اولین (مادری) زبان، لسانی عصبیت اور معروضی صورت حال

پاکستان جیسے کثیر لسانی ملک میں جب بھی مادری زبان کی ترقی و ترویج کی بات ہوتی ہے، ہمارے ما بعد نوآبادیاتی دور کی ذہنیت کے حامل دانشور اس بات پر متفق ہو جاتے ہیں کہ مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنا کر نوکریوں کے دروازے کھولیں جائیں، تب زبان زندہ رہ سکے گی ورنہ یہ اپنی موت آپ مر جائے گی، یہ بات وہ استعماری دور کے تجربے کی بنیاد پر کرتے ہیں، اکادمی ادبیات اسلام آباد کے حالیہ

Read more

مینار پاکستان، احساس کمتری اور محروم طبقہ

چودہ اگست کے حوالے سے بقول شخصے 400 مردوں کا ایک نہتی اور معصوم لڑکی سے مینار پاکستان کے میدان میں دست درازی اور جبر کا مظاہرہ، ہمارا سوشل میڈیا معاملے کو خوب اچھال رہا ہے، یو ٹیوب سے ڈالر کما رہا ہے، کیا کریں؟ نہ روزگار ہے، نہ تعلیم ہے، نہ تہذیب و تربیت کے لیے کوئی پلیٹ فارم ہے، بس ہاتھ میں ایک موبائل ہے، اسی کے ساتھ سب کچھ وابستہ ہے، رزق بھی اسی سے کمانا ہے، تعلقات اور رشتوں کو بھی اسی کے دم سے استوار رکھنا ہے، ڈگری کے لیے زوم کلاسز بھی اسی پر، تلطف، دکھ سکھ، مزہ، سیکس، غصہ، پیار محبت، سب کچھ تو یہی موبائل ہے، اسی سے سیلفیاں لینے والے مینار پاکستان پہنچے ہوئے تھے۔

Read more

شہر کی کماؤ پوت سڑکیں

صنعتی انقلاب کی بنیاد پہیّے پر ہے اور پہیہ مشین کے ساتھ ساتھ ذرائع آمدورفت میں اکائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسی اکائی کہ جس کو اگر کُل سے منہا کر دیا جائے تو باقی غیر متحرک ڈھانچہ بچتا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں۔ بالکل ایسے ہی جیسے جسم سے رُوح نکل جائے تو جسم محض مٹی کا ڈھیر بن جاتا ہے۔ جب انسان گھوڑوں، اونٹوں اور اپنے پاؤں پر سفر کرتا تھا تب راستے راہگذر ہوتے تھے اور

Read more