روہنگیا تو زمین کا بوجھ ہیں

یوکرین اور فلسطین پونے تین برس سے عالمی ذرایع ابلاغ کے ریڈار پر یقیناً میرٹ کی بنیاد پر چھائے ہوئے ہیں۔ مگر اس کے نتیجے میں دیگر المیوں کو نہ ہونے کے برابر کوریج مل رہی ہے جن میں لاکھوں انسان زندگی اور موت کے درمیان جھولتی الگنی سے لٹک رہے ہیں۔ مثلاً سوڈان میں اپریل دو ہزار تئیس سے جاری خانہ جنگی میں لاکھوں لوگوں کی بے گھری، ہزاروں ہلاکتیں اور اجتماعی ریپ بطور ہتھیار عالمی میڈیا کی فرنٹ لائن

Read more

کیا ایران آبنائے ہرمز بند کر سکتا ہے؟

ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں امریکا اور آس پاس کے ممالک کی معاونت جاری رہی تو پھر ایران ’’حتمی بقائی اقدام‘‘ کے طور پر ان ممالک کی حساس فوجی و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے علاوہ خلیجِ فارس کو خلیجِ اومان سے ملانے والی آبنائے ہرمز کو بھی بند کرنے کی کارروائی کر سکتا ہے۔ کیا آبنائے ہرمز کو بند کرنا اتنا ہی آسان ہے؟ یہ سوال یوں

Read more

اور اب قطر نشانے پر ہے

وہ جو کہتے ہیں کہ کسی بھی لڑائی میں سب سے پہلی ہلاکت سچائی کی ہوتی ہے۔ موجودہ اسرائیلی جارحیت نے اس مقولے کو گزشتہ پونے تین برس میں ایک بار نہیں بیسیوں بار سچ کر دکھایا ہے۔ پہلا جھوٹ جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے دو روز بعد نو اکتوبر دو ہزار تئیس کو سامنے آیا جب اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ حماس کے حملہ آوروں نے چالیس بچوں کے سر قلم کر دیے اور کئی عورتوں کو ریپ

Read more

ایک افریقی سیاسی راک اسٹار کی تقریر (حصہ سوم)

(گنی بساؤ کے صدر کیپٹن ابراہیم ترورے کی سوشل میڈیا وائرل تقریر کا آخری حصہ)۔ پیارے افریقیو، خود کفالت کا مطلب مغرب کی نقالی ہرگز نہیں۔خودکفالت کے سفر میں ہم سے غلطیاں بھی ہوں گی، ہم لڑکھڑائیں گے بھی۔مگر وہ ہماری اپنی غلطیاں ہوں گی۔ انھی سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔کوئی نجات دھندہ نہیں آئے گا۔نجات دھندہ یہیں موجود ہے اور وہ ہم ہیں۔لہٰذا لاحاصل انتظار اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ اب رک جانا چاہیے۔

Read more

ایک افریقی سیاسی راک اسٹار کی تقریر (حصہ اول)

اردو صحافت میں افریقہ کا ذکر ہوتا بھی ہے تو انسانی اسمگلنگ، خانہ جنگی، قحط سالی اور پسماندگی کے حوالے سے ہوتا ہے۔ کبھی کبھار منڈیلا، نکروما، لوممبا یا سنکارا جیسے انقلابیوں کا مختصر ذکر بھی ہو جاتا ہے مگر آج کا افریقہ کیا سوچ رہا ہے اور وہاں کیا تبدیلیاں انگڑائیاں لے رہی ہیں۔ ہم میں سے اکثر اس کی کھوج کے بارے میں سوچتے بھی نہیں۔ اس پس منظر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر افریقی نوجوانوں کی آنکھ

Read more

اگلے مرحلے کی مذمت تیار رکھیں

امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے ایک سروے کی تفصیلات گزشتہ ہفتے اسرائیلی اخبار ہاریتز میں شایع ہوئیں۔ سروے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک عام اسرائیلی نیتن یاہو سرکار کی نسل کش پالیسیوں سے ہرگز بیزار نہیں بلکہ اکثریت پرجوش حامی ہے۔ حمائتی رائے عامہ میں مذہبی، سیکولر، قوم پرست کی کوئی تمیز نہیں۔ ان کے فلسطین دشمن موقف میں صرف ڈگری کا فرق ہے۔ سروے کے مطابق بیاسی فیصد اسرائیلی فلسطینیوں سے غزہ خالی کرانے کے حامی ہیں۔

Read more

مذمت اپنی جگہ دھندہ اپنی جگہ

یورپی ممالک غزہ کی لاش پر ’’غم زدہ‘‘ بھی ہیں اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ اسرائیل کے ہاتھ میں لہراتے ’’ساختہِ مغرب‘‘ خنجر کی دھار تیز کرنے کی مشین بھی کاندھے پر اٹھائے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ جب سے روس نے یوکرین پر فوج کشی کی کوئی مغربی ملک روس سے کاروبار نہیں کر رہا۔ نسل کشی کے الزام میں انٹرنیشنل کرائم کورٹ کے وارنٹ نکلنے کے بعد یورپی یونین نے بھی ولادی میر پوتن پر سفری پابندیاں عائد

Read more

کیا ٹرمپ اسرائیل سے اکتا چکے ہیں؟

ان دنوں ہمارے کچھ دوست اس امکان پر بغلیں بجا رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تین خلیجی ریاستوں کے پانچ روزہ دورے میں اسلحہ کی فروخت اور امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے ساڑھے تین ٹریلین ڈالر کے جو سمجھوتے کیے ہیں  ان کے سبب اب خطے سے متعلق امریکی خارجہ پالیسی میں ’’سب سے پہلے اسرائیل‘‘ کا اصول بدل گیا ہے۔ ہمارے دوست مشرقِ وسطی سے متعلق امریکی پالیسی میں بتدریج یو ٹرن کا اشارہ دینے کے لیے

Read more

اماں کا دل ایسا ہی تھا

اور جب ابّا کی تنخواہ کے ساڑھے تین سو روپے خرچ ہو جاتے تب امّاں ہمارا پسندیدہ پکوان تیار کرتیں۔ ترکیب یہ تھی کہ سوکھی روٹیوں کے ٹکڑے کپڑے کے پرانے تھیلے میں جمع ہوتے رہتے اور مہینے کے آخری دنوں میں ان ٹکڑوں کی قسمت کھلتی۔ پانی میں بھگو کر نرم کر کے ان کے ساتھ ایک دو مُٹھی بچی ہوئی دالیں سل بٹے پر پسے مصالحے کے ساتھ دیگچی میں ڈال کر پکنے چھوڑ دی جاتیں، حتیٰ کہ

Read more

فلسطینی جدوجہد میں مسیحیوں کا کردار ( قسط اول )

شمالی اسرائیل کی وادی گلیلی میں نزرتھ شہر آج سے نہیں بائیس سو قبل مسیح سے بسا ہوا ہے۔یہاں حضرت عیسی علیہ السلام کا بھی جنم ہوا۔ عربی میں نزرتھ کو الناصرہ کہا جاتا ہے۔ اس مناسبت سے مسیحیوں کو نصاریٰ کہا جاتا ہے۔ یعنی عیسی الناصری کے امتی۔ نذرتھ یا الناصرہ مسیحیوں کے لیے اتنا ہی مقدس ہے جتنا کہ مغربی کنارے کا قدیم شہر بیت الحم۔نزرتھ اس وقت اسرائیل کا سب سے بڑا عرب اکثریتی شہر ہے۔ضلع کی

Read more

غیر یہودیوں کو جکڑنے والے اسرائیلی قوانین (قسط سوم)

نسل پرست اسرائیلی ریاست نے نسلی و مذہبی اقلیتوں کا ناطقہ بند کرنے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کرنے کے لیے اور کیا کیا غیر قانونی حربے قانون کی آڑ میں اختیار کیے ہیں۔ گزشتہ دو مضامین کی طرح اس سلسلے کے آخری مضمون میں اس کی اور مثالیں ملاحظہ فرما لیجیے۔ غیر ملکی فنڈنگ کی شفافیت کے قانون مجریہ دو ہزار گیارہ کے تحت این جی اوز پر لازم ٹھہرا کہ وہ غیر ملکی مالی امداد کی تفصیلات اور

Read more

غیر یہودیوں کو جکڑنے والے اسرائیلی قوانین (قسط دوم)

اب تو پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ اسرائیل نسل پرست اور اپارتھائیڈ ریاست ہے۔اگرچہ انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ کے انٹرنیشنل کرائم کورٹ نے گرفتاری وارنٹ بھی نکال دیے ہیں مگر یہ مجرم قیادت اور اس کے اتحادی ممالک بضد ہیں کہ یہ سب الزامات یہود دشمنی کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ کی طرح اس مضمون میں مزید اسرائیلی ریاستی قوانین کی تفصیل پڑھ کے

Read more

خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کے لئے کیا کروں؟

ایک سنی دیوبندی گھرانے میں پیدا ہونے والا وسعت اللہ خان خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کے لئے کہاں تک جائے، کیا کرے؟ شاید شیعوں کو مارنے سے میرا کام نہیں چلے گا۔ شاید اور بہت کچھ کرنا پڑے گا۔ تو کیا بو علی سینا کی قبر پر جا کے تھوک دوں؟ بابائے الجبرا الخوارزمی کے فارمولے جلا دوں؟ بابائے کیمیا جابر بن حیان کی ہڈیاں زمین سے نکال لوں؟ بابائے فلکیات البیرونی کے مزار کو آگ لگادوں؟

Read more

بائیکاٹ اسرائیل تحریک کتنی موثر ہے؟

جولائی دو ہزار پانچ میں فلسطینی نژاد قطری ایکٹوسٹ عمر برغوتی نے مصر میں مقیم فلسطینی ایکٹوسٹ رامی شاعت سے مل کر فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی پر اسرائیل کو مجبور کرنے کے لیے اسرائیل میں سرمایہ کاری کے بائیکاٹ اور بین الاقوامی پابندیاں لگوانے کے لیے بی ڈی ایس ( بائیکاٹ ، ڈائیویسٹمنٹ ، سینگشنز ) تحریک کی بنیاد رکھی۔دو ہزار سترہ میں عمر کو پرامن جدوجہد میں سرگرم حصہ لینے پر گاندھی امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بی

Read more

اسرائیل نواز آکٹوپس کی گرفت ( قسط سوم )

سوال یہ ہے کہ امریکی آبادی کا محض پونے دو فیصد ہونے کے باوجود اسرائیل نواز امریکن لابی انتخابات کا رخ موڑنے کے قابل کیسے ہے؟ اس بارے میں کچھ اعترافات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ہر یہودی خاندان اپنے بچوں کو اعلیٰ جدید تعلیم دلانے والا سب سے نمایاں امریکی گروپ ہے اور یہ بات محض امریکی یہودیوں پر ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر لاگو ہوتی ہے۔ اس گروہ میں غربت کی شرح سب سے کم ہے۔زیادہ تر

Read more

اسرائیل نواز آکٹوپس

گزشتہ مضامین میں ہم متواتر ان تاریخی اسباب اور شخصی کرداروں کے بارے میں بات کرتے آئے ہیں جن کے سبب آج امریکا اسرائیل سے بھی زیادہ اسرائیل نواز ہے۔اب ہم جائزہ لیں گے کہ امریکی آبادی کا محض سوا دو فیصد حصہ ہونے کے باوجود یہ تاثر کیوں ہے کہ اسرائیل نواز امریکی یہودی لابی کانگریس اور وائٹ ہاﺅس کے بعد امریکی اسٹیبلشمنٹ کا تیسرا غیر مرئی ستون ہے۔صرف یہودی لابی کی اصطلاح کا استعمال علمی تحقیق آگے بڑھانے

Read more

اسرائیل میں امریکی سفیروں کی تعیناتی کا معیار

گزشتہ مضمون میں ذکر ہوا تھا کہ اسرائیل میں متعین ہونے والے کسی امریکی سفیر میں ایسی کن کن خصوصیات کو دیکھا جاتا ہے جو دیگر ممالک میں امریکی سفرا کی تقرریوں کے معیار سے بالکل مختلف ہوں۔اسرائیل میں اب تک تعینات ہونے والے لگ بھگ تمام امریکی سفیر تاریخی طور پر اپنے ملک کے مفادات سے زیادہ اسرائیلی مفادات اور حساسیت کو مقدم رکھتے آئے ہیں۔ مارٹن انڈک انیس سو پچانوے میں اسرائیل میں متعین ہونے والے پہلے امریکی

Read more

کون سا امریکی اسرائیل میں سفیر بن سکتا ہے ؟

اسرائیل میں اب تک تئیس امریکی سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انیس سو پچانوے سے پہلے اسرائیل میں کوئی امریکی یہودی سفیر مقرر نہیں ہوا۔البتہ آج تک جتنے بھی سفیر آئے ان میں سے اکثر غیر علانیہ صیہونی ضرور رہے۔اس کے برعکس آج تک مشرقِ وسطی کے کسی عرب ملک میں کسی مسلمان امریکی کو سفیر مقرر نہیں کیا گیا۔بلکہ اسرائیل میں سفیر کے درجے پر فائز ہونے سے پہلے اکثر سفارت کار مشرقِ وسطی کے دیگر ممالک میں اہم

Read more

امریکا کا پہلا یہودی وزیر خارجہ

اگر یہ کہا جائے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد کون سا ایک سفارت کار ہے جس نے دنیا پر سب سے زیادہ منفی اثرات چھوڑے تو ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے۔ ڈاکٹر ہنری کسنگر۔ کسنگر کی پیدائش ایک جرمن یہودی خاندان میں ہوئی۔جس نے ہٹلر کی یہود کش پالیسیوں سے تنگ آ کے انیس سو اڑتیس میں امریکا ہجرت کی۔ کسنگر نے بطور فوجی سارجنٹ دوسری عالمی جنگ میں یورپ کے محاذ پر خدمات انجام دیں۔جنگ کے

Read more

ڈھائی صدیوں میں معروف امریکی یہودی

گزشتہ مضمون میں تذکرہ ہوا تھا کہ کس طرح ایک یہودی بروکر خائم سالومن نے امریکا کی جنگِ آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے خود کو سرمائے سمیت آزادی کے مقصد کے لیے وقف کر دیا۔ خائم کے بعد امریکا کی یہودی کمیونٹی نے پچھلے ڈھائی سو برس میں خود کو کس طرح مقامی سیاست اور حکومت میں فعال رکھا۔ آج اس بابت کچھ بات کرتے ہیں۔امریکن اسرائیل کوآپریٹو انٹر پرائز کا ایک کام امریکی زندگی میں یہودیوں

Read more

امریکی جنگِ آزادی کا یہودی ہیرو

امریکی تحریک آزادی کا ایک بہت اہم کردار خائم سولومن نامی یہودی مالیاتی بروکر ہے۔ وہ نہ ہوتا تو شاید جنگِ آزادی اور اس کے فوراً بعد کا امریکا کچھ اور ہی ہوتا۔ مارچ چودہ سو بانوے میں جب ہسپانوی مسلمانوں اور یہودیوں کو ملکہ ازابیلا اور شاہ فرڈیننڈ کی جانب سے چار ماہ میں ملک چھوڑنے یا عیسائی مذہب اختیار کرنے کا حکم ملا تو وطن بدر ہونے والوں میں خائم سولومن کے آبا و اجداد بھی تھے جو

Read more

پچاس بااثر یہودیوں کی دنیا

موقر اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ پچاس بااثر یہودی شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کرتا ہے۔دو ہزار تئیس کی فہرست میں اگرچہ بیشتر نام اسرائیلیوں کے ہیں۔جب کہ کچھ غیر اسرائیلی نام ایسے ہیں جو موجودہ دنیا اور ہماری زندگیوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ اس فہرست میں جو غیر اسرائیلی نام نمایاں ہیں، ان میں نیویارک اسٹاک ایکسچینج ( نیسڈیک ) کی سی ای او آڈینا فرائڈمین ، امریکی ارب پتی سخی جارج سواریز کا خاندان،تیل کی صنعت میں نمایاں

Read more

غزہ پر پولیو کا حملہ

سات اکتوبر سے پہلے تک دنیا میں صرف دو خطے تھے جہاں پولیو کے وائرس نے پناہ لے رکھی ہے ( پاکستان اور افغانستان )۔مگر اب غزہ بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔وہاں جولائی میں پولیو کا پہلا کیس دریافت ہوا۔اب تک متاثرین کی تعداد تین ہو چکی ہے۔ دنیا نے عالمی ادارہِ صحت کی قیادت میں عشرے لگا کے اربوں ڈالر کے صرفے سے پولیو کے خلاف جو جنگ ننانوے فیصد تک جیت لی تھی۔لگتا ہے غزہ

Read more

ہاتھ تو قصائی کا بھی تھک جاتا ہے

ہم تو خیر اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی نیتن یاہو حکومت کو تاریخ کی سب سے انتہاپسند فلسطین دشمن سرکار سمجھتے ہیں۔ مگر خود اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ مقبوضہ مغربی کنارے کے یہودی آبادکاروں کو انتہا پسند کہہ رہی ہے۔ اندازہ لگا لیں کہ جس گروہ کو ایک انتہا پسند حکومت انتہا پسند قرار دے رہی ہے وہ گروہ دراصل کس لیول کا متشدد ہوگا۔اس کا اندازہ گزشتہ ہفتے ہوا جب داخلی سلامتی کے ذمے دار اسرائیلی ادارے شن بیت کے

Read more

’عدلیہ وکٹری کے نشان والے ہجوم کے نرغے میں‘

عدالتوں کے اکثر فیصلے یقیناً آج بھی منصفانہ اور معیاری ہوتے ہیں۔ مگر اس مطالبے کا کیا کیا جائے کہ میرا مقدمہ فلاں کے بجائے فلاں جج سنے۔ ان سرگوشیوں سے کیسے کان بند کریں کہ بس اس جج کو ریٹائر ہونے دو۔ اس کے بعد آنے والا معاملات سیدھے کر دے گا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کی تحریر

Read more

اور نسل کشی کے بعد اب فلسطینیوں کی معاش کشی

سات اکتوبر سے قبل اسرائیل میں زراعت اور تعمیراتی صنعت کو مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار فلسطینی کارکنوں اور مزدوروں کی شکل میں سستی لیبر میسر تھی۔ان کی تنخواہوں سے فلسطینی اتھارٹی کا بیس فیصد بجٹ پورا ہوتا تھا۔بلکہ دو ہزار بائیس میں تو اسرائیلی معیشت میں کام کرنے والے فلسطینی کارکنوں اور خلیجی ریاستوں میں مقیم ورکرز نے تین ارب ڈالر سے زائد رقم اپنے گھروں کو بھیجی۔یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے سالانہ بجٹ

Read more

کیا جنگوں میں بس انسان مرتے ہیں؟

کسی علاقے پر جبری قبضے یا جنگوں کا ماحولیات سے کوئی براہِ راست تعلق بنتا ہے ؟ آج کل ماحولیات دوست حلقوں میں ایک اور نعرہ مقبول ہو رہا ہے۔ ”مقبوضہ علاقوں میں ماحولیاتی انصاف ممکن نہیں“۔ کسی بھی علاقے پر بمباری یا گولہ باری کا نشانہ صرف املاک یا انسان نہیں ہوتے بلکہ زمین، حیاتیات و نباتات و فضا بھی تیزی سے یا سسک سسک کے مرنے لگتے ہیں۔ یعنی مسلح تصادم مجموعی طور پر ہر طرح کی زندگی

Read more

کیا عمران خان کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے؟

اگر فیض حمید نو مئی کے تعلق سے وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو جاتے ہیں تو پھر عمران خان کا زد میں آنا ناگزیر ہے۔

Read more

کیا حماس ختم ہو جائے گی؟

جب نیتن یاہو کہتا ہے کہ حماس کو جڑ سے اکھاڑے بغیر غزہ کا مسئلہ حل نہیں ہو گا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت غزہ کے تئیس لاکھ فلسطینیوں میں جتنے بھی بوڑھے ہیں وہ سب کے سب سابق حماسی یا حماس کے ہمدرد ہیں۔ جتنے بھی ڈاکٹر، مریض ، اساتذہ ، ہنرمند اور کسان ہیں وہ حماس کے ڈھانچے کو برقرار رکھنے والی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔جتنی بھی عورتیں ہیں انھوں نے یا تو حماسیوں

Read more

پاکستان کے 77 برس اور ’بمپی سڑک‘: ’جنرل صاحب سدا سلامت رہیں‘

ستتر برس قبل فوجی قیادت کو لگتا تھا کہ ہم صرف شمال کی طرف سے بڑھتے ہوئے کیمونسٹ خطرے اور مشرق میں موجود انڈین خطرے کو دیکھیں گے، باقی کام نیا ملک بنانے والے سیاستدان اور عوام سنبھال لیں گے مگر دونوں ہی ان بنیادی توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ ۔ وہ دن اور آج کا دن مجال ہے فوجی قیادت کو ریاست سازی کے کام سے فرصت کا ایک لمحہ بھی نصیب ہوا ہو۔

Read more

فی قیدی تین چمچ چاول

چند ہفتے قبل اسی صفحے پر ”اسرائیلی گوانتانامو“ کے عنوان سے فوج کے زیرِانتظام سدی تیمان کیمپ میں چار ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں پر ہر طرح کے اذیتی تجربات آزمائے جانے کا تفصیلی تذکرہ کیا گیا تھا۔اس بابت ایک وکیل کے روبرو ایک قیدی کے شہادتی بیان کا خلاصہ بھی اس کالم کا حصہ تھا۔تب تک اب تک پچپن دیگر فلسطینی قیدی رہائی کے بعد میڈیا کو خبردار کر چکے ہیں کہ اسرائیلی جیلوں بالخصوص سدی تیمان کیمپ کی

Read more

عالمی عدالتِ انصاف سے مسخرہ پن

انیس جولائی کو دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے تمام پندرہ ججوں نے متفقہ فیصلہ دیا کہ مشرقی یروشلم اور مقبوضہ غربِ اردن پر اسرائیلی قبضہ اور وہاں مسلسل یہودی آبادکاری اور تعمیراتی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور ہر اعتبار سے غیر قانونی ہیں۔ یہ بستیاں فلسطینیوں کے غصب شدہ علاقوں اور ان کے وسائل کو استعمال کر کے تعمیر کی جا  رہی ہیں۔ جون انیس سو سڑسٹھ کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد سے اقوامِ

Read more

بلی سے دودھ کے بٹوارے کی امید

آٹھ ارب انسانوں کی اس دنیا کی لگ بھگ آدھی دولت (ساڑھے سینتالیس فیصد) یعنی دو سو تیرہ ٹریلین ڈالر محض ڈیڑھ فیصد اقلیت (پانچ کروڑ اسی لاکھ) کے ہاتھوں میں ہے۔جب کہ اس دنیا کے چالیس فیصد انسانوں کے پاس محض اعشاریہ پانچ فیصد دولت یعنی دو اعشاریہ چار ٹریلین ڈالر ہے۔اس صدی کے شروع میں ایسے افراد کی تعداد محض اعشاریہ پانچ فیصد تھی جن کے اثاثوں کی مالیت دس لاکھ ڈالر سے زائد تھی۔ مگر ایک چوتھائی

Read more

پاکستان کے غدار محبِ وطن

تحریکِ انصاف کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کو ’فتنے‘ کا تشفی بخش حل سمجھا جا رہا ہے حالانکہ سپریم کورٹ کی نظر میں وہ فتنہ نہیں بلکہ ایک جائز سیاسی پارٹی ہے۔ مسلم لیگ کا تو خیر سمجھ میں آتا ہے مگر پیپلز پارٹی بھی 56 برس میں بیسیوں سیاسی زخم کھانے کے باوجود اگر کچھ سیکھی تو یہ سیکھی؟

Read more

غزہ کی تباہی اور فوجیوں کی گواہی

اسرائیل میں گنتی کے جو چند اخبارات و جرائد غزہ کی حقیقی تصویر کشی کے لیے کسی حد تک کوشاں ہیں ان میں روزنامہ ہارٹز اور نائن سیون ٹو میگزین نمایاں ہیں۔اس ماہ کے شروع میں غزہ میں لازمی فوجی ڈیوٹی انجام دے کر سبکدوش ہونے والے چھ اسرائیلیوں نے نائن سیون ٹو میگزین سے اپنے ” ٹور آف ڈیوٹی “ کے بارے میں کھل کے جو باتیں کیں ان کا خلاصہ پیش خدمت ہے تاکہ آپ اپنی رائے خود

Read more

اسرائیلی گوانتانامو کی چند جھلکیاں

سدی تیمان غزہ کی باڑ سے اٹھارہ میل پرے جنوبی اسرائیل کے صحراِ نجف میں قائم ہے۔یہاں چار ہزار فلسطینی قیدی رکھے گئے ہیں۔ امریکا نے افغانستان کے بگرام بیس کیمپ ، عراق کی ابو غریب جیل یا گوانتانامو عقوبت مرکز میں دہشت گردی کے خلاف بیس سالہ جنگ کے نام پر جو سلوک روا رکھا۔ امریکا نے قیدیوں پر جسمانی و نفسیاتی ٹارچر کو جس پستی تک پہنچا دیا۔اسرائیل اس پستی کو بامِ عروج تک لے گیا۔ویسے تو اسرائیل

Read more

فلسطینی بطور انسانی ڈھال بھی کام آ رہے ہیں

تیس جون کو الجزیرہ نے ایک دہلا دینے والی نیوز ریل نشر کی۔اس میں دکھایا گیا کہ کس طرح غزہ میں اسرائیلی فوجی بے بس فلسطینیوں کو فوجی وردی پہنا کے ، ہاتھ رسی سے باندھ کے ان کے ماتھے یا سینے پر کیمرے باندھ کے عمارات کے اندر یا زیرزمین سرنگوں میں اترنے پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ اگر وہاں دھماکا خیز مواد یا بارودی سرنگ بچھائی گئی ہو یا پھر کوئی حریت پسند چھپا بیٹھا ہو تو

Read more

عدالت حق تو دلوا سکتی ہے مگر اقتدار نہیں

باقی دنیا میں جمہوریت نمبرز گیم سمجھی جاتی ہے۔ یعنی جس نے سب سے زیادہ نشستیں جیتیں اسے حکومت سازی اور اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ مگر ہمارے ہاں جس نے نمبرز گیم کے سراب سے دھوکہ کھایا وہ بے موت مارا گیا۔

Read more

غزہ میں نہ کھیت رہا نہ کسان

کسی قوم کو اپاہج کرنا ہو تو اس کو جسمانی طور پر ختم کرنے کے بجائے اس کی معیشت کو رسی بنا کے اس کا گلا گھونٹ دو اور پھر بتدریج مرنے کے لیے چھوڑ دو۔ طاقتور ریاستوں کی سپاہ تب سے یہ کام کرتی آ رہی ہیں جب سے ریاست وجود میں آئی ہے۔ آج کے نام نہاد مہذب زمانے میں یہی کام کھردرے طریقے کے بجائے نسبتاً زیادہ صفائی اور سفاکی سے ہو رہا ہے۔ غزہ اس کی

Read more

بھارت اور اسرائیل کی یاری

اب تک دنیا کو یہ تو معلوم تھا کہ امریکا اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ برطانیہ ، جرمنی ، فرانس اور اٹلی سمیت یورپی یونین کے آدھے رکن ممالک اسرائیل کی بھرپور سفارتی و فوجی مدد کر رہے ہیں۔ مگر یہ تصدیق نہیں ہو رہی تھی کہ بھارت غزہ میں ہونے والی نسل کشی میں اسرائیل کا کس حد تک مددگار ہے۔ بظاہر بھارت فلسطینی اتھارٹی کو بھی تسلیم کرتا ہے اور دو ریاستی حل کا بھی حامی ہے۔مگر اب

Read more

دھنیے سے اسرائیلی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں

انسان کبھی نہیں بدلتا۔بس زمانہ بدلتا ہے۔ جب سے پہلی ریاست وجود میں آئی تب سے اب تک جتنی بھی جنگیں لڑی گئیں ان میں ناکہ بندی اور محاصرے نے مرکزی کردار ادا کیا۔مقصد یہ ہوتا ہے کہ محاصرہ زدہ علاقے کے عام لوگ بھی جب جنگ کا ایندھن بنیں گے اور ان پر عرصہِ حیات تنگ ہو گا تو وہ اپنے حکمران یا منتظم یا سپاہ سالار پر دباﺅ ڈالیں گے کہ وہ حملہ آور کی شرائط تسلیم کر

Read more

ایک ہی مریض پر ریاست اور کتنے آپریشن کرے گی؟

جہاں تک 10 برس پہلے منظور ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کا معاملہ ہے تو اس پر پورا چھوڑ چوتھائی عمل بھی نہ ہو سکا۔ حالانکہ اسے دو برس پہلے اپ ڈیٹ بھی کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کی عملی اہمیت بس اتنی ہی رہ گئی ہے جتنا کہ قائدِ اعظم کے فرمودات کا عملی احترام۔

Read more

ریاستیں ایک دوسرے سے کیا کیا سیکھتی ہیں؟

جس طرح انسان ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ اسی طرح قومیں بھی سیکھتی ہیں۔ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں۔ مثلاً آج ہم اسرائیل کو نوآبادیاتی آبادکاری (کولونیل سیٹلرازم) کی آخری نمایاں مثال سمجھ کے اس پر تھو تھو کر رہے ہیں۔مگر اسرائیل نے بھی تو آخر کہیں سے سیکھا ہوگا کہ کس طرح کسی زمین کے اصل مالکوں کو جلاوطنی ، غلامی اور نسل کشی کے ذریعے ایک کونے میں کر کے انھیں ہر اثاثے سے محروم کر

Read more

خدایا آئی ایم ایف کو ہیضہ ہو جائے

پاکستان سمیت زیادہ تر ریاستوں کی اشرافیہ کا منشور یہ ہے کہ ’ہمارے پاس آؤ گے تو کیا لاؤ گے۔ ہم تمہارے پاس چل کے آئیں گے تو کیا دو گے۔‘ پڑھیے وسعت اللہ خان کی تحریر۔

Read more

کون جال میں پھنسا ؟ حماس یا اسرائیل ؟

سات اکتوبر سے پہلے تک اسرائیلی فوج اس عسکری ڈاکٹرائن کے تحت مشقیں کرتی رہی کہ اس پر بیک وقت چہار جانب سے عرب ممالک کی افواج چڑھ دوڑی ہیں اور اب اپنی بقا کے لیے کیا فوجی حکمت عملی اپنانی ہے ؟انیس سو اڑتالیس انچاس میں ایسا ہی ہوا جب نوزائیدہ اسرائیلی ریاست نے عرب ممالک کی مشترکہ فوج کی پیش قدمی کامیابی سے روک دی۔ جون انیس سو سڑسٹھ میں بھی اسرائیل نے پہل کر کے صرف پانچ

Read more

ایک عورت بمقابلہ اسرائیل و امریکا

  فاتو بنسودا اس وقت لندن میں مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کی ہائی کمشنر ہیں۔ اس سے پہلے وہ نو برس(دو ہزار بارہ تک اکیس ) انٹرنیشنل کرمنل کورٹ ( آئی سی سی ) کی چیف پراسیکیوٹر رہیں۔اس سے پہلے وہ گیمبیا کی اٹارنی جنرل اور وزیر قانون اور روانڈا میں نسل کشی کے مقدمے کی سماعت کرنے والے بین الاقوامی ٹریبونل کی مشیر رہیں۔ دو ہزار پندرہ میں جب فلسطینی اتھارٹی نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو تسلیم کیا

Read more

بہت کچھ پہلی بار ہی ہوتا ہے

جب کسی بظاہر مہذب ریاست کی اوقات دیکھنی ہو تو یہ دیکھو کہ بحران کے وقت اس کا دیگر انسانوں سے عملی رویہ ہوتا ہے اور جب آس پاس کی انفرادی اور اجتماعی رائے اس کی رائے کے مخالف سمت بہنے لگے تب اس کا عقلی و جذباتی روپ کیا نکل کے آتا ہے۔ غزہ کی پٹی نے پچھلے سات ماہ میں کم ازکم عالمی ضمیر کی آنکھوں پر بندھی پٹی ذرا سی نیچے کھسکا دی اور کچھ کچھ ہی

Read more

زمین اپنے ہی بچوں پر تنگ ہے

پناہ گزین وہ ہوتے ہیں جو کسی مجبوری میں ایک ملک سے دوسرے ملک میں عارضی سر چھپانے پر مجبور ہوتے ہیں۔جب کہ اپنی ہی جغرافیائی چار دیواری میں دربدر ہونے والوں کے لیے آئی ڈی پیز کا جدید مخفف استعمال ہوتا ہے ( انٹرنلی ڈسپلیسڈ پرسن )۔ جب نارویجن ریفیوجی کونسل جیسا ذمے دار فلاحی و تحقیقی ادارہ یہ بتاتا ہے کہ دو ہزار تئیس میں ایسے انسانوں کی تعداد سات کروڑ سات لاکھ تک پہنچ گئی ہے جن

Read more

’نواز شریف کو کوئی نہیں ہنسا سکتا‘

جب میاں صاحب طاقت کا منبع تھے تب بھی نہ ہی اپنا نامزد کردہ کوئی اچھا سپہ سالار ملا اور نہ ہی کوئی اچھا جج۔ اور آج جب وہ سیاسی حاشیہ بن چکے ہیں۔ وسعت اللہ خان کی تحریر۔۔۔

Read more

مودی نے بالآخر مسلم کارڈ نکال ہی لیا

بھارت میں سات مرحلوں پر مشتمل انتخاب کا آج تیسرا مرحلہ ہے۔ پہلے مرحلے میں نریندر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس بار وہ گزشتہ انتخابات میں جیتی گئی نشستوں ( تین سو نو ) سے کم ازکم سو نشستیں زیادہ لیں گے اور بی جے پی کا اتحاد چار سو کا ہندسہ پار کر لے گا۔ مگر ان دو مرحلوں میں رائے عامہ کے جائزوں اور ڈالے جانے والے ووٹوں کی کم شرح کے سبب بی جے پی

Read more

فلسطینی بے روزگاری بھارت کے لیے کتنی فائدہ مند؟

سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کی چھاپہ مار کارروائی کے ردِعمل میں جہاں اسرائیل نے فوری طور پر غزہ پٹی کی مکمل ناکہ بندی کردی وہیں اسرائیلی صنعت و زراعت سے وابستہ مقبوضہ علاقوں کے لگ بھگ ایک لاکھ فلسطینی کارکنوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے۔ مختلف معاشی شعبوں میں کام کرنے والے تین لاکھ ساٹھ ہزار اسرائیلی شہریوں کو بطور ریزرو فوجی طلب کر لیا گیا۔ جنگ پھیلنے کے خوف سے پریشان تقریباً سترہ ہزار

Read more

فلسطینی زیتون بھی مزاحمت پسند ہے

” اگر شجر زیتون اپنے کاشت کار ہاتھوں کی کڑی محنت جان سکتا تو وہ روغن زیتون کے بجائے آنسو ٹپکاتا۔“( محمود درویش ) ” آج میرے ایک ہاتھ میں شاخِ زیتون اور دوسرے میں آزادی کی لڑائی کے لیے بندوق ہے۔ میری انگلیوں سے شاخِ زیتون نہ گرنے دو (یاسر عرفات۔ چھ نومبر۔ اقوامِ متحدہ میں خطاب ) “۔ شجرِ زیتون اور ثمرِ زیتون سے فلسطینی دھرتی کا رشتہ آٹھ ہزار برس پرانا ہے۔ جب کوئی کسان دوسرے سے

Read more

غنڈہ ریاست کے بدمعاش آباد کار

دنیا کی توجہ اس وقت ایران اسرائیل مناقشے اور غزہ کی نسل کشی پر مرکوز ہے مگر اس کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے پر ریاستی پشت پناہی سے مسلح صیہونی آبادکار فلسطینیوں کی زمین مسلسل اور تیزی سے کتر رہے ہیں۔ غزہ کا عظیم انسانی المیہ تو اظہر من الشمس ہے۔مگر اس بحران کے پردے میں مزید رقبہ ہڑپ کرنے کا زیادہ نقصان مغربی کنارے کے مکینوں کو پہنچ رہا ہے۔اس ماہ کے شروع میں اسرائیل کے وزیر خزانہ

Read more

اقوامِ متحدہ کی نسل کشی رپورٹ (قسط چہارم)

( اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پچیس مارچ کو خصوصی نمائندے فرانسسیکا البانیز نے ایک مفصل رپورٹ پیش کی۔ اس میں اس بنیادی سوال کا جائزہ لیا گیا ہے کہ اسرائیل ایک نسل کش ریاست ہے یا نہیں ؟ یہ رپورٹ چونکہ سب سے ذمہ دار عالمی ادارے کے ایک سینیر اہلکار نے مرتب کی ہے۔آج اس رپورٹ کی چوتھی اور آخری قسط پیشِ خدمت ہے۔تاکہ آپ اسرائیل کی نسل کش پالیسیاں اقوامِ متحدہ کے نقطہ نظر سے

Read more

اقوامِ متحدہ کی نسل کشی رپورٹ ( قسط اول )

( اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پچیس مارچ کو خصوصی نمایندے فرانسسیکا البانیز نے ایک مفصل رپورٹ پیش کی۔اس میں اس بنیادی سوال کا جائزہ لیا گیا ہے کہ اسرائیل ایک نسل کش ریاست ہے یا نہیں ؟ یہ رپورٹ چونکہ سب سے ذمے دار عالمی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے مرتب کی ہے لہٰذا کسی ممکنہ تعصب یا جانبداری کا شائبہ نہیں ہو سکتا۔چنانچہ میں اس رپورٹ کا قسط وار خلاصہ پیش کر رہا ہوں۔ تاکہ

Read more

پانی کیسے کیسے گل کھلا رہا ہے

”صاف پانی کی مسلسل قلت زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور غزہ میں زیادہ تر اموات کا سبب ڈی ہائڈریشن اور آلودہ پانی ہے۔بہت سوں کو قطرہ بھر پینے کا پانی بھی میسر نہیں“ (یونیسیف ڈائریکٹر کیتھرین رسل )۔ غزہ میں موجودہ بحران سے پہلے بھی صاف پانی کا بحران تھا۔زیادہ تر آبادی کا دار و مدار کنوﺅں پر تھا۔ سمندر کے ساتھ ساتھ واقع ہونے کے سبب چھ سے بارہ کلومیٹر چوڑی غزہ پٹی کے بیشتر کنوﺅں کا

Read more

مریضِ پاکستان اور اس کا قابل معالج

نہ آپ سے آج تک یہ ملک سنبھلا، نہ ہی کسی اور کو سنبھالنے کا پورا موقع دیا۔ نہ آپ نے اپنی صلاحیت و قابلیت کی خود احتسابی کی اور نہ ہی کبھی عام آدمی کو اس قابل سمجھا کہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر پائے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

بھارتی الیکشن اور مسلمانوں کی شامت

بھارت میں اگلے دو ماہ میں عام انتخابات متوقع ہیں۔ اب تک کے آنکڑوں کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کی جیت بظاہر یقینی ہے۔ یوں دو ہزار چودہ کے بعد سے نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے کا ریکارڈ قائم کریں گے۔حزب اختلاف کی دو درجن جماعتوں نے چند ماہ قبل ” انڈیا“ نامی اتحاد قائم کیا تھا، وہ باہمی نفاق کی نذر ہوتا جا رہا ہے۔ اس اتحاد میں جتنی جماعتیں ہیں، ان سب کے

Read more

پاکستانی دوسری بار کیوں ہجرت کر رہے ہیں؟

کیا ستم ظریفی ہے کہ 76 برس پہلے جس پیڑھی نے ایک محفوظ اور آسودہ زندگی کی آس میں گھر بار چھوڑا یا نہیں بھی چھوڑا۔ آج اسی پیڑھی کی تیسری اور چوتھی نسل بھی ایک محفوظ اور آسودہ زندگی کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

فلسطین؛ نئے ہتھیاروں کی سب سے بڑی تجربہ گاہ

ایک جرمن آسٹریلوی یہودی محقق اینٹنی لینشٹائین کی کتاب ”فلسطین لیبارٹری“ بیسٹ سیلر فہرست میں شامل ہے۔ اس کتاب کی مقبولیت غزہ میں اسرائیل کی نسل کش مہم کے سبب اور بڑھی ہے۔لینشٹائین کا خیال ہے کہ بہت کم ممالک ہیں جنھیں واقعی مقبوضہ فلسطین کی آزادی سے کوئی حقیقی دلچسپی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ مقبوضہ فلسطین نئے ہتھیاروں اور جنگی ٹیکنالوجی کو حقیقی جنگی حالات میں آزمانے کی لیبارٹری ہے۔ جیتے جاگتے انسانوں پر آزمائش کے بعد اسرائیل

Read more

یہ ملک ہے یا ٹوبہ ٹیک سنگھ؟

سہہ پہر کے بعد میں یہ خبر سُن کے لرز گیا کہ حساس ترین پنڈی ڈویژن کا چارج ’ایک سائیکو پیتھ‘ کے ہاتھ میں تھا جس کا رابطہ ’لینڈ مافیا‘ سے ہے اور وہ خود بھی ’کرپٹ‘ ہے۔ برطرفی یا ریٹائرمنٹ یا ریاستی بیانیے کو چیلنج کرنے کے بعد ہی یہاں کیوں پتہ چلتا ہے کہ فلاں تو بدکردار تھا، بے ایمان تھا، نااہل، نشئی، نفسیاتی مریض اور غدار تھا۔

Read more

ووٹ کو نہ سہی خود کو ہی عزت دے دو

ویسے بھی جو خاکی و نوری افلاطون اس نسل کے تاحیات مامے بننے پر مصر ہیں وہ زیادہ سے زیادہ پانچ دس برس جئییں گے یا اپنے عہدوں پر رہیں گے۔ بعد میں بھی تو انہی لڑکے لڑکیوں نے ملک چلانا ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

جو فلسطینی بم سے نہ مریں بھوک سے مر جائیں

چھبیس جنوری کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے جیسے ہی شبہ ظاہر کیا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ چند گھنٹوں بعد ہی اپنے ہتھکنڈوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے تل ابیب سے ایک خبر پھوڑی گئی کہ اقوامِ متحدہ کا امدادی ادارہ برائے فلسطین (یو این آر ڈبلیو اے) ” انرا “ حماسی انتہا پسندوں سے بھرا پڑا ہے اور ادارے کے کم از کم بارہ مقامی ملازم سات اکتوبر کی ”حماسی

Read more

عسکری دارالامان میں بیوہ جمہوریت کی شادی

میرے محلے میں دن میں دو ڈھائی بار کسی جماعتِ اسلامی ، ایم کیو ایم یا پی پی پی کی لاؤڈ سپیکر والی اعلانچی وین گذرتی ہے تو اچانک سے یاد آتا ہے کہ ارے ہاں جمعرات کو الیکشن بھی ہونے والے ہیں۔ پچھلے دو تین روز کے دوران تھوڑے بہت جھنڈے اور پوسٹرز بھی نظر آنے لگے ہیں۔ روایتی تام جھام، لونڈوں لپاڑوں کی موٹر سائیکل ریلیاں، نعرے بازی اور آپس میں ذومعنی فقرے بازی کا فقدان ہے۔

Read more

جرمنی نے تو امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

امریکا پر تو خیر کیا اثر ہو گا البتہ غزہ پر اسرائیلی فوج کشی کو تقریباً نسل کشی قرار دینے کی بابت بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی عبوری رولنگ میں اسرائیل کے ممکنہ مواخذے کی رائے سامنے آنے کے بعد یورپی یونین میں اسرائیل کا غیر مشروط ساتھ دینے کے بارے میں اختلاف بڑھ گیا ہے۔مثلاً سلووینیا نے یہ رولنگ سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق عالمی عدالت میں دائر ایک اور درخواست

Read more

فلاحی، فاشسٹ، ہائبرڈ اور چھچھوری ریاست کا فرق

ہائبرڈ ریاست دراصل ریاست کے روپ میں ایک ایسی لیبارٹری ہوتی ہے جہاں ہر طرح کے سیاسی ، سماجی، معاشی و سٹرٹیجک تجربات کی سہولت میسر ہو۔ یہ تجربات جانوروں پر ہوں یا انسانوں پر۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات

Read more

پارٹی منشور اور سانڈے کا تیل

آٹھ فروری کو اگر الیکشن بخیر و خوبی ہو جاتے ہیں تو اس کے بعد یہ بحث چھڑے گی کہ نتائج کتنے متوقع یا غیر متوقع ہیں، نئے لاڈلے کو اس لاڈ پیار کے دراصل کتنے فوائد اور کیا نقصانات حاصل ہوں گے۔ کس کس جماعت سے سوتیلی اولاد کا سا سلوک ہوا اور ہو گا۔ انتخابی نتائج کی اخلاقی حیثیت کیا ہے۔کون کس کے ساتھ مل کے ممکنہ حکومت سازی کر سکتا ہے اور نئی حکومت پر آسیب کا

Read more

انکل آپ الیکشن میں بیٹھیں گے یا پھر لیٹیں گے؟

بظاہر جوش و خروش میں کمی اپنی جگہ مگر ایسا ہرگز ہرگز نہیں کہ ووٹروں کے رویے سے کوئی ہونقی یا گھبراہٹ چھلک رہی ہو بلکہ چہروں پر وہ اطمینان پھیلا ہوا ہے جو عموماً شادی، ختنہ، عقیقے وغیرہ کی تقریب پروفیشنل ایونٹ مینیجرز یا کمپنیوں کے حوالے کرنے کے بعد نظر آتا ہے۔

Read more

جنوبی افریقہ کو ہی غصہ کیوں آیا؟

یہ تو آپ جانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ پہلا ملک ہے جس نے ایک نسل پرست، نسل کش ریاست اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف ( آئی سی جے) کے کٹہرے میں کھڑا کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اب فیصلہ جب بھی ہو، جو بھی ہو ،کم ازکم یہ دیومالائی تاثر ٹوٹ گیا کہ اسرائیل کے گریبان پر کوئی مائی کا لال ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔ اچھی بات یہ ہے کہ کسی عرب یا مسلمان ملک کے ہاتھوں یہ

Read more

اب اسلام آباد کہاں اٹھا کے لے جانا ہے؟

تریسٹھ برس پہلے اگر سب کو برابری سے حصہ مل جاتا تو شاید دارالحکومت جنوب سے اٹھا کے شمال میں لے جانے کی ضرورت بھی نہ ہوتی۔ آج زیادہ گھمبیر حالات ہیں۔ چہار جانب رعایا ہاتھ پھیلائے کھڑی ہے۔ آپ کے پاس گھڑی ہے مگر وقت رعیت کے پاس ہے۔

Read more

کیا یہ بچے گل دستے پیش کریں گے؟

دو جنوری کو بیروت میں اسرائیلی فضائیہ کے ایک میزائلی شب خون میں حماس کے ایک کلیدی رہنما صالح ال اروری کی شہادت نہ تو پہلی ہے اور نہ ہی آخری۔حماس ہو یا کوئی بھی دوسری سرکردہ فلسطینی تنظیم۔ ایک کمانڈر یا رہنما کے منظر سے ہٹ جانے پر چند دن کا نفسیاتی جھٹکا تو محسوس ہوتا ہے لیکن پھر کوئی ویسا ہی باصلاحیت شخص قیادت سنبھال لیتا ہے اور اپنے پیشرو کے کام کو پہلے سے زیادہ جانفشانی سے

Read more

پس ثابت ہوا امریکا یاروں کا یار ہے

سامانِ مرگ و حرب ساختہ امریکا ہے۔ اسرائیل تو بس غزہ اور غربِ اردن اذیت ساز لیبارٹری میں چابک دست نسل کشی اور صنعتی پیمانے پر املاکی بربادی کے لیے تیار اس سامان کا آزمائشی آپریٹر ہے۔اسرائیل کے ایک مقبول ٹی وی چینل بارہ کے مطابق سات اکتوبر تا تئیس دسمبر امریکا سے آنے والی دو سو سترہ کارگو پروازوں اور بیس مال بردار بحری جہازوں کے ذریعے دس ہزار ٹن جنگی ساز و سامان اسرائیل میں اتارا جا چکا

Read more

اتنا ظالم ہے کہ مظلوم نظر آتا ہے

بس ایک عام آدمی اور کرسی نشین میں اتنا فرق ہوتا ہے کہ عام آدمی کو نشہ کرنا پڑتا ہے۔ کرسی کا نشہ خود بخود ہوتا ہے۔ اس نشے پر قابو پا لیا جائے تو رعایا کے لیے رحمت، چڑھ جائے تو تہہ در تہہ عذاب ہے۔

Read more

تاریخ اور ثقافت کا قتل عام

انیس سو چون کے دی ہیگ کنونشن کے مطابق دورانِ جنگ ثقافتی ورثے کی جان بوجھ کر تباہی جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔جرائم کی بین الاقوامی عدالت کے مطابق دورانِ جنگ ثقافتی ورثے کی تباہی پر فردِ جرم کی سماعت اس کے دائرہِ اختیار میں شامل ہے۔ہیگ کنونشن برائے تحفظِ ثقافت وجود میں آنے سے آٹھ برس پہلے فلسطین میں اترنے والے صیہونیوں نے انیس سو اڑتالیس میں نئی مملکت کے قیام کے لیے زیادہ سے زیادہ رقبہ

Read more

مقبوضہ انسانوں کا کرسمس

بائبل کی روایت کے مطابق یسوع مسیح کی صلیب پر قربانی کے بعد ان کے ایک حواری فلپ نے پیغامِ مسیح پھیلانے کے لیے یروشلم سے غزہ کی جانب سفر کیا۔فلپ گلیلی میں شادی کی اس تقریب میں بھی شریک تھے جہاں یسوع مسیح نے پانی کو سرخ شراب میں بدلنے کا معجزہ دکھایا تھا۔فلپ نے غزہ کی بت پرست آبادی کو دائرہ مسیحیت میں داخل کیا۔ پانچویں صدی عیسوی میں فلپ کی وفات کے بعد ان کے مداحوں نے

Read more

الیکشن ہو رہے ہیں یا منہ پے مارے جا رہے ہیں؟

جنہیں آٹھ فروری کے بعد بلوچستان میں بھی حکمرانی کی اداکاری کرنی ہے وہ کیا ہوئے؟ کوئی وفاق پرست بلاول یا مریم جو کوئٹہ جا کر بلوچ بچے بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھ کے اور گلے لگا کے فوٹو سیشن کرتے ہیں اب تک اسلام آباد پریس کلب کے اطراف میں بھی نہیں پھٹکے۔

Read more

اگر اسرائیل کا نام سوڈان اور امریکا کمپوچیا ہوتا

جو بائیڈن میں کم از کم ایک خوبی ضرور ہے،وہ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں۔ مثلاً سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس چھاپہ ماروں کی مسلح کارروائی کے دوران لگ بھگ بارہ سو اسرائیلی سویلینز بشمول تین سو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے اور ڈھائی سو کے لگ افراد کو حماس کے چھاپہ مار یرغمال بنا کے اپنے علاقے میں لے گئے۔یہاں تک تو ٹھیک تھا۔مگر پھر کردار کش مشینری حرکت میں آ گئی اور یہ خبر اڑا دی

Read more

سیئو نی میرا ماہی میرے بھاگ جگاون آ گیا

وہ یحییٰ خان جو 14 دسمبر کو مشرقی کمان کو ’جہاں رہو خوش رہو‘ کا پیغام دے کر ٹاٹا کر چکا تھا اور 16 دسمبر کی شام سرینڈر کی اطلاع بھی مل چکی تھی۔ 17 دسمبر کو سہہ پہر ڈھائی بجے مغربی محاز پر جنگ بندی کے بعد شام کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہا تھا ’جنگ جاری رہے گی، چپے چپے پر، کھیتوں میں، کھلیانوں میں۔‘

Read more

جہنمی جیل کے کمسن قیدی

سات اکتوبر سے قبل اسرائیلی جیلوں میں لگ بھگ ساڑھے سات ہزار فلسطینی قید تھے۔ اب ان کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ان میں چھ سو قیدی وہ ہیں جو قانون کی نظر میں نابالغ ہیں ( بارہ تا سترہ سال) ہر سال اوسطاً اس عمر کے سات سو سے ایک ہزار بچے گرفتار ہوتے ہیں۔انھیں بالغوں کی طرح تحفظ امن ِ عامہ کے قانون کے تحت کم ازکم پچھتر دن تک بنا فردِ جرم عائد

Read more

اسرائیل کے درجہ دوم کے شہری

اسرائیل کی آبادی لگ بھگ اٹھانوے لاکھ ہے۔ اس میں چوہتر فیصد یہودی اور اکیس فیصد فلسطینی شہری ہیں۔ جب کہ مقبوضہ فلسطین ( غربِ اردن اور غزہ ) کی آبادی پچپن لاکھ ہے۔ مزید براں غربِ اردن اور مقبوضہ گولان ( جسے اسرائیل نے یک طرفہ طور پر ضم کر لیا) میں قائم غیر قانونی یہودی بستیوں میں ساڑھے سات لاکھ آبادکار لا کے بسائے گئے ہیں۔اگر مقبوضہ علاقوں اور اسرائیل کی ریاستی حدود میں آباد فلسطینی آبادی کو

Read more

امریکہ تو ہے ہی گھٹیا، مگر آپ کیا ہیں؟

ہدفیہ نسل کی عزتِ نفس کو زبانی و عملاً مسلسل کچلتے رہو، کسمسانے کی جرات کرے تو جیل میں بھر دو، چیختے ہوئے سڑک پر آئے تو ٹھنڈا کرنے کے لئے سر کا نشانہ لو۔ بالکل ہی آپے سے باہر ہو کے رسیاں تڑانے لگے اور عالمِ غیض میں حملہ کر دے تو نسل ہی مٹا دو۔ دھیرے دھیرے قسط وار۔ مبادا باقی دنیا کا ضمیر نہ جاگ پڑے۔

Read more

اسرائیل ہتھیار کی مارکیٹ

دوسری عالمی جنگ کے ایک معروف امریکی جنرل اومر بریڈلے کا مقولہ ہے کہ ناتجربہ کار جنرلوں کا سارا زور حکمت عملی پر ہوتا ہے جب کہ تجربہ کار جنرلوں کے لیے سب سے اہم رسد کا یقینی ہونا ہے۔ہر پیشہ ور فوج اپنے دشمنوں کی طاقت اور ممکنہ جنگوں کا تجزیہ کرتے ہوئے اس بات کو دھیان میں رکھتی ہے کہ اس کے پاس آڑے وقت کے لیے اسلحے کا کم ازکم کتنے دن کا ذخیرہ رہنا چاہیے۔کیونکہ ایک

Read more

فلسطین اور لاتوں کے بھوت

کل انتیس نومبر کو اقوامِ متحدہ کے تحت فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انیس سو ستتر میں کیا۔ عجیب بات ہے کہ اسی جنرل اسمبلی نے انتیس نومبر انیس سو سینتالیس کو فلسطین کی دو حصوں میں تقسیم کی قرار داد بھی منظور کی تھی جو اس المیے کا پیش خیمہ بنی جس نے اب تک فلسطین کی چار نسلیں نگل لیں اور لاکھوں کو دربدر کر

Read more

سیاست میں گر رہنا ہے تو جئے جنرل کہنا ہے

نو مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کی کمبل کٹائی بھی لگاتار جاری ہے۔ الہ دین اندر ہے اور چراغ باہر اور وہ بھی بجھا بجھا سا۔ فی الحال اس پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہونے کی چھاپ ہے۔ مگر پاکستان میں وقت اور چھاپ بدلتے دیر کہاں لگتی ہے۔ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

جب شیر بلی کی تنخواہ پر کام کرنے لگے

یہ اکیسویں صدی ہے۔ زمانہ بدل گیا ہے۔ اب تو جرنیل جسے چاہیں وہی ہیرو۔ نہ چاہیں تو وہی ہیرو زیرو۔ جو خود کو لاڈلا نہیں سمجھتے انھیں بھی سردار اپنا کام نکلوانے کے لیے اٹھا کے لے جاتا ہے۔۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

فلسطین کے تیل و گیس پر اسرائیلی ڈاکا

تجارت و ترقی سے متعلق اقوامِ متحدہ کی مستقل کانفرنس ( انکٹاڈ ) کے دو ہزار انیس کے ارضیاتی سروے کے مطابق مشرقی بحیرہ روم میں لبنان، اسرائیل، غزہ اور مصر کی سمندری حدود میں ایک سو بائیس ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں اور ان کی موجودہ پیداواری مالیت ساڑھے پانچ سو ارب ڈالر سے زائد ہے۔ غزہ کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائر کا تخمینہ ایک اعشاریہ چار ٹریلین کیوبک فٹ لگایا گیا جس سے

Read more

فاطمہ برناوی کی کہانی

بیت المقدس کا ایک محلہ افریقن کوارٹرز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں آباد سیاہ فام فلسطینیوں کے آبا و اجداد کا تعلق سینیگال، نائجیریا، چاڈ اور سوڈان وغیرہ سے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انیسویں صدی میں مغربی و مشرقی افریقی خطوں سے جو لوگ حج کے لیے آتے تھے ان میں سے کئی اہلِ و عیال سمیت قبلہِ اول کی زیارت کے لیے حجاز سے بیت المقدس بھی جاتے اور کچھ کو یہ جگہ اتنی پسند آتی

Read more

کرے کوئی بھرے کوئی

رسولِ اکرم ﷺ جب بھی کوئی لشکر روانہ کرتے تو امیرِ سپاہ کو بالخصوص اور شاملِ لشکر صحابہ کو بالعموم ہدایت کی جاتی کہ خبردار ”بچے، خاتون اور بوڑھے کو زک نہ پہنچے۔ کوئی کھیتی و باغ نہ اجڑے۔ درخت نہ کٹے“ ۔ جنگوں اور خانہ جنگیوں سے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ معاملات کو افہام و تفہیم، ثالثی اور کھلے دل سے حل کرنے پر انسانی توجہ مرکوز ہو۔ بس یہی

Read more

غزہ کا پیاسا کتا اور آخری گھونٹ

اور وہ بھی ان اطلاعات کے بعد کہ غزہ کے بڑے اب اپنے پیاسے بچوں کو سمندر کا پانی پلانے پر آ گئے ہیں۔حالانکہ یہ پانی لینے کے لیے جاتے سمے انھیں فضا میں منڈلاتا کوئی بھی بمبار پائلٹ جائز ہدف سمجھ کے قتل کر سکتا ہے۔
پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

شہر ایسے ہیں کہ تنہا نہیں رہنے دیتے

آج عالمی یومِ البلاد (اکتیس اکتوبر) ہے۔ یہ دن دو ہزار چودہ سے منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد شہری زندگی کو ماحولیات دوست بنانا، پسماندہ شہری علاقوں میں تعلیم و صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی معیاری بہم رسانی کہ جن کے ذریعے ہر شہری کو اپنی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ذاتی زندگی اور اردگرد کو بہتر بنانے کا موقع اور تسکین مل سکے۔شہر ہی کسی ملک کی مادی و تمدنی ترقی کا انجن ہیں۔ انجن کی

Read more

اگر واقعی صلاح الدین ایوبی آ گیا تو پھر؟

مزے کی بات ہے کہ بائیڈن سے محمد بن سلمان تک، اردوغان سے انوار الحق کاکڑ تک اور پوتن سے جنرل سیسی تک سب کے سب اس عالمی برادری کو تلاش کر رہے ہیں جو اپنا دباؤ ڈال کر جنگ بندی کروائے ۔
حالانکہ سب اچھے سے جانتے ہیں کہ عالمِ اسلام ، اقوامِ متحدہ ، اسلامی کانفرنس یا بھوت ووت کچھ نہیں ہوتے ۔ یہ سب ہمارا وہم ہیں۔ مگر یہ وہ وہم ہے کہ جس کے پیچھے ہم سب اپنا ناکارہ وجود آسانی سے چھپا سکتے ہیں۔

Read more

اٹھترسالہ اقوامِ متحدہ

بنیادی طور پر یہ ٓنجہانی امریکی صدر روزویلٹ کا تصور تھا کہ پہلی عالمی جنگ کے بعد لیگ آف نیشنز کی ناکامی سے سبق سیکھتے ہوئے ایک ایسی موثر عالمی تنظیم تشکیل دی جائے جو کبھی جنگ نہ ہونے دے اور اجتماعی عالمی شعور اور تدبر کام میں لاتے ہوئے تمام ایسے مسائل کا حل ڈھونڈے جو جنگ کا سبب بن جاتے ہیں۔چنانچہ دوسری عالمی جنگ کے اختتامی مہینوں میں نازی جرمنی اور جاپان سے نبرد آزما اتحادیوں ( امریکا

Read more

نواز شریف، شیر سے کبوتر تک

میاں صاحب کو بتایا گیا ہوگا کہ فضا اگر آپ کے حق میں عارضی طور پر بدلی ہوئی لگ رہی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پچھلا زمانہ بھی جوں کا توں لوٹ آئے گا۔ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

جھوٹ کے پاﺅں بالکل ہوتے ہیں

اگر کوئی ایک ملک غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو اپنا اندرونی ایجنڈہ بڑھانے کے لیے چابک دستی سے استعمال کر رہا ہے تو وہ ہے بھارت۔ سات اکتوبر کو جب حماس کے چھاپہ ماروں نے جنوبی اسرائیل میں گھس کے کارروائی کی تو ابھی ریت سے اٹھنے والی گرد بھی نہ بیٹھی تھی کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بنجمن نیتن یاہو کو بھارت کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔یہاں تک تو ٹھیک تھا۔مگر اس کے بعد

Read more

شناختی کارڈ نمبر پچاس ہزار

جبر، گھٹن، غم و ابتلا انفرادی و اجتماعی انسانی المیوں کے اجزائے لازمی ہیں تو دوسری جانب یہی اجزا تخلیقی فصل کے لیے کھاد کا کام کرتے ہیں اور اس کھاد سے لمحہِ موجود کی قلم بند تاریخ اگتی ہے اور اس کی لہلہاہٹ اگلی نسل کو بھی پاﺅں جمائے رکھنے کا حوصلہ دیتی ہے اور اندر سے ٹوٹنے نہیں دیتی۔شاید اسی لیے اب تک یہ بحث ہے کہ تلوار زیادہ طاقت ور ہے یا قلم ، ظلم زیادہ سخت

Read more

ہماری آنکھوں پر بندھی غزہ کی پٹی

ڈرو اس دن سے جس روز چالیس مسلمان ممالک کی متحدہ افواج نے راحیل شریف کی کمان میں اپنی یونیفارمز اڑس لیں، بوٹوں کے تسمے باندھ لیے، پھلترو سے بندوقوں کی نالیں صاف کر کے کھٹ کھٹ میگزین بھر لیے، بمبار طیاروں کی ٹنکی فل کر لی، توپوں کو ٹاکی مار کے لشکا کے ان کا رُخ تمھاری جانب کر دیا۔۔۔

Read more

اسرائیل کے لیے بددعاﺅں کے کنٹینرز

” آپ اپنا دفاع بھلے مضبوطی سے کرنے کے قابل ہیں۔ مگر جب تک امریکا قائم ہے آپ کو ہرگز فکرمند نہیں ہونا چاہیے۔ہم ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں (امریکی وزیرِ خارجہ انتنی بلنکن۔تل ابیب۔بارہ اکتوبر دو ہزار تئیس)۔ حالانکہ دانتوں تک مسلح اسرائیل کے آگے حماس کی فوجی قوت کچھ بھی نہیں۔پھر بھی بائیڈن انتظامیہ نے یہ ضروری جانا کہ جنوبی اسرائیل میں حماس کی کارروائی کے محض چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پوری تفصیلات سامنے آنے

Read more

بھارت کو آج کل سات خون معاف ہیں

گزشتہ برس جب نریندر مودی کے ارب پتی فنانسر گوتم اڈانی نے این ڈی ٹی وی نیوز چینل کے شیئرز چور دروازے سے فرنٹ کمپنیوں کی مدد سے خرید لیے تو بھارت میں قوم پرست مذہبی لہر کا مقابلہ کرنے والا یہ آخری چینل بھی نمک در کانِ ِ نمک ہوگیا۔بھارت بھلے چاند پر پہنچ گیا مگر میڈیا کی آزادی سے متعلق سرکردہ تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کی بین الاقوامی درجہ بندی میں بھارت ایک سو اکیاسی ممالک کی

Read more