وہ سات پھیروں میں ٹیکس بچانا چاہتی تھی

ساڑھے تین لاکھ روپے کا چیک گریچوٹی کی صورت میں وصول کرنے کے بعد مائی جیراں نے ایک گہری سانس بھری اورتشکر بھری الواداعی نگاہ اس فیکٹری پر ڈالی جہاں محنت مزدوری کرتے کرتے اس نے اپنی عمر کے بیس برس گزار دیے تھے۔ اب کل صبح یہ چیک بنک میں جمع کروادوں گی۔ تاکہ بیٹی کا جہیز خریدنے کے لئے جب رقم درکار ہو تو بنک سے نکلوا کر ادائیگی کرسکوں۔ انہی سوچوں میں کھوئی ہوئی وہ اپنے قدم گھر کے راستے پر خود بخود اٹھاتی چلی گئی۔

اگلی صبح اس نے چیک لے جاکر بنک میں اپنے اکاونٹ میں جمع کروا دیا۔ کاونٹر پر بیٹھے خوش پوش نوجوان نے اسے مطلع کیا۔ دو دن لگیں گے پیسہ ٹرانسفر ہونے میں۔ ٹھیک ہے بیٹا مجھے بھی کوئی جلدی نہیں ہے۔ مائی جیراں نے طمانیت بھرے لہجے میں جواب دیا۔

Read more

جہاں علم کے دریا متعفن جوہڑ بن گئے ہیں

جون ایلیا فرما گئے ہیں: حاصل کن ہے یہ جہان خراب یہی ممکن تھا اتنی عجلت میں پھر بنایا خدا نے آدم کو اپنی صورت پہ ایسی صورت میں اور پھر آدمی نے غور کیا چھپکلی کی لطیف صنعت میں اے خدا جو کہیں نہیں موجود کیا لکھا ہے ہماری قسمت میں آدمی۔ جسے حیوان…

Read more

نرت بھاو بتاتی ہوئی رقاصہ اور مار دھاڑ کرتا ہوا ہیرو

ہفتہ کی رات تھی، اگلا دن تعطیل کا تھا۔ ایک گھر کے بڑے سے کشادہ کمرے میں سارا کنبہ بیٹھا طعام کر رہا تھا۔ گھر کی خواتین جن میں ایک ماں اور دو بہنیں شامل تھیں، گرما گرم روٹیاں اوراشتہا انگیز خوشبو اڑاتے قورمے کی قابیں گھر کے مردوں کو بہم پہنچا رہیں تھیں۔ مردوں…

Read more

ملکہ اور اس کا مجازی خدا بہن بھائی کی طرح رہتے تھے

چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ”ننھا“، جب جوان ہوا تو اس کی شادی کے لئے ایک عدد لڑکی ڈھونڈنے کی ضرورت پیش آگئی۔ کوئی پچھتر لڑکیاں ٹھکرانے کے بعد ننھے کی ماں اور بہنوں کو بالاخر محلہ حوراں والا کے ایک مولوی صاحب کی ناز و نعم میں پلی سرو قامت، سرمگیں نین اور متناسب…

Read more

خاتون خانہ کو سبھا کی پری کیسے بنایا جائے؟

اکبر الہ آبادی کا ایک شعر ہے۔ تعلیم عورتوں کی ضروری تو ہے مگر۔ خاتون خانہ ہوں وہ سبھا کی پری نہ ہوں۔ مذکور بالا شعر کی تشریح ہماری اکثریتی لحاظ سے جاگیر دارنہ پس منظر رکھنے والی پارلیمان میں بلکل الٹ مفہوم میں نظر آتی ہے۔ یعنی خواتین کو پارلیمان میں ایک اقلیت کے…

Read more

پردہ بکارت، موٹر سائیکل اور جنسی تعلیم

موٹر سائیکل متوسط طبقے کے لئے ایک کفایتی سواری ہے۔ ملک میں ٹرانسپورٹ کے نظام کی زبوں حالی کے باعث غریب اور متوسط طبقہ موٹر سائیکل پر مع اہل و عیال سفر کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ یوں تو قیام پاکستان سے ہی مرد و زن سائیکل کی سواری کرتے چلے آئے ہیں۔ اوریہ…

Read more

وسل بلوور ایکٹ کیا ہے؟

وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب میں کرپشن کی نشاندہی کرنے کے لیئے ایک قانون سازی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جسے وسل بلوور ایکٹ کا نام دیا جائے گا۔ آیئے اس ضمن میں اس قانون کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ دنیا کے دیگر…

Read more

ابا کا سرکہ اور مدیحہ کی ریڈ وائن

فیس بک پر شروع ہونے والے رومانس نے دو الگ الگ کلچر کے انسانوں کو آپس میں دلچسپی لینے پر مجبور کردیا۔ شنگہائی کی دوشیزہ تائی چی اور حیدر آباد کا عرفان ایک دوسرے کو اپنانے کے سپنے سجانے لگے۔ عرفان نے میسج کیا۔ میر ی می۔ تائی چی نے جواب دیا۔ شیور، آئی ول۔…

Read more

منافع

کالج میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا تھا سیکنڈری اسکولوں سے میٹرک پاس لڑکے کالج کے برامدے میں نوٹس بورڈ کے گرد جھمگٹا لگائے کھڑے تھے جس پر چسپاں ایک نوٹس کے مطابق داخلہ فیس کا پے آرڈر مقامی بنک سے بنواکر کالج میں جمع کروانا تھا۔ لڑکے گروپس کی شکل میں کالج…

Read more