عافیہ صدیقی تم لوٹ کر آؤ گی یقین ہے مجھے

تمہاری رہائی تک لڑنا ہے مجھے اے عافیہ میری لڑائی ان زمینی خداوں سے ہے میں نے جب جب ظلم دیکھا آواز بلند کی، ان کے خلاف ڈھال کی طرح کھڑی رہی، لوگوں کی نفرتیں برداشت کی، تنقید کا سامنا کیا یہاں تک کہ میرے عزیز دوستوں اور عزیز و اقارب نے برا بھلا کہہ کر تعلق تک ختم کر دیا اور کہا کہ مسیحا بننے کا بڑا شوق ہے تو ضرور بنو مگر تمہاری وجہ سے ہم لوگ مشکل

Read more

باپ (مسیحا یا دشمن )۔

باپ (اس لفظ میں جو تاثیر چھپی ہے اسے محسوس کرنا، اس کی گہرائی کو سمجھنا ہر ایک کی بات نہیں ) اولاد تو اللہ پاک سب کو عطا کرتا ہے مگر وہ اولاد بہت کم اور نایاب ہوتی ہے جو باپ جیسے عظیم لفظ کے ساتھ انصاف کر سکے۔ مگر آج باپ کی چند روپ اور رویوں کو تمام لوگوں کے سامنے بتانا چاہتی ہوں کہ ایک باپ کی موجودگی اور غیر موجودگی میں بچوں کی نفسیات، ان کی

Read more

جاہل ہیں، جلد سمجھ جاتے ہیں

کمی مجھ میں ہے تم میں ہے یا ہم میں ہے اک یہ سوال وجود کو گرہن لگائے بیٹھا ہے آج ایک سوال نے دل کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیا واقعی ہم پاکستانی ہیں کیا واقعی ہم 1947 والی وہ قوم ہیں جو ایک دل ایک جان تھی۔ جس نے پاکستان اور تحریک پاکستان کے لیے دن رات ایک کر دیا تھا۔ آج 1947 سے لے کر 2019 کے الوداعی مراحل میں ہم داخل ہو چکے ہیں۔

Read more

کیا عورت ہونا جرم ہے؟

افسانہ پہلا منظر : برآمدے میں ضعیف ماں کپڑوں کی سلائی کرتی دکھائی دیتی ہے ساتھ ہی چھوٹی بیٹی لاریب کچن میں رات کے برتن دھو رہی ہے بڑی بہن اور باپ جن کے کاندھوں پر گھر کی ذمہ داری ہے وہ دونوں رزق معاش کی طلب میں گھر سے باہر ہیں اتنے میں دروازے پر دستک ہوتی ہے مقدس :خالہ چل رہی ہوں ہمارے ساتھ آگے دو گلی چھوڑ کر راشن مل رہا ہے خالہ :نہیں بیٹا میں کہا

Read more

عافیہ قوم کی بیٹی ہے یا ملالہ؟

19 مارچ 2019 کو عافیہ اس قوم کی بیٹی نہیں ہے کے عنوان سے شازیہ چھینہ نے ہم سب کی ویب سائٹ پر ایک کالم لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو قوم کی بیٹی اور پاکستان کی بیٹی کہنے والے اتنا جان لیں کہ وہ امریکی شہری ہیں، وہی کی پڑھی ہوئی ہیں، وہی ان کی کی شادی ہوئی ہے دہشت گرد تنظیموں سے اس کے روابط اور ان کی سہولت کارہیں افغانستان سے پکڑی گئی ہیں۔تو میں رائٹر صاحبہ سے ایک بات کہوں گی کہ اگر کوئی مجرم ہو یا پھر اس پر الزام ہو اور الزام کے بعد اس کے خلاف ثبوت پیش کیے جائیں تو وہ مجرم قرار دیا جاتا ہے۔ ان ثبوتوں کو مدعا بنا کر اگرآپ اپنے کالم میں پیش کرتی تو زیادہ بہتر ہوتا کہ لوگ آپ کی زبانی کہی ہوئی باتوں سے زیادہ آپ کے پیش کردہ ثبوتوں کے تحت آپ کے آرٹیکل کو تحقیقی اور حقیقت پر مبنی آرٹیکل مانتے۔

Read more

کیا عائشہ واقعی گناہ گارتھی؟

فرحانہ: ثناء بات سنو ثناء: کیا فرحانہ :یار عورت ہر جگہ بد نام، ذلیل و رسوا ہو کر بھی مرد حضرات کے لیے کامیابی کی علامت سمجھی جاتی ہے حالیہ ایک ویڈیو دیکھیں میں نے اس میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی اہلیہ آمنہ اردگان کو صدر کے لیے خوش قسمتی کی علامت کہا جا رہا ہے ثناء : تو اس میں غلط کیا ہے فرحانہ :غلطی یہی ہے کہ عورت کو آدم کی پسلی سے پیدا فرمایا گیا

Read more

پاکستانی معیشت، اسلام اور نوجوان

کچھ دنوں سے پاکستانی معیشت سے متعلق سیاسی رہنماؤں اور اپوزیشن کی طرف سے بیانات آ رہے ہیں اور وزیر معیشت اسد عمر کی جانب سے معیشت کے مثبت پہلو کو اجاگر کیا گیا ساتھ ہی پچھلے دنوں گوگل پر ڈالر کی 76 روپے خبر سن کر ہنسی آئی کہ بھائی یہ پاکستانی کرنسی اور پاکستانی ریاست کے حکمران نہیں جو 76 روپے ڈالر پر کوئی رے ایکشن نہیں دیں گے۔ یہ امریکی ڈالر ہے اور یہ جعلی خبر سن

Read more

اس قوم کو ہی بم سے اڑا دو

آپ لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے آخر کالم کا عنوان یہ ہے تو اس کا مواد کس قدر انتہا پسندی پر مبنی ہوگا۔ ا یک ایسی قوم کو بم سے اڑا نے کی بات کی جارہی ہے کہ جس کی ریاست کو مدینے کی جانشین ریاست کہا جاتا ہے۔ جس ملک کو حاصل کرنے میں لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانیں، مال و زر اور خاندان تک قربان کر دیے، جس کے بانی نے آخری دم تک ٹی بی جیسے

Read more

پانی کاکوئی نعم البدل نہیں

ہمارے محلے کے ایک صاحب آج پانی کی تلاش میں بھٹکتے بھٹکتے علاقے کی پیچھے گلیوں میں پہنچ گئے۔ اچانک انھوں نے ایک جگہ لوگوں کا جم غفیر دیکھاوہ دور ہی سے خود کلامی کرنے لگے کہ چھوڑو میاں کون جائے اس محلے میں تو آئے دن کوئی نہ کوئی فساد برپا رہتا ہے۔ مگر دماغ اچکوے کھانے لگا اور صاحب سے کہا کہ اجی جاکر دیکھتے ہیں آخر ماجرا کیا ہے؟ کہیں کوئی ہاؤسنگ اسکیم، کسی سیاسی پارٹی کے

Read more

یہودو نصاری، سورہ المائدہ اور مسلم د نیا

آج سوچامعیشت، ورلڈ بینک، عالمی مالیاتی اداروں اور معاشی غلامی میں ڈوبے ہمارے حکمرانوں کی کچھ بات کر لی جائے۔ اسی خیال سے اس کالم کو پائے تکمیل تک پہچانے میں قرآن مجید کی سورہ المائدہ کا سہارہ لینا مناسب سمجھا۔ سورہ المائدہ کی 5 آیت 51 میں اللہ پاک نے صاف حکم دیا ہے کہ ”اے ایمان والو! یہود و نصاری کو دوست نہ بناؤ۔ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں سے جو شخص ان کو

Read more

مندر کی کہانی میری زبانی

حسب معمول روزانہ کی طرح کل بھی یونیورسٹی کے لئے گھر سے روانہ ہوئی۔ ہمارے ایک سینئر بھائی جن کا نام شعیب ہے کہنے لگے چلو سوامی نارائن مندر چلتے ہیں۔ مندر سب نے ایک ہو کر کہا، ہاں ہاں چلو چلتے ہیں۔ ہوٹل سے نکل کر یونی گئے فریش ہوئے اور لڑکیوں جس میں روسہ، میں، فائزہ اور ندا تھے رکشہ کرا کر مندر کی جانب روانہ ہوئے، لڑکے اپنی موٹر سائیکلوں پرآئے۔ مندر کے داخلی دروازے پرہمارے رکشے

Read more

افسانہ:کفن کی ادائیگی

“بابامجھے فوراً پانچ ہزار روپے چاہئیں، میں آج سکھر جاؤں جا رہا ہوں۔ سلمان تحکمانہ انداز میں اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے گویا ہوا، میرے دوست علی زمان کی شادی ہے کپڑے لوں گا اور کرایہ بھاڑہ کرنا ہے۔ یہ سن کر رحیم چاچا (اس کے باپ) نے کہا کہ بیٹا اتنی بڑی رقم تو میرے پاس نہیں ہے۔ تمھیں پتہ تو ہے تمھارا لاغر اور ضعیف باپ گورکن کا کام کرکے لوگوں کی قبریں کھود کر روز کے

Read more

ایک مختصر دن کے طویل منظر

میں نے زندگی کے اتار چڑھاؤ کی تمام بہاریں دیکھی ہیں۔ اللہ نے خوشیاں دی تو سنبھالی نہ گئیں تو دوسری طرف دکھوں کا ایک سمندر بھی برداشت کیا۔ میری ہستی نے باپ اور بھائی کے جنازوں کو اٹھتے ہوئے دیکھا۔ مگر دل اس قدر افسردہ اور خون کے آنسو نہیں رویا یوں سمجھے کہ کل یکے بعد دیگرے واقعات کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملا تو خون کے آنسو بھی خشک ہوگئے۔ میں نے آج تک ایک ہی

Read more

جناح کا پاکستان یا دیوانے کا خواب

کل یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے بس میں میری ایک خاتون سے بات ہوئی۔ بات باتوں باتوں سے نکل کر 14اگست پر چلی گئی تو وہ عورت غصیلے انداز میں کہنے لگی ارے بیٹا کہاں کی 14اگست، کیسی 14 اگست پاکستان کی آزادی اور میرے خاندان کی برسی کا دن ایک ہی ہے سمجھ نہیں آتا کہ خوشی مناؤ یا غم؟ تو میں نے ان سے کہا کہ آنٹی پاکستان کو حاصل کرنے میں آپ کے، میرے، ہم سب کے

Read more

کراچی ماں ہے ہماری

ہم تو پھول سے تھے آگ سا بنا ڈالا ہائے اس زمانے نے کیا سے کیا بنا ڈالا (کراچی کی فریاد) کراچی ماں بھی ہے محبوب اور بیٹی بھی اگرکراچی کی موجودہ صورتحال کو بیان نہ جائے تو کراچی کے ساتھ زیادتی ہوگی کیوں کہ کراچی اس وقت انتہائی مشکلات میں گھرا ہواہے فخر مشرق، عروس البلاداور شہر قائد کہلانے والاکراچی آج شدید بدامنی کی لپیٹ میں ہے کراچی سندھ کا دارلحکومت ہے تین دھائی قبل کراچی روشنیوں کا شہر

Read more

ووٹرز اور انتخابات

جمہوریت ایک طرز حکومت ہے اس میں بندوں کو گنا جاتا ہے تولا نہیں جاتا پچھلے ہفتے میں نے ایک پوسٹ فیس بک پر ڈالی کہ 2018کے جنرل الیکشن میں کسی کو ووٹ نہیں دوں گی جس پر مجھے ملے جلے ردعمل اور رائے کا سامنا کرنا پڑا ووٹ نہ دینا میرا انفرادی مسئلہ ہے۔ عوام کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے جائے گی تو اسی سلسلے میں آج ووٹنگ عوام کے لئے کچھ اہم معلومات لے کر حاضر خدمت ہوں۔

Read more