پاکستان کی 17 مایہ ناز خواتین


1۔ عائشہ ملک

ملک کی تاریخ میں یہ واقعہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب عائشہ ملک کا سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر جنوری 2022 میں حلف لیا گیا۔ ایک اور چیز جس کی وجہ سے جج عائشہ ملک کا اعزاز حاصل ہے جب انہوں نے جنوری میں عورتوں کے لئے two finder virginity test کو غیر قانونی قرار دیا تھا جو جنسی جرائم کے دوران ریپ ہوئی خواتین پر کیا جاتا تھا۔ اس تقرری سے قبل جج عائشہ ملک لاہور ہائی کورٹ کی دس سال تک 2012۔ 2022 تک جج کے عہدہ پر فائز رہ چکی تھیں۔ عائشہ ملک نے قانون کی ڈگری پاکستان لاء کالج سے حاصل کی اور ایل ایل ایم کی ڈگری ہارورڈ لاء سکول سے حاصل کی تھی۔ عائشہ ملک انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن ججز کی ممبر ہیں۔

2۔ پارنیہ زمان خاں Purniya Khan

اٹھارہ سالہ پارنیہ خاں پاکستان کی ٹیبل ٹینس چیمپین ہے۔ پارنیہ نے یہ ٹائیٹل واپڈا کی کھلاڑی آسیہ شرجیل کو 2021 میں شکست دے کر حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل پارنیہ سولہویں ساؤتھ ایشن گیمز میں برونز میڈل جیت چکی تھی۔ کھیل کے میدان میں کنزہ ملک اور عاصمہ جان کا ذکر بھی ضروری ہے جنہوں نے بیلجیم میں دی ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا۔

3۔ زارا نعیم ڈار

زارا نعیم نے عالمی مقابلہ ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹی فائیڈ اکاؤٹنٹنٹس ACCAکے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور وہ گلوبل پرائز ونر قرار دی گئی تھی۔ یہ امتحان دسمبر 2020 میں منعقد ہوا تھا۔ زارا یہ انعام جیتنے کا کریڈٹ اپنے والد گرامی کو دیتی ہے جو اپنی فیملی کی تمام لڑکیوں کو کہتے ہیں کہ وہ اپنے سہانے خواب پورے کر نے کے لئے تمام مصنوعی رکاوٹوں کو درہم برہم کر دیں۔ اس امتحان میں 179 ممالک کے 527,000 طالب علموں نے حصہ لیا تھا۔

4۔ آمنہ بیگ

پو لیس افسر آمنہ بیگ نے کوشار میں سب ڈویژنل افسر کی ترقی پانے پر حلف جنوری 2021 میں اٹھا یا تھا۔ اس سے قبل وہ پنجاب میں متعین تھی۔ اس کے مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے نیز اسلام آباد میں صنفی مسائل اور عورتوں کے مسائل کو اجاگر کرنے پر اس کو ڈنمارک کے سفیر نے Integrity Icon Award سے سرفراز کیا تھا۔ آمنہ ہنزہ گلگت بلتستان کی رہنے والی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی سروس کے دوران ایک دفعہ بھی اس کو احساس نہیں ہوا کہ مجھے خاتون پو لیس افسر ہونے کی وجہ سے الگ طور پر سلوک کیا گیا ہے۔ دسمبر 2021 میں امریکن سفارت خانے نے اس کو International women of Courage Award کے لئے نامزد کیا تھا۔

5۔ ڈاکٹر زبیدہ سارنگ

چترال کی رہنے والی ڈاکٹر سارنگ آنکھوں کی سرجن ہے۔ وہ پہلی پاکستانی مصنف ہے جس کی کتاب Book Authority List میں شامل کی گئی تھی۔ اس کی کتاب کا نام Optics Made Easy – The Last Review of Clinical Optics جو آنکھوں کے ڈاکٹروں اور سرجنوں کے لئے لکھی گئی تھی۔ اس کتاب کو Best Opthalmology Books of All Time قرار دیا گیا ہے۔

6۔ سائرہ ملک

پاکستانی امریکن سائرہ ملک کو Nuveen گلوبل ایسیٹ مینجمنٹ فرم کا چیف انویسٹ منٹ افسر متعین کیا گیا ہے۔ اس کمپنی کی انویسٹ منٹ فنڈ$ 1.2 trillion ہے۔ اس کے علاوہ Equity Investment Council EIC کی چیئرمین ہونے کی حیثیت سے وہ ہر ہفتے میں مارکیٹ کمنٹری قلم زد کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ $ 5 Billion والے گلو بل ایکوٹی پورٹ فولیو کی مینجر بھی ہے۔ وہ درج ذیل ٹیلی ویژن CNBC، Bloomberg TV and Fox Business پر بھی اظہار خیال کرتی ہے۔ اس نے اقتصادیات میں بی ایس سی کی ڈگری کیلی فورنیا پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ سے کی ہوئی ہے۔

7۔ نگار جوہر

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پاکستان کی پہلی تھری سٹار خاتون جنرل ہیں جس کو آرمی میڈیکل کارپس کا کمانڈنٹ متعین کیا گیا ہے۔

آپ کو پاکستان آرمی کی سرجن جنرل کے عہدہ پر جون 2020 میں فائز کیا گیا تھا۔ آپ کو تمغہ امتیاز کے علاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل آرمی میڈیکل کارپس میں زریں خدمات دینے پر وزیر اعظم کی طرف سے دیا گیا تھا۔ آپ کو ہلال امتیاز سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔ آپ کے علاوہ آرمی میں پانچ اور میجر جنرل بھی ہیں یعنی شاہدہ ملک، شاہدہ بادشاہ، شہلا بقائی، عبیرہ چوہدری اور شازیہ نثار۔ نگار جوہر کی زندگی پر ماہرہ خاں نے ڈاکومنٹری فلم ایک ہے نگار بنائی جو اکتوبر 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔

8۔ شازیہ پروین

شازیہ پاکستان کی پہلی خاتون فائر فائیٹر ہے۔ آپ وہاڑی (ملتان) کے ریسکیو یونٹ 1122 میں تعینات ہیں۔

9۔ ثناء میر

ثناء پچھلے کئی سالوں پاکستان کر کٹ ٹیم کی پہچان چلی آ رہی ہے۔ اس نے 2018 میں خواتین کی ODI rankingsمیں سب سے اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ ثناء اب تک 226 بین الاقوامی میچز بڑی مہارت سے کھیل چکی ہے جن میں سے 137 میچز کی وہ کیپٹن تھی۔ وہ نو خواتین میں سے ایک خاتون ہے جس نے 100 ODI wickets حاصل کیں اور اس کے علاوہ او ڈی آئی میچز میں 1000 رنز بنائی ہیں۔ اس کا شمار نو بہترین خاتون spinners میں سے گنا جاتا ہے۔ پندرہ سال تک کرکٹ کھیلنے کے بعد اس نے 34 سال کی عمر میں ریٹائر منٹ لی تھی۔

10۔ ڈاکٹر سارہ قریشی

ثناء معروف پاکستانی ایرو سپیس انجنئیر ہے جس نے دنیا میں سب سے پہلی بار contrail۔ free airfree engine تیار کیا ہے جو گلوبل وارمنگ کو کم کرنے میں ممد ثابت ہو گا نیز اس سے ائر ٹریول بھی ماحولیات کے لئے محفوظ ہو گا۔ ایرو سپیس میں اس نے ماسٹرز اور ایرو سپیس پروپلشن میں پی ایچ ڈی کرین فیلڈ یونیورسٹی انگلینڈ سے حاصل کی تھی۔

11۔ کرشمہ علی

چترال کی 23 سالہ کرشمہ فٹ بال کی کھلاڑی اور بزنس ویمن ہے۔ وہ قومی سطح اور بین الاقوامی سطح پر فٹ بال کھیل چکی ہے۔ امریکی جریدہ فاربس نے اس کو Forbes 30 under 30 کی ایشیا فہرست میں شامل کیا تھا۔ 2016 میں دو بئی میں ہونیوالی جوبلی گیمز میں اس نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستانی ٹیم نے سلور میڈل جیتا تھا۔ کرشمہ یونیورسٹی آف لندن سے بزنس اینڈ مینجمنٹ میں بی اے کی ڈگری حاصل کر چکی ہے۔ کر شما نے چترال ویمن ہینڈی کرافٹ سینٹر کی داغ بیل ڈالی جس میں چترال کی جیولری، لباس اور ہینڈی کرافٹ شوکیس کیے جاتے ہیں۔ یہ ہینڈی کرافٹ میلان (اٹلی) فیشن شو میں دکھائے گئے تھے۔ وزیراعظم نے اس کو نیشنل یوتھ کونسل کا ممبر نامزد کیا تھا۔

12۔ ثنا ء امانت

پاکستان میں جنم لینے والی ثناء امریکن کامک بک ایڈیٹر ہے۔ وہ امریکن مارول انٹر ٹین منٹ Marvel Entertainmentکی کان ٹینٹ ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز ہے۔ اس کو درج ذیل کامکس کا کریڈٹ دیا جاتا ہے Ultimate Comics: Spider۔ Man، and Captain Marvel۔ کمالہ خاں جس کو عرف عام میں مس مارویلMs Marvel کہا جاتا کامک بک کے لئے سپر ہیرو کا آئیڈیا اس کی تخلیق ہے۔ مس مارویل مسلمان امریکن لڑکی سپر ہیرو کا تصور پیش کرتی ہے۔

ستمبر 2020 میں ڈزنی سیریز میں کمالہ خان کا کیریکٹر پاکستانی امیگرنٹ والدین کی بیٹی کینیڈین مسلمان ایکٹر مس ایمان ویلانی Iman Vellani نے نبھایا تھا۔ امریکہ میں ٹرانس جینڈر لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا اس نے اس قسم کے رکاوٹوں stereotype کو کم کر نے کی حتی الوسع تگ و دو کی ہے۔ اس نے کولمبیا یونیورسٹی کے برنارڈ کالج سے پولیٹیکل سائنس میں گریجوایشن کی ہوئی ہے۔ 39 سالہ ثنا ء امانت نیو جرسی ریاست کی رہائشی ہے۔

سٹریمنگ ٹیلی ویژن سیریز مس مارویل Ms۔ Marvel کی چیف رائیٹر بیشا علی تھی جو برٹش سٹینڈ اپ کامیڈین ہے۔ بیشا (پیدائش 1989 ) کے والدین بھی پاکستانی امیگرنٹ ہیں۔

13۔ نیہا چوہدری Neha Chaudhry

پا رکن سن کے مریضوں کے لئے پاکستانی نوجوان موجد نیہا  نے ایک سمارٹ والکنگ سٹک ایجاد کی ہے۔ نے ہا یونیورسٹی آف ویسٹ انگلینڈ کی گریجوایٹ ہے۔ پا رکن سن کے مریضوں میں ایک چیز جس کو Freezing of gait کہا جاتا یعنی کھٹ سے مریض چلنے سے معذور ہو جاتا ہے۔ ایسے مریضوں کے لئے یہ چھڑی بہت ہی کارآمد ہے۔ پارکنسن بیماری انسان کے دماغ میں نروس سسٹم کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ نے ہا کو اس کا آئیڈیا اس کے دادا سے ملا تھا جو پارکن سن کے مریض تھے جو چلتے چلتے فریز ہو کر گر جاتے تھے۔ چنانچہ اس نے چار پانچ مہینے ریسرچ کی پھر پارکنسن کے مریضوں کے انٹرویو کیے اور اپنی کمپنی کا نام Walk to Beat رکھا۔

14۔ عائشہ گل

عائشہ گل وطن عزیز کی پہلی پو لیس افسر ہے جس کو خیبر پختون والا صوبے میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل متعین کیا گیا ہے۔ عائشہ جس کا تعلق صوابی سے ہے پہلی صوبائی پولیس افسر جس کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس کا عہدہ AIG Gender Equality ہے یعنی عورتوں، بچوں اور ٹرانس جینڈرز کی حفاظت کرنا۔

15۔ لاریب عطا

لاریب عطا جیمز بانڈ کی فلم No Time To Die میں اس ٹیم کی ممبر تھی جس نے visual effects تیار کیے تھے۔

16۔ عروج آفتاب

عروج (پیدائش 1985 ) امریکہ میں مقیم ووکلسٹ، میوزک کمپوزر اور پروڈیوسر ہے۔ وہ پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہے جس کو اپریل 2022 میں گریمی ایوارڈGrammy Award دیا گیا تھا۔ اس سے قبل 2018 میں اس کو نیوز اینڈ ڈاکومینٹری کا ایمی ایوارڈ Emmy Award دیا گیا تھا۔ عروج پہلی آرٹسٹ ہے جو امریکہ میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے آرٹ اینڈ میوزک فیسٹیول Coachella میں پرفارم کر یگی۔ وہ دس سال کی تھی جب اس کے والدین سعودی عرب سے لاہور واپس آ گئے۔ یہاں قیام کے دوران سن 2000 کے شروع میں اس کا میوزک انٹرنیٹ پر سنا یا گیا اور اس کے دو نغمے میرا پیار اور ہلا لو یا Hallelujahوائرل ہو گئے۔ 2005 میں وہ امریکہ ہجرت کر گئی اور Boston ’s Berklee College of Music سے میوزک پروڈکشن اور جاز کمپوزیشنJazz میں ڈگری حاصل کی۔

2 مئی 2022 کو امریکہ کے صدر جوزف بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کے موقعہ پر اسمبلیوں کے منتخب مسلمان نمائندگان کے لئے جس ڈنر کا اہتمام کیا تھا اور جس میں صدیوں گورنمنٹ لیڈرز، کانگریس کے ممبران، ریاستوں کی اسمبلیوں کے نمائندگان، غیر ملکوں کے سفیروں اور شہروں کے میئرز نے شرکت کی تھی اس موقعہ پر عروج آفتاب نے اس موقعہ پر ایک دلسوز نظم پڑھی تھی۔

17۔ ڈاکٹر سارہ گل

ڈاکٹر سارہ گل پہلی پاکستانی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر ہے جس کو کراچی جناح پوسٹ گریجوایٹ سینٹر میں ہاؤس جاب دیا گیا ہے۔ مستقبل میں وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز میں فیلو شپ حاصل کرنا چاہتی تا کہ Endocrinology میں تحقیق کا کام کر سکے۔

18 کرن خان

کرن خان (پیدائش لاہور 1989 ) اولمپک ونر اور پاکستان کی پہلی خاتون بین الاقوامی تیراکی ماہر ہے۔ 2001 میں منعقد ہونے والی پاکستان نیشنل گیمز میں اس نے سات گولڈ میڈل، تین سلور میڈل اور تین برونز میڈل جیتے تھے۔ 2012 میں حکومت پاکستان کی طرف سے اس کو تمغہ امتیاز دیا گیا تھا۔

() () ()


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments