کیا مودی حکومت انڈیا میں زرعی قانون کے بعد اب شہریت کے متنازع قانون سی اے اے اور این آر سی کو بھی واپس لے گی؟

اتر پردیش انڈیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے اور وہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ مودی انتخابات میں شکست سے خوفزدہ ہیں اس لیے انھوں نے اپنی ضد چھوڑ کر زرعی قوانین واپس لینے کا فیصلہ کیا لیکن کیا اب شہریت کے متنازع قانون سی اے اے اور این آر سی کو بھی واپس لیا جائے گا؟

Read more

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات: باجوڑ سے ثنا پرویز اقلیتی سیٹ پر بلا مقابلہ جنرل کونسلر منتخب

جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والی ثنا پرویز کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ باجوڑ کی تاریخ میں پہلی اقلیتی منتخب خاتون عوامی نمائندہ ہیں۔

Read more

اداکارہ لیلیٰ واسطی کا انٹرویو: ’میں دس سال تک انڈسٹری سے باہر رہی واپسی پر کسی نے ہیروئن کا کردار تو نہیں دینا تھا‘

اداکارہ لیلیٰ واسطی کا کہنا تھا کہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ اور ’عشق لا‘ دونوں ڈراموں کے نشر ہونے کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر ناظرین اور مداحوں کی جانب سے بڑا اچھا ردعمل ملا ہے۔

Read more

جِم جونز: سنہ 1978 میں 900 سے زیادہ امریکیوں کی ’اجتماعی خودکشی‘ کا دہلا دینے والا واقعہ

43 برس پہلے پیش آنے والے اس واقعے میں مبینہ طور پر 913 افراد وہ تھے جنھوں نے مبینہ طور پر اپنے روحانی پیشوا جم جونز کے کہنے پر زہر ملا جوس پی کر خود کشی کی تھی یا انھیں زبردستی پلا کر ہلاک کیا گیا تھا۔

Read more

کائل رٹن ہاؤس کیس: سفید فام شہری کی بریت کے عدالتی فیصلے پر صدر بائیڈن ناراض جبکہ ٹرمپ خوش

امریکہ میں دو افراد کے قتل میں ملوث ایک سفید فام نوجوان کائل رٹن ہاؤس کی بریت کے عدالتی فیصلے پر لوگوں کی رائے منقسم نظر آ رہی ہیں۔ اس دوران شہریوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Read more

جسٹس گلزار احمد: عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف جسٹس کی عدلیہ پر دباؤ کے الزامات کی تردید

لاہور میں انسانی حقوق کے موضوع پر عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد نے ’ایک جرنیل، ایک جرنیل‘ کی نعرے بازی کی جس کے بعد چیف جسٹس گلزاد احمد نے کہا کہ وہ اس موقف سے اتفاق نہیں کرتے۔

Read more

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی فتح، سمیع چوہدری کا تجزیہ: کبھی کبھار آٹھ بولرز بھی کم پڑ جاتے ہیں

پاکستان کے لیے تو یہ خوش آئند ہے کہ ورلڈ کپ میں جو فاتحانہ آغاز کیا تھا، اسی ٹیم مومینٹم کو بھرپور طریقے سے برقرار رکھا اور بلا دقت بنگلہ دیش میں یہ سیریز اپنے نام کر لی۔

Read more

ملائیشیا کی ٹرانسجینڈر خاتون نور سجات: ’میرے پاس زندگی بچانے اور ملک چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا‘

ملائیشیا کی خواجہ سرا خاتون نور سجات قمرالزمان ملک میں فیشن اور گلیمر کی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کی دنیا کا بہت بڑا نام ہیں مگر ان کو مالے برادری کی خواتین کا روایتی لباس پہننے کے ’جرم‘ کا سامنا ہے۔

Read more

پاکستان میں شرح سود میں اضافہ، عام آدمی کی زندگی پر کیسے اثرانداز ہو گا؟

ماہرین کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافہ مہنگائی کی شرح میں 1.3 فیصد اضافہ کرتا ہے جس سے عام آدمی ہی متاثر ہوتا ہے تاہم ماہرین نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ دسمبر میں مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Read more

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کا پاکستان کو 109 رنز کا ہدف: تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹوینٹی ٹوینٹی میچ ڈھاکہ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں میزبان ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورسات وکٹ کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔

Read more

انڈیا میں مودی کا ’ٹوائلٹ انقلاب‘ جس نے انڈین شہریوں کی زندگیاں بدلیں

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی کی حکومت پورے ملک میں گذشتہ پانچ برس میں دس کروڑ سے زیادہ ٹوائلٹ تعمیر کر چکی ہے۔ اس مشن کے لیے 28 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی اور اس کے نفاذ کے لیے لاکھوں سرکاری ملازمین اور طلبہ کی مدد لی گئی۔

Read more

ملالہ کا برطانوی فیشن میگزین ووگ میں مضمون: ’میں شادی کے خلاف نہیں تھی مگر اس حوالے سے میرے کچھ تحفظات تھے‘

ملالہ نے اس آرٹیکل میں لکھا کہ اُن کی اور عصر کی پہلی ملاقات سنہ 2018 میں اس وقت ہوئی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے۔ ’کیونکہ عصر کا تعلق کرکٹ سے تھا اس لیے ان سے گفتگو کے لیے بہت سی باتیں تھیں۔‘ ملالہ کے مطابق عصر کو ان کی حسِ مزاح بہت بھائی اور ان دونوں کی دوستی ہو گئی۔

Read more

فیض احمد فیض نے ’مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ‘ کس کی یاد میں لکھی تھی؟

سلیمہ ہاشمی نے لکھا ہے کہ ’مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ‘ شاید فیض کی بہترین نظم نہ ہو لیکن یہ سب سے زیادہ مقبول اور بلاشبہ ان کی پہچان مانی جاتی ہے۔

Read more

پاکستان کی نجی کمپنی جو خواتین کو ’ماہواری میں ہر ماہ ایک چھٹی‘ دے رہی ہے

پاکستان میں سوئفٹ لاجسٹکس نامی ای کامرس کی نجی کمپنی نے خواتین ملازمین کے لیے ہر ماہ ماہواری کے دوران ایک چھٹی دینے کی پالیسی متعارف کروائی ہے۔ یہ چھٹی ان چھٹیوں کے علاوہ ہو گی جو وہ سالانہ لینے کی حقدار ہیں اور اس روز کی ان کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔

Read more

کرکٹ بیٹ سے متعلق دلچسپ تنازعات: جب ایک بیٹسمین کی وجہ سے کرکٹ بیٹ کی قوانین بدلنے پڑے

1771 میں انگلیش بیٹسمین تھامس وائٹ جب انگلش کاؤنٹی کے میچ میں بیٹنگ کرنے کے لیے آئے تو ان کے ہاتھ میں جو بلا تھا وہ وکٹوں کی چوڑائی سے زیادہ چوڑا تھا۔

Read more

انڈیا میں کسانوں کا احتجاج: کیا وزیر اعظم مودی کا زرعی قوانین پر یو ٹرن سیاسی ’ماسٹر سٹروک‘ ہے؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کے وقت اور اہمیت پر بحث ہو رہی ہیں اور ایک ایسے وقت میں جب کسانوں کو اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرتے تقریباً ایک برس ہو گیا ہے سیاسی ماہرین اس یوٹرن کو ماسٹر سٹروک کیوں قرار دے رہے ہیں۔؟

Read more

پاکستان، بنگلہ دیش سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی پر سمیع چوہدری کا تجزیہ: ’محمد نواز صرف بولنگ کرنا ہی نہیں جانتے‘

اگر بنگلہ دیش کے بلے باز بیس، پچیس رنز اور جوڑ لیتے تو اس میچ کی کہانی خاصی مختلف ہو سکتی تھی جس میں پاکستان میں چار وکٹوں سے فتح ہوئی۔ نواز کی یہ مختصر سی اننگز شاملِ حال نہ ہوتی تو شاید، میچ کے بعد، محمود اللہ ہی مسکرا رہے ہوتے۔

Read more

'فرضی جھڑپ' پر کشمیر میں ہڑتال: ایسے واقعات سے نہ دل کی دُوری ختم ہو گی نہ دلّی سے دُوری کم ہوجائے گی‘

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی کارروائی کے دوران مارے گئے دو افراد کی لاشیں لواحقین کے سپرد کی گئیں اور دو سال میں پہلی مرتبہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہڑتال سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔

Read more

پرسیفون رضوی: ’زندگی ایک بار ملتی ہے‘ کا تصور میرے لیے بیکار ہے، اسلام نے میری زندگی بچائی ہے‘

پرسیفون رضوی ایک پارٹی گرل تھی۔ ان کے ویک اینڈ کلبوں میں پارٹی کرتے گذرتے تھے۔ لیکن وہ اس زندگی سے خوش نہیں تھیں۔ بی بی سی تھری کی ڈاکومینٹری میں وہ بتاتی ہیں کہ کیسے قبولِ اسلام نے ان کو ایک نئی اور بامقصد زندگی دی ہے۔

Read more

ڈرون ٹیکنالوجی: انڈیا کی میزائلوں اور لیزر گائیڈڈ بموں سے لیس ڈرون حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں

عوامی سطح پر ٹیکنالوجی کے اپنے تازہ مظاہرے میں انڈیا کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 17 نومبر کو بہ یک وقت 25 ڈرون اڑائے۔ اس مظاہرے میں نشانے کو چاروں طرف سے گھیرنا، منظم حملے اور کئی دیگر مشقیں شامل تھیں۔

Read more

خادم رضوی سے سعد رضوی تک: تحریک لبیک کے پُرتشدد دھرنوں اور ’کامیاب‘ معاہدوں کے چھ سال

اپنی چھ برس کی سیاسی عمر میں مختلف مطالبات منوانے کے لیے تحریک لبیک سات مرتبہ اسی نوعیت کے احتجاج منظم کر چکی ہے۔ ہر مرتبہ ان احتجاجوں نے پُرتشدد شکل اختیار کی اور ان کا اختتام ہر بار حکومتِ وقت سے کسی نہ کسی معاہدے پر ہوا۔

Read more

پاکستان، بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، دونوں اوپنرز ابتدائی اوورز میں ہی آؤٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے قواعد زیرِ بحث: پاکستان کی شہریت کسے مل سکتی ہے اور کسے نہیں مل سکتی؟

ڈیزائنر زارہ شاہ جہاں کا ٹویٹ وائرل ہوا جس میں پاسپورٹ آفس کی جانب سے مبینہ طور پر والد کی عدم موجودگی پر بیٹی کے پاسپورٹ کی تجدید سے منع کیا گیا مگر بعد میں مسئلہ حل ہوگیا۔ ہم نے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کے قواعد جاننے کی کوشش کی ہے۔

Read more

ٹی ایل پی کے مظاہروں کے دوران پولیس اہلکار کی ہلاکت: 'ہمیں تو بس یہی بتایا گیا کہ شہادت کی اچھی موت ہوئی ہے'

تحریکِ لبیک پاکستان حالیہ احتجاج کے بعد حکومت سے معاہدہ کر کے اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب رہی ہے لیکن یہ فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ کانسٹیبل خالد جاوید جیسے ان پولیس والوں کے قتل کا ذمہ دار کون تھا جو ان حالیہ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔

Read more

بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق: ’پاکستان ہمارا ہالیڈے ہوم ہے‘

دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک اپنے بیرون ملک رہنے والے شہریوں کو کسی نہ کسی حوالے سے ملک میں ووٹ ڈالنے کا حق دیتے ہیں۔ زیادہ تر ممالک نے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی شرط رکھ دیتے ہیں۔

Read more

سائبر حملے: امریکہ اور برطانیہ کا انٹرنیٹ پر اپنے خلاف بڑھتے جرائم پر مشترکہ سائبر کارروائیوں کا فیصلہ

امریکہ اور برطانیہ دونوں اتحادی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنے خلاف ’بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی قسم کے وسائل‘ استعمال کریں گے۔

Read more

پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز پر سمیع چوہدری کا کالم: یہ شاداب خان کا ’دوسرا جنم‘ ہو سکتا ہے

جب تمیم اقبال اور شکیب الحسن جیسے نامی سینئرز کی عدم دستیابی کے بعد مشفق الرحیم جیسے کہنہ مشق کو بھی دیس نکالا دے دیا جائے تو سوچ بھٹک جاتی ہے کہ بالآخر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم سے چاہتا کیا ہے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

یارکشائر کے سابق کھلاڑی عظیم رفیق نے یہودی مخالف فیس بک پیغامات پر معذرت کر لی

برطانیہ میں یارکشائر کرکٹ کلب کے سابق کھلاڑی عظیم رفیق نے یہود مخالف فیس بک پیغامات پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنہ 2011 سے فیس بک پیغامات میں یہود مخالف زبان استعمال کرنے پر ‘نہایت شرمندہ’ ہیں۔

Read more

جرمنی میں کورونا: صورتحال ’انتہائی سنگین، یومیہ مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر

جرمنی کی وبائی امراض کی ایجنسی کے سربراہ نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کو ’انتہائی تشویش ناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان وارننگ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

Read more

اینٹی ریپ بل: ’اسلامی نظریاتی کونسل کے اعتراضات کے بعد کیسٹریشن کی سزا ختم‘

تحریکِ انصاف کی حکومت نے ریپ کے مجرمان کے لیے تجویز کردہ کیسٹریشن یا جنسی صلاحیت ختم کرنے کی سزا کو ریپ کی سزاؤں کے بارے میں پاکستانی پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی میں شامل نہیں کیا ہے۔

Read more

’مذہبی آزادی پر تشویش‘ کی امریکی فہرست میں پاکستان شامل، انڈیا سفارش کے باوجود باہر

امریکہ نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جہاں مذہبی آزادی کے حوالے سے خصوصی تشویش پائی جاتی ہے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے انڈیا کا نام بھی اس فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی لیکن بائیڈن انتظامیہ نے اسے فہرست میں شامل نہیں کیا۔

Read more

حکومت کی ناقص منصوبہ بندی یا کچھ اور: موسم سرما میں گیس کا ممکنہ بحران گھریلو اور صنعتی صارفین کو کیسے متاثر کرے گا؟

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر گیس کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ چکی ہیں اور حکومت پاکستان کے لیے مہنگی درآمدی گیس خرید کر اسے گھریلو صارفین کو سستے داموں بیچنا مشکل نظر آتا ہے۔

Read more

’گرو کا دربار‘: ہندو انتہا پسند تنظیموں کے احتجاج کے بعد سکھ برادری نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گوردوارے کے دروازے کیوں کھولے؟

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق ’گروگرام‘ شہر میں مسجد سے باہر یعنی کھلے میدان میں نماز جمعہ ادا کرنے سے متعلق جاری تنازع کے دوران گرودواروں کی ایک مقامی انجمن نے مقامی مسلمانوں کے لیے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک گوردوارے کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

کامو اولیوا: زمین کے قریب اور سورج کے گرد چکر لگاتا پراسرار سیارچہ کیا چاند کا ٹوٹا ٹکڑا ہے؟

2016 میں دریافت ہونے والے سیارچے سے متعلق نئی تحقیق نے ایسے کئی کلیے فراہم کیے ہیں جن کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زمین کے نزدیک ہی گھومنے والا یہ سیارچہ دراصل چاند کا ٹکڑا ہے

Read more

کامیڈین ویر داس کی نظم ’میں دو انڈیا سے ہوں‘ پر شدید تنقید، ’ملک کا نام بدنام‘ کرنے پر پولیس میں شکایات درج

انڈیا کے مزاحیہ فنکار ویر داس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، اور ان کے خلاف ممبئی پولیس کو متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

Read more

ایس-400: روس سے حاصل کیا گیا جدید میزائل سسٹم کتنا مہلک ہے اور یہ انڈیا کو خطے میں برتری دلوا پائے گا؟

روس نے فضائی حملے کا دفاع کرنے والے جدید ترین ایس -400 میزائلوں کی انڈیا کو فراہمی شروع کر دی ہے۔ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے اندیشوں کے سبب خریداری کے معاہدے کے باوجود انڈیا ان جدید میزائلوں کو روس سے حاصل کرنے سے ہچکچا رہا تھا۔

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر ’انکاؤنٹر‘ میں چار افراد کی ہلاکت اور پولیس کے دعوؤں پر اٹھنے والے سوالات

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں ایک مبینہ انکاؤنٹر میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے انتہا پسندوں کے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کر لیا ہے۔

Read more

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کوئٹہ میں اپنے ہی بچوں پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار، بچے بازیاب

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تین بچوں پر تشدد کرنے والی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے بچوں کو بازیاب کرا لیا اور ان پر تشدد کرنے والے شخص، جو ان کا اپنا والد تھا، کو حراست میں لے لیا ہے۔

Read more

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے پاکستانی امریکی ضیا چشتی کون ہیں جن پر امریکہ میں جنسی تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے؟

آئی ٹی کے میدان میں نمایاں مقام بنانے پر 2016 میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیا چشتی پر ان کے ساتھ کام کرنے والی سابقہ ساتھی نے جنسی ہراس اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

Read more

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کا قانون منظور: ’ایسی بھی کیا جلدی ہے کہ 19 نومبر سے پہلے بل منظور کرانے ہیں؟‘

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پارلیمان کے باہر میڈیا سے بات کی اور کہا کہ وہ آج کی گنتی اور بلوں کی منظوری کو چیلنج کریں گے اور یہ کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اب کیا راستہ اختیار کرنا ہے۔

Read more

پٹھوں میں کمزوری کی بیماری: ’میری ماں کو کہا گیا کہ تم نے ایسا کیا گناہ کیا تھا کہ تمہاری ایسی اولاد ہوئی‘

نیلسن اوکامپو جب وہ دو سال کے تھے تو وہ پٹھوں میں کمزوری کی بیماری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی اور انھوں نے 15 برس سے زیادہ عرصہ صرف اپنے گھر پر گزارا۔

Read more

سوربھ کرپال اگر دہلی ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوئے تو وہ انڈیا کے پہلے ہم جنس پرست جج ہوں گے

انڈین سپریم کورٹ کے کولیجیم نے جو ججوں کا تقرر کرتا ہے، سینیئر ایڈوکیٹ سوربھ کرپال کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ اگر وہ اس عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو وہ انڈیا کے پہلے ہم جنس پرست جج ہوں گے۔

Read more

گودار میں دھرنا: غیرقانونی ماہی گیری اور سرحدی تجارت میں ’رکاوٹوں‘ کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج

گوادر میں یہ دھرنا ‘گوادر کو حق دو’ تحریک کے زیر اہتمام دیا جارہا ہے اور اس کا شمار گوادر کی تاریخ کے بڑے احتجاجی سرگرمیوں میں ہوتا ہے۔ بلوچستان میں حکمران جماعت کے ترجمان اور صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی اشیا اور دیگر مسائل کے حوالے سے گوادر سمیت مکران کے لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان کو دور کیا جا رہا ہے ۔

Read more

’جے بھیم‘: دلتوں کی زندگیوں پر مبنی تمل فلم ’جے بھیم‘ جو مقبولیت میں ’گاڈ فادر‘ جیسی کلاسک فلموں کو پیچھے چھوڑ رہی ہے

انڈیا کی تمل زبان کی ایک فلم ‘جۓ بھیم’ کو آئی ایم ڈی بی پر صارفین نے سب سے زیادہ اچھی فلم کا درجہ دیا ہے اور اس نے ‘دی شاشانک ریڈیمپشن’ اور ‘دی گاڈ فادر’ جیسی کلاسک فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Read more

پارلیمان کا مشترکہ اجلاس: کیا حکومت متنازع انتخابی اصلاحات کا بل پاس کروا پائے گی؟

اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کے بعد حکمراں جماعت پُرامید ہے کہ وہ پارلیمان سے انتخابی اصلاحات کا بل آج ہونے والے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے پاس کروا پائے گی تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ وہ متنازع قانون سازی کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

Read more

مالا علی محمود کردی: ’روحانی علاج‘ کرنے کے دعویدار اور پاکستان کے دورے پر آئے ’معالج‘ کون ہیں؟

پاکستان میں ان دنوں عراقی کردستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ‘مالا علی محمود کردی’ نامی ایک شخص کا سوشل میڈیا پر ذکر ہے اور بظاہر کئی افراد ان سے ملنے اور ’علاج‘ کروانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Read more

تحریک طالبان پاکستان اور حکومت پاکستان میں مذاکرات: ’حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں افغان طالبان کے کہنے پر شامل ہوئے‘

تحریک طالبان پاکستان کے سرکردہ رہنما اور کمانڈر عمر خالد خراسانی کا کہنا ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے مذاکرات پر اس لیے آمادہ ہوئے تاکہ حکومت پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغان طالبان کے لیے مشکلات میں اضافہ نہ کر سکے۔

Read more

چین کی نئی خارجہ پالیسی: ’وقت کا انتظار کرو‘ سے ’وولف واریئرز‘ تک: چین اپنے سفارتکار کن بنیادوں پر تعینات کرتا ہے؟

ڈینگ ژیاؤپنگ کی ’خاموش رہو اور وقت کا انتظار کرو‘ کی پالیسی سے لے کر شی جن پنگ کی بڑے ممالک کے ساتھ تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے تک، چینی سفارت کاری میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ چین کے سفیر اب اپنے ملک کے عالمی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے سفارت کاری کا ایک جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

Read more

کچے کے ڈاکو: متعدد بڑے آپریشنز کے باوجود جنوبی اضلاع میں ڈاکو اپنی دہشت کیسے قائم رکھے ہوئے ہیں؟

کچے کے علاقوں کی مشکل ڈاکوؤں کے لیے آسانی ہے جو یہاں پناہ گاہیں بنا کر آس پاس کے علاقوں میں دہشت پھیلاتے ہیں اور پولیس کی دسترس سے دور رہتے ہیں۔ وقت پڑنے پر یہیں سے قانون نافذ کرنے والوں کا مقابلہ بھی کرتے ہیں۔

Read more

عظیم رفیق: یارکشائر کے سابق کرکٹر کے مطابق انگلش کرکٹ میں ’ادارے کی سطح پر‘ نسل پرستی موجود ہے

30 سالہ رفیق نے برطانوی پارلیمان کی ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اور سپورٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ان کے یارکشائر کلب کے دور میں نسل پرستانہ جملوں کا باقاعدہ استعمال ہوتا تھا۔

Read more

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز: بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پریکٹس کے دوران پاکستانی جھنڈا لگانے پر بحث

بنگلہ دیش میں میر پور کے کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پریکٹس کے دوران پاکستان کا جھنڈا نصب کرنے کو بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس پر بحث ہو رہی ہے۔

Read more

روس کے سیٹلائٹ شکن میزائل ٹیسٹ پر شدید تنقید: ‘یہ اقدام غیر ذمہ دارانہ تھا‘

امریکہ نے روس پر ایک ‘خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ‘ میزائل ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے تنقید کی ہے اور امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس ٹیسٹ سے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود عملہ خطرے میں تھا۔

Read more

اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی پہلی مشترکہ بحری مشقیں ایران کے لیے باعث تشویش کیوں؟

بحیرہ احمر میں پانچ روزہ مشترکہ مشقوں میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے جنگی جہاز شامل تھے، جبکہ اسرائیل کے جنگی بحری جہازوں کو امریکی بحریہ کا تعاون حاصل تھا

Read more

فواد چوہدری، اعظم سواتی شوکاز نوٹس کیس کی سماعت: الیکشن کمیشن کو وزیر اطلاعات کو تحریری معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے نشریات و اطلاعات فواد چوہدری منگل کے روز الیکشن کمیشن میں اپنے خلاف شو کاز نوٹس کے سلسلے میں پیش ہوئے اور انھوں نے الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگنے پر راضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

Read more

سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ، فریقین کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کیس پر اثرانداز ہونے کے دعوے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو آج عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Read more

کیا ہمیں لمبی عمر پانے کے لیے جاپانیوں جیسی خوراک کھانی چاہیے، مگر جاپانی خوراک میں ایسا خاص کیا ہے؟

دنیا میں جاپانی قوم میں عمر درازی سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے لیکن کیا اس کا تعلق ان کی خوراک سے ہے اور آخر ان کی تھالی میں کیسا کھانا ہوتا ہے؟

Read more

پاکستان میں موٹر سائیکل کی بڑھتی قیمتیں: ’غریب یا تو بچے پال لے یا سواری خرید لے‘

پاکستان میں موٹر سائیکل کو متوسط اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی سواری تصور کیا جاتا ہے۔ اکثر شہروں اور دیہات میں مربوط پبلک ٹرانسپورٹ کی غیر موجودگی میں موٹر سائیکلیں ہی آمد و رفت کا واحد، مؤثر اور سستا ذریعہ ہیں۔ لیکن گذشتہ کئی سالوں میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

Read more

وقار یونس: پاکستان کرکٹ کے ’اسلحہ خانے کا وہ ہتھیار‘ جس کی تیز رفتاری دنیا بھر میں مشہور رہی

وسیم اکرم کے بعد وقار یونس کا پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن جانا بڑی اہمیت رکھتا تھا کیونکہ سب جانتے تھے کہ عمران خان کی بولنگ کی رفتار وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جا رہی تھی اور ٹیم کو دونوں اینڈ سے شعلے برسانے والی بولنگ کی ضرورت تھی۔

Read more

پنڈورا پیپرز: ایک وزیر، ان کی اہلیہ اور لندن کے ایک کئی ملین پاؤنڈ کے اپارٹمنٹ کا معمہ

پینڈورا پیپرز کو سامنے آئے ایک مہینہ سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔ بی بی سی اردو نے وزیراعظم عمران خان کے اہم اتحادی اور آبی وسائل کے وزیر مونس الہی کے خلاف الزامات کا بغور جائزہ لیا ہے۔ مونس الہی سے منسلک دستاویزات کو پہلی مرتبہ منظرِ عام پر لایا گیا ہے۔

Read more

اسرائیلی جوڑا استنبول میں جاسوسی کے شبے میں گرفتار، اسرائیل کا ترکی سے رہائی کا مطالبہ

نٹالی اور موردی اوکنن نامی جوڑے کے بارے میں اسرائیل کی جانب سے بتایا گیا ہے وہ دونوں بس ڈرائیور ہیں اور گذشتہ ہفتے استنبول میں واقع کملیکا ٹاور کے ریستوران میں موجود عملے نے ان کے بارے میں حکام کو مطلع کیا جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا۔

Read more

ناظم جوکھیو کے خاندان کو ملیر پولیس کی تحقیقات پر اعتماد کیوں نہیں رہا؟

نوجوان ناظم جوکھیو کے ورثا اور وکلا نے ملیر پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مقدمے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے ان کی درخواست منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو بھیج دی ہے۔

Read more

نور مقدم قتل کیس سے متعلق سی سی ٹی وی فٹیج سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی اپیلیں

نور مقدم کے قتل سے چند لمحے پہلے کی ’سی سی ٹی وی ویڈیو ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے، ہم درخواست کرتے ہیں کہ یہ ویڈیو اور ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں اور مزید آگے نہ پھیلائیں۔‘

Read more

میورکا میں ایک پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جہاز سے درجنوں مسافر فرار

اس واقعے کی تفتیش کرنے والی سپین کی ایک مقامی عدالت کی رپورٹ کے مطابق ’جہاز میں ایک بڑا جھگڑا ہوا، جب کئی مسافروں نے سگریٹ نوشی کے لیے ہوائی پٹی پر جانے کی اجازت مانگی اور جہاز کے عملے کو ڈرایا دھمکایا۔‘

Read more

’عدالت میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ نواز شریف کے خلاف کیسز کو اٹھا کر باہر پھینک دیں‘

مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کا بیان سامنے آنے کے بعد اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کا از خود نوٹس لے گی۔

Read more

اکشے کمار کی نئی فلم سوریہ ونشی کا 100 کروڑ روپے کا بزنس: ’فلم کی کامیابی کا فارمولہ کسی کے باپ کو معلوم نہیں‘

ہندوؤں کے تہوار دیوالی پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ‘سوریہ ونشی’ نے 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی سے فلم انڈسٹری کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

Read more

ثاقب نثار کی نواز شریف، مریم نواز ضمانت کیس پر اثرانداز ہونے کی تردید، سابق جج رانا شمیم کمیشن میں پیش ہونے کو تیار

پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کی جانب سے کیے گئے دعوے کی تردید کی ہے تاہم رانا شمیم کا کہنا ہے کہ اگر اس سلسلے میں حقائق جاننے کے لیے کوئی کمیشن بنایا جاتا ہے تو وہ اس کے سامنے پیش ہونے کو بھی تیار ہیں۔

Read more

کلاشنکوف، ایٹم بم، ڈائنامائیٹ: وہ مشہور سائنسدان جو اپنی ’تباہ کن‘ ایجادات کے ہاتھوں احساس جرم کا شکار رہے

کسی چیز کی ایجاد اور انسانی تاریخ کو بدل کر رکھ دینا کسی بھی انسان کے دل کو بہت زیادہ اطمینان بخش سکتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ تمام ایجادات سے دنیا کو فائدہ ہی ہوا بلکہ کچھ ایجادات نے دنیا کو نقصان بھی پہنچایا اور ان کے مؤجد اکثر اپنی زندگی میں اس بارے میں پچھتاوے کا اظہار کرتے رہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل پر سمیع چوہدری کا کالم: یہ ’قسمت‘ کا ورلڈ کپ تھا

یہ ورلڈ کپ ایک خاص پیٹرن پر چلا اور جس طرح سے یہ پیٹرن کھلا، اسے اگر کرکٹ کی بجائے قسمت کا ورلڈ کپ کہا جائے تو شاید غلط نہ ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل پر پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: انڈیا کے خلاف دس وکٹوں سے شکست سے محمد رضوان اور بابر اعظم کی سنچری پارٹنر شپ تک، وہ باتیں جن کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ یاد رہے گا

عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ساتواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکا ہے لیکن لیکن ایک ماہ سے کچھ کم دن تک جاری رہنے والا یہ عالمی مقابلہ کئی باتوں کی وجہ سے شائقین کو عرصے تک یاد رہے گا۔

Read more

گاڑیوں کی بڑھتی قیمتیں: عالمی سطح پر کاروں کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں اور اس سے عالمی معیشت کیسے متاثر ہو رہی ہے؟

عالمی سطح پر گاڑیوں کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کے باعث کاروں کے خریدار اپنی پسند کی گاڑی کے حصول کے لیے ناصرف مہینوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں بلکہ اصل قیمت سے زیادہ ادائیگیوں پر بھی۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں صرف اُن ماڈلز کی کاروں کی تیاری کو ترجیح دے رہی ہیں جن پر منافع زیادہ ہے۔

Read more

امریکہ کی جانب سے شام میں ’شہریوں‘ کو ہلاک کرنے والے فضائی حملے کا دفاع

امریکہ کے مطابق انھوں نے نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ کا اس حملے کے بعد کہنا تھا کہ انھوں نے ہلاک ہونے والوں میں سے 16 افراد کی شناخت کی ہے جو جنگجو تھے جبکہ چار افراد شہری تھے۔

Read more

سیف الاسلام قذافی: لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے کا صدارتی امیدوار بننے کا فیصلہ

لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے ملک میں اگلے ماہ ہونے والے صداری انتخابات میں شرکت کرنے کے لیے خود کو بطور امیدوار رجسٹر کروا لیا ہے۔ سیف الاسلام قذافی کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ معمر قذافی کے جانشین بنیں گے لیکن دس برس قبل ملک میں مظاہرین پر مظالم کرنے کے باعث ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا۔

Read more

تعمیراتی شعبے کی لاگت میں بے تحاشا اضافہ، کیا پاکستان میں سستے گھر خواب بن چکے ہیں؟

پاکستان میں جہاں کھانے پینے کی اشیا اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند سطح کو چھو رہی ہیں تو گذشتہ چند مہینوں میں تعمیراتی میٹریل کی لاگت بھی اتنی زیادہ بڑھ گئی ہیں کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنھیں زیر تعمیر گھروں کا کام روکنا پڑا۔

Read more

ماحولیاتی تبدیلی، کوپ 26: گلاسگو میں تحفظات کے درمیان نیا ماحولیاتی معاہدہ طے پا گيا

بہت سے ممالک کی جانب سے مایوسی کے اظہار کے درمیان تمام ممالک نے کوئلے کے استعمال کو ’فیز آؤٹ‘ یعنی مرحلہ وار طور پر ختم کرنے کی بجائے ’فیز ڈاون‘ یعنی مرحلہ وار طور پر کم کرنے پر اتفاق کیا۔

Read more