ویرانیاں

ویرانیاں ایک جگہ ہی نہیں ہوتیں، ویرانی کا معنی آنکھ میں بس جانا ہے۔ قطرہ بن کر غائب ہو جانا ہے۔ سمندر میں کسی قطرے کا گم ہو جانا ہے۔ ہوا کی بھیڑ میں درخت سے الجھے پتے کا کھو جانا ہے۔ سیاہ رات میں چاند کو تکتے رہنا ہے۔ درد کے ساحل پر قطرہ قطرہ پگھلتے رہنا ہے۔ درد کے موضوع پر قلم کا چلتے رہنا ہے۔ ان تھک راہوں میں کسی تھکی ہوئی بستی میں ٹھہر جانا ہے۔

Read more

راہ ہدایت

اللہ پاک نے کائنات ایک ضابطے کے تحت بنائی ہے۔ روشنی کا اصول اندھیرے کے اصول کو کاٹ نہیں سکتا۔ دونوں اپنے وقت پر اپنا کام کرتے ہیں۔ حکم بجا لاتے ہیں۔ ستارے کی عمر انسان کی عمر سے زیادہ ہے لیکن وہ روشنی دیتا جا رہا ہے۔ دن میں سورج نکل آیا تو وہ بھی روشنی کا منبع ہے جانے کب سے ہماری پیدائش سے پہلے سے وہ روشنی دیتا جا رہا ہے۔ اس روشنی کی تلاش میں کھوجی

Read more

تنہائی

لوگ، لوگوں کی زندگی میں تنہا دوڑتے ہیں اور انسان لوگوں کے ہجوم میں دوڑتا ہے۔ تنہا انسان دیکھنے کو کچھ نہیں ہوتا مگر وہ کسی کی محفل ہوتا ہے، کسی کا راز ہوتا ہے، کسی کا خیال ہوتا ہے، وہ کسی شب کا ستارہ، کسی اندھیری رات کا مہ کامل، کسی صبح کی پہلی کرن، اور کسی امید کا استعارہ ضرور ہوتا ہے۔ چاند رات کے اندھیرے میں تنہا سفر کرتا ہے لیکن ہر آنکھ کی توجہ کا مرکز

Read more

”تین نسلیں“

ہم نے اپنی نسلوں کو بہت تباہ کیا ہے، آج کا انسان دوسرے انسان کو یہ تسلی دینے سے قاصر ہے کہ وہ جیے تو کیوں جیے، وہ سوالات کے جوابات دینے میں کم علم ہے کہ انسان کہاں سے آیا کہاں چلا گیا، آج کی نسل اس پر غور کرنے کے درپے نہیں، اس آسائش اور پرہنگم زندگی میں ہم زندگی سے لمحے کشیدنے میں ناکام رہے، ہمیں بارش اچھی لگتی ہے نہ ہوا، کہ کچھ لمحوں کے بعد سکون زائل ہو جاتا ہے۔

Read more

اللہ تمہارا ہے

رات کے مدھم سائے خاموشیوں کی پناہ میں اداسی کو لپیٹے بلند ہونے لگیں تو جی میں آنے والے خواہش کے جھرنے کسی تند آندھی سے گرنے والے پتھر کی بدولت راستہ روک لیتے ہیں۔ حیا و پاسداری کی نوید کسی درخت کی کھوہ میں بسیرا کر لیتی ہے، الفاظ کھو جاتے ہیں، اداسیاں لمبی تانے سو جاتی ہیں، دنیا میں زندگی اور رشتے ایک چلتی پھرتی چھایا کے سوا کچھ نہیں، انسان کہاں سے چلتا ہے کہاں پہنچتا ہے،

Read more