فرانز کافکا
انگریزی سے اردو ترجمہ: محمد فیصل (سرگودھا)
”Children on a Country Road“
By: Franz Kafka
میں نے باغ میں لگی ہوئی باڑ میں سے شور مچاتی اور گرج پیدا کرتی رینگتی ہوئی ویگنوں کو گزرتے ہوئے سنا اور دیکھا۔ یہاں تک کہ بعض اوقات میں نے ان کو سرسبز و شاداب خوبصورت گھاس پر بیل بوٹوں، اور پتیوں کے درمیان بل کھاتی پگڈنڈیوں پہ جھولتے اور ڈگمگاتے ہوئے بھی دیکھا۔ تپتے ہوئے موسم گرما کی گرمی میں غیر ہموار قدرتی رستوں پہ ڈولتی ڈگمگاتی ہوئی ان ویگنوں کی شافٹیں، کمانیاں، اور پرزے کیسی چرمراہٹ اور کھڑکھڑاہٹ کی آوازیں پیدا کر رہی تھیں۔ مزدور، محنت کش، اور ہاری کسان جو کھیتوں میں اپنے کام نمٹا کے لوٹ رہے تھے یہ منظر گویا ان کے لئے کسی دلچسپ اسکینڈل سے کم نہ تھا۔ وہ دیکھتے اور کھلکھلاتے جا رہے تھے۔
Read more
