اج کی پکائیے؟

نبیل گریڈ اٹھارہ کا ایک سرکاری ملازم ہے جو سی ایس ایس کر کے مرکزی حکومت میں تعینات ہے۔ صاعقہ اس کی بیوی ہے۔ دونوں میاں بیوی اسلام آباد میں ایک مکان کے بالائی پورشن  میں کرائے پر رہائش پذیر ہیں۔ مہینے کی 21 تاریخ ہے۔ نبیل دفتر جانے کے لئے تیار ہو رہا ہے۔

نبیل (دفتر کے لیے تیار ہوتے ہوئے اپنی بیوی سے ): آج مجھے دفتر سے دیر ہو جائے گی، گاڑی تھوڑا مسئلہ کر رہی ہے ، واپسی پر ورکشاپ جانا ہے۔
صاعقہ: کئی بار کہا ہے گاڑی تبدیل کر لیں۔ کئی بار راستے میں خراب ہو چکی ہے۔ اب تو اس میں بیٹھنے سے بھی ڈر لگتا ہے۔

Read more

مقامی بسوں کا ارتقا

1980 کی دہائی میں جب میں نے ہوش سنبھالا تو بین الاضلاعی سفر کے لیے صرف سادہ بسیں مستعمل تھیں جن میں ائیر کنڈیشنز کی سہولت میسر نہیں ہوتی۔ یہ بسیں اب بھی رواں دواں ہیں۔ ان میں اے سی نہ ہونے کی وجہ سے تازہ ہوا کے لیے کھڑکیاں کھولنی پڑتی ہیں، لیکن یہی تازہ ہوا موسم گرما میں لو کے تھپیڑوں اور موسم سرما میں یخ بستہ جھونکوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ مزید برآں دوران سفر بیرونی گردوغبار اور گاڑیوں کے دھوئیں سے بھی واسطہ پڑتا ہے۔

Read more

ٹی وی چینل کل اور آج

ڈیڑھ دوعشرے کی بات ہے جب سے کیبل اور اس سے نشر ہونے والے نجی ٹی وی چینلوں کی یلغار ہوئی ہے ورنہ پہلے تو اکلوتے لاڈلے پی ٹی وی کی حکمرانی تھی۔ اس کا معروف نو بجے کا خبر نامہ دراصل وزیر نامہ ہوتا تھا جس میں راوی ملک کے طول و عرض میں چین ہی چین لکھتا تھا۔ یوں لگتا کہ ہر طرف دودھ اور شہد کی نہریں بہ رہی ہیں۔ اشیائے خوردنوش بالکل مفت یا نہایت ہی

Read more

سرکاری افسران کی تعلیم بالغاں

جنوری 2017 کی بات ہے ہمیں مڈ کیر ئیر مینجمنٹ کورس (Mid Career Management Course) مختصر اً ایم سی ایم سی میں شرکت کا سرکاری حکم نامہ موصول ہوا۔ یہ انتظامی کورس نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کے تحت منعقد ہوتا ہے۔ تمام وفاقی سرکاری ملازمین کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی اسی کورس میں کا میابی سے مشروط ہے اس کا دورانیہ چودہ ہفتے ہوتا ہے۔ کورس میں نظم و ضبط کا کافی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اسی لیے معیاری اور عمدہ کورس مانا جاتا ہے۔

Read more

سول سروسز اکیڈمی میں ہم پر کیا بیتی

سی ایس یس (مقابلے کا امتحان) پاس کرنے سے پہلے ہم اپنے پیش رو افسران اور عوام سے سنتے آئے تھے کہ اگر روئے زمین پر کوئی مکانی جنت ہے تودہ سول سروسز اکیڈمی ہے۔ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں تو ایک طرف رہیں وہاں قیام و طعام کی ایسی آسائشیں بہم پہنچائی جاتی ہیں جن کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ بہر کیف انجینئر ہونے کے باوجود ہم نے سی ایس ایس کر لیا۔ کیا پتا تھا کہ ہمیں ورغلایا گیا ہے اور اب سات ماہ کی قید بامشقت کاٹنی پڑے گی۔

Read more

چوہدری صاحب: ایک زیرتربیت افسر کا خاکہ

سی ایس ایس کرنے کے بعد دو طرح کی ٹریننگ کرنی پڑتی ہے۔ ایک کامن ٹریننگ کہلاتی ہے جس میں سب گروپس کی مشترکہ تربیت کی جاتی ہے۔ اور دوسری اسپیشل یعنی خاص ٹریننگ کہلاتی ہے جس میں ہر گروپ کے مخصوص مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ چونکہ ٹریننگ کے یہ ادارے اقامتی ہوتے ہیں اس لئے ان میں ز یر تربیت افسران کو ایک دوسرے کو جانچنے اور گھلنے ملنے کا اچھا موقع میسر آتا ہے۔ چوہدری صاحب سے میری

Read more

دانشور اور مالی

زیادہ پرانے زمانے کی بات نہیں ہے کہ ایک دانشور یعنی انٹلیکچول کا گزر ایک چمن سے ہوا۔ چمن میں ایک کنواں تھا جس سے رہٹ کے ذریعے چمن کے پودوں اور بیلوں وغیرہ کی آبیاری کی جاتی تھی۔ چمن طراز یعنی مالی نے رہٹ کو کھینچنے کے لیے ایک بیل پالا رکھا تھا۔ انٹلیکچول نے دیکھا کہ بیل رہٹ کو کھینچ رہا ہے اور اس کے گلے میں ایک گھنٹی بندھی ہوئی ہے جو بیل کے گھومنے سے مسلسل

Read more

ہاسٹل کی زندگی (2)

کچھ عرصہ پہلے میں نے ہاسٹل کی زندگی پر ہم سب پہ ایک مضمون لکھا جو یو ای ٹی لاہور کے ہاسٹلوں میں میرے گزرے ہوئے ماہ و سال (1996ء سے 2000ء) سے متعلق تھا ۔ یہ مضمون کا فی پسند کیا گیا ۔ چند دوستوں نے شکوہ کیا کہ ابھی تشنگی باقی ہے اور اسی موضوع پر مزید قلم آرائی کی فرمائش کی ۔ چنانچہ دوستوں کی فرمائش پہ میں نے اس مضمون میں ہاسٹل کی زندگی کے چند

Read more

ہاسٹل کی زندگی

1996 ء میں ایف ایس سی کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد میرا داخلہ یو ای ٹی کے الیکٹریکل انجنیرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ہوا۔ ستمبر 1996ء میں باقاعدہ کلاس کا آغاز ہونا تھا اور میں نے یو ای ٹی کے ہاسٹل میں رہائش اختیار کرنی تھی۔ نقل مکانی کی تیاری شروع ہوئی اومیں ضرورت کا سامان اکٹھا کرنے لگا۔ گھر میں والد صاحب کا ملکیتی ایک عدد بستر بند پڑا تھاجو ان کی جوانی کی یادگار تھا۔ اگرچہ

Read more