سیاستدانوں کے مشکل فیصلے اور مجبور عوام

جیسا کہ احباب جانتے ہیں کہ وطن عزیز میں پچھلے کئی سالوں سے تبدیلی کا ایک نعرہ گونج رہا تھا۔ پھر تحریک چلی اور تبدیلی آئی۔ پھر اس تبدیلی میں بہت کچھ تبدیل ہوا۔ سیاستدانوں نے پارٹیاں، پارٹیوں نے چہرے اور چہروں نے وفاداریاں تبدیل کیں۔ البتہ عوام نظام کی تبدیلی مانگتی رہی۔ دیکھتے ہی دیکھتے عوامی فلاحی منصوبوں کے نام تبدیل ہو گئے۔ وزارتیں تبدیل ہوئیں۔ آئے روز، روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں تبدیل۔ البتہ سیاستدانوں اور صنعت کاروں

Read more

جوتوں میں دال بانٹنا

مئی 1987 کی ایک گرم دوپہر کو اس نوجوان نے آرمی جوائن کی۔ ضروری فوجی کٹ کے ساتھ اسے سرکاری بوٹ ملے Boot DMS جسے ڈبل مولڈڈ سول کہا جاتا تھا۔ جس میں ٹخنے اور پنڈلیاں تک چھپ جاتی تھیں۔ ہر نئی چیز کی خوشی ہوتی ہے۔ اس نے وہ بوٹ جلدی جلدی پہنے۔ تسمے باندھے اور چلنا شروع کر دیا۔ کوئی نصف گھنٹہ بعد اسے احساس ہوا کہ پائے نازک تو کسی شکنجے میں پھنس گئے ہیں۔ انگوٹھا، ایڑیاں

Read more

علامتی افسانہ ۔ نجکاری

مجھے اچھی طرح یاد ہے جس گھر میں میری آنکھ کھلی تھی۔ یہ ایک اچھا خاصا کھاتا پیتا اور خوشحال گھرانا تھا۔ بہت سی زمینیں، جائیدادیں اور جاگیریں تھیں۔ اللہ کا دیا سب کچھ تو میسر تھا۔ ہم سارے اس بہت بڑے گھر میں اکٹھے رہتے تھے۔ یہاں ابو کا اپنے بھائیوں سے اکثر اختلاف رہتا تھا۔ چونکہ وہ لوگ اکثر مکر و فریب سے کام لیتے تھے۔ کبھی کوئی شرارت کر دیتے اور کبھی علاقے پر قابض نئے چوہدریوں

Read more

ڈالر گردی

احباب آج قصہ چھیڑتے ہیں امریکہ جسے روس چین شمالی کوریا اور ایران کے علاوہ سب ہی وڈا پیر جبکہ ایران تو اس کو عقیدت میں بزرگ کہتا ہے مگر پہلے ایک اور لفظ لگا کے جس سے ہم تو پناہ ہی مانگتے ہیں۔ اور ساتھ ہی کچھ ذکر اس کے مہلک ہتھیار ڈالر صاحب کا ۔ ویسے ڈالر کے ذکر سے پہلے سر دست ذرا امریکہ کا ہی تذکرہ ہو جائے۔ کہتے ہیں یہ باقی عالم انسانیت کی آنکھ

Read more

عالمی یوم انسداد منشیات

26 جون 1989 سے یہ دن منشیات کے استعمال اور ناجائز منشیات کی خرید فروخت کے خلاف پوری دنیا ہیں انسداد منشیات اور منشیات ایک لعنت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی اس دن کو منشیات کے نقصان خصوصاً اس کے استعمال سے انسانی صحت کی تباہی و بربادی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات سے متعلق آگاہی مہم کے تحت مختلف پروگرام جن میں سیمینارز، واک، ریلیز اور عوامی اجتماع کے دیگر پروگرامات کیے جاتے ہیں۔

Read more

قلم شگوفیاں چکن شوارما

  ایک زرعی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی میں مختلف فاسٹ فوڈز پر ریسرچ کا ایونٹ چل رہا تھا۔ جس میں اپنی فیکلٹی کے علاوہ دیگر ملکی اور غیر ملکی جامعات کے پروفیسرز کی بھی ایک کثیر تعداد شریک تھی۔ اس دن موضوع سخن و تحقیق تھا، چکن شوارما۔ اس کی بناوٹ، ذائقہ، آسان دستیابی، مطلوبہ غذائی ضروریات اور فوائد۔ اس سے قبل کہ بحث کا آغاز ہوتا۔ ایک پروفیسر صاحب نے اس بات پر اعتراض اٹھایا کہ حسب

Read more

ایک دو تین

اللہ بخشے اس بندے کو جس نے اڑھائی تین سو سال قبل مسیح ہندسوں کا مربوط نظام وضع کیا۔ جس نے بھی کیا اپنی طرف سے تو اچھا کیا۔ یہ الگ بحث ہے کہ ان کو ایجاد کرنے والا کوئی مسلمان تھا، ہندو یا عیسائی۔ ماہرین تاریخ میں ابھی تک اس بارے خوب کھینچا تانی جاری ہے۔ البتہ کچھ شواہد ملے ہیں کہ صفر جسے انگریزی میں زیرو، ہندی میں شونی اور پنجابی میں انڈے کا کچھ عجیب سا بگاڑ

Read more