ایک مولوی صاحب کا خاکہ

 جب تقسیم کے ہنگاموں سے دریا کے کنارے ہنستا بستا شاکر خان تتاری کا کوٹ اُجڑ کر، بلکہ سُکڑ کر ایک چھوٹا سا قصبہ ہی رہ گیا تو کئی لوگوں نے اس کے مضافات سے رہائش ترک کر دی۔ بستی دولت رام اس قصبے کا سب سے متاثرہ حصہ تھی۔ دادا مرحوم نے یہاں سے چند کلومیٹر مغرب کی جانب ریگستان میں آ کر سکونت اختیار کر لی جہاں کی ڈھلوان کے ساتھ بہت زرخیز زرعی زمین تھی۔ یہاں اُن

Read more

پولیس اور ٹارچر – چند تجربات اور مشاہدات

مجھے لگ بھگ دو سال تک پنجاب پولیس کے ٹارچر کیسز کی انویسٹیگیشن کرنے کا موقعہ ملا جو ایک نامکمل تجربہ ضرور تھا لیکن اس کی بنیاد پر میں اتنا حق ضرور جتا سکتا ہوں کہ میری رائے کی بنیاد ذاتی تجربہ ہے ناکہ سنی سنائی۔

جسٹس پراجیکٹ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے جسے ہارورڈ یونیورسٹی کے ایلرڈ کے لوونسٹن انٹرنیشنل کلینک آف ہیومن رائٹس کی سرپرستی میں پاکستان میں پولیس ٹارچر کے مسئلے پر تحقیق کا کام سونپا گیا۔

Read more

گورے رنگ کا زمانہ

پنجابی زبان کا مقولہ ہے کہ گورا رنگ شخصیت کے سات بڑے عیبوں کا پردہ ہوتا ہے۔ برصغیر میں اس مقولے کا اجتماعی ذہنیت کا حصہ بننے سے لے کر ایک لاحاصل لیکن انتھک دوڑ اور پھر ایک اجتماعی ذہنی عارضے کی شکل اختیار کر لینے کی تہہ میں ایک طویل تاریخی، عمرانیاتی پس منظر کار فرما ہے۔ جلد کی رنگت ناصرف خوبصورتی کے معیارات میں پہلا معیار رہی ہے بلکہ دنیا بھر میں انسانوں میں امتیاز اور بڑی خونریزیوں

Read more

طالب حسین ۔۔۔ جھنگ کی درد بھری آواز

مرزاؔ، صاحباںؔ کی محبت کے گُل ولالہ کھیوہ، ضلع جھنگ کی جس مٹی میں اُگے تھے، اسی کے پہلُو میں ایک گاؤں خانوانہ  کے نام سے بھی آباد تھا جس کی قسمت میں محبتوں کے گیت گانے والی  ایک لازوال آواز کو جنم دینا لکھا تھا۔۔۔ یہ دھرتی مہر و محبت کی لڑی میں ہر رنگ کے موتی پروتی چلی آئی ہے۔۔۔ خانوانہ کی مٹی سے طالب حسین نے جنم لیا اور اپنی آواز اور محبتوں کی زمزمہ پردازی سے

Read more

دفاعِ وطن اور مذہبی اقلیتیں

پاکستان کی تاریخ کے اولین دنوں سے اب تک مذہبی اقلیتیں ہماری قومی زندگی کا ایک اہم حصہ رہی ہیں۔ تعلیم، علوم و فنون اور سماجی خدمات سے لے کر دفاعِ وطن تک کے فریضے میں غیرمسلم پاکستانی اپنی عددی کم تری کے باوجود کارکردگی میں کسی طور مسلمان اکثریت سے کم نہیں۔ زیرِنظر تحریر میں ہم دفاعِ وطن میں مذہبی اقلیتوں کے اس اہم کردار پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں گے جس پر وقت کی ہوا نے تعصب

Read more

سر رچرڈ ایچرلے – پاکستان فضائیہ کے دوسرے سربراہ

اپنی شاندار حسِ مزاح اور مرچ مسالے سے بھرپور زبان (فلاوری لینگوئج) کی وجہ سے پاک فضائیہ کے ا ولین افسروں اور جوانوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہنے والےزندہ دل افسر، سر رچرڈ ایچرلے کی شخصیت کا ہر پہلو یادگار رہا جس پر پاک فضائیہ اُنہیں ہمیشہ یاد رکھے گی! قیامِ پاکستان کے بعد تینوں مسلح افواج کی کمان انگریز کمانڈروں کو دینا پڑی کہ ہمارے پاس اعلیٰ کمان کا تجربہ رکھنے والے مسلمان، مقامی افسران نہ ہونے کے

Read more