مجھے پتہ ہے، قید میں چڑیا کیوں گاتی ہے
آٹھ برس کی عمر میں زنا بالجبر سے چھلنی بچپن کے ساتھ بڑی ہوتی ہوئی مایا اینجلو نے کئی مقام دیکھے۔ کال گرل، بس کنڈیکٹر اور پھر ادیب، یونیورسٹی کی سطح پر تدریس، ملک و بیرون ملک امریکا کی نمائندگی، اخبارات و جرائد کی ادارت اور ان گنت اعزازات سے نوازی جانے والی اس امریکی ادیبہ، شاعرہ، رقاصہ، ڈرامہ نگار اور صحافی نے فروری 2014 میں وفات پائی۔ I Know Why the Caged Bird Sings (1969)ان کی خود نوشت ہے۔
Read more
