ڈاکٹر خالد سہیل کی کتاب ”دا سیکر“ کا ایک جائزہ

دا سیکر ڈاکٹر خالد سہیل کی زندگی کی کہانی ہے۔ آپ بیتی ہے۔ یہ ایک سفر نامہ ہے سچ کی تلاش کا ۔ جب انہوں نے کہا کہ آپ اس کا ریویو لکھیں تو میں سوچ میں پڑ گئی۔ مجھے لکھنا نہیں آتا۔ کتاب کے بارے میں لکھنا تو اور بھی مشکل ہے مگر کچھ تو لکھنا تھا۔ میں نے سوچا میں وہ لکھتی ہوں جو کتاب پڑھ کر مجھے سمجھ میں آیا یا جو میں نے محسوس کیا۔ سیکر

Read more

میرا روبوٹ میری مرضی

فلائنگ کیب اڑی جا رہی تھی۔ صدف کو یوں لگا کہ نیچے زمین پر ایک بہت بڑا سا قالین بچھا ہوا ہے اور اس کے کناروں پر جھالر لگی ہوئی ہے۔ اس نے کیپٹن سے کیب روکنے کو کہا۔ کیپٹن سے آج تک کسی نے یوں ہوا میں کیب نہیں رکوائی تھی۔ وہ بہت بیزار ہوا۔ صدف نے اپنے too smart فون سے منظر کو فوکس کیا۔ ”اوہو آج تو آٹھ مارچ ہے“ ۔ اسے یاد آیا۔ نیچے خواتین مارچ کا جلسہ ہو رہا تھا۔ وہ بڑا سا قالین جلسے کے مرد شرکاء تھے اور کنارے کی جھالر خواتین شرکاء تھیں۔

Read more