خوشنود

انسان کی زندگی مختلف ادوار میں اپنے اوپر جانے انجانے اور چاہتے نہ چاہتے ہوئے نافذ کی جانے کیفیات کا مجموعی امتزاج ہے، کچھ عادتیں اور رویے ایسے ہوتے ہیں جن سے ہم عادتیں اور رویے سیکھتے اور اپنے آپ پر نافذ یا طاری کیے جاتے ہیں، جو آئندہ آنے والی زندگی میں ہمیشہ کے لیے ہماری سرشت کا حصہ بن جاتی ہیں، انہی عادتوں اور کیفیات میں سے ایک کیفیت ایسی بھی ہے جسے ہم ”ناخوشی“ خوش نہ رہنے کی عادت یا کیفیت کہیں گیں،

Read more

دعا اور یقین کامل

انسان اپنی محبت میں خدا کی محبت کے علاوہ خدا سے سب کچھ مانگتا ہے، عام طور پر مل جانے کی صورت میں انسان گمراہ ہونے کے خدشات سے دو چار رہتا ہے، اور نہ ملنے یا دیر سے ملنے کی مصلحت کو سمجھے اور جانے بغیر ہی مایوسی کا شکار بھی ہو جاتا ہے، منعم سے اپنی ضرورت کے مطابق نہیں بلکہ اس کے رتبے کے حساب سے مانگا جاتا ہے۔ اور رتبہ کو جاننے کے لیے ہم ہرگز

Read more

لمحہ موجود

واصف علی واصفؒ کا قول ہے، کہ حال مومن ہو جائے تو ماضی بھی مومن ہو جاتا ہے، کیا ہی خوبصورت بات اور دو ٹوک الفاظ میں اک نہایت پر اثر جملہ کہا گیا، اگر اس جملے کو سمجھ لیا جائے اور اس کی گہرائی میں اترا جائے تو انسان اضطراب کی کیفیت سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے، لمحہ موجود یا حال ایک ایسی کیفیت کا نام ہے کہ جو آپ کے اندر زندگی کے احساس کو جلا بخشتی

Read more

معاشرتی ناہمواریاں

زمانہ قدیم سے انسان کا یہ وتیرہ رہا کہ وہ انواع و اقسام کے تقابلی جائزہ و فکر اور نت نئی ایجادات کا تمنائی رہا اس کو انسانی جبلت کہا جائے یا وقت کہ ساتھ ساتھ آنے والی معاشرتی تبدیلیوں کے نتیجے میں اجاگر ہونے والی سوچ انسان ہر دور میں ہی جدت پسندی اور تحقیق سے عملاً وابستہ رہا۔

اس اختراعی سفر نے انسانی زندگی کو بہت سی آسانیاں بھی فراہم کیں اور اسی ترقی کے نتیجہ میں انسان بے شمار معاشرتی ناہمواریوں کا سامنا بھی کر رہا ہے۔ قرہ ارض پر بسنے والے بنی نوح انسان اپنی ترقی کی رفتار کو بڑھانے میں مصروف اس سوچ سے بے خبر ہوتے گئے کہ ترقی کی اس دوڑ میں انسان کی اپنی ایجادات اس کی تباہی کا سبب بن سکتی ہیں۔ پتھروں کو دور سے شروع ہونے والا سفر تیغ۔ تلوار۔ نیزہ۔ بندوق توپ سے گزر کر آج ایٹمی توانائی سے تیار ہونے والے انسان کش مہلک ہتھیاروں تک آن پہنچا۔

Read more