سچا پیار دیکھنا ہو تو اپنے والدین کو دیکھیں

میاں بیوی کو جوانی سے زیادہ بڑھاپے میں ایک دوسرے کے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب اولاد بیٹے ہو یا بیٹیاں اپنے اپنے کام اپنی زندگی اور اپنی فیملی میں بزی ہو جاتے ہیں۔ ان کے پاس والدین کو دینے کے لئے پھر وقت نہیں ہوتا۔ ایسے میں میاں بیوی کا ساتھ ایک دوسرے کے لئے نعمت سے کم نہیں ہوتا۔

میاں بیوی سائیکل کے دو ایسے پہیے ہوتے ہیں، جنہیں یکساں رفتار سے ہی چلنا ہوتا ہے۔ اگر خدانخواستہ ایک نہ رہے تو دوسرے کے لئے اکیلے چلنا محال ہو جاتا ہے۔ میرے والدین کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

Read more

ماں جیسا چاہتی ہے ہسپتال ویسا نہیں ہوتا

 ڈاکٹر اچھا ہو تو آدھی بیماری ختم ہو جاتی ہے ۔یہ بات ٹھیک ہے یا صرف ایک جذباتی سا وہم جو بیمار لوگ عموماً اپنے آپ کو تسلی دینے کے لئے سوچتے ہیں ۔ یا یہ ہمارا اک بہانہ ہے اپنی بیماری ڈاکٹر کے سر ڈالنے کا ۔ چند سال پہلے بیٹی کی انجیو پلاسٹی…

Read more

میں ہوں رابی آفتاب، مجھے کیوں گالیاں پڑیں؟

عورت مارچ آیا اور گزر گیا۔ وہی عورت مارچ جسے بے حیائی کا طوفان گردانا جا رہا تھا، جس کے آنے سے پہلے فوٹو شاپڈ تصویروں کا انبار لگا دیا گیا تھا، فتوے جاری ہوئے دھمکیاں دی گئیں، ٹاک شوز ہوئے ان میں لڑائیاں ہوئیں۔ وہ مارچ جس کے ہونے نہ ہونے کو کافی لوگوں نے زندگی موت کا مسئلہ بنا لیا۔ وہ مارچ جسے رکوانے کے لئے وہ لوگ بھی متحرک ہو گئے جو خود بھی ہر وقت مارچ کرنے کے شوقین ہیں۔

وہی مارچ جس کا سن کر گلی محلوں سڑکوں بازاروں میں کھڑے رہ کر دوسروں کی ماؤں بہنوں کو یاد کرنے والے مرد بھی تلملا اٹھے۔ اور وہ مارچ جس کے گزر جانے کے بعد ہمیں بے حیائی میں اضافہ نظر آئے نہ آئے، بچے بچیوں کے ریپ کیسز اسی طرح دیکھنے کو ملیں گے۔

Read more