پشتون یا پختون سوشل میڈیا پر بحث: ’کیا میں صرف اپنے لہجے کی وجہ سے انتہا پسند ہوں؟‘


نسل پرستی کے خلاف آوازیں تو دنیا بھر میں اٹھتی رہتی ہیں حال ہی میں امریکہ اس کی تازہ مثال بنا۔ کچھ ایسا ہی پیغام پاکستان میں دینے کا خیال آیا تو کسی نے ایک ویڈیو بنا ڈالی۔ پیغام تو بڑا سادہ سا تھا لیکن جس طریقے سے یہ عوام تک پہنچایا گیا وہ متنازع بن گیا۔

پاکستان کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بظاہر #SayNoToRacism اور سبھی پختون، پنجابی، سندھی، بلوچی اور مہاجر برابر ہیں کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ جس کسی نے بھی ناشپاتی پرائم نامی ڈجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے اس پیغام کا سکرپٹ لکھا وہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور اس کے قریب و جوار کے رہنے والوں کے متعلق بالکل نابلد ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

پی ٹی ایم کا بنوں میں جلسہ، کوریج صرف سوشل میڈیا پر

‘انڈیا کی فضائیہ کو ہماری مہمان نوازی بہت پسند ہے’

بیروت دھماکوں سے متعلق سوشل میڈیا پر سازشی نظریات کیسے پھیلے؟

پشاور: سوشل میڈیا پر بچی کے ریپ اور قتل کی جھوٹی خبر کے خلاف مقدمہ

ویڈیو میں کیا ہے؟

اس ویڈیو میں ایک لڑکی شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ایک لڑکے سے کہتی ہے کہ اسے کسی پٹھان سے شادی نہیں کرنی۔ اور اس کی وجہ بتانے ہوئے وہ پختونوں کو غصہ ور، گرم مزاج اور شدت پسند قرار دبتی ہے۔

اس ویڈیو میں لڑکی کہ بقول پٹھان تعصب برتتے ہیں ’پختون ہمیشہ منفی رویہ رکھتے ہیں اور گلہ کرتے ہیں کہ ملک نے انہیں دیا ہی کیا ہے۔‘

جواباً پہلے تو لڑکا اس لڑکے سے دریافت کرتا ہے کہ وہ پختونوں سے بات کررہی ہے یا پشتونوں کی۔ اس کے بعد وہ س لڑکی کو یہ احساس دلاتا ہے کہ کسی ایک فرد کی وجہ سے پوری قوم کو موردِ الزام ٹھہرانا درست نہیں۔

اس ویّیو میں جس جملے پر بظاہر سب سے زیادہ ردعمل سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ لڑکا کہتا ہے ’ہمیں بھی برا لگتا ہے پختونوں کو ایک انتہا پسند پتشین سے ملایا جائے۔ ہر پختون پشتین نہیں ہوتا۔‘

اس جملے کے بعد یہ پیغام سکرین پر ابھرتا ہے کہ نسل پرستی سے انکار کریں، ہم سب کا تعلق ایک پاکستان سے ہے۔‘

پختون، پشتون اور پشتین میں دراصل فرق کیا ہے؟

بی بی سی اردو سروس نے پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے شعبۂ پشتو کے سربراہ اور پشتو کے مشہور شاعر عباسین یوسفزئی سے بات کی اور پوچھا کہ پختون، پشتون اور پشتین میں دراصل فرق کیا ہے؟ تو انھوں نے بتایا کہ اس میں فرق صرف مختلف لہجوں اور علاقوں کا ہے۔

’پشتو زبان کے دو لہجے ہیں۔ ایک یوسفزئی لہجہ اور دوسرا قندھاری لہجہ۔ یوسفزئی لہجہ بولنے والے جن میں اکثریت پاکستان میں پشاور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں رہتی ہے پختون بولتی ہے، جبکہ قندھاری لہجہ بولنے والے جو کہ افغانستان اور پاکستان کے جنوب میں رہتے ہیں پشتون بولتے ہیں۔‘

وہ بتاتے ہیں ’پشتین بھی لہجے کی بات ہے، ورنہ وہ بھی بختون ہی ہیں۔ وزیرستان اور بنوں کے علاقوں میں ’ے‘ پہ زور دیا جاتا ہے۔ جیسے پشتو کا لفظ مور یعنی ماں وہاں جا کر میر بن جاتا ہے۔ لیکن لکھنے میں سب ایک ہی طرح لکھتے ہیں، املا بالکل ایک جیسی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ردعمل

سوشل میڈیا پر اس وقت جو موضوع ٹرینڈ کر رہے ہیں ان میں سر فہرست پخِتون اور پشتون ہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم پشتین بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو میں پشتون اور پشتین کے الفاظ کے باعث پیدا کی جانے والی غلط فہمی کو آرے ہاتھوں لیا وہیں اسے منفی پروپیگینڈا بھی قرار دیا۔

ندا کرمانی نے لکھا کہ ’یہ پروپیگینڈے کا انتہائی برا مظاہرہ ہے۔‘

https://twitter.com/NidaKirmani/status/1309123147350839297

وہیں گلالئی محسود نے اپنی قوم کو شدت پسند کہنے پر لکھا: ’لیکن ہم سب پشتین ہیں اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے پشتین انتہا پسند نہیں بلکہ امن پسند ہیں۔‘

https://twitter.com/GulalieMehsud/status/1309069521269948417

شربت گلا لکھتے ہیں کہ ’ہم سب پشتین ہیں کیونکہ ہماری مادری زبان میں پختون نہیں پشتین کہا جاتا ہے۔ بتائیں کیا میں پاکستانی نہیں ہوں؟ کیا میں صرف اپنے ’ڈائیلیکٹ‘ یا بولنے کے طریقے کی وجہ سے انتہا پسند ہوں۔‘

https://twitter.com/sparlaay_/status/1309086095678812166

اشفاق بلوچ کے مطابق یہ کام پاکستان کے خلاف کام کرنے والے لابی کر رہی ہے۔

https://twitter.com/Ashfaq296/status/1309134827057287170

ایک صارف عمران خان لکھتے ہیں کہ ’ایسا تب ہوتا ہے جب آپ ایسے مسئلے پر سکرپٹ لکھنے کے لیے وادیِ پشاورسے کسی گل خان کو نوکری پر رکھیں۔ پختون کو پشتو کے مرکزی ڈائلیکٹ میں پشتین بولا جاتا ہے۔ یہ لفظ منظور نے نہیں بنایا۔ ’یہ کہنا کہ ’ہر پختون، پشتین نہیں ہوتا ایک نسل پرستانہ بیان ہے۔‘

https://twitter.com/iopyne/status/1309107929715539969

صحافی طلعت اسلم لکھتے ہیں کہ کیا ان کو کسی نے نہیں بتایا کہ پشتو/پختو کے مختلف ڈائلیکٹس میں پختون، پشتون اور پشتین کا ایک ہی مطلب ہے۔

https://twitter.com/titojourno/status/1309109441682341898

لوگوں کو پشتین کے علاوہ اس ویڈیو پیغام میں جو چیز سب سے زیادہ بری لگی وہ گٹکا کھانے والوں اور ڈاکٹر ادیب رضوی کا ذکر تھا۔ ان دونوں میں دور دور تک کوئی مناسبت نہیں اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، سوشل میّیا صارفین کے بقول پتہ نہیں کیوں ویڈیو بنانے والوں نے اس کا ذکر کرنا مناسب سمجھا۔

ناشپتی پرائم کراچی میں قائم ایک ڈجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور اپنی ویب سائٹ پر اپنے آن ڈیمانڈ اینٹرٹینمنٹ پروگرام دکھاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp