معروف کالم نگاراور مصنف عرفان حسین انتقال کرگئے
ڈان کے کالم نگار اور "Fatal Faultlines: Pakistan, Islam and the West” کے مصنف عرفان حسین لندن میں انتقال کر گئے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے جمہوریت، ترقی پسند سوچ، انسانی حقوق اور روشن خیالی کی آبیاری کرنے والے عرفان حسین ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری کے صاحبزادے تھے۔
1944 میں امرتسر میں پیدا ہونے والے عرفان حسین کے خاندان نے تقسیم ہند کے بعد کراچی کو اپنا گھر بنا لیا۔ انہوں نے کراچی، پیرس اور انقرہ میں تعلیم حاصل کی اور معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1967 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کرلی۔
Read more


