مرنے والا بے قصور تھا
پھر سے اک نئے قتل کی منصفی کے لئے عدالت سجائی گئی تھی۔ جج صاحب بڑے طمطراق سے اپنی نشست پر براجمان تھے۔ ان کے چہرے کے تاثرات سے صاف دکھائی دیتا تھا جیسے اس طرح کے مقدمات سے ان کا جی اب اوبھنے لگا ہے۔ لیکن چار و ناچار مقدمے کی شنوائی کو جاری رکھنا ہی تھا۔ شہر میں ایک بار پھر جیتے جاگتے، صحت مند اور بھرپور زندگی کے مکمل انسان کو مذہب کا معتوب ٹھہرا کر لاتوں،
Read more
