دھرتی ماں

میں بازار سے گزر رہا تھا۔ اچانک میری نظر ایک بوڑھی اماں پر پڑی جو ایک دکان کے پاس کافی پریشان بیٹھی تھیں۔ بوڑھی اماں کی پریشانی دیکھ کر میرے قدم خود بخود ان کی جانب بڑھنے لگے میں نے پاس پہنچ کر پوچھا اماں! خیریت ہے؟ آپ اتنی پریشان کیوں بیٹھی ہو؟ اماں نے اپنی گردن جھکا لی میرے دوبارہ پوچھنے پر جب انہوں نے میری طرف دیکھا تو میں کانپ کر رہ گیا اماں کا چہرہ آنسوؤں سے

Read more

صحافت کے عالمی دن پر

ص، ح، ا، ف اور ی، ان پانچ حروف کے ملاپ سے لفظ صحافی بنتا ہے۔ کہنے کو تو یہ چھوٹا سا لفظ پانچ حروف کا مجموعہ ہے لیکن اس لفظ کے پانچوں حروف اپنے اندر بھرپور معانی اور مفہوم رکھتے ہیں۔ میرے مطابق، ص سے مراد صادق یعنی سچا اور سچ کی پاسداری کرنے والا، ح سے مراد حافظ، یعنی اپنے حافظے میں اردگرد رونما ہونے والے واقعات کو اپنے دماغ میں سمیٹ کر اپنے تجربات اور مشاہدات کی

Read more

نیلی بتی والی گاڑی کیا جانے

ہمارے ہاں مختلف تہواروں کے دوران بازاروں میں معمول سے زیادہ رش ہونا یقینی بات ہے۔ رش زیادہ ہو تو ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ پھر ان مسائل کے حل کے لیے ہر شہر کی انتظامیہ مختلف اقدامات کرتی ہے جن سے کسی کو راحت ملتی ہے تو کوئی پریشانی لیے افسردگی کے عالم میں گھر کو لوٹ جاتا ہے۔ راحت تو گاڑی والوں کو میسر ہوتی ہے لیکن انتظامیہ کے شکنجے میں ریڑھی بان آ جاتے ہیں۔

Read more

آٹے کی آزمائش

شہر میں حصول آٹا کے لیے جو لمبی قطار دیوار چین کا منظر پیش کر رہی تھی میں بھی اس قطار کا حصہ تھا۔ لوگوں میں اس قدر اضطراب تھا گویا پل صراط سے گزر کر جنت میں جانے والے ہوں۔ قریب سے گزرتے ایک حضرت صاحب جن کے ساتھ ان کے دو چار معتقدین بھی تھے، انہوں نے اپنے باریش چہرے پر مخملی ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا، اللہ ان لوگوں کو اس آزمائش سے نکالے اور اس امتحان میں

Read more