انحراف کی تنہائی
اپنی کتابوں پر مشاہیر سے پیش لفظ یا تبصرے وغیرہ لکھوانا بندہ کم مایہ کی طبیعت سے میل نہیں کھاتا۔ آرتھر کوئسلر نے کتابوں پر لکھے جانے والے بیشتر تبصروں کو ’قیمہ کرنے کی مشین سے نکلے ہوئے الفاظ‘ قرار دیا تھا۔ اشارہ یہ تھا کہ ان تبصروں میں ایسی یکسانیت پائی جاتی ہے کہ مصنف اور کتاب کا نام ہٹا کر کسی دوسری کتاب کا عنوان اور مصنف رکھ دیجئے، تفہیم میں کوئی تبدیلی آئے گا اور نہ معنویت
Read more


