اختلاف زبان و رنگ : جینیاتی ٹائم مشین؟ قسط 1

صرف ہمارے معاشرے میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ارتقا کے حوالے سے بحث ایمان اور الحاد کے درمیان پھنسی ہوئی ہے۔ مغرب میں اہل مذہب ڈارون کے اس نظریہ کو لا دینیت اور خدا بیزاری کی بنیاد سمجھ کر اس کی مخالفت پہ کمر بستہ ہیں، تو ہمارے ہاں بھی اہل کلیسا کے یہی دلائل من و عن تسلیم کیے جاتے ہیں۔ اسی ماحول میں بحیثیت ایک روایتی مسلمان میرا ارتقا سے ابتدائی تعارف ”انسان بندر سے بنا

Read more

کینسر کو پہچانیے

ہمارا جسم اربوں خلیوں سے مِل کر بنا ہے، اور جیسا کہ آپ نے میٹرک یا انٹر کی بیالوجی میں پڑھا ہی ہوگا کہ خُلیہ یا سیل کسی بھی جاندار کے جسم کی بنیادی اکائی ہے۔ بنیادی اکائی سے مراد یہ ہے کہ یہ خلیہ زندگی کے تمام تر افعال جیسا کہ افزائش، بڑھوتری، جنیاتی مادے کی فعال موجودگی اور آئندہ نسلوں میں منتقلی شامل ہیں، بخوبی انجام دیتا ہے۔ ہمارے جسم میں ہزاروں اقسام کے خلیات موجود ہوتے ہیں

Read more

بیسویں صدی کی سیاسی تاریخ کا دھارا موڑنے والا جرثومہ

یہ تو طاعون کا جرثومہ ہے اور نہ ہی ہسپانوی فلو جیسی وبا کا باعث۔۔۔ یہ کہانی ایک ایسے جرثومے کی ہے جس نے آج تک ایک انسان کو بیمار نہیں کیا لیکن لاکھوں انسان اس کی وجہ سے لقمہ اجل بنے، اور آج تک اس جرثومہ کے سیاسی اثرات آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اب تھوڑا پیچھے چلتے ہیں، بیسویں صدی کے آغاز میں کسی وجہ سے رسد میں کمی کے باعث قدرتی ربڑ کی قیمت میں ایک دم اضافہ

Read more

عید کے دو چاند اور ایک حل

”عید کب کرنی ہے حکومت کے ساتھ یا مسجد قاسم علی خان کے ساتھ“ جی ہاں آپ سمجھ ہی چکے ہوں گے کہ یہ دکھڑا پشاور کے ایک ایسے رہائشی کا ہے جو مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق عمل کرتا ہے۔ یہ کوئی اچھوتا یا انہونا واقعہ نہیں ہے پشاور کے رہائشیوں کے ہر سال کی کہانی ہے۔ میرا آدھا خاندان اسلام آباد میں مقیم ہے اور آدھا پشاور میں اور ہر عید یہی

Read more