روپی کور کی کتاب پر تبصرہ: Milk and Honey
روپی کور ہندوستانی نژاد کینیڈین مصنفہ ہیں۔ ملک اینڈ ہنی روپی کی ڈیبیو کتاب ہے جو انگریزی شاعری اور نثری شاعری کا مجموعہ ہے۔ روایت پسند اور کلاسیکیت سے جڑے لوگ شاید اسے شاعری کا درجہ دینے سے گریز کریں کیونکہ کتاب کے مضامین کافی غیر روایتی انداز میں اور مروجہ قواعد کو نظر انداز کر کے قلم بند کیے گئے ہیں۔ روایتی رائم اور ردھم کا استعمال نہیں کیا گیا۔ یہ ”بلینک ورس“ بھی نہیں ہے، ”آئیمبک پینٹا میٹر“ جیسا کوئی قاعدہ نہیں برتا گیا۔ یہ صاف، سیدھی اور بہت محدود سطروں میں شعوری اور تحت الشعوری خیالات کے اظہار کی کوشش ہے۔ لہجہ شاعرانہ (پوئٹیک) کم اور پروسیک زیادہ ہے۔
الفاظ عام فہم ہیں، ڈکشنری اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑتی، اور تراکیب آسان ہیں۔ تنقیدی نظر سے دیکھیں تو اسے ”انسٹا پوئٹری“ کہہ سکتے ہیں، اور کہا جاتا بھی ہے۔
یہ قریب قریب ڈیڑھ سو چھوٹی چھوٹی نظموں پر مشتمل ہے۔ کہیں کہیں اظہارِ مدعا پَیروں کی صورت میں بھی کیا گیا ہے۔
یہ کتاب تھیمز کی بنیاد پر چار ابواب میں منقسم ہے :
the hurting, the loving, the breaking and the healing
کتاب کا مرکزی خیال ایک یا دو نکات پر مشتمل نہیں ہے۔ یہ کئی تھیمز کا احاطہ کرتی ہے، جیسا کہ: محبت، تعلق، تعلق کا ٹوٹنا، خسارہ، ہجر زدگی، ٹراما، اندمال، بقا، اپنی شناخت، ذات کی قبولیت، ترک وطن، پدرشاہی اور نسوانیت وغیرہ۔
جہاں تک لہجے اور زبان کا تعلق ہے تو وہ قابل اعتراض حد تک کھلا ڈلا ہے۔ کسی بھی خیال کے اظہار کے لیے روپی کو جو الفاظ ملے اس نے اس خیال کو انہی الفاظ میں تحریر کر دیا۔ کئی نظموں کے لہجے میں عریانیت ہے جو نفیس مزاج قاری کو ناگوار گزرتی ہے۔ کچھ نظمیں، خواب گاہوں کے مناظر غیر ضروری اور نامناسب حد تک واضح ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی اپنی جگہ ٹھیک ہے مگر شوق اور مزاج میں نفاست، تہذیب اور سلیقے کی پابندی کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔ محبت اور رومانیت زندگی کی خوب صورتی ہے۔ میرے خیال میں یہ زندگی کے قابل قدر اثاثوں میں سے ہیں۔ لیکن محبت اور چیز ہے، اور تعلق چیز دیگرے است۔ روپی نے ان دونوں کے فرق کو واضح نہیں کیا، یا شاید اسے اس کا تفرق معلوم ہی نہیں تھا۔ اسے یہ امر ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے تھا کہ صوفیانہ اور افلاطونی قسم کی محبت کا بھی ایک مقام ہے۔ مگر ظاہر ہے یہ سب کے لیے کافی نہیں ہے۔ انسانوں کو صرف روح ہی تو نہیں ملی۔ جسم و جاں کے بھی کچھ تقاضے ہیں، جن کی عکاسی یہاں کافی زیادہ کی گئی ہے۔ میرے لیے یہ چیز مایوس کن تھی کہ محبت کا یہی رخ دکھایا گیا ہے۔
کتاب میں لکیری آرٹ، illustrations بھی ہیں۔ زیادہ تر سکیچیز خوب صورت اور مناسب ہیں لیکن کچھ بے حد عریاں اور نامناسب ہیں۔ (اس بات کو مد نظر رکھ کر کتاب آرڈر کریں کہ یہ ہر ایک کے زیر سایہ کھول کے پڑھ لیے جانے کے قابل نہیں ہے ) یہ صرف اور صرف میچور قارئین کے پڑھنے کی کتاب ہے، ان بالغ ذہنوں کے لیے جن کا ذہنی اور سماجی ڈھانچہ اس سے منسلک ہے۔ میرے نزدیک یہ 18 + نہیں بلکہ 22 + مواد ہے۔
کتاب کی سب سے منفرد بات یہ تھی کہ یہ مکمل طور پر لوئر کیس میں تحریر ہے، کوئی کیپیٹل لیٹر استعمال نہیں کیا گیا۔ رموز اوقاف نہ ہونے کے برابر ہیں۔ (روپی کی دوسری کتب میں بھی یہی پیٹرن برقرار رکھا گیا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ روپی اپنی مادری زبان پنجابی کے رسم الخط سے مماثلت پیدا کرنا چاہتی تھی) کتاب میں نظموں کی کوئی ذیلی فہرست بھی نہیں دی گئی نہ ہی انہیں سرخیوں کے ساتھ عنوانات دیے گئے ہیں۔
کتاب پیپر بیک میں چھپی ہے، کاغذ، پرنٹنگ، لے آؤٹ، سر ورق اور اس کے تھیمز متاثر کن ہیں۔ قیمت بھی کافی بھاری ہے (اس لیے پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنا ہی بہتر ہے ) کتاب کے ٹائٹل اور آغاز والے صفحات اور ہر باب کا پہلا صفحہ سیاہ رنگ کا ہے جو کچھ الگ الگ محسوس ہوا۔
مجھے اس کتاب کا آخری باب پسند ہے، سیلف لو اور خود مکتفی کے متعلق جو موقف رکھا گیا ہے، وہ اچھا لگا۔ اس کی خاطر میں نے Erotics کو نظر انداز کر دیا۔ میں نے اس بیانیے اور ان تھیمز پر کچھ دیگر مصنفین کی کتابیں جیسا کہ نجوا زیبن کی ”مائنڈ پلیٹر“ اور پیرے ایلیکس جینٹی کی ”Her“ کے دونوں حصے پڑھے ہیں۔ ان کے مقابلے میں مجھے ملک اینڈ ہنی زیادہ مضبوط اور سچائی پر مبنی محسوس ہوئی۔ بلحاظ مجموعی کتاب تعلق، بریک اپ، ثقافتوں اور رشتوں کے فرق اور ان کی مجبوریوں کے تاریک اور روشن پہلوؤں کو موثر اور طاقتور انداز سے بیان کرتی ہے۔ پیرایہ اظہار اور لہجہ بہت بے باک ہے جو اس کا نکتۂ اعتراض تو لیکن اس کی خاصیت بھی اسی میں ہے۔
کتاب سے میرے کچھ پسندیدہ اقتباسات اور نظمیں :
I can ’t tell if my mother is terrified or in love with
my father it ’s all
looks the same
______________________________
nothing is safer
than the sound of you
reading out loud to me
_ the perfect date
______________________________
i do not want to have you
to fill the parts of me
i want to be full on my own
______________________________
you were temptingly beautiful
but stung when i got close
______________________________
i didn ’t leave because
i stopped loving you
i left because the longer
i stayed the less
i loved myself
______________________________
you give and give till
they pull everything out of you
and leave you empty
______________________________
you mustn ’t have to
make them want you
they must want you themselves
______________________________
you were not wrong for leaving
you were wrong for coming back
and thinking
you could have me when it was convenient
and leave when it was not
______________________________
neither of us is happy
but neither of us wants to leave
so we keep breaking one another
and calling it love
______________________________
people go
but how
they left
always stays
______________________________
i didn ’t want to be friends
i want all of you
______________________________
i am losing parts of you like i lose eyelashes
unknowingly and everywhere
______________________________
you cannot leave
and have me too
i cannot exist in
two places at once
______________________________
i am water
soft enough
to offer life
tough enough
to drown it away
______________________________
the way they leave
tells you everything
______________________________
you must enter a relationship
with yourself
before anyone else
______________________________
loneliness is a sign you are in desperate need of yourself
______________________________
do not look for healing
at the feet of those
who broke you
______________________________
perhaps the saddest of all
are those who live waiting
for someone they are not
sure exists
_7 billion people
______________________________
fall
in love
with your solitude
______________________________
our backs
tell stories
no books have
the spine to
carry
_women of color
______________________________
losing you
was the becoming
of myself
______________________________
how you love yourself is
how you teach others
to love you
______________________________
you are
your own
soulmate

