گریٹ افغان گیم پارٹ ٹو!

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سنیچر پندرہ دسمبر کو پہلی بار کابل جا رہے ہیں تاکہ صدر ٹرمپ نے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی جو فرمائش کی ہے اسے آگے بڑھایا جا سکے۔ پچھلے ایک ماہ کے دوران افغانستان میں ایک جانب تو طالبان اور امریکا نے ایک دوسرے کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

دوسری جانب سفارتی سرگرمیوں میں بھی غیر معمولی تیزی آ گئی ہے۔ امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد دوہا میں طالبان سے بات چیت کے دور کے بعد افغان صدر اشرف غنی کو اعتماد میں لے کر اسلام آباد میں اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملے ہیں۔

Read more

پاکستانی میڈیا کا تسلی بخش علاج

پچیس جولائی کے عام انتخابات سے پہلے، انتخابات کے روز اور بعد میں جو جو کچھ سننے میں آیا، اس بارے میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعدد مبصرین و سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو بھی میڈیا نے بحثیت مجموعی کھل کے ناقدانہ کوریج دینے سے پرہیز کیا حالانکہ کوئی پاکستانی اخبار یا نیوز چینل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور نیم عسکری اداروں کی قربانیوں کا ذکر کرتے نہیں تھکتا۔ ہر چینل یا اخبار بھارت،

Read more

پروفیسر غفور احمد صاحب کون تھے؟

خان عبدالولی خان، مولانا مفتی محمود، غوث بخش بزنجو، عبدالصمد اچکزئی، جی ایم سید، شاہ احمد نورانی، نوابزادہ نصراللہ خان، پروفیسر غفور احمد۔ بظاہر ان ناموں میں کوئی نظریاتی قدرِ مشترک نہیں۔ نسلی و ثقافتی پس منظر بھی مشترک نہیں۔ مگر یہ سب اس سیاسی نسل کے لوگ ہیں جو بنی اسرائیل کے بارہویں قبیلے کی طرح کہیں کھو گئی۔ یہ دلائل کے اسلحے سے لڑنے والے بامروت، وضع دار، حریفوں کی پڑھی لکھی، گرم و سرد کی آزمائش سے

Read more

یار مجبوریاں سمجھا کرو

حضرت موسی پاک شہید گیلانی کے روحانی وارث مخدوم یوسف رضا گیلانی کے پر دادا انیس سو دس کے وائسرائے دہلی دربار میں مدعو تھے۔ دادا متحدہ ہندوستان میں مجلسِ قانون ساز کے رکن رہے۔والد صوبائی وزیر اور آپ خود محمد خان جونیجو کی کابینہ میں اور پھر بینظیر بھٹو کی دونوں حکومتوں میں وزیر اور پھر صدر آصف علی زرداری کے وزیرِ اعظم رہے۔ حضرت بہاؤ الدین زکریا کے آٹھ سو سالہ سلسلے کے وارث مخدوم شاہ محمود قریشی

Read more

گورنر ہاؤس کی دیوار توڑنے سے کیا ہو گا؟

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت یکم دسمبر کو پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان المعروف حاجی نرگس نے کہا کہ لاہور کے گورنر ہاؤس کا لان جو دو ماہ پہلے ہی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اب وزیرِ اعظم کے حکم پر اس کی بیرونی دیواریں بھی اگلے دو تین روز میں گرا دی جائیں گی۔ گورنر ہاؤس کو چڑیا گھر، عجائب گھر اور آرٹ گیلری میں بدل دیا جائے گا۔ اس کے سات سو کنال احاطے میں قائم سکول کو علیحدہ کر دیا جائے گا۔

بقول چوہان صاحب دیوار ڈھانے کا مقصد عوام کے زہن سے ان اداروں اور عمارات کی ہیبت نکالنا ہے۔ یہ کوئی تاریخی عمارت نہیں بلکہ نمائشی جگہ ہے۔ وزیرِ اعلی کے مشیر نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمارات نو آبادیاتی اقتدار کی علامت کے طور پر تعمیر کی گئیں تاکہ یہ جتایا جا سکے کہ حکمران طاقتور اور عوام کمزور ہیں۔

Read more

یہودی اشیا، فحاشی اور گبر سنگھ وغیرہ

پینسٹھ کی جنگ تک بھارتی فلموں سے کوئی نظریاتی و اخلاقی خطرہ نہیں تھا۔ مگر جنگ ہوتے ہی فلم بھی دشمن کا ہتھیار ہوگئی اور اکہتر کی شکست کے بعد تو یہ پکی پکی بھارتی ثقافتی سازش ہوگئی۔

مگر عوام نے اس بھارتی ثقافتی سازش کو یوں ناکام بنایا کہ امرتسر ٹی وی اسٹیشن سے نشر ہونے والی فلم پاکیزہ دیکھنے کے لیے اہلِ لاہور نے بلیک میں ٹی وی انٹینے خریدے۔ پھر دوبئی سے پاکستانی کارکن چھٹیوں پر گھر لوٹنے لگے تو بیگیج میں وی سی آر بھی آنے لگا جسے کسٹم والا ”مالی منت سماجت“ کے عوض چھوڑ دیتا۔ اس وی سی آر پر آپ ہالی وڈ کی کوئی بھی ایمان شکن یا اسکنڈے نیویا سے براستہ افغانستان اسمگل شدہ ”نیلی فلم“ دیکھ سکتے تھے مگر اسی وی سی آر پہ کوئی بھی بھارتی فلم دیکھنا قابلِ تعزیر جرم قرار پایا۔ پھر بھی شعلے کا گبر سنگھ جانے کیسے پاکستانی گھروں میں گھس آیا۔ بچہ بچہ گلیوں میں چیختا پھرتا ”کتنے آدمی تھے“؟ سرکار دو۔ ۔ ۔

Read more

میری آنکھیں میرے دشمن کو لگا دی جائیں

سدھارتھ اپنے پچھلے جنم میں سخی بادشاہ تھا۔ایک روز کوئی نابینا فقیر محل کے سامنے سے صدا لگاتا گذرا ’’ آنکھیں دے دو آنکھیں ، مجھ نابینا محتاج کی مدد کر دو ، ہے کوئی سخی آنکھیں دان کرنے والا اور اگلے جنم میں روشنی پانے والا‘‘۔ سدھارتھ محل کی بالکنی میں کھڑا سب تماشا دیکھ رہا تھا۔اس نے محافظ سے کہا اس فقیر کو روکو اور احترام سے بٹھاؤ۔پھر سدھارتھ نے شاہی طبیب طلب کیا اور حکم دیا میری

Read more

کیا کرتار پور ہو جائے گا ؟

یہ گاؤں ویسا ہی ہے جیسے تھر کے دیگر گاؤں۔اگلو کی طرح کے پھونس سے بنے چونہروں پر مشتمل تین پاڑے۔پھر سنگِ میل نصب ہو گئے اور دو پاڑے بین الاقوامی سرحد کے دوسری جانب بفر زون سے پرے بھارت ہو گئے اور ایک پاڑا پاکستان ہو گیا۔گاؤں کا کنواں بفر زون کے بیچ آ گیا۔ گاؤں کے ایک بزرگ نے بتایا کہ جب بس سنگِ میل تھے تب کنواں بھی زندہ تھا۔پھر بھارت نے اونچی دہری باڑھ لگا دی اور

Read more

یہ لوگ پیدا ہی کیوں ہوتے ہیں ؟

آخر یہ حیرت اور دکھ کیوں کہ دیکھو یار عزت مآب چیف جسٹس حسین نقی جیسے جئید صحافی اور قلم کار سے واقف نہیں۔ معلوم ہونے کے بعد کم ازکم چیف جسٹس نے معذرت تو کر لی۔ یہاں تو معلوم لوگوں پر یاروں نے وہ وہ احساناتکیے کہ مجھ پے احساں جو نہ کرتے تو یہ احساں ہوتا۔

حبیب جالب کہ جس کے لیے ایوب خان سے نواز شریف تک ہر کسی کا خواب رہا کہ یا تو یہ کمبخت چپ ہو جائے یا بک جائے یا پھر مر جائے۔ پر جالب نہ چپ ہوا نہ فروخت ہوا۔ فروخت ہوا بھی تو مرنے کے بعد کہ اس کے عزیزوں نے انا کے قیدی جالب کے نام کو اے ٹی ایم مشین میں بدل ڈالا کہ جس میں کبھی پیسے ہوتے ہیں اکثر نہیں ہوتے۔

اور جالب مرنے کے بعد دوبارہ مر گیا ہوگا جب اپنی یہ لائن شہباز شریف کا ٹریڈ مارک بنتے دیکھی ہوگی ’ایسے دستور کو صبحِ بے نور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔ ‘

Read more

اپنا جرم ثابت ہے

ایک تو عورت، اوپر سے خوبصورت، اور پھر پڑھی لکھی، اس پر اردو، انگریزی، سندھی اور ہندی میں رواں، عالمی ادب میں کلاسیکئت سے جدیدیت تک کے تجربات پر بلا تکان بات کرنے والی، علاقائی ادب کی عظمت کی مثالیں نقد منہ پر دے مارنے والی، تمام بڑے مذاہب کا تقابلی مطالعہ کرنے کی دعویدار، مردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سوال اٹھانے والی بے شرم، جملہ سیاسی و سماجی آمرانہ رویوں کے خلاف پھٹ پڑنے والی، ہر قسم کی تحریص، ترغیب ٹھکرا کر ان داتاؤں کی دستگیری انا کی توہین کرنے والی، صوفیت کی دلدادہ مارکسسٹ، جس نے ایک غیر مشروط نسائی رویے کو سراہنے والے کنفرمسٹ سماج میں مرضی کی زندگی جینے، منہ کھولنے کا جرم کیا اور پھر اس جرم کا آخری سانس تک دفاع کرتی رہی۔

کوتوال بیٹھا ہے
کیا بیان دیں اس کو
جان جیسے تڑپی ہے
کچھ عیاں نہ ہو پائے
وہ گزر گئی دل پر جو بیاں نہ ہو پائے

Read more

ملنگ کے ٹویٹ پر جی کا زیاں

اسرائیل ، مصر اور خلیج تعاون کونسل کے چھ ارکان کے سوا دنیا کا کوئی اور ملک یا علاقائی تنظیم بتا دیں جو ٹرمپ سے خوش ہو۔خود ریپبلیکن پارٹی کے سرکردہ بزرگ حتی کہ خاتونِ اول میلانیا بھی تارکینِ وطن کے بارے میں ٹرمپ کی امتیازی پالیسی پر کھلے عام نکتہ چینی کر چکے ہیں۔ پارہ صفت امریکی صدر دو برس کے دوران دو وزرائے خارجہ ، قومی سلامتی کے دو مشیر ، دو وزرائے دفاع ، سی آئی اے

Read more

کوئی نہ کوئی وسیلہ بن ہی جاتا ہے

ہندوستان میں جب انگریز داخل ہوئے تو یہاں محلاتی سازشوں، جا بجا مذہبی نسلی و علاقائی بغاوتوں اور ان کے نتیجے میں ہندوستان جیسے وسیع و عریض جغرافیے پر گرفت ڈھیلی پڑنے کے سبب مغل سلطنت کے استبدادی طرزِ بادشاہت کا شیرازہ برف کی طرح تیزی سے پگھلتا جا رہا تھا۔ لہذا ایسٹ انڈیا کمپنی کے تاجروں کو ملک پر قبضے کے لیے بہت زیادہ دماغ لڑانے کے بجائے بس لڑاؤ اور قبضہ کرو پر ہی دھیان دینا پڑا۔ جب

Read more

اور اگر تاریخ بھی یو ٹرن لے لے؟

پرانے پاکستان میں وعدے قرآن و حدیث نہیں تھے کہ جن پر مکمل عمل کیا جائے اور نئے پاکستان میں جو سیاستداں یو ٹرن نہ لے سکے وہ کامیاب سیاستداں نہیں کہلا سکتا۔ اس کے علاوہ نئے اور پرانے پاکستان میں کوئی اور فرق محسوس ہو تو اس فقیر کو بھی مطلع کیجیے گا۔ نپولین اور ہٹلر کو اگر نیٹو کی پاکستان کے راستے افغانستان جانے والی رسد روکنے یا 126 دن کے دھرنے کے بعد کنٹینر سے اترنے یا

Read more

گورا لیگل، کالا الیگل

جس وقت آپ یہ سطریں پڑھ رہے ہوں گے عین اس وقت میکسیکو کے سرحدی قصبے تیجوانا میں گوئٹے مالا ، ہنڈوراس ، ایل سلواڈور وغیرہ کے پانچ ہزار تارکینِ وطن عورتیں ،بچے اور جوان ایک قطار میں انٹرویو کا انتظار کر رہے ہوں گے۔ یہ تارکینِ وطن قریباً چار ہزار کلومیٹر کا سفر کر کے جانے کتنے دنوں اور کتنی ذلتیں بھگت کے یہاں پہنچے ہیں۔ یہ بہتر اقتصادی مستقبل کی تلاش میں امریکا میں داخل نہیں ہونا چاہتے

Read more

گورا لیگل، کالا الیگل

جس وقت آپ یہ سطریں پڑھ رہے ہوں گے عین اس وقت میکسیکو کے سرحدی قصبے تیجوانا میں گوئٹے مالا، ہنڈوراس، ایل سلواڈور وغیرہ کے پانچ ہزار تارکینِ وطن عورتیں، بچے اور جوان ایک قطار میں انٹرویو کا انتظار کر رہے ہوں گے۔ یہ تارکینِ وطن قریباً چار ہزار کلومیٹر کا سفر کر کے جانے کتنے دنوں اور کتنی ذلتیں بھگت کے یہاں پہنچے ہیں۔

یہ بہتر اقتصادی مستقبل کی تلاش میں امریکا میں داخل نہیں ہونا چاہتے بلکہ اس لیے آنا چاہتے ہیں کیونکہ انھوں نے سنا ہے کہ امریکا میں منشیات کے اسمگلروں اور وار لارڈز کے نجی ڈیتھ اسکواڈز نہیں ہوتے اور ریپسٹ کو عدالت سزا بھی دیتی ہے۔

جس وقت آپ یہ سطریں پڑھ رہے ہوں گے اس وقت میکسیکو کے سرحدی قصبے تیجوانا کو امریکی ریاست کیلی فورنیا سے ملانے والی شاہراہ پر خاردار باڑ لگ چکی ہو گی اور نو ہزار امریکی فوجی بطور کمک سرحد پر بھیجے جا چکے ہوں گے۔ یہ اضافی فوجی صدر ٹرمپ کے بقول میکسیکو کے راستے حملہ آور قاتلوں، ریپسٹ اور مشرقِ وسطی سے آنے والے دہشت گردوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روکیں گے۔

Read more

تجاوزات ڈھانے اٹھانے کا کاروبار

پاکستان میں ہر ہر سرکار کی جانب سے جو مہمات مسلسل جاری ہیں ان میں مچھر اور کتا مار مہم، شجر کاری اور تجاوزات کا خاتمہ سرِفہرست ہیں۔ میری کنپٹیاں سفید ہو گئیں مگر نہ مچھروں میں کوئی کمی آئی، نہ کتوں کی تعداد گھٹی، نہ پہلے سے موجود درختوں میں کوئی اضافہ ہوا بلکہ کمی آئی اور تجاوزات تو گویا پھوڑے کی طرح ہیں۔ کچھ دنوں کے لیے صاف ہو جاتی ہیں اور دوبارہ پہلے سے زیادہ شد و

Read more

اقبال کا شاہین اور عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے یومِ اقبال (نو نومبر) پر ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ اقبال کا شاہین جب انا کا خول توڑ کے بلندی پر چلا جاتا ہے تو اپنے لیے نہیں انسانیت کے لیے سوچتا ہے۔ انسان عقل کی غلامی سے نکل کر عشق اور جنون کی کیفیت میں مبتلا ہوتا ہے تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ مثلاً ایڈمنڈ ہلری ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھا۔ اس سے پہلے جس نے بھی دنیا کی اس سب سے

Read more

دیار غیر میں مہمان شاعر کی حالت غیر

دو ماہ قبل ایک خبر آئی تھی کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے نو ستمبر کو پاکستانی فن کاروں کی ایوارڈ تقریب کے دوران عالمِ سرور میں بنا مطلب کی گفتگو شروع کر دی۔ اگرچہ اس بے ترتیب گفتگو میں کوئی لچر پن نہیں تھا مگر منتظمین و مہمان پریشان تھے کہ ہائی کمشنر صاحب کو ہو کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کی وڈیو کسی نے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی۔ چنانچہ معزز

Read more

فتنے کو فتنے سے نہیں مارا جا سکتا

حیوان اور انسان میں سوائے اس کے کیا فرق ہے کہ حیوان کے تمام افعال جبلت کے تابع ہوتے ہیں اور انسان کے افعال عقل کے۔ اگر انسان بھی عقل کو معطل کر کے محض جبلت پر اتر آئے تو پھر دونوں مساوی ہیں۔ قانونِ فطرت کے دو ستون ہیں۔ طاقت اور کمزوری۔ چونکہ جانور جبلت کے تابع ہیں لہذا جنگل کا قانون بھی جبلت کے انھی دو ستونوں پر استوار ہے یعنی طاقت اور کمزوری۔ یہ عقل ہی بتاتی

Read more

یعنی ایسے ہی چلے گا؟

اکبر بگٹی نے مرتے دم تک پاکستان، فوج، عدالت حتی کہ پرویز مشرف کے بارے میں زیادہ سے زیادہ کیا کہا ہوگا؟

یہاں تو قانون کی اتنی پاسداری ہے کہ نہال ہاشمی اور فیصل رضا عابدی کی بھی گنجائش نہیں اور ایک قانون و آئین پسندی کی دعویدار ریاست میں ہونا بھی یہی چاہیے۔

مگر تہتر برس سے میرے پاس وہ کیا گیدڑ سنگھی ہے جو اگر میرے پاس ہو تو میں قائدِ اعظم کو کافرِ اعظم کہہ کر بھی بچ نکلوں، اگر ریاستی رٹ قائم کرنے والے اہل کاروں کے سر بھی قلم کر دوں تب بھی قاتلوں کے ہمنوا اور ریاستی عہدیدار میرے بارے میں یہی کہتے رہیں کہ گمراہ ہو گیا ہے، ہے تو اپنا بھائی، ہے تو پاکستانی، ہے تو مسلمان، کوشش کر رہے ہیں کہ بات چیت سے مسئلہ حل ہو جائے، طاقت کے استعمال کی نوبت نہ آئے۔

میرے پاس وہ کون سا آسمانی لائسنس ہے جس کے ہوتے کوئی میرا گریبان نہیں پکڑ سکتا اگر میں یہ بھی کہہ دوں کہ کتا بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے لڑتے ہوئے مارا جائے تو شہید ہے ( جس وقت یہ کلمات کہے گئے اس وقت کون کون امریکی اتحادی تھا؟)۔

Read more

جو جتنا مظلوم اتنا ہی ظالم

بین الاقوامی جنگی قوانین کی پامالی، آبادیوں پر مظالم، گروہی نسل کشی انسانیت کے خلاف جرائم کی فہرست میں شمار ہوتے ہیں۔ مگر اقتصادی محاصرے یا مصنوعی قحط یا پھر ماحولیات کو جان بوجھ کے برباد کرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے کروڑوں انسانوں کا جو جانی، مالی و سماجی نقصان ہوتا ہے، وہ کیوں انسانیت کے خلاف جرائم کی فہرست میں شامل نہیں؟

اگر ماحولیاتی قتلِ عام کے سبب جنگلی و انسانی حیات کو پہنچنے والے ناقابلِ تلافی نقصان کے اعداد و شمار کو ہی جمع کر لیا جائے تو گذشتہ سو برس میں ہم اپنے ہی ہاتھوں خود کو جتنا قتل کر چکے، وہ پچھلے سات ہزار برس کی تمام جنگوں میں ہونے والی بربادی سے سو گنا زائد ہے۔

Read more

سب گندہ ہے پر دھندہ ہے یہ

سعودی تیل سے جب تک دنیا کا حلق تر ہے اور سعودی عرب جب تک ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے تب تک اسے ایک خاص حد سے زیادہ خفا نہیں دیکھا جاسکتا۔ آج سعودی کنوئیں خشک ہو جائیں اور اسلحہ ساز کمپنیوں کو دیے گئے چیک باؤنس ہونے لگیں تو سعودی عرب سے زیادہ رجعت پسند، ظالم، قبائیل اور اجڈ علاقے میں کوئی اور نہ ہوگا اور اچانک مہذب دنیا پر کھلے گا کہ وہاں کے مظلوم عوام کس طرح خاندانی تانا شاہی تلے جوج رہے ہیں۔تب یہ ظلم نہ امریکہ سے دیکھا جائے گا نہ یورپ سے۔

جمال خشوگی کے قتل کے بعد روز روز بدلتے سعودی موقف سے ٹرمپ کو خاصی پریشانی ہے۔ مگر اس سے بھی زیادہ پریشانی یہ ہے کہ کانگریس کوئی ایسی حرکت نہ کر دے کہ ایک سو دس ارب ڈالر کا دفاعی سودا منسوخ ہو جائے۔

Read more

روشن جمالِ یار سے ہے انجمن تمام

محمد بوعزیزی کوئی صحافی نہیں تھا لہذا کسی واشنگٹن پوسٹ میں اس کے بلاگز چھپنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہ کوئی جدی پشتی متمول شخص بھی نہیں تھا۔ ایک دیہاڑی دار سبزی فروش کی اوقات ویسے بھی کسی بھی ملک میں کیا ہوتی ہو گی؟ ایسے کروڑوں لوگ ہر جگہ پیدا ہوتے ہیں، زندگی انھیں کسی نہ کسی طور گذارتی ہے اور پھر وہ بھی گزر جاتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ مسجد سے اعلان ہی ہوتا ہے کہ

Read more

جگہوں کے نام کیوں نہ بدلیں ؟

پچھلے ہفتے یہاں سندھ کے دارالحکومت کولاچی میں سرحد پار سے آئی ایک خبر کے مطابق آریا ورت (قدیم بھارت) کے سب سے گنجان صوبے کوسالا (قدیم اتر پردیش ) کی راجدھانی لکھناوتی (لکھنؤ) میں مہامنتری شریمان اجے موہن بشت (یوگی ادتیا ناتھ کا پیدائشی نام ) نے گھوشنا کی کہ آیندہ سے الہ آباد کو پریاگ راج پکارا جائے۔ کہا جاتا ہے مہامنتری نے آریا ورت کے راج شالہ اندر پرستھ ( قدیم دہلی )کے راج محل کی پوری

Read more

سینسر شپ؟ لگ پتہ جائے گا!

یقیناً آج کے پاکستان میں کچھ موضوعات شجرِ ممنوعہ ہیں۔ آپ ان معاملات پر ریاستی بیانئے سے ہٹ کے ہاتھ ڈالنے کی کوشش کریں گے تو ہر طرح کی بھڑیں کاٹ کاٹ کے پنڈا سجا دیں گی اور سوشل میڈیائی مکھیوں کا جھنڈ چہار سمت سے پل پڑے گا اور جسم پر جگہ جگہ پاکستان و اسلام دشمنی، غداری، غیرملکی ایجنٹی اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازش کے الزامیہ ددوڑے ڈال دے گا۔ آپ کی سوچ، شجرے، ماضی

Read more

لالچ کو پھانسی دو

  جو لوگ پچپن کے ہیں انھیں یاد ہوگا کہ بچپن میں والدہ جب محلے کی دکان پر سبزی ترکاری لینے بھیجتی تھیں توسبزی والا دھنیا، پودینہ اور سبز پیاز کی ایک ایک گٹھی مفت میں ہی بطور جھونگا باقی سبزی کے ساتھ تھیلے یا ٹوکری میں ڈال دیتا تھا (ابھی پلاسٹک کی قاتل تھیلیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں)۔ یہ قبلِ مسیح کی نہیں مجھ سے پہلے کی صرف ایک نسل کی اقدار کی بات ہے جب کسی بھی دیہاتی

Read more

حکمران پوچھتے ہیں: ہم سے ایسا کیا گناہ ہو گیا؟

نواز شریف دیوانہ وار حامیوں کے جلو میں ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن تک پہنچے مگر شناختی کارڈ ساتھ لے جانا بھول گئے لہذا ووٹ ڈالے بغیر واپس چلے آئے۔ہو سکتا ہے میرے آپ کے لیے یہ اچنبھے کی خبر ہو لیکن ہمارے جیسے ممالک و معاشرے جہاں چہرہ ، پہچان اور دبدبہ ہی شناخت ہو وہاں اشرافیہ جس ذہنی و آسائشی دنیا کی عادی ہوتی ہے یا عادی بنا دی جاتی ہے اس میں شناختی کارڈ کا جیب میں نہ

Read more

گدھا چابک مارنے سے گھوڑا نہیں بنتا

اگر تو یہ کوئی پانچ روزہ ٹیسٹ میچ ہے تو پہلے دن ہی چار سو رنز کا ہدف حاصل کرنے کی کیا آفت آن پڑی؟ اور اگر یہ پچاس اوور کا ون ڈے ہے تو پھر پہلے دس اووروں میں ہی نو بال سمیت ہر گیند پر اس طرح چوکے چھکے کیوں گویا آخری دس اوور باقی ہوں اور میچ بھی ہاتھ سے نکلا جا رہا ہو۔۔ ویسے بھی سامنے جو اپوزیشن الیون فیلڈنگ کر رہی ہے اس کی رینکنگ

Read more

ایک تیاگی کی حسرتیں اور اعتراف

جب رڈیارڈ کپلنگ نے کہا کہ مشرق مشرق ہے اور مغرب مغرب تو کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ کون سا انوکھا انکشاف کیا ہے کپلنگ صاحب نے۔ لیکن کپلنگ صاحب کے اس سادہ سے جملے میں ہی دراصل فرق کی تمام کہانی پوشیدہ ہے۔ مثلاً دخل در معقولات کی عادت کو ہی لے لیں۔ مغرب انسانیت کے درد کے نام پر جتنے شوق سے مشرقی دنیا میں دخل در معقولات کرتا ہے۔ مشرقی لوگ اس سے بھی زیادہ شوق سے ایک دوسرے کے انفرادی معاملات میں سماجی تعلق داری کے نام پر فی سبیل اللہ ٹانگ اڑانا فرضِ اولین سمجھتے ہیں۔

مغرب میں ہر شخص اپنے معاملات میں مگن رہتا ہے اسی لیے وہاں مشرق کے برعکس محلے کے ہر گھر کے ظاہری و پوشیدہ معاملات سے باخبر اور لگائی بجھائی میں طاق آپا حمیدہ کا کردار کسی بھی علاقے میں مشکل سے ہی ملے گا۔ مغرب نے یہ کام اپنی سراغرساں ایجنسیوں اور دفترِ خارجہ وغیرہ پر چھوڑ رکھا ہے۔

مشرق میں آپ آج بھی اپنے کسی دوست کا دروازہ چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے کھٹکھٹا کے داخل ہو سکتے ہیں اور امکان یہی ہے کہ میزبان ماتھے پر شکن لائے بغیر آپ کا خیرمقدم کرے گا۔ کھانے کا وقت ہو گا تو کھانے کا پوچھ لے گا ورنہ چائے تو کہیں نہیں گئی۔ لیکن مغرب میں یہ بات ہی ناقابلِ تصور ہے کہ آپ دوست چھوڑ اپنے بھائی کے ہاں ہی بغیر پیشگی اطلاع کے جا سکیں۔ اگر چلے بھی گئے تو وہ دروازہ کھولتے ہوئے پہلے آپ کو اوپر سے نیچے تک اور پھر گھڑی کو دیکھتے ہوئے پوچھے گا خیریت؟ اس وقت؟ اچانک؟ سب ٹھیک تو ہے؟

Read more

مہاتیر محمد نے کیا کہا ؟

لیکن آج پندرہ برس بعد دنیا پہلے سے زیادہ ابتر دکھائی دے رہی ہے۔ ایک عالمی اقتصادی، سماجی و سیاسی بحران  ہے۔ دو بڑے ممالک (امریکا اور چین) کی تجارتی جنگ سے باقی دنیا اذیت میں ہے۔ پر اس سے بھی سنگین بحران سیاسی ہے۔ خود کش بم بار پھٹ رہے ہیں ، سیاحوں کے ہجوم پر گاڑیاں چڑھائی جا رہی ہیں، لوگوں کے سر تن سے جدا کیے جا رہے ہیں۔ پناہ کی تلاش میں سرگرداں لاکھوں لوگوں پر

Read more

میڈیا سینسر شپ: بج رہا ہے اور بےآواز ہے

کون کہتا ہے آج کے پاکستان میں صحافت آزاد نہیں؟ کیا پہلے کسی دور میں اتنے سارے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینلز تھے کہ گننا مشکل ہو جائے۔ کیا آج کوئی ایوب خانی پریس اینڈ پبلیکیشنز آرڈیننس ہے جو ہر اخباری ادارے، ادارتی پالیسی، سرکاری اشتہار اور کاغذ کے کوٹے پر تلوار کی طرح لٹکا رہتا تھا اور سیاسی چھوڑ کوئی فلمی رسالہ نکالنے کے لیے بھی متعلقہ مجاز ڈپٹی کمشنر کے تلووں کی مالش کرنا پڑتی تھی۔ کیا آج

Read more

کنواں اور لال بجھکڑ!

دنیا کے عظیم کلاسیکی عسکری ماہرین میں شمار ہونے والے سن زو کے بقول مثالی جنگ وہ ہوتی ہے جس میں دشمن کو زیر کرنے کے لیے ہتھیار نہ اٹھانا پڑے۔ مثالی دشمن وہ ہوتا ہے جو حریف کی کمزوریوں کو ہی اس کے خلاف ہتھیار بنا دے۔ مثالی عسکری حکمتِ عملی یہ ہے کہ دشمن جب کوئی فاش غلطی کر رہا ہو تو اس کی توجہ میں ہرگز ہرگز خلل نہ ڈالو۔ اگر تمہاری کسی حرکت سے دشمن کو

Read more

مجذوب ٹرمپ اور ذہین ولی عہد

شروع شروع میں تو ہر کسی کو برا لگتا تھا کہ صدر ٹرمپ کیسی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ کبھی میڈیا کو گالی، کبھی یورپی یونین کو کہنی، کبھی چین کو جوتا، کبھی روس، ایران، شمالی کوریا کو فحش اشارے، کبھی پاکستان کے سر پہ ڈنڈا، کبھی کینیڈا کو ڈپٹنا، کبھی میکسیکو کی گوش مالی۔ پر اب دنیا ٹرمپ کی عادی ہے ۔

زیادہ تر پر راز کھل گیا ہے کہ ٹرمپ کی گالی گالی نہیں بلکہ ویسا رمز ہے جس میں پرائیز بانڈ کا نمبر چھپا ہوتا ہے۔ ان کے ہر ہر جملے میں سٹے کا اشارہ ہے، ہر دھمکی ایبٹ آباد کے بابے دھنکے کی چھڑی جیسی ہے کہ جسے لگ گئی اس کی قسمت کھل گئی۔

مگر مجھے دو روز پہلے تک بھی یقین نہ تھا کہ ٹرمپ عالمی گلیوں میں گھومنے والا کوئی مست ہے۔ چنانچہ جب ٹرمپ نے کہا کہ اے سعودی شاہ میں تجھے پسند کرتا ہوں مگر امریکہ نہ ہو تو تو دو ہفتے بھی نہیں نکال سکتا۔ اس سے پہلے کہ بابا جلال میں آ ئے تیل کی قیمت کم کر دے ٹھاکر۔

Read more

اور عذاب کیا ہوتا ہے؟

میں نہیں جانتا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے یا ایک دو کوئی اور بھی ہیں جو اپنی پیدائش کے دن سے یا پھر جنم جنم سے نازک دوراہے پر کھڑے ہیں، سنگین حالات سے گزر رہے ہیں اور ہر حکومتِ وقت انھیں معاشی، اقتصادی و بین الاقوامی بے یقینی کے گرداب سے نکالنے کے لیے دن رات ایک کرتی چلی آ رہی ہے۔ سابقہ ادوار کا گند صاف کر کے ایک نئی طرح ڈالنے کی کوشش کر رہی

Read more

نمبردار کے لڑکوں سے مت الجھو

امریکی صدر ٹرمپ کی بے لگام و بدتمیز میڈیا سے نفرت ڈھکی چھپی نہیں۔ وہ بارہا بی بی سی، سی این این، نیویارک ٹائمز سمیت کئی چینلوں اور اخبارات کو دو کوڑی کے رپورٹر، چیتھڑے، متعصب اور گھٹیا کے القابات سے سرفراز کر چکے ہیں۔ ان کی دیکھا دیکھی وزیر مشیر بھی یہی زبان استعمال کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ ٹرمپ انتظامیہ میڈیا سے زیادہ اعتبار اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کرتی ہے۔ نریندر مودی جب سے وزیرِ اعظم بنے انہوں نے

Read more

آر ایس ایس کی نظریاتی بلی

   راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے دوسرے قائد (سنچالک) ایم ایس گولوالکر کی انیس سو انتالیس میں شایع ہونے والی کتاب ’’ہم اور ہماری قوم۔ ایک تشریح‘‘ میں ہندو راشٹر (ہندو ریاست) کے خاکے کی بات کرتے ہوئے غیر ہندو طبقات کی حیثیت کے بارے میں جو کہا گیا اس پر حیرت اس لیے نہیں ہونی چاہیے کہ گولوالکر خود کو تاحیات پوری سچائی کے ساتھ ایڈولف ہٹلر کے خالص آریائی قومی نظریے کا پرستار کہتے رہے۔ ’’ ہندوستان

Read more

ایک آنجہانی سینما کی یاد میں

پچھلے ہفتے ( اکیس ستمبر ) میرے پسندیدہ نشاط سینما کی چھٹی خاموش برسی تھی۔ دو ہزار بارہ میں جب یو ٹیوب پر ایک اشتعال انگیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں موجود کچھ شر پسند نشاط سینما پر آتش گیر مواد پھینک رہے تھے تو انھیں کسی نے نہ بتایا کہ یہ سینما نہیں، کراچی کی تاریخ کا ایک قیمتی وزیٹنگ کارڈ ہے۔ یو ٹیوب پر چلنے والی فلم کے غصے میں پشاور کے چھ اور کراچی کے ایک

Read more

تھپڑ سے نہیں، پیار سے ڈر لگتا ہے

پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے لیے قابلِ قبول اور نارمل ممالک بنانے کا کام پہلی جنریشن کی قیادت ہی کر سکتی تھی۔ جناح، لیاقت ،گاندھی، نہرو اور پٹیل ایک دوسرے کی صلاحیتوں، نفسیات،طاقت،کمزوری اور انداز سے نہ صرف واقف تھے بلکہ برت بھی چکے تھے۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ تقسیم کے خونی دنوں میں دونوں طرف کی قیادت قتلِ عام کی شدت کا اندازہ کرنے یا روکنے میں بری طرح ناکام رہی۔ مگر یہی ناکامی

Read more

فراز اور وہاں آبرو گنوانے جا

دو باتیں تو طے ہو گئیں۔ ایک یہ کہ اس بار بھی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور شسما سوراج کے درمیان کانٹے کا گالم گلوچی ملاکھڑا عالمی برادری کو منورنجن اپلپد کروائے گا۔ دوسری بات یہ طے ہوئی کہ اگلے برس بھارتی لوک سبھا کے الیکشن سے پہلے بھول جائیں کہ بھارت اور پاکستان میں دو طرفہ بات چیت کا کوئی امکان ہے۔ کئی برس پہلے خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر مذاکرات

Read more

مشرف صاحب نہ کریں۔۔۔

کچھ اگر نیا ہے تو بس یہ کہ جو راز پہلے ہر ماجھا ساجھا غیر رسمی طور پر جانتا تھا اب سابق صدر جنرل (ان ریٹائرڈ ) پرویز مشرف نے اس کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ یعنی انہیں عدالتی چنگل سے نکال کر ملک سے باہر بھجوانے میں سابق سپاہ سالار راحیل شریف نے مدد کی۔ مگر ہم جیسے دیشوں میں مقدماتی رعایت لینے کے لیے جنرل ہونا ہرگز ہرگز ضروری نہیں۔ کیپٹن حماد ( سوئی ریپ کیس فیم )

Read more

تعلیم گاہیں یا پولٹری فارم ؟

کیا اساتذہ تھے وہ۔ تنخواہ قلیل ہے کہ کثیر، سہولتیں میسر ہیں کہ نہیں، عہدے میں ترقی ہو گی یا نہیں۔ یہ ان کا مسئلہ ہی نہیں تھا۔ ویسے بھی ان باتوں پر غور کرنے کی فرصت ہی کہاں تھی ایسے اساتذہ کے پاس۔ انھیں تو بس یہ فکر لاحق رہتی تھی کہ نالائق شاگرد کچھ پڑھ لکھ لیں، تھوڑی بہت تمیز تہذیب سیکھ لیں۔ اچھائی برائی کا بنیادی فرق جان لیں۔ پچھلوں کے مقابلے میں قدرے بہتر شہری بن

Read more

عجیب النسا کا حرامی

حسن سپروائزر کا یہ ایس ایم ایس پڑھتے ہی میرے دل سے گویا ایک بھاری پتھر ہٹ گیا کہ تمہاری عجیب النسا آج فجر کے بعد چل بسیں۔ یو نو وٹ۔۔۔اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ وہ کونسا پروجیکٹ ہے جس میں کسی بھی دوسرے پروجیکٹ سے زیادہ وقت، وسائل، محنت، توانائی اور تربیت کے باوجود منافع کا امکان سب سے کم اور خسارے کا امکان سب سے زیادہ ہے۔اس کے باوجود سب سے زیادہ لوگ اسی پروجیکٹ میں سرمایہ

Read more

پٹرولچیوں کا نشہ کیسے ٹوٹے؟

ہم اس وقت اپنے معاشی بدن کو کھچاؤ اور اکڑاؤ سے بچانے کے لیے لگ بھگ بارہ بلین ڈالر کے انجکشن کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔آنکھیں چین اور سعودی عرب کی طرف اور ہاتھ آئی ایم ایف کی طرف۔ ہمیں پانی کیذخائر بھی بنانے ہیں مگر پیسہ نہیں لہذا چندہ بکس چوک پر رکھ دیا گیا ہے۔پیسے بچانے کے لیے ہم کفائیت شعاری کے نت نئے طریقے بھی سوچ رہے ہیں۔ کوئی مشورہ دے رہا پنیر کی

Read more

ڈیم فولوں پر آرٹیکل چھ ضرور لگنا چاہیے

ان دنوں میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوں اور یہ سوچ سوچ کر روہانسا ہو رہا ہوں کہ اس ملک نے ایسی کیا خطا کی کہ اوپر والے نے جناح صاحب کو اتنی مہلت بھی نہ دی کہ وہ جیتے جی پاکستان کو نیا آئین دے جاتے۔ اور اب 72 برس بعد جب خدا خدا کر کے ایک ایسا چیف جسٹس عطا ہوا جو ملک و قوم کی تقدیر بدلنا چاہتا ہے تو اس کی ریٹائرمنٹ میں صرف چار ماہ

Read more

یہ پچاس لاکھ گھر

پچاس لاکھ گھر پانچ برس میں اور وہ بھی ان کے لیے جو فی زمانہ یا تو خواب میں گھر بنا سکتے ہیں یا بعد از مرگ جنت الفردوس میں مقامِ محمود عطا ہونے کی دعا کرتے کرتے آنکھیں موند لیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ پاکستان میں سالانہ کم ازکم ایک ملین گھروں کی ضرورت ہے، بلڈنگ سیکٹر فی الحال ساڑھے چار لاکھ سالانہ تک ہاؤسنگ یونٹ بنا پا رہا ہے چنانچہ برس ہا برس کے اس ” گھریلو خسارے

Read more

دو سو اکسٹھ اموات ثوابِ جاریہ میں بدل گئیں

کسی کو یاد ہے آج ہی کے دن ٹھیک چھ برس پہلے کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں واقع بلدیہ ٹاؤن کی ایک کمپنی علی انٹرپرائزز کی چار منزلہ گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے دو سو اٹھاون مزدور جاں بحق اور انسٹھ زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں تین اور مزدور زخموں کی تاب نہ لا کے جاں بحق ہو گئے، یوں یہ تعداد دو سو اکسٹھ تک پہنچ گئی۔ کہا جاتا ہے کہ بلدیہ فیکٹری فائر پاکستان میں ہونے والا

Read more

اپنی لڑائی کی تے پرائی کی!

وزیرِاعظم عمران خان نے یومِ شہدا و دفاعِ پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران ایک وعدہ یہ بھی کیا کہ ” پاکستان آیندہ کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا‘‘۔ اس پر مجھے ماسی مٹھن یاد آ گئی۔ جن کا ماشا اللہ ساتواں بچہ ہونے لگا تو دردِ زہ کے دوران لیبر روم سے آواز آ رہی تھی ”اب کے میں کبھی کولے نہ لگوں‘‘۔ یعنی اب میں کبھی (

Read more

ایک مثالی سویلین گورنمنٹ

بیٹا محمد علی ایک اچھی سویلین حکومت کی خوبیاں مفصل بیان کرو۔ ماسٹر جی ایک اچھی بہو وہ ہوتی ہے جو امورِ خانہ داری مثلاً سلائی، کڑھائی اور کھانا پکانے کی ماہر ہو۔ محدود آمدنی میں خوش اسلوبی سے گھر کا ماہانہ خرچہ صبر شکر سے چلائے۔ شوہر جب تھکا ہارا گھر آئے تو اس کے آگے منہ نہ بسورے بلکہ سج بن کے استقبال کرے۔ شکوہ شکایت بھی سلیقے، قرینے اور پاؤں دباتے ہوئے کرے تاکہ شوہر کی طبیعت

Read more

سادگی و کفایت کے چکر میں مت پڑیں

نیت کا ثواب اپنی جگہ لیکن کفایت شعاری محض علامتی اقدامات سے حاصل نہیں ہوتی۔یہ ایک انفرادی و اجتماعی رویے اور رہن سہن کا نام ہے۔ ایک رضاکارانہ فعل جسے بالرضا اختیار تو کیا جا سکتا ہے کسی پر تھوپا نہیں جا سکتا۔ ایسے ہی جیسے کسی کو جبراً صادق و امین ، بے لوث اور دردمند نہیں بنایا جا سکتا۔اگر مار پیٹ کے ایسا کر بھی لیا جائے تو عموماً اس طرح کی کوششوں کا اختتام ریا کاری اور

Read more

شکر ہے اس مالک کا جس نے۔ ۔ ۔

میں جس قصائی سے گوشت لیتا ہوں اس نے اپنی دکان پر کسی افسر کا دستخط شدہ سرکاری نرخ نامہ لٹکا رکھا ہے۔ اس پر موٹا موٹا لکھا ہے مٹن ساڑھے چھ سو روپے فی کلو۔ بیف تین سو اسی روپے فی کلو۔ مگر یہ قصائی مجھے مٹن ساڑھے سات سو روپے فی کلو اور بیف ساڑھے چار سو روپے فی کلو فروخت کرتا ہے۔ ایک دفعہ میں نے لٹکے ہوئے سرکاری نرخ نامے کی جانب توجہ دلائی تو ہنس

Read more

پاک روس اکھ مٹکہ ( چوتھا حصہ )

گذشتہ مضمون میں یہ بات ہوئی کہ بھٹو حکومت نے کیسے امریکا اور چین سے اپنے روائیتی تعلقات کو متوازن رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی تخلیق کے تناظر میں سوویت یونین کی کھلی مخاصمت کو ایک ورکنگ ریلیشن شپ میں بدلنے کی کوشش کی۔ جب فرانسیسی جوہری پلانٹ کی خریداری کے شاخسانے پر امریکا نے پاکستان اور فرانس پر سودے کی منسوخی کے لیے بے پناہ دباؤ ڈالا اور بھٹو صاحب غلط یا صحیع اس نتیجے پر

Read more

نصاب تو یہی رہے گا

کراچی کا ہر شخص جانتا ہے کہ جب بھی کوئی تیز رفتار مسلح موٹرسائیکل سوار آپ کی چلتی کار کے بالکل برابر آ کر کہے، نکال۔ تو یہ نکال سنتے ہی آپ کا ہاتھ خود بخود پتلون کی پچھلی جیب میں پڑے بٹوے کی جانب چلا جانا چاہیے۔ بصورتِ دیگر عجلتی ڈاکو آپ کو اس جہان سے نکال کر خود اسی موٹر سائیکل پر اطمینان سے نکل لے گا۔ واردات کے بعد اگر روتے پیٹتے کسی باوردی کے پاس شکایت

Read more

اف یہ چاچے مامے تائی وغیرہ!

آج مجھے وہ تمام شادیاں یاد آ رہی ہیں جن میں شرکت کا احسان کرنے والے دور اور قریب کے بزرگ ماضی کے وہ تمام قصے اور قضیے نکال نکال کے لے آتے ہیں جن کا شادی کی تقریب سے دور دور کا لینا دینا نہیں ہوتا۔ وہ تلخ و شیریں ماضی جس میں اس بے چارے لڑکے یا لڑکی کا ذرا برابر کردار نہیں کہ جو اپنی شادی میں ان تمام پیشہ ور خاندانی پھڈے بازوں اور پھڈے بازنیوں

Read more

پاک روس اکھ مٹکہ

بیس دسمبر انیس سو اکہتر کو جب پہلے منتخب عوامی وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو نے مغربی پاکستان عرف نئے پاکستان کا اقتدار سنبھالا تو ملک اگرچہ ٹوٹ چکا تھا مگر اس دن سے لے کے چودہ اگست انیس سو تہتر کے ڈھائی برس تک پاکستان کو نہ پہلے اور نہ بعد میں اتنا طاقتور سویلین وزیرِ اعظم نصیب ہو پایا۔وہ الگ بات کہ اس ڈھائی برس کے دوران خارجہ سطح پر پاکستان کو ایسی بری تنہائی بھی کبھی درپیش نہ

Read more

یور آنر فائل غائب ہے!

صدر جنرل پرویز مشرف پر تین حملے ہوئے۔ پہلا سنہ دو ہزار میں کامران عاطف نے کیا۔ اسے دو ہزار چھ میں سزائے موت سنا دی گئی۔ دوسرا چودہ دسمبر دو ہزار تین کو راولپنڈی کے جھنڈا چیچی پل پر اور تیسرا اسی جگہ سے کچھ فاصلے پر گیارہ روز بعد ہوا۔ دونوں حملوں میں فضائیہ اور بحریہ کے چودہ جونئیر رینکرز ملوث پائے گئے۔ کورٹ مارشل میں تیرہ کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید ملی۔ ان میں

Read more

بے وفا سے سگریٹ اچھا!

بڑا عجیب سا لگتا ہے جب تمباکو نوشی کے مضر اثرات پر سب سے زیادہ تنقید انھیں کرتے دیکھتا ہوں جنہوں نے کبھی سگریٹ کا کش تک نہیں لیا۔ ایسوں کو سمجھایا بھی نہیں جا سکتا کہ عشق اور اسموکنگ بس لاحق ہوجاتے ہیں۔ عشق کا بھوت تو دیر سویر اتر ہی جاتا ہے ( سب سے آسان طریقہ شادی ہے ) لیکن اسموکنگ ایک جان لیوا محبوبہ ہے۔ آدمی کو معلوم ہے کہ وہ کس راستے پے چل رہا

Read more

یا اللہ یہی شادی کامیاب کر دے!

عمران خان کی ٹیم نے سنہ 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ میں جیتا۔ 92 کا ہندسہ نو اور دو کا مرکب ہے۔ نو اور دو کو جمع کیا جائے تو 11 اور 11 کو دو سے ضرب دی جائے تو 22۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 22 برس کی سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے 22 وزیرِ اعظم بن گئے۔ عمران خان نے 17 اگست کو نئی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا یعنی ضیا الحق

Read more

لڑکیاں برائلر چکن ہیں

ایبٹ آباد کے گاؤں مکول کی نویں جماعت کی طالبہ عنبرین کی ہلاکت کی خبر اڑتالیس گھنٹے چھوڑ اڑتالیس منٹ بھی میڈیا پر نہ ٹکتی اگر اسے نام نہاد جرگے کی جانب سے سنائی گئی سزا پر عمل درآمد کے نتیجے میں سوزوکی کیری ڈبے میں بند کر کے جلایا نہ جاتا۔ اب تک تو پسند کی شادی، گھر سے بھاگ جانے اور مشکوک مراسم کے شبہے میں ہی لڑکیوں کے قتل کا رواج تھا مگر عنبرین کا قتل بربریت

Read more

نئے پاکستان کا پرانا یوم آزادی

سب سے پہلے والے چودہ اگست سے ہر نئی امید باندھی گئی تھی۔ مثلاً یہ ملک چونکہ ایک ستائی ہوئی اقلیت نے بنایا ہے اس لیے اس ملک میں کسی کو کسی کے ہاتھوں ستایا جانا برداشت نہیں ہو گا۔ یہ ملک ایک وکیل نے قانونی لڑائی جیت کر حاصل کیا لہذا یہاں قانون شکنی یا قانون کو باندی کی طرح استعمال کرنے کی ریت کی پرورش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ ملک برِصغیر کے کسی ایک خطے

Read more

درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہوجانا

پاکستان میں موجود چھ بین الاقوامی دوا ساز کمپنیوں نے اپنی طبی مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد یک طرفہ اضافہ کردیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی یہ اطلاع میڈیا ہی سے ملی کہ جس کا کام ہی دواؤں کی قیمتوں کو باقاعدہ اور دوا ساز کمپنیوں کو قابو میں رکھنا ہے۔ کہتے ہیں دو ہزار تیرہ میں بھی دوا ساز کمپنیوں نے ایسے ہی پندرہ فیصد قیمت بڑھائی تھی۔ اب چند دن حسب ِ روائیت عوامی حلقے شور مچائیں

Read more

ایسی اپوزیشن اللہ سب کو دے

اگر یہ درست ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کر لیا تھا کہ کچھ بھی کرنا پڑے اس بار نواز شریف کی پارٹی کو دوسری مدت کے لیے برسرِاقتدار نہیں آنے دینا اور تحریکِ انصاف کو کسی بھی قیمت پر حکومت سازی کا موقع دینا ہے۔ تو یہ راز سیاسی جماعتوں پر 2014 میں ہی افشا ہو گیا تھا جب اسلام آباد کے ڈی چوک پر طویل دھرنا ہوا اور تھرڈ ایمپائر کی انگلی کا سٹیج سے بار بار تذکرہ ہوا۔

Read more

تو پھر ایسے ہی جیو

’اپنی سوچ دبا کر رکھنے سے بڑی غلامی اور کیا ہے؟ ‘ (یوریپیڈیس)۔ ’آزادیِ اظہار کے اس کے علاوہ کیا معنی ہیں کہ وہ کہنے کی آزادی ہو جو لوگ نہیں سننا چاہتے۔ ‘ (جورج اورویل)۔ اگر آزادیِ اظہار سلب ہوجائے تو پھر گونگوں بہروں کے ہجوم کو ایسے ہی ہانکا جاسکتا ہے جیسے بھیڑوں کے ریوڑ کو مذبح خانے کی جانب۔ ‘ (جورج واشنگٹن)۔ ’مجھے کسی بھی آزادی سے پہلے آزادیِ ضمیر چاہئیے۔ ‘ (جان ملٹن)۔ ’جو بھی کسی

Read more

بلوچستان اسپیشل بچہ نہیں ہے

اکثریتی وفاقی جماعت تحریکِ انصاف نے قومی اسمبلی میں اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے مزید تین ووٹ پکے کرنے کی خاطر اختر مینگل کی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے ساتھ چار روز پہلے کوئٹہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے پر اسلام آباد میں بھی دستخط ہو سکتے تھے جب اختر مینگل کئی روز بلوچستان ہاؤس میں اس امید پر ڈیرے ڈالے رہے کہ بنی گالا کا مکین دور سے

Read more

عالمی یومِ پھپھڑ کب منائیے گا؟

ہر سال دنیا کے اکثر ممالک میں گیارہ مئی بطور یومِ مادر منایا جاتا ہے۔ آغاز امریکا سے ہوا۔ ہوا یوں کہ ریاست ورجینا کی ایک خاتون اینا ہارویس نے انیس سو پانچ میں اپنی والدہ کی برسی کے موقع پر عہد کیا کہ وہ ان کا کام آگے بڑھائیں گی۔ اینا کی والدہ نے امریکی خانہ جنگی کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں اور فوجیوں کی بلا امتیاز بطور نرس خاصی خدمت کی تھی۔ چنانچہ اینا نے تحریک چلائی

Read more

جانور اور اندھوں کا ڈیکارتی یقین پنا

رینے ڈیکارت (فرانسیسی فلسفی) کا خیال تھا کہ جانور بالکل گھڑی کی طرح مکینیکل ہیں۔ انھیں دکھ درد کا احساس نہیں ہوتا۔ مگر میں ڈیکارت کے اس خیالِ خام کے دائرے میں جانوروں کے ساتھ ساتھ ان تمام نیم انسانی کمزوروں کو بھی لانا چاہتا ہوں جن کے بارے میں غالب اقلیت یا اکثریت قائل ہے کہ بظاہر یہ کمزور ہماری طرح ہی دکھائی دیتے ہیں مگر یہ ہم جیسے ہیں نہیں۔ یہ تو بالکل ڈیکارت کی گھڑی کی طرح

Read more

غلام کا غصہ غلام پر

انا اور خود داری دو الگ الگ کیفیات ہیں مگر ہم انھیں اکثر خلط ملط کر دیتے ہیں۔حالانکہ خود داری خود شناسی سے جنم لیتی ہے اور انا اندر چھپی جہالت سے۔ خود داری پیغمبرانہ وصف ہے اور انا پرستی فرعونیت۔ خود داری بینا اور انا نابینا۔ جب ہم کہتے ہیں کہ کسی کی انا کو ٹھیس نہیں پہنچانی چاہیے تو غالباً ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ کسی کی خود داری کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہیے۔ انا کو ٹھیس

Read more

اس والی دھاندلی کا کیا کریں؟

پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران کتنے اخراجات ہوئے؟ فی الحال ٹھوس اعداد و شمار مرتب نہیں ہوئے مگر شماریاتی ماہرین اور معاشی لکھاریوں کا اندازہ ہے کہ لگ بھگ 40 ارب روپے کے سرکاری اخراجات منہا کر کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم پر تقریباً تین سے چار کھرب روپے خرچ کیے۔ پاکستان میں گذشتہ ماہ 25 جولائی کو منعقد ہونے والے الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 12,570 امیدوار تھے۔ فرض کریں کہ ان

Read more

جمائما کے ٹویٹ کا آخری جملہ

جب بائیس برس قبل عمران خان نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تو اس سفر کا نکتہِ آغاز آئیڈیل ازم تھا۔یعنی پاکستان کو ایک ایسا کرپشن فری میرٹ کو ترجیح دینے والا ملک بنانا ہے جس میں ہر شہری کو بلا امتیازِ جنس، رنگ و عقیدہ و علاقہ ترقی کرنے کا مساوی موقع ملے۔ملک سے فرسودہ سیاسی سوچ اور باقیات کا خاتمہ ہو اور ان کی جگہ وہ نوجوان قیادت سنبھالے جسے نہ صرف اردگرد کے بارے میں کماحقہ

Read more

کچھ انتہا بھی ہے بدگمانی کی؟

کوئی دن جاتا ہے جب کسی اخبار، چینل یا سوشل میڈیا پر ایسی خبر نہ آتی ہو کہ فلاں بچے کو ایک پیچیدہ بیماری ہے جس کا علاج صرف بیرونِ ملک ممکن ہے۔ مگر یہ علاج والدین کی استطاعت سے باہر ہے لہذا خدا کے نام پر کوئی بیس لاکھ روپے کا انتظام کردے۔ جب بھی کہیں دہشت گردی کی واردات میں لوگ مرتے ہیں تو متعلقہ وزیرِ اعلی واردات کی رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہدایات دینا

Read more

ہڈی جھپٹ سیاست کا تازہ دور

اس بار سیاستدانوں کے تجزیے بھی مجھ جیسے صحافیوں جیسے نکلے۔نونیوں کو آخر تک امید تھی کہ نوے کا ہندسہ پار کر لیں گے مگر گاڑی چونسٹھ پر رک گئی۔آصف زرداری کا تجزیہ تھا کہ جو بھی حکومت سازی کرے گا، اسے پہلے ہماری چوکھٹ پر سلام کرنا ہوگا اور یہ کہ اس بار آزاد امیدوار اتنی بڑی تعداد میں کامیاب ہوں گے کہ حکومت سازی کا مارکیٹ ریٹ وہی نکالیں گے۔ متحدہ مجلسِ عمل کو یقین تھا کہ تنگ

Read more

فلم جھنجھنا کا ایک ریویو

پچیس جولائی کو ملک کے تقریباً دو سو بہتر سینماؤں میں بیک وقت ریلیز ہونے والی پولٹیکل ایکشن فینٹسی تھرلر ’جھنجھنا‘ نے اپنی مقبولیت کے اعتبار سے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ جس جس فلمی ناقد نے ریلیز سے قبل ’جھنجھنا‘ کو بی کلاس کہانی قرار دے کر سپر فلاپ کی پیش گوئی کی تھی اب وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ یقین جانیے کہ ایسے ایسے ریویوز پڑھنے کے بعد مجھے بھی اس فلم سے کوئی خاص امیدیں وابستہ

Read more

اب کیا خیال ہے اے اقبال کے شاہینو

جو قحطِ رزق میں گزرے تھے جاں سے اب ان کی خاک پے فصلیں کھڑی ہیں ( محشر بدایونی) میری تربیت اس ماحول میں ہوئی جہاں روٹی کا ٹکڑا زمین پر گرجاتا تو اسے چوم کر واپس چنگیر میں رکھ دیا جاتا۔ بوٹی یا آلو نیچے گر جاتا تو اسے دھو کے کھا لیا جاتا۔ مگر وہ ماحول، وہ دنیا، وہ تربیت کچھ اور تھی۔ پاکستان کے شہروں میں ایسا کون شخص ہے جس نے ایک بار بھی یہ منظر

Read more

پیپر لیس انتخابات میں کیا قباحت ہے؟

ویسے تو ٹیکنالوجی کے پیٹے ہوئے ڈھنڈورے کے مطابق مکمل انتخابی نتائج چھبیس جولائی کی صبح تک آ جانے چاہیے تھے مگر کیا کیا جائے نگوڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا۔ جہاں ایپ کو سگنلز ملے وہاں اس نے کام دکھایا اور نتائج رات دو بجے تک ہی مرتب ہو گئے جیسے ملتان میں شاہ محمود قریشی کا حلقہ۔ لیکن جہاں سگنل نہیں آ رہے تھے جیسے لیاری وہاں کے نتائج کو مرتب ہونے میں اڑتالیس گھنٹے لگ گئے۔ اب نادرا کے

Read more

آگ لگے ایسے راستے کو

جیسے ہی سینما میں کسی مقبول فلم کے پہلے شو کے لیے ٹکٹ بابو کی کھڑکی کھلتی ہے، لائن ٹوٹ کر جمگھٹے میں بدل جاتی ہے اور ایک ساتھ آٹھ مٹھیاں کھڑکی کے چھوٹے سے موکھے میں گھسنے کی کوشش کرتی ہیں اور دھینگا مشتی بعض اوقات اتنی بڑھ جاتی ہے کہ لات مکی میں بدل جاتی ہے مگر اس عمل کے دوران جن کے کپڑے پھٹ جاتے ہیں یا منہ چبے ہوجاتے ہیں، وہ بھی اسی ہال میں ان

Read more

ایک اول جلول گفتگو

آمر ہو یا دو تہائی اکثریت کی حامل حکومت، دونوں کو یہ سہولت حاصل ہے کہ اگر خود غرض ہوں تو آسانی سے من مانی کر سکتے ہیں اور اپنے اپنوں میں ریوڑیاں بانٹ سکتے ہیں۔اگر خود غرض نہ ہوں تو ملک و قوم کو تیز رفتار ترقی کے ڈھرے پر ڈالنے اور اپنے منشور یا پروگرام پر عمل درآمد کے لیے موثر پارلیمانی قانون سازی اور بلاامتیاز احتساب و خود احتسابی کے ذریعے بیوروکریسی سمیت تمام بنیادی اداروں کو

Read more

پچیس جولائی کا اڑتا تیر

پاکستان تحریک ِانصاف کے اکرام اللہ گنڈہ پور، بلوچستان عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی اور عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی امیدوار ہارون بلور سمیت پچھلے دو ہفتے میں کم ازکم ایک سو اٹھہتر افراد انتخابی مہم کو درپیش دہشت گردی کا لقمہ بن چکے ہیں۔ چاروں صوبوں میں کئی امیدواروں یا ان کے قافلوں پر فائرنگ کی وارداتیں الگ ہیں۔ کچھ امیدواروں کو حریف جماعتوں کی جانب سے سنگین خطرات کا بھی سامنا ہے ۔جیسے کراچی میں قومی اسمبلی کے

Read more

اور اب اسرائیل خالص یہودی ریاست ہے

جمعرات انیس جولائی کو اسرائیلی پارلیمنٹ نے پچپن کے مقابلے میں باسٹھ ووٹوں سے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت اسرائیل ایک یہودی ریاست ہے، اس کی ایک زبان ( عبرانی ) اور ایک ترانہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس قانون پر اسرائیل کے اندر اور باہر اتنا بھونچال کیوں دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ارکان جو اسرائیل کی بیس فیصد عرب آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں وہ کیوں پارلیمان میں سیاہ جھنڈا لہراتے

Read more

خدا ایک، عقیدے سو، مسجدیں ہزار

برطانیہ کی مسلم کونسل نے گزرے اتوار ”وزٹ مائی موسک ڈے“ (میری مسجد میں تشریف لائیے) منایا۔ لندن، گلاسگو، مانچسٹر، بریڈفورڈ سمیت متعدد مقامات پر نوے سے زائد مساجد نے اپنے دروازے بلا امتیازِ مذہب کھولے تاکہ کوئی بھی آ کر نمازیوں سے ملے اور ان سے اسلامی عقائد کے بارے میں معلومات حاصل کرے اور اپنے تاثرات سے نمازیوں کو آگاہ کرے۔ برطانیہ میں اس وقت لگ بھگ ساڑھے سترہ سو مساجد قائم ہیں۔ ان میں سے ایک سو

Read more

کھیل سے کھلواڑ مت کیجیے

صرف اس تکرار سے انتخابات شفاف و غیر جانبدار نہیں ہوتے کہ ہم نے انتخابی عمل کو پولنگ سے پہلے اور پولنگ کے دن پاک صاف رکھنے کے لیے فلاں فلاں اقدامات کرلیے ہیں۔انتخابی عمل کے صاف ستھرے ہونے کی گواہی ووٹر کی طرف سے آنی چاہیے ورنہ آپ جو بھی حجت و جواز آسمان سے توڑ لائیں سوالیہ نشان مٹائے نہیں مٹتا۔ جن جن ممالک میں آج جمہوری عمل مستحکم ہے اکثر وہاں جانے والی حکومت ہی انتخابات کراتی

Read more

کھیل سے کھلواڑ مت کیجیے

صرف اس تکرار سے انتخابات شفاف و غیر جانبدار نہیں ہوتے کہ ہم نے انتخابی عمل کو پولنگ سے پہلے اور پولنگ کے دن پاک صاف رکھنے کے لیے فلاں فلاں اقدامات کرلیے ہیں۔ انتخابی عمل کے صاف ستھرے ہونے کی گواہی ووٹر کی طرف سے آنی چاہیے ورنہ آپ جو بھی حجت و جواز آسمان سے توڑ لائیں سوالیہ نشان مٹائے نہیں مٹتا۔ جن جن ممالک میں آج جمہوری عمل مستحکم ہے اکثر وہاں جانے والی حکومت ہی انتخابات

Read more

اپنا سنجو بابا سب ٹھیک کر دینے کا

جمعے کو لاہور میں نواز شریف اور مریم کے استقبال کی آڑ میں مسلم لیگیوں کی قیادت نے دراصل کیا کھیل کھیلا؟ لاہور اور فیصل آباد وغیرہ کے مختلف تھانوں میں ایک ہزار سے زائد نونیوں کے خلاف جو درجن بھر پرچے کٹے ان سے سب کھل کے سامنے آگیا۔ مسلم لیگی قیادت نے اپنے کارکنوں کو ڈسپلن میں رکھنے کے بجائے جس غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا وہ ہم سب کے لیے ایک لمحہِ فکریہ ہے۔ لاہور

Read more

جو سامنے ہے وہ تو دے دو

پاکستان ان چند ممالک میں ہے جہاں کے باشندے اپنے ہی ملک کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں یا یوں کہئے کہ انھیں وہ بتایا ہی نہیں جاتا جسے جاننا ان کا بنیادی حق ہے۔اس نہ بتانے کے پیچھے یہ سوچ ہے کہ اگر ہر کس و ناکس جان گیا کہ پاکستان یہ کچھ ہے تو پھر یہ سوال اٹھے گا ہم کون ہیں۔تم کون ہو اور یہ سب ایسا کیوں ہے ویسا کیوں نہیں۔چنانچہ پچھلے ستر برس سے

Read more

استحکام بذریعہ ڈنڈا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران انتخابی ریلیوں پر دو بڑے حملے ہو چکے ہیں۔ ایک حملے میں اے این پی کے ہارون بلور سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ دوسرا حملہ بنوں میں اکرم خان درانی کے قافلے پر ہوا، جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردی سے نمنٹنے کے رابطۂ کار ادارے نیکٹا نے بھی چھ رہنماؤں کی فہرست جاری کی ہے جو ممکنہ طور پر ہٹ لسٹ پر ہیں۔ ان میں اکرم خان

Read more

اوکے، کٹ، پیک اپ

اگر سن ستر کے انتخابی منشوروں کو آج اڑتالیس برس بعد پڑھا جائے اور ان کا موازنہ آج کی منشور نما دستاویزات سے کیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح دائیں اور بائیں بازو کی نظریاتی دعویدار سیاسی جماعتیں بتدریج ایسی سطح تک پہنچ گئیں یا پہنچا دی گئیں گویا اب تو کر لیجئے سماعت آپ قصہ عشق کا آہ تک لے آئے ہیں ہم مختصر کرتے ہوئے (احمد نوید) سن ستر بھی کیا زمانہ تھا۔ پہلی بار

Read more

سالار ڈیکوریٹرز کی شادی مینیجمنٹ

ہو از ہو کو ہرکارے کارڈ پہنچا چکے، گھوڑے کی مالشِ روغنِ زیتون مسلسل ہے، دولہے کی شیروانی کی کچی سلائی ہو چکی، دلہن کا بھاری بھر کم جوڑا پیک ہو رہا ہے، راستے سے تجاوزات کی صفائی آخری مرحلے میں ہے، ڈھولکی پر لڑکیوں بالیوں کے گانے زور پکڑتے جا رہے ہیں، دولہا میاں کے سر کے گرد ویہل پہ ویہل چڑھ رہی ہے، اس قدر ویہل کہ نوٹ جمع کرنے والے خواجہ سرا بھی پریشان کہ ہزار پانچ

Read more

باکمال قاتل لاجواب مقتول

وہ گیت کار، موسیقار اور گلوکار نہیں بذاتِ خود گیت تھا۔وہ تھیٹر ایکٹر نہیں اپنے ہی مزاحمتی ڈراموں کا حقیقی کردار تھا ، وہ ٹیچر نہیں ایک زندہ سبق تھا۔وہ ضرورت سے ایک دن بھی زیادہ نہ جئیا۔ایک ستمبر میں پیدا ہوا اور چالیسویں ستمبر میں مر گیا اور ایک زندہ مزاحمتی استعارہ بن گیا۔زندگی بھر امن و سماجی انصاف کے لیے بنا بندوق لڑا اور اس کے عوض تشدد ناک موت پائی۔باکمال قاتل لاجواب مقتول۔ یہ کہانی ہے لورکا

Read more

نواز شریف کے پاس اب کیا راستہ ہے؟

اب تو لگتا ہے منیر نیازی نے نظم ’ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں‘ نواز شریف کے لیے لکھی تھی۔ عدالت کچھوے کی رفتار سے چلتی ہے اور سیاست خرگوش کی طرح پھدکتی اچھلتی۔ جو خرگوش ضرورت سے زیادہ اعتماد کا شکار نہ ہو وہ دوڑ جیت جاتا ہے مگر ایسا واقعی ہو جائے تو پھر نسل در نسل کچھوے اور خرگوش کی کہانی کون پڑھے۔ غلط وقت پر غلط فیصلہ تو معاف کیا جا سکتا ہے

Read more

اتنا مہنگا کمر بند، پاگل ہے کیا؟

گذشتہ برس مئی کی بات ہے۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک فلیٹ کے مکین ایاز نے کچرا چننے والے ایک افغان بچے گل آغا سے کہا کہ اگر وہ فلیٹ کی صفائی کر دے تو پیسے ملیں گے۔ اس بچے نے صفائی کر دی۔ فلیٹ کے مکین نے اسے دس روپے دینے کی کوشش کی۔ بچے نے پچیس پر اصرار کیا۔ فلیٹ کے مکین ایاز نے گولی مار دی۔ عزیز آباد تھانے میں قتل کا مقدمہ درج

Read more

لسانی جلیبیوں کا شیرہ

شاید یہ مشرقی مزاج ہے یا پھر ہماری لسانیاتی تشکیل کا فیض کہ بات میں وزن اور زور پیدا کرنے کے لیے مبالغے کا بگھار لگائے بغیر بات نہیں بنتی۔ شاید ہمارا خمیر ہی غلو کے رس میں گندھا ہے۔ سہل و سادہ سی بات نہ دماغ قبول کرتا ہے نہ مزاج۔ تب تک تسلی ہی نہیں ہوتی جب تک آسمان سے ستارے توڑنے کا وعدہ نہ ہو۔ سنِ شعور میں آتے ہی مبالغت کا درس ملنے لگتا ہے۔ نازکی

Read more

خدمت میں ہی عظمت ہے

بچے جتنے بھی بڑے ہو جائیں ، قد کاٹھ نکال لیں ، پڑھ لکھ جائیں ، ایک سے ایک کارنامہ کر لیں مگر والدین کے لیے تو بچے ہی رہتے ہیں اور انھیں زندگی بھر کچھ اس طرح کی سرپرستانہ سی گفتگو سننا پڑتی ہے۔ بڑوں جیسی باتیں کرنے لگ گیا ہے ، قد نکالنے سے بچہ میچور نہیں ہو جاتا ، ذرا سا پڑھ لکھ کیا گیا ہے ہمیں جاہل اور خود کو افلاطون سمجھنے لگا ہے ، بھول

Read more

پنجاب بڑے دل کا بڑا صوبہ ہے

ایک عام امریکی شہری زیادہ سے زیادہ اپنے شہر، بہت ہوا تو اپنی ریاست اور بہت ہی تیر مارا تو کینیڈا، میکسیکو اور اسرائیل کے نام سے واقف ہوتا ہے۔ باقی دنیا میں کون کیا کیوں ہے؟ پاکستان کوئی ملک ہے کہ صوبہ، پہاڑ یا دریا؟ مڈویسٹ کے امریکی کسان کی بلا سے۔ حالانکہ ہمیں تو امریکی محکمہ خارجہ کے نہ صرف موجودہ بلکہ سابق ترجمان کا نام، اسلام آباد میں متعین امریکی سفیرکا برتھ ڈے اور وائٹ ہاؤس کے

Read more

تعلیم کے کنوئیں میں نا اہلی کا کتا

انتخابی نتائج تو جانے کیا ہوں گے مگر پہلی بار ایک وائرل ویڈیو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کشمور جیسے پسماندہ دیہی علاقوں میں نوجوان روایتی سیاسی امیدواروں سے کسی اور سہولت کی نہیںبلکہ تعلیمی سہولتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے تبدیلی آ رہی ہے۔ مگر پاکستان کی موجودہ سیاسی، اقتصادی و سماجی انتشاری فضا میں چند دردمند افراد اور این جی اوز یا فلاحی اداروں کو چھوڑ کے کیا کوئی اہم سیاسی گروہ یا طبقہ

Read more

بس ایک پاگل عورت نے کام بگاڑ ڈالا

اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ اس بھرے پرے پاکستان میں کون ایک شخص ہے جس کا بس نہیں چلتا کہ اس کی میز پر چوبی ہتھوڑے کی جگہ الہ دین کا چراغ ہو جسے رگڑ کے وہ تمام بائیس کروڑ چہروں پر آناً فاناً خوشیاں بکھیر دے تو بس ایک ہی نام لبوں پر آتا ہے ثاقب نثار، ثاقب نثار۔ ورنہ کون اس تپتے موسم میں نہ ہفتہ دیکھے نہ اتوار اور کام کام اور صرف کام کے فرمانِ

Read more

آپ بھلے لے آئیں شہباز یا عمران کو

ووٹر یا اسٹیبلشمنٹ تو عمران نواز یا نواز شریف نواز ہوسکتے ہیں مگر مسائل غیر سیاسی ہوتے ہیں، ہمیشہ جوڑی میں آتے ہیں اور حل ہوئے بغیر دفعان نہیں ہوتے۔ مسائل کو نہ تقریروں سے کوئی دلچسپی ہے، نہ کسی نظریے سے دلبستگی، نہ کسی منشور سے آنکھ مٹکا، نہ سہانے خوابوں سے فلرٹ کی عادت اور نہ ہی وعدہِ فردا سے خواہشِ وصل۔ مسائل تو نقد آتے ہیں اور ادھار پر ٹالا جائے تو بوٹی کے بدلے بکرا لے

Read more

آ گیا جو کسی پے پیار کیا کیجیے

بات بالکل واضح ہو گئی، نیب نے عمران خان کے دستِ راست زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی وزارتِ داخلہ سے درخواست کی چونکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے اور خارج کرنے کی ذمہ دار وزارتِ داخلہ کی ذیلی کمیٹی ان دنوں وجود نہیں رکھتی لہذا زلفی بخاری کا نام وزارتِ داخلہ نے نیب کی تالیفِ قلب کے لیے بلیک لسٹ میں ڈال دیا۔ مگر زلفی بخاری کو بلیک لسٹ میں ہونے کا تب پتہ

Read more

چرائے ہوئے بچوں سے معذرت کا فائدہ؟

یہ خبر مقامی پاکستانی چینلز پر خال خال ہی ملے گی کہ پچھلے چھ ہفتے کے دوران امریکا میں ایک سنگین انسانی مسئلے پر بحث نے کیسے پورے ملک کو اوپر سے نیچے تک اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔یہ بحث ان خبروں سے شروع ہوئی کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف قوانین کا سو فیصد سختی سے نفاذکرتے ہوئے امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی محکمے نے میکسیکو سے لگنے والی سرحد عبور کرنے والے تارکینِ وطن کو حراست

Read more

گھپ اندھیرے میں عید

برسوں سے معمول ہے کہ میں روزِ عید صبح سے سہہ پہر تک کمرہ بند کر کے مکمل تاریکی میں گزارتا ہوں۔ تاریکی میں وہ تمام اشیا بالکل صاف دکھائی دیتی ہیں جنہیں دھیان کو سینکڑوں کرچیوں میں بانٹتی روشنی دکھانے سے قاصر ہے۔ تاریکی ہی تو ٹائم مشین ہے۔ اس ٹائم مشین میں بیٹھتے ہی چھپن برس کا یہ آدمی پچاس برس کا سفر طے کر کے ایک چھ سالہ بچہ بن جاتا ہے۔ صحن میں چارپائیاں بچھی ہیں۔

Read more

جمہوریت کا جانگیہ

مارچ 2013ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی پانچ سالہ معیاد مکمل کی تو محترم وسعت اللہ خان نے 17 مارچ 2013ء کو ذیل کا کالم سپرد قرطاس کیا تھا۔ اب جون 2018ء ہے۔ الحمدللہ، ایک اور جمہوری حکومت نے اپنی آئینی معیاد مکمل کر لی ہے۔ وسعت اللہ خان کی وہی تحریر اس لئے پیش خدمت ہے کہ جہاں پینسٹھ برس لکھا تھا، وہاں ستر برس پڑھ لیں۔ جہاں آصف علی زرداری لکھا تھا، وہاں میاں نواز

Read more

تمام نان الیکٹ ایبلز کو عید مبارک!

پچھلے ہفتے میں نے بی بی سی کے معروف ٹی وی شو ’’ہارڈ ٹاک‘‘میں عمران خان اور پھر بلاول بھٹو زرداری کو پروگرام کی میزبان زینب بداوی کے تند و تیز سوالات کا سامنا کرتے دیکھا۔عمران خان نے شاید پوری تیاری نہیں کی تھی۔ اس کا اندازہ ان کے جوابات سے بھی ہو رہا تھا۔ گئے تو وہ بیٹنگ کرنے تھے مگر پچ ان کے اندازوں سے زیادہ باؤنسی نکلی۔ صرف دو تین گیندیں ہی پوری طرح بلے پر آ

Read more

کیا ناہید کو ظفر پر یقین کرنا چاہیے؟

میں بھی ایک ووٹر ہوں اور اس ناتے اپنے کروڑوں ووٹر بھائیوں، بہنوں سے چند باتیں کرنا چاہتا ہوں تاکہ پچیس جولائی کو انتخابات ہونے کی صورت میں آپ بغیر کسی کنفیوژن، لارے لپے یا سماجی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر ووٹ کا حق استعمال کرنے کی کوشش کر سکیں۔ سیاسی جماعتوں کا تو کام ہی وعدے کرنا اور پھر ان وعدوں کی تکمیل کے بدلے ایک لمبی تاویلاتی بریانی کھلانا ہے۔ اس بار بھی اگر آپ یہ بریانی

Read more