گھر، جاب اور راستے میں بھی مطالعہ کریں پر کیسے؟

راقم کو مطالعے سے خاص شغف ہے۔ اس کی خاص وجہ شہداء اور کچھ خاص کتاب دوست، احباب ہیں۔ ساتھ کچھ اساتذہ بھی ایسے ملے جو لکھنے لکھانے، سیکھنے سکھانے اور پڑھنے پڑھانے پر زور دیتے تھے اور دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے مطالعے کی افادیت پر راقم کو ایک کالم لکھنے کا موقع ملا۔ جس میں مطالعے کی اہمیت اور افادیت پر قلم اٹھایا ہے۔ کل رات میرا قلمی استاد، جناب نذر حافی صاحب ( آپ تعارف کے محتاج

Read more

مطالعے کی افادیت

کیا کوئی مطالعے کی افادیت سے انکار کر سکتا ہے؟ مطالعہ جہاں علم کی وسعت اور علم کی تخلیق و تعمیر کا مخزن ہے تو وہاں مطالعہ فکری، علمی، اخلاقی، روحانی اور نفسیاتی وسعت اور فعالیت کا ذریعہ بھی ہے۔ مطالعہ جہاں تعمیرِ خودی، تفسیرِ افکار، کشفِ اسرار، تبحّر علمی، ذہن و عقل اور شخصیت کی آبیاری اور کسرِ ضیاع وقت کا باعث ہے تو وہاں مطالعہ رشد و تکمیلِ انسانی، عقل و شعور میں اضافہ، شعور کی بیداری اور

Read more

شہید صدر اور آزمائش

کسی بھی انقلاب کا محرک کسی ایک مُصلِح کی سوچ ہوا کرتی ہے۔ اس شخصیت کی یہی سوچ دنیا میں ہلچل مچا دیتی ہے۔ یہی سوچ انسانوں میں بیداری لے کر آتی ہے۔ یہی بیداری سبب بنتی ہے کہ ظلم کا تختہ الٹ دے۔ ظلم کی دنیا میں اس طرح کی سوچ رکھنے والوں کی سزا یا تو سر قلم کرنا ہے یا ملک بدر کرنا ہے۔ اہل معرفت اس سوچ کی حامل شخصیت کو مجدد یا مصلح کے نام

Read more

ناخدا اور معاشرہ نامی کشتی

ظلم کی اندھیری رات ہے۔ منادی امید سحر لئے بلند ہوتا ہے۔ درد بھرے لہجے میں ایک صدا بلند کرتا ہے۔ وہ ”حی علیٰ خیر العمل“ کی صدا ہے۔ اس صدا میں اتنا درد تھا کہ خوابیدہ لوگ بیدار ہوئے اور بیدار، متحرک ہو گئے۔ منادی ہر باضمیر انسان کو آواز دے رہا ہے کہ معاشرہ نامی کشتی کو غربت، جہالت، پس ماندگی، غلامی، فحاشی اور عریانیت کے طوفان سے بچانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ اگر نئی نسل کو

Read more

شہید آوینی اور پاکستانی جمہوریت

دنیا میں اسلامی جمہوریہ کی اصطلاح کا استعمال سب سے پہلے پاکستان کے لئے کیا گیا۔ یہ شہید آوینی﴿ایک ایرانی محقق﴾ کی تحقیق ہے۔ یوں تو ”اسلامی جمہوریت“ کی اصطلاح آج کل ہر جگہ زیر بحث ہے۔ نوجوانوں کے اذہان میں طرح طرح کے سوالات ہیں۔ اسلامی جمہوریت ہے کیا؟ آیا اسلامی جمہوریت نامی کوئی اصطلاح موجود بھی ہے؟ آیا اسلامی جمہوریت مغرب سے لی گئی ہے؟ آیا اسلام اور مغربی جمہوریت کے مرکب کا نام اسلامی جمہوریت ہے؟ آیا

Read more

انتخابات کے بعد! اے گرفتارِ ابوبکر و علی ہوشیار باش

بقا اور ارتقا کے لئے مزاحمت ضروری ہے۔ مزاحمت کے لئے امتحان، دشمن اور مشکلات چاہیے۔ یہ انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ وہ ہمیشہ دشمن، امتحانات اور مشکلات سے برسر پیکار رہے۔ کسی بھی صورت میں مزاحمت سے ہاتھ نہ اٹھائے۔ مزاحمت سے ہاتھ اٹھانا یعنی زوال اور شکست کے لئے راضی ہونا۔ وہ دشمن چاہے داخلی ہو یا خارجی، دشمن، دشمن ہی ہوتا ہے۔ دشمن کو کبھی اپنا ولی، حاکم اور آقا قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یہ

Read more

ایرانی فلمی ماہر آوینی کی پاکستانی سینما کے بارے میں رائے

یہ شہید آوینی ہے۔ ایران میں انہیں ایک فلمساز، محقق، لکھاری، نقاد، نظریہ پرداز، دانشور اور ایک اعلیٰ پائے کی عرفانی شخصیت تھے۔ فارسی زبان و ہنر کے ادبا اور ثقافتی جنگ میں صف اول کے مجاہدین میں شمار ہوتا ہے۔ موصوف ہنری ادب، سینما اور مستند سازی (ڈاکومنٹری) میں بھی ید طولی رکھتے تھے۔ ایرانی براڈکاسٹنگ تہران کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ نوے کی دہائی میں شہید نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا پچاس ( 50 ) روزہ

Read more