپورٹر کی پیش کش کو بھی رد کر دیا تھا۔ لیکن اب 40 سال بعد وہ اس سب پر بات کر کے خوش ہیں۔ اب وہ سب سے زیادہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی سعودی ٹیم کے ساتھی یہ جانیں کہ انھوں نے ٹیم کیوں چھوڑی تھی۔

انھوں نے کہا: ’سعودی میں گزارا وقت مجھے عزیز ہے۔ آپ اس طرح کی زندگی سے کس طرح پیار نہیں کریں گے۔ مجھے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے محبت ہے، شاندار سہولیات تھیں اور تمام سیٹ اپ شاندار تھا۔ ہم سب وہاں خوش تھے۔‘

آٹھ سال قبل ایمون نے خود نوشت لکھی۔ اس کا عنوان سینٹ کلیئر کے کیتھولک کلب کے سبز گھاس سے لے کر سرخ گرم سعودی مہم کے درمیان ان کی زندگی کا بخوبی احاطہ کرتا ہے۔

اور عنوان ہے :

آئی اونلی وانٹیڈ ٹو پلے فٹبال (میں صرف فٹبال کھیلنا چاہتا تھا)


صفحات: 1 2 3 4 5

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp