لاچار آئین اور یوم جمہوریہ!

انیسویں صدی میں برصغیر پاک و ہند کی آبادی بیس کروڑ کے قریب تھی، جب ایسٹ انڈیا کمپنی کے محض بیس ہزار اہلکاروں نے برصغیر پر قبضہ کیا۔ ان بیس ہزار برطانوی اہلکاروں نے محض اپنے بل پر پورے برصغیر پر قبضہ نہیں قائم کیا بلکہ اپنی مدد کے لئے بڑے پیمانے پر مقامی افراد کی اپنی فوج میں بھرتیاں کی۔ ان مقامی فوجیوں کی سب سے اہم ڈیوٹی مقامی لوگوں پر کنٹرول رکھ کر برصغیر پر برطانوی سامراجی تسلط

Read more

مطالعہ پاکستان سے معذرت کے ساتھ ( 3 )

ستمبر کا مہینہ ہے اس لئے ہم آج مطالعہ پاکستان کی کتاب میں درج 1965 ء کی جنگ کے احوال پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔ اس تحریر کے لئے میں نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں نویں جماعت کو پڑھائی جانے والی مطالعہ پاکستان کی کتاب سے 1965ء کی جنگ کا احوال پڑھا۔ کتاب کے مطابق بھارت نے اپنے ”توسیع پسندانہ عزائم“ کی تکمیل کے لئے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان پر حملہ

Read more

مطالعہ پاکستان سے معذرت کے ساتھ (2)

آج دنیا میں کل 195 ممالک ہیں۔ 193 ممالک اقوام متحدہ کے ممبران ہیں، جبکہ 2 ممالک آج بھی اقوام متحدہ کے ممبر نہیں۔ ان 195 ممالک میں سے پاکستان اور اسرائیل کے علاوہ دنیا کا کوئی ملک نظریاتی وجود نہیں رکھتا۔ فی الحال باقی دنیا کو چھوڑئیے، ہم مملکت خدا داد کی بات کرتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں نویں جماعت کو پڑھائی جانے والی مطالعہ پاکستان کی کتاب کے باب اول کا موضوع ہے ”پاکستان کی نظریاتی اساس“ ۔

Read more

مطالعۂ پاکستان سے معذرت کے ساتھ (1)

اس تحریر میں ماضی کی غلطیوں کو ”قومی راز“ کا نام دے کر ان پر پردہ ڈالنے کی ”چالاکی“ کرنے والی ریاست کی نصابی ”ہوشیاری“ پر کچھ بات کر لیتے ہیں۔ یوں تو مملکت خداداد کے چوہتر سالہ مسلسل زوال کے بہت سے اسباب ہیں، لیکن اگر اس تناظر میں ایک جملہ لکھنا ہو تو کہا جا سکتا ہے کیوں کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے، اس لئے ہمارے حال میں تیرگی ہے اور مستقبل میں دھندلا پن۔ ہر

Read more

غریبوں کی جنت، پاکستان!

تیندوے کو انگریزی زبان میں لیپرڈ کہتے ہیں۔ یہ چیتے کی ایک نسل ہے جو اٹھاون ( 58 ) کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔ جبکہ ہرن کے بھاگنے کی رفتار اسی ( 80 ) کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔ دیکھا جائے تو ہرن کے بھاگنے کی رفتار تیندوا سے کئی گنا زیادہ ہے۔ جن احباب نے نیشنل جیوگرافک ٹیلیویژن چینل پر تیندوا کو کامیابی سے ہرن کا شکار کرتے نہیں دیکھا، ان کو ان اعداد و شمار کی مدد سے قائل کیا جا سکتا ہے کے کیوں کے تیندوا ہرن کے مقابلے میں بہت آہستہ دوڑتا ہے، اس لئے ایک تیندوا ساری زندگی ہرن کا شکار نہیں کر سکتا۔ حالانکہ یہ بات حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔ جب اعداد و شمار کو جان بوجھ کر ایسے پیش کیا جائے کے وہ گمراہ کریں تو اس کو اعداد و شمار کا مغالطہ کہتے ہیں۔ دنیا میں بہت سی بڑی کمپنیاں اپنے کاروباری فائدے کے لئے ایسے مغالطوں کو استعمال کرتی ہیں۔

Read more

پاکستان میں جمہوریت کی ناکامی؟

آج کل کبھی نوجوانوں سے سیاست پر گفتگو کرنے کا موقع ملے تو اندازہ ہوتا ہے کے نوجوان نسل اس موضوع سے شدید اکتاہٹ کا شکار ہے۔ بزرگ افراد کے ساتھ بات چیت ہو تو ایسا لگتا ہے کے وہ ہر سیاستدان کو نکما، کاہل، فراڈ اور چور گردانتے ہیں۔ اور یہی سمجھتے ہیں کے اس قوم کی درستگی کا واحد حل ”ڈنڈا“ ہے۔ ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھا جائے تو سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر گھٹیا الزامات سے لے کر پارلیمنٹ میں ہونے والی طوفان بد تمیزی تک یہی محسوس ہوتا ہے کے اس ملک کی سب سے غلیظ چیز یہاں کی سیاست ہے۔

Read more