درمان درد

کہتے ہیں کہ ادب کا مطالعہ آپ کو زندگی کے مسائل کو حل کرنے اور سفر حیات میں درپیش مشکلات سے نمٹنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ کتاب اور ادب کی وابستگی سے پیدا ہونے والے شعور کے نور سے پر پیچ شاہراہ حیات اس قدر روشن ہوتی ہے کہ ہر مشکل آسان ہوتی جاتی ہے۔ ان سب باتوں کو بہت سے دیگر احباب کی طرح میں نے بھی صرف کتابوں میں پڑھ رکھا تھا، بہت سے لوگوں کی مانند میرے

Read more

بہار دوستاں اور چمن حیات

آفاقی حقیقتوں میں سے ایک یہ ہے کہ دوستوں کے بغیر زندگی بے رنگ رہتی ہے۔ انسان کی دوستیاں اس کی شخصیت پر بہت گہرا اثر رکھتی ہیں اور عصر حاضر میں جب لوگ گھر والوں سے زیادہ وقت اپنے حلقہ احباب میں گزارتے ہیں تو یہ اثر مزید بڑھ جاتا ہے۔ انسانی شخصیت کی تعمیر میں انسان کے افکار و نظریات سے لے کر افعال و اخلاق تک، زبان و بیان سے لیے کر اشغال و ترجیحات تک ہر

Read more

شمع ادب

حضرت انسان کی دنیا میں تشریف آوری سے روز حاضر تک انسانی شعور مسلسل ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے۔ خالق کی تخلیقات کو دیکھنے اور محسوس کرنے کا انداز مسلسل بدلتا رہتا ہے۔ ہر گھڑی کائنات میں تدبر و تفکر کے نت نئے زاویے متعارف ہو رہے ہیں۔ حسن اور خوبصورتی کے کئی معیار متعین کیے جا چکے ہیں۔ اس سب کی وجہ سوچنے والا دماغ، جذبے سے بھرپور دل، تخلیقی و اخلاقی صلاحیتیں اور جمالیاتی ذوق ہے جو

Read more

اسیری

: گرمیوں کا موسم تھا سورج آسمانی دنیا پر اپنے مکمل جاہ و جلال سے جلوہ فگن اس فانی دنیا کی ناتواں مخلوق پر آگ برسا رہا تھا۔ پارہ اس قدر بلند تھا کہ محنت کش چیونٹیاں بھی اپنے بلوں سے باہر نکلنے کے تمام ارادے ترک کر چکی تھیں لیکن ہمارے گھر کی تعمیر کرنے والا مزدور پسینے میں شرابور اپنے ان کندھوں پر اینٹوں کا بوجھ اٹھا رہا تھا، جن پر پہلے ہی چھ جوان بیٹیوں اور ایک

Read more

نالائے بلبل

ویسے تو ماہ رحمت رمضان المبارک کی ہر رات ہی اپنے دامن میں رحمتوں کا خزینہ لیے ہوئے ہے۔ بالخصوص ستائیسویں شب کی بات ہی نرالی ہے۔ ماہ صیام کی اس بابرکت شب میں چاروں طرف سے آنے والی کلام الہی کی پرکیف صدائیں سماعتوں کو معطر کرنے کے ساتھ ساتھ من کی دنیا کو بھی آباد کرتی ہیں۔ اس شب نور میں بندگان خدا اپنے رب کے حضور جس خشوع و خضوع سے حاضر ہوتے ہیں وہ بھی ایک

Read more

امتحان سے انعام تک

رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ رواں دواں ہے۔ گھر گھر میں سحر و افطار کے دسترخوان بچھے ہیں، گلی گلی میں رحمتوں کی برسات ہو رہی ہے، چار سو نیکی کی فضا چل رہی ہے۔ ہمارا ملک اس وقت تاریخ کے اس خطرناک موڑ پر کھڑا ہے جہاں معاشی، معاشرتی اور سیاسی مسائل مگر مچھ کی طرح اپنا خوفناک منہ کھولے ہوئے کھڑے ہیں لیکن اس پرفتن اور اعصاب شکن ماحول کے باوجود رمضان المبارک

Read more