تحریک لبیک پاکستان ناکام کیوں ہوئی؟

میں ذاتی طور پر تحریک لبیک کی طرز سیاست کا نہ تو پہلے کبھی حامی رہا ہوں اور نہ ہی اب ہوں، لیکن کیا تحریک لبیک کے کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ وہی سلوک ہوا جو ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ان کے احتجاج، دھرنوں اور پولیس کے ساتھ تصادم کے وقت ہوتا ہے؟ اس سوال سمیت بہت سے ایسے سوالات ہیں جو کہ وقت اور صورت حال کے تناظر میں جواب طلب ہیں۔ نظریہ ضرورت کے تحت

Read more

بھارتی فلموں میں مسلمانوں کی کردار کشی

بھارت میں 2014 کے بعد جب سے بی جے پی کے نریندر مودی اقتدار میں آئے ہیں تب سے بھارت کا مین سٹریم میڈیا عمومی طور پر جبکہ بالی وڈ خاص طور پر بی جے پی کے ایجنڈے پر عمل پیرا نظر آتی ہے۔ ایک وقت تھا جب بالی وڈ کی پہچان انڈیا کے سیکولر چہرے کے طور پرتھی جس کی توجہ رومانوی کرداروں، سماجی اقدار، لڑائی جھگڑوں، معاشرتی برائیوں، طنزومزاح اور تجسس سے بھرپور فلموں جیسی انٹرٹینمنٹ پر مرکوز

Read more

ہم موبائل استعمال کر رہے ہیں یا موبائل ہمیں؟

انسان اپنی تخلیق سے لے کر ہمیشہ سے اپنے آنے والے کل کو گزرے ہوئے کل سے بہتر بنانے کے لیے سرگرداں رہا ہے اور یہی بات انسان کو دوسر ے جانداروں سے ممتاز کرتی ہے۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا انسان اپنی ضروریات کے مطابق ایجادات کرتا رہا اور یہ ایجادات انسانی زندگی کے ہر شعبہ میں ہوتی رہی ہیں۔ کروڑوں سالوں کے سائنسی، سماجی اور نفسیاتی ارتقاء کے بعد انسان آج اپنی موجودہ حالت میں ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر نئی ایجاد نے انسانی سوچ کے نئے زاویوں کو جنم دیا اور یہی سوچیں مزید ایجادات کا موجب بنی ہیں جن میں سے بیشتر تو بنی نوع انسان کے فائدے کے لیے جبکہ کچھ انسان نے اپنی تباہی کے لیے بھی تیار کی ہیں۔ جب مؤخرالذکر چیزیں انسان نے اپنائیں تو وہ اس کی عادات کا حصہ بنتی گئیں جو کہ شروع میں محض سہولت سمجھ کر اپنائی گئیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ مجبوری بن گئیں۔

Read more

کیا سازشی تھیوری واقعی حقیقت کاروپ دھار رہی ہے؟

مملکت خداداد پاکستان میں ایسے ایسے واقعات ظہور پذیر ہوتے رہتے ہیں کہ جن کا باقی دنیا میں تصور بھی محال ہے۔ انہی واقعات میں سے ایک واقعہ کرتارپور راہداری کا ہے۔ دنیا میں شاید ہی کہیں ایسا ہوکہ ملک کے ایک حصے میں تو اپنے دشمن کے ساتھ جنگی ماحول میں رہتے ہوئے آئے دن جھڑپوں میں مصروف ہوں جبکہ دوسری طرف اسی دشمن کے ایک صوبے کے لوگوں کے ساتھ خاص محبت کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی

Read more

عالمی سیاست اور ہمارا دیہی نظام

عالمی سیاست اور پاکستانی دیہی نظام میں عمومی طور پر جب کہ پنجاب کے دیہی نظام میں خصوصی طور پر بہت حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔ اگر ہم باریک بینی سے جائزہ لیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ دنیا کا نظام بھی اسی ڈگر پرچل رہا ہے جیسا کہ ہمارا دیہی نظام چلا آ رہا ہے۔ جس طرح سے ہمارے دیہاتوں میں کسی عام بندے کی چودھری کے سامنے اونچی آواز میں بات کرنے یا غلط بات پر

Read more

پانی زندگی ہے ۔زندگی بچائیں اپنے لیے ، آئندہ نسلوں کے لیے اور انسانی بقاء کے لیے

 پانی زندگی ہے ۔زندگی بچائیں اپنے لیے ، آئندہ نسلوں کے لیے  اور  انسانی بقاء کے لیے ایک انسان بغیر کچھ کھائے 21 دن تک زندہ رہ سکتا ہے ،بغیر کچھ پیے  زیادہ سے زیادہ تین دن تک زندہ رہ سکتاہے جبکہ آکسیجن کے بغیر ایک منٹ بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔  ہمارے اردگرد موجود پودے، درخت ، باغات اور کھیت آکسیجن کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں جو  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  کم ہو رہے ہیں بلکہ ہم اپنے ہاتھوں سے خود تباہ کر

Read more