کامریڈ منان: طبقاتی نظام سے آزاد سندھ کا خواب

سندھ میں سیاسی نقطہ نظر سے سب سے زیادہ دو نظریات پائے جاتے ہیں جن میں جی ایم سید اور رسول بخش پلیجو سرفہرست ہیں لیکن دونوں سیاسی نظریات کے دو مختلف پہلو ہیں جن پر پھر کبھی طویل مضمون لکھا جائے گا لیکن دونوں سیاسی رہنماؤں نے سندھ میں ترقی پسند، روشن خیال سیاست کو فروغ دیا جس سے کئی مقامی رہنما پیدا ہوئے جو سیاست میں ’رول ماڈل‘ بن گئے۔ جی ایم سید کا سیاسی نقطہ نظر سندھ

Read more

سابق صدر کے پڑوسی، تاحال سیلابی پانی میں

’بارشوں کو چار ماہ گزر چکے ہیں مگر تاحال ہمارے گھر زیر آب ہیں جس کی وجہ سے زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ ‘ یہ کہنا تھا سندھ کے ضلع نوابشاہ کے رہائشی 26 سالہ جبار کھوڑو کا جن کا گھر تاحال سیلابی پانی کی زد میں ہے مگر انتظامیہ کی طرف سے کوئی اقدام نہیں کیے گئے۔ جبار کھوڑو ایک مزدور ہیں جو دیہاڑی پر روزگار کر کے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں مگر سیلابی پانی کی وجہ

Read more

سمندر کی بڑھتی آلودگی کا شکار ابراہیم حیدری کے مچھیرے

ابراہیم حیدری کراچی کے مچھیروں کی قدیمی آبادی ہے، اور یہاں سے مچھلی کا شکار کرنے کے لیے روانہ ہونے والی کشتیاں تین یا چار دن کے بعد واپس آتی ہیں۔ ریڑھی گوٹھ، جس کو عمومی طور پر ریڑھی میان بھی کہتے ہیں، سے روانہ ہونے والی آخری کشتی میں سوار ہوتے ہی مبارک علی اداس ہو گیا۔ سفید بال، چہرے پر جھریاں، آنکھوں میں آنسوں لیے بے بسی کے عالم میں مبارک علی نے کشتی میں اپنا سامان رکھا

Read more

4 مارچ: لہو میں لہراتا جدوجہد کا پرچم

یوں تو برصغیر میں طلباء سیاست کے تمام بڑے کارنامے اور واقعات پڑھنے کو ملتے ہیں، اور یے بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ دنیا میں مظلوم اقوام میں انقلاب کا رومانس ہمیشہ طلباء نے پیدا کیا ہے، مگر پاکستان کے قیام سے لے کر بنگلادیش کی آزادی تک طلباء نے نہ صرف جبر و تشدد برداش کیا ہے بلکہ زندانوں کی عقوبتیں برداش کرنے کے ساتھ ساتھ شھادتیں بھی نوش کی ہیں۔ مگر جب بھی انقلابی جدوجہد اور قومی

Read more

ون یونٹ اور جی ایم سید

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کی تمام غیرمعمولی شخصیات متنازعہ ہوتی ہیں، کیونکہ وہ اپنے سماج، ملک اور قوم میں تبدیلی لانے کے لئے نئے نظریات، خیالات، افکار اور سوچ لاتے ہیں اور یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ تمام بڑی شخصیتیں وقت کے حاکموں، بادشاہوں، مذہبی انتہاپسندوں، رجعت پسندوں اور قدامت پسندوں سے ٹکراؤ میں آتے ہیں اور پھر متنازعہ بن جاتے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہونیوالے سیّد غلام مرتضیٰ شاہ المعروف سائیں

Read more

حشو کیول رامانی: سندھ کا پہلا جلاوطن فلاسفر

ترک وطن کا درد کیا ہوتا ہے اس کی کیفیت کیسی ہوتی ہے یے فقط وہ ہی جانتے ہیں جن کو وطن سے جبری طور پر جلاوطن کیا گیا ہے۔ جلاوطنی سے بڑھ کر کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور جو اپنے وطن سے شعوری اور جذباتی محبت کریں ان کے لئے تو جلاوطنی کفن میں آخری نوک کے برابر ہوتی ہے۔پاکستان کی 70 سالہ سیاسی تاریخ کا اگر جائزہ لیں گے تووہ جلاوطنیوں اور غداری کے سرٹیفیکیٹ سے بھری پڑی ہے جن میں زیادہ تر خود ساختہ جلاوطنیاں شامل ہیں مگر حشمت ٹھلرام کیولرامانی المعروف حشو کیولرامانی پاکستان کے وہ پہلے سیاسی کارکن تھے جن کو 1949 ع میں اپنے وطن سندھ سے جبری طور پر جلاوطن کیا گیا تھا۔

Read more