استاذہ نگہت ہاشمی کا پیغام: رائٹرز کے نام

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نئے لکھنے والوں کے لیے عالمی سطح کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور لکھاریوں مثلاً سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی ’افسانہ نگار طارق بلوچ صحرائی‘ فلم رائٹر ناصر ادیب اور اباسین یوسف زئی ’ڈرامہ رائٹر صائمہ اکرم چوہدری اور مصباح نوشین‘ نوجوان نسل کے معروف شاعر تہذیب حافی اور اتباف ابرک ’اینکر پرسن تہمینہ شیخ اور قرۃ العین ہاشمی‘ نغمہ نگار ایس ایم صادق ’تجزیہ

Read more

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

گزشتہ ادوارمیں جب معاشرہ افراط و تفریط کا شکار ہوجاتا اور معاشرے میں برائیاں اور منفی رویے عام ہونے لگتے تو اللہ رب العالمین ان کے سد باب کے لیے کسی نبی یا رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام کو مبعوث فرماتا۔ یہ سلسلہ ازل سے جاری تھا اور بنی نوع انسان کے پہلے فردحضرت آدم علیہ السلام کی حیثیت بھی اللہ کے پیغمبر کی تھی۔ یہ سلسلہ یونہی جاری وساری رہا اور بعض روایات کے مطابق کم وبیش ایک لاکھ چوبیس

Read more

اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جانا

معاشرے میں ایسے لوگوں کی شدید ضرورت ہے جو اپنی ذات کے دائرے سے باہر نکل کر لوگوں کے لیے کام کریں اور کسی نہ کسی پہلو سے ان کی رہنمائی کا موجب بنیں۔ اب یہ کام انفرادی سطح پر بھی کیا جاسکتا ہے اور کسی منظم صورت میں بھی۔ یعنی اس سوچ کے حامل افراد مل کر ایک ایسا ادارہ بھی بناسکتے ہیں جس کا مقصد اس شعبہ میں نئے آنے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا

Read more

اسوۂ حسینی ؓکو اپنانے کی ضرورت

تاریخی اعتبار سے یوم عاشورہ ( 10 محرم الحرام) سال کا عظیم ترین دن کہلانے کا حق دار ہے۔ مصنفین نے احادیث مبارکہ اور تاریخی روایات کی روشنی میں اس دن کی فوقیت اور فضیلت کی 25 وجوہات بیان کی ہیں جن میں سے ہر ایک سنہرے حروف سے لکھی جانے کے قابل ہے۔ اسلامی تاریخ میں اس دن ایک بہت دردناک واقعہ بھی پیش آیا۔ دس محرم الحرام 61 ہجری کو جنت کے نوجوانوں کے سردار اورنبی آخرالزماں حضرت

Read more

ایک باہمت لڑکی کی کہانی

وہ اپنے والدین اور پانچ بہن بھائیوں کے ساتھ صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقے میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی تھی۔ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی اور اس کے والد دوسرے شہروں سے سامان لاکر یہاں بیچا کرتے تھے اور ان کا کاروبار بہت اچھا چل رہا تھا۔ زندگی کے شب و روز یونہی گزررہے تھے کہ ایک دن اس کی والدہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ مقامی ڈاکٹر سے چند دن علاج کرانے کے بعد

Read more

ڈیٹ کے ویڈیو سکینڈلز

میں اکثر اپنی تحریروں میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کا ڈیٹ پہ جانا، وہاں سرعام بے ہودہ حرکات کرنا اور پھر انتظامیہ یا خود لڑکے کی طرف سے ویڈیو بناکر بلیک کرنا، پھر لڑکیوں کا ہوس کا نشانہ بننا، لڑکیوں اور ان کے خاندان کی بدنامی اور پھر بعض لڑکیوں کا خودکشی کرنا جیسے واقعات بیان کرچکا ہوں۔ مگر پتا نہیں کیوں ان عقل کے اندھوں (خاص کر لڑکیوں ) کو سمجھ نہیں آتی کہ آئے روز ایسے انفراد ی اور اجتماعی واقعات مسلسل اور بہت تیزی سے وقوع پذیر ہورہے ہیں۔

Read more

سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا سب کچھ لٹوا دینے والی لڑکیاں

رپورٹ کچھ یوں ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں لڑکیاں (رپورٹ میں سوا دولاکھ کی تعداد کا ذکر ہے ) سوشل میڈیا کے ذریعے محبت کرکے مردوں کی ہوس کا نشانہ بنی ہیں اورتین ہزار لڑکیاں ایسی ہیں جو محبت کے نام پہ ملنے (ڈیٹ پر ) گئیں اور لڑکوں نے ”اللہ کی قسم، ماما کی قسم ڈیلیٹ کردوں گا“ کا ڈرامہ کر کے ان کی پورن ویڈیو اور عریاں تصاویربنائیں اور بعد میں ان کو اسی ویڈیو اور تصاویرکے ذریعے سے بلیک میل کیا۔ پھر کئی بار خود بھی اپنی ہوس پوری کی، پیسے لیے اور بعد ازاں دوستوں کی بھی ہوس پوری کرواتا رہا۔ کتنی ہی لڑکیوں کی ویڈیوز اب بھی مختلف ویب سائٹس پر گردش کررہی ہیں۔

Read more

مطالعہ کی اہمیت اور کتاب دوستی

ایک لکھاری کے لیے کتابیں آکسیجن کا کام کرتی ہیں اور میں بھی اکثر وبیشترکتابوں کا بغور مطالعہ نہ سہی, البتہ ورق گردانی ضرورکرتا رہتا ہوں۔ جب بھی کوئی مجھے کتاب دیتا ہے تومیں اس کتاب کو پڑھنے کے ساتھ کتاب اور صاحب کتاب کے بارے میں اپنے تاثرات قلم بند کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں۔ میری نظر میں اس کے دو بنیادی مقصد ہیں‘ ایک تو اس سے مصنف کی حوصلہ افزائی ہوجاتی ہے اوردوسرا کتاب میں

Read more

اپنوں کو فول مت بنائیں!

کسی بھی قوم کی جداگانہ حیثیت اور امتیازی شان اس کے عقائد و نظریات اور تہذیب و تمدن میں پوشیدہ ہے۔ جب کوئی قوم ان میں سے کسی ایک سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تو اس کی امتیازی شان ختم ہو جاتی ہے۔ اس تناظر میں اگر ہم اپنے معاشرے پر غور کریں تو ہمارا حال یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر کی نظریں غیروں کی تہذیب اور تمدن کی جانب بڑے مرغوبانہ انداز میں اُٹھتی ہیں۔ اس کا

Read more

تیرے سنگ دلکش ہے زندگی!

گزشتہ دنوں اکیس مارچ کو شاعری کا عالمی دن منایا گیا۔ تاریخی روایات کے مطابق 1999 ءسے یہ دن منانا شروع کیا گیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد نوجوان شاعروں کی شاعری کو فروغ دینا اور ان کو اپنی تصانیف متعارف کرانے کا موقع فراہم کرنا ہے اورر بعض ممالک میں اس دن ”سال کا بہترین شاعر“ چنا جاتا ہے۔ یورپین لوگوں نے توہر چیز کے دن مقرر کردیے ہیں ’جیسے ماں باپ کا دن‘ عورتوں کادن ’محبت کا دن‘ اور شاعری کو بھی انہوں نے ایک دن میں مقید کردیا۔حالانکہ ہم جیسوں کے لیے تو ہر دن ہی شاعری کا دن ہے اس لیے کہ شاعری ہماری رگوں میں خون بن کے دوڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میں ایسے بے شمار لوگ موجود ہیں جو بچپن سے ہی شاعری پسند کرتے ہیں اوراپنے دل کو بھا لینے والے شعروں اور غزلوں کو اپنی ڈائری میں قلم بند کرتے ہیں

Read more

ادبی محفلیں اورچھوٹی عمر کا بڑا لکھاری!

لاہورشہر صدیوں سے ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکزہے۔ پورے پاکستان اور بالخصوص صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں سے کالم نگار، شعرا، ادیب اور فنکار اس شہر میں آتے اور اپنا آپ منواتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور میں ہرروز ہی مختلف قسم کی ادبی وثقافتی تقریبات ہوتی رہتی ہیں اور لوگ جوق در جوق اپنے مزاج کے مطابق ان تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ آج سے دس بارہ سال پہلے جب میں نے بطور کالم نگار میدانِ

Read more

انسانی رویے اور صدائے حق

رویے اور مزاج کے اعتبار سے بنی نوعِ انسان کو دوقسموں میں منقسم کیا جاسکتاہے۔ پہلی قسم کے لوگ عاجزی وانکساری کے ساتھ ساتھ ذرا دھیمے مزاج کے ہوتے ہیں۔ اگر کبھی ان کے مزاج کے خلاف کوئی بات ہو جائے تو وہ واویلا کرنے کے بجائے یاتودرگزر سے کام لیتے ہیں یا پھر اپنا پوائنٹ آف ویو سادگی کے ساتھ بیان کرکے چپ سادھ لیتے ہیں۔ کسی کے منہ سے کسی کے خلاف کوئی بات سنتے بھی ہیں تو آگے بیان نہیں کرتے تاکہ لوگوں کے معاملات خراب نہ ہوں۔ اپنے عہدے کی پاسداری تو کرتے ہیں لیکن عہدے کا خمار اپنے اوپر مسلط نہیں کرتے ’بلکہ ہر جگہ پر اپنوں کی خاطر ایک خادم بنے پھرتے ہیں۔

Read more