سوئز کینال

قرآن مجید مستقبل کی عالمگیر علامات سے بھر پور ہے۔ سورة الرحمان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

وہ دو سمندروں کو ملا دے گا جو بڑھ بڑھ کر ایک دوسرے سے ملیں گے۔ (سر دست) ان کے درمیان ایک روک ہے (جس سے ) وہ تجاوز نہیں کر سکتے۔ پس (اے جن و انس) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔ دونوں میں سے موتی اور مرجان نکلتے ہیں۔ (سورة الرحمان 19۔ 22 ) قرآن کریم کے الفاظ موجودہ زمانے میں بے مثال انداز میں نہر سویز اور نہر پانامہ کی صورت میں پورے ہوتے نظر آتے ہیں۔

Read more

جواب آپ بھی دیں

وطن عزیز پاکستان ایک مرتبہ پھر تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ (ویسے بر سبیل تذکرہ جب سے ہوش سنبھالا ہے پاکستان کو نازک ترین دور سے گزرتے ہی دیکھ رہے ہیں ) ایک طرف کرونا نے پوری قوم کو بے چین کر رہا ہے دوسری طرف ہمارے ہینڈ سم اور ماہر فن وزیر اعظم صاحب کی رہنمائی نے سونے پر سہاگا کیا ہوا ہے۔ پاکستانی سیاست کا سب سے آزمودہ اورآسان طریقہ یہ ہے کہ جب

Read more

انصاف اور تحریک انصاف

ہمارے ہینڈسم اور بہادر کپتان۔ آپ پاکستان کو تحریک انصاف کی حکومت کی مددسے ریاست مدینہ میں بدلنے آئے ہیں۔ یہ ناچیز کچھ گزارشات بغرض یادہانی لکھ رہا ہے۔ شاید یہ امور مندرجہ ذیل ریاست مدینہ بننے کی راہ میں پتھر ہوں۔ امید ہے کہ یہ امورآپ کی طبیعت پر گراں نہیں گزریں گے۔ 1۔ کیا ماڈل ٹاؤن (جس کا نام لے کر آپ حکومت میں آئے ہیں ) کے متاثرین کو انصاف مل گیا؟ 2۔ کیا نقیب اللہ محسود

Read more

شاہراہ ریشم

سیاحت انسانی سرشت کا خاصہ ہے۔ ابتداء سے ہی انسان مختلف ضروریات کے پیش نظر سفر کرنے کا عادی رہا ہے اور سامان معیشت وتجارت، نظریات اور مختلف شعبوں میں ہنر مندی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتارہا ہے۔ انسانی اسفار کی بنیادی اغراض میں سے ایک اہم غرض تجارت ہے۔ تجارت انسان کے اولین پیشوں میں سے ایک ہے۔ انسان نے جیسے جیسے تہذیب و تمد ن میں ترقی کی، ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اشیاء کی

Read more

عمیرہ احمد اور ان کا ناول ‘پیر کامل’

تنقید ایک بہت مشکل امر ہے۔ ناقد کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ سچائی کے دائرہ سے باہر نہ نکلے وگرنہ وہ تعصب کاشکار ہو جائےگا۔ تنقید ہمیشہ بامقصد اور نتیجہ خیز ہونی چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہوتو یہ ایک لاحاصل بحث ہے۔ پاکستان میں ویسے تو تنقید کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا لیکن کتاب ”پیر کامل” اور عمیرہ احمد نے میرے لیے کو ئی جائے فرارنہیں چھوڑی کہ میں اس پر تبصرہ نہ کر وں۔ عمیرہ

Read more

آسیہ بی بی اور ریاست پاکستان

طویل عرصہ بعد پاکستانی حکومت کی طرف سے ایک جرات مندانہ اقدام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ جناب محترم وزیر اعظم عمران خان صاحب نے ایک بڑا حوصلہ افزا بیان دیا ہے ہم سب رسول اکرم ﷺ کی ناموس اور عزت کو سب سے مقدم رکھتے ہیں لیکن آسیہ بی بی کے بارہ میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ دیا ہے۔ پاکستان کی سب سے بالا عدالت کے اس فیصلے کو ہر صورت میں تسلیم کیا جانا چاہیے۔ نیز ایک

Read more

پاکستان میں عدم برداشت کا بڑھتا رجحان

ہم ایک انتہا پسند قوم ہیں۔ ہمارا موسم بھی انتہا پسند ہے۔ گرمی ہے تو ایسی شدید کہ جہنم کی آگ بھی شرما جائے۔ سردی ہے تو ایسی کہ ہڈیوں میں بہتے لہو کو بھی جما دے۔ ہم محبت کرتے ہیں تو پہاڑوں کو بھی چیرنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔ ہم نفرت کرتے ہیں تو دشمن کو جب تک نابود نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھتے۔ ہمارے کھانے بھی تیز مصالوں سے آراستہ ہوتے ہیں اور ہماری سوچ

Read more

مظہر کلیم: اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

قریب قریب بیس برس قبل کی بات ہے کہ بڑے بھائیوں کوعمران سیریز  کے ناول پڑھتے دیکھ کر ہمیں بھی یہ شوق چرایا کہ اب ٹارزن اور عمرو عیار سے ہمارا معیار بلند ہونا چاہیے۔ بڑے بھائی کی منت سماجت کی مجھے بھی ایک آدھ ناول عطا فرمائیں۔ کافی سوچ بچار کے بعد بڑے بھائی صاحب نے حاتم طائی کی قبر پر کئی لاتیں رسید کرتے ہوئے، مظہر کلیم کا شہرہ آفاق ناول ”ناقابل تسخیر مجرم“ اور ”موت کا رقص“ پڑھنے کو دیے۔

Read more