محسن پاکستان کی قوم کو وصیت

پاکستان کا پہلا سنگین نقصان 11 ستمبر 1948 کو ہوا کہ جب بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح پاکستانی عوام کو تنہا چھوڑ گئے، دوسرے عظیم نقصان کی تاریخ 10 اکتوبر 2021 درج کی جائے گی کہ جب محسن، بہادر اور نڈر فرزند پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان خالق حقیقی سے جا ملے، ایک نے دنیا کی نظر میں نا قابل یقین مسلم ریاست پاکستان کا وجود ممکن کر دکھایا تو دوسرے نے اسی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دشمنوں

Read more

ابھی نسل ہمارے ہاتھ میں ہے

اگست 2047، پاکستان کا 100 واں یوم آزادی، میں کمیونٹی گراؤنڈ میں کھڑا ہرے اور سفید رنگ کی نت نئی، جدید آرائشی اشیا کی سجاوٹ دیکھ رہا تھا تبھی کچھ نوجوانوں کا گروپ قریب سے گزرا، ”کاشان، بچوں یوم آزادی مبارک ’، یہ سبز اور سفید رنگ میں رنگ کر کہاں کی تیاری ہے؟‘ ،“ Happy independence Day uncle، آج تو ہم خوب تفریح کرنے والے ہیں، کیونکہ آج independenace day ہے نا انکل، you know independence day آزادی کا

Read more

2020 کا شکریہ ادا کرنا کیوں ضروری ہے؟

اسکول اور پڑھائی سے بھاگنے والے طلبہ آج اسکول کھلنے، ٹیچرز کی ڈانٹ اور امتحانات کے منتظر نظر آتے ہیں، دفتر سے راہ فرار اختیار کرنے والے ”ورک فرام ہوم“ سے تنگ نظر آ رہے ہیں، نانی ۔نانا، دادی دادا اور گھر کے بزرگ افراد جو گھر کی خاموشی سے گھبراتے اور کسی کے نہ ہونے کا شکوہ ہمہ وقت لبوں پر سجائے ہوتے تھے ، اس سال اپنے آنگن کو ہنسی قہقہوں سے گونجتا دیکھتے رہے۔

Read more

معلومات کی ونڈو شاپنگ

انسان کی سب کچھ جان لینے کی خواہش اور جستجو، روز اول سے شروع ہوئی، جو آج تک قائم ہے۔ اسی خواہش نے ہمیں ایک ایسے زمانے میں لا کھڑا کیا ہے، جہاں معلومات کا خزانہ ہواؤں میں اڑتا اور سمندروں میں بہتا ہے۔ پرانے وقتوں میں کسی بھی خبر یا چیز کی معلومات نایاب ہوتی تھیں۔ جس کو حاصل کرنے کی جد و جہد، نا صرف انسان کو عمل سے جوڑتی بلکہ ذہنی سکون، قابلیت، کچھ کر دکھانے کی جستجو پیدا کرنے کا سبب بھی بنتی تھی، لیکن آج ماحول میں رچی بسی ہر قسم کی معلومات آپ کے چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے بھی، کسی پسندیدہ یا نا پسندیدہ خوشبو کے مانند آپ تک پہنچ ہی جاتی ہے۔ چاروں طرف سے حملہ آور معلومات کا یہ وافر اور بے ہنگم خزانہ، بیماری کی شکل اختیار کر تا جا رہا ہے۔ اس کو کئی نام دیے جا سکتے ہیں، جس طرح انسومینیا کا شکار انسان، اپنی صلاحیتوں کا صحیح سے استعمال نہیں کر پاتا، ویسے ہی انفومینیا کا شکار انسان بھی، معلومات کو صحیح طور سے استعمال میں نہیں لا سکتا، نہ آگے بڑھا سکتا ہے۔

Read more