جاپان میں سیاحوں کی بس کو حادثہ : 14 ہلاک

 وسطی جاپان میں سیاحوں کی بس کو حادثے میں 14 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بس چھٹیاں منانے کی غرض سے جا رہی تھی کہ سنو بورڈنگ کے لئے مشہور نگانو کے علاقے کروئی زوا میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ چاپانی حکام کے مطابق حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل

Read more

مقبوضہ کشمیر میں بس کو حادثہ: 12 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ مقبوضہ کشمیر ضلع ادھم پور میں پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری بس سڑک سے اتر گئی او ر کھائی میں جاگری ، نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی و جہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔

Read more

دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ :ملازمین پر تشدد

 ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے دفتر پر مبینہ طور حملہ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں پی آئی اے کا آفس پر حملے میں عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہندوستانی نشریاتی ادارے زی نیوز کے مطابق 5 سے 6 افراد نے پی آئی اے کے نئی دہلی میں براکھمبا روڈ پر واقع دفتر میں گھس کر ہنگامی آرائی کی۔رپورٹس کے مطابق حملہ ہندو انتہا پسند تنظیم

Read more

سعودیہ سے کشیدگی کم کرنے کے لیے روسی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے: ایران

ایران سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی خاطر روسی تجاویز کا خیر مقدم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کے مشیر برائے خارجہ امور حسین شیخ الاسلام نے سپتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔صدر پیوٹن نے

Read more

امریکی صدر کا روسی ہم منصب کو فون: یوکرین اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال

امریکی صدر باراک اوباما نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو ٹیلی فون کرکے یوکرین اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاوس ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق صدر اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماوں نے یوکرین اورشام کے بحران کا سیاسی حل نکالنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ روسی صدارتی آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما اور صدر پیوٹن نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے

Read more

ترکی میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم حملہ: 5 ہلاک ، 36 زخمی

ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر میں پولیس ہیڈ کواٹر پر کار بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے۔ترک میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبےدیارباقر کے ضلع سینارمیں پولیس ہیڈکواٹر کے داخلی دروازے کے باہر کار بم دھماکا ہوا۔دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچی بھی شامل ہے۔ دھماکے سے ہیڈ کوارٹر کی عمارت گرگئی اور قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عمارت کے

Read more

پاکستان کے ساتھ بہتر ریاستی تعلقات چاہتے ہیں: جانان موسیٰ زئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیوں کے بادل چھٹنے لگے۔ اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کہتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک سٹڈیز میں پاک افغان تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے افغان سفیر جانان موسی زئی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر ریاستی تعلقات چاہتے ہیں۔ افغان سفیر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان سے دہشت گرد افغانستان

Read more

جلال آباد میں دھماکہ

افغانستان میں حکام کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب ایک خودکش دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان سکیورٹی فورسز اور مشتبہ جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے احاطے کے قریب واقع ایک گھر میں پناہ حاصل کی ہوئی ہے۔ تاحال دھماکے کی وجوہات کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا۔ خیال رہے کہ پاکستان قونصل خانہ بھارتی سفارتی مشن کے قریب واقع

Read more

افغانستان میں پاکستانی قونصلیٹ کے نزدیک دھماکہ : 4 پولیس اہلکار جاں بحق

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان اور ہندوستان قونصلیٹ کے نزدیک دھماکہ ہوا۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ سکول جاتے ہوئے 3 بچے زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔سکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ کچھ حملہ آور پاکستان اور ہندوستان کے قونصل خانوں کے قریب کسی عمارت میں چھپے ہو سکتے ہیں۔دھماکے کے بعد کے ارد گرد کا علاقہ سیل کر دیا گیا۔

Read more

جوہری معاہدے کی پاسداری: ایران نے ایٹمی ری ایکٹر میں سیمنٹ بھر دیا

 عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری سمجھوتے پر عمل کرتے ہوئے ایران نے اراک کے مقام پر اپنے بھاری پانی کے جوہری ری ایکٹر سے اصلی مواد نکال کر اس میں سیمنٹ بھر دیا اور ایرانی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند روز میں ایران کے خلاف عائد اقتصادی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ عالمی طاقتوں سے گزشتہ برس ہونے والے مذاکرات کے نتیجے کو مشترکہ جامع لائحہ عمل یا جے سی پی او اے کا نام

Read more

دہشت گردوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے : باراک اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ القاعدہ اورداعش امریکی عوام کے لے براہ راست خطرہ ہیں، داعش کو وہ سبق سکھائیں گے جو اس سے پہلے دہشت گردوں کو سکھایا۔ سٹیٹ آف دی یونین سے آخری خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکی عزم پر شک ہے کہ انصاف کیسے ہوتا ہے تو اسامہ بن لادن سے پوچھا جائے، داعش کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے کانگریس کو فوجی مداخلت کی منظوری دینا ہوگی۔ صدر

Read more

استنبول دھماکے میں شامی خودکش بمبار ملوث ہے: طیب اردگان

ترک صدرطیب اردگان کا کہنا ہے کہ استنبول دھماکے میں ممکنہ طور پر شامی خودکش بمبار ملوث ہے،مرنے اور زخمی ہونے والوں میں ترک اور غیرملکی افراد شامل ہیں۔ترکی کے شہر استنبول میں خود کش دھماکے کے نتیجے میںہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے ،جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔خود کش حملے کے بعد ترک وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ترک شہر استنبول کے سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پرخود کش دھماکے میں 15 افراد

Read more

سعود ی عرب میں بیویوں کا 70سالہ شوہر کو تیسری بیوی کا تحفہ

سعودی عرب کے شہر طائف کے رہائشی 70 سالہ عواد بن عوعامر الشعیبی کی ان دنوں خوشی کی انتہانہیں ہے کیونکہ اس کی بیگمات نے اس کی تیسری شادی کر دی ہے۔ شادی کی یہ تقریب طائف کے ایک ہال میں منعقد کی گئی تھی اور اس کی تمام تیاریاں عواد کی پہلی دو بیویوں نے مکمل کی تھیں۔ الشعیبی کو اس بات پر بہت خوش تھے کہ ان کی بیگمات نے اپنا وعدہ وفا کیا اور شادی کے روز

Read more

بغیر اجازت تعمیر کیا گیا ماﺅزے تنگ کا مجسمہ گرا دیا گیا

چین کے قومی رہنما ماوزے تنگ کا ایک دیو ہیکل مجسمہ گرا دیا گیا۔کمیونسٹ چین کے بانی ماوزے تنگ کا 120 (37میٹر) بلند مجسمہ ملک کے وسطی صوبے ہینان کے دیہاتی علاقے میں ایک گروپ نے گزشتہ ہفتے ہی بنوایا تھا۔مجسمے کی تعمیر پر 30 لاکھ 13 ہزار یوآن خرچ ہوئے تھے جوکہ 4 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (4 کروڑ 60 لاکھ روپے) کے قریب بنتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجسمے کو گرانے کی وجہ اس کو بغیر اجازت

Read more

امریکی صدر آج آخری سٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے

امریکی صدر براک اوباما آج اپنے دور صدارت کا آخری سٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے جس میں وہ امریکی انتظامیہ کی کارکردگی اور پالیسیوں کے بارے میں بات کریں گے۔ وائٹ ہاﺅس کے حکام کا کہنا ہے کہ اوباما اپنی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کرنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کہیں گے۔وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف ڈینس مکڈونو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مستقبل کے بارے میں بات کریں گے۔ وہ بہت پر امید ہوں

Read more

استنبول میں سیاحتی مقام پر دھماکہ : 10ہلاک

 ترکی کے شہر استنبول کے مرکزی سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پر دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں جبکہ علاقے کو سیل کردیا گیا۔ ترکی کی ڈوگن نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا انتہائی زوردار تھا، جس کی آواز قریبی علاقوں میں

Read more

بھارت میں ٹریفک حادثے میں 5 آسٹریلوی باشندے ہلاک

بھارت میں ٹریفک حادثے میں بھارتی نژاد 5 آسٹریلوی باشندے ہلاک ہوگئے ،حادثہ نئی دہلی سے آگرہ جانے والی ہائی وے پر پیش آیا۔بھارتی نژاد آسٹریلوی شہری چھٹیاں منانے بھارت آئے تھے،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتار میں گاڑی چلا رہا تھا جس کی وجہ سے گاڑی حفاظتی رکاوٹ سے جا ٹکرائی ، نتیجے میں چار خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read more

عراق میں بم حملوں میں 18 افراد جاں بحق

مسلح افراد کے عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم حملے اور مال میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ابتدائی طور پر حکام نے حملے 50 کے قریب افراد کو مغوی بنائے جانے کا بتایا تھا جو حملے کے موقع پر کامپلیکس کے اندر پھنس گئے تھے۔بعدازاں عراقی فورسز نے عمارت کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس اور میڈیکل افسران

Read more

جرمنی کا 200 فوجی لیبیا بھیجنے پر غور شروع

 جرمن حکام نے 200 فوجیوں کو لیبیا بھیجنے کے امکان پر غور شروع کر دیا۔جرمن جریدے ’دی ا سپیگل‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ فوجی لیبیا کی فوج کو تربیت دیں گے جس کا بنیادی مقصد لیبیا میں استحکام پیدا کرنا اور ملک میں داعش کے پھیلاﺅ کو روکنا ہے۔رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے روم میں لیبیا کے مسئلے سے متعلق کانفرنس کے دوران لیبیا کی فوج کو تربیت دینے کی تجویز

Read more

شام میں سکول پر روسی طیاروں کی بمباری سے 9 طلبا ہلاک

شا م میں ایک سکول پر روس کی فضائی بمباری کے نتیجے میں خاتون ٹیچر سمیت 9 کمسن طالبعلم ہلاک جب کہ اساتذہ سمیت 20 سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی طیاروں نے شامی صوبے حلب کے علاقے انجارا میں ایک سکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں پڑھنے والے 8 کمسن طالب علم اور ان کی ایک خاتون استاد بھی ہلاک ہوگئیں، جب کہ حملے میں اساتذہ سمیت 20 سے زائد بچے زخمی

Read more

سعودی عرب ایران کے متعلق غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے: ایران کا اقوام متحدہ کو خط

ایران نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن سعودی عرب مسلکی منافرت کو ہوا دے رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، ایران کے عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے

Read more

امریکا میں پاکستان اور افغانستان کا نام لینا بھی جرم

امریکا میں پاکستان اور افغانستان کا نام لینا بھی جرم بن گیا ہے اور دہشت گردی سے متعلق ہر واردات کو انہی ممالک سے جوڑ دیا جاتا ہے،ایساہی ایک واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا ہے جہاں ایک پاکستانی فلمسازاور ہدایت کاراپنے ساتھیوں سے فلم کے موضوع پرگفتگو کررہے تھے کہ پاک و افغان ممالک کا ذکر آنے پر قریب موجود امریکی شہریوں نے پولیس طلب کرلی۔ پاکستانی فلم ساز و ہدایت کار جمشید محمود رضی عرف جامی

Read more

انتہا پسند نے داعش چھوڑنے کا کہنے پر اپنی ماں کو سرعام قتل کر دیا

اطلاعات کے مطابق خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک رکن نے نے اپنی ماں کو اس وجہ سے سرعام قتل کر دیا ہے کہ اس نے بیٹے کو داعش چھوڑنے کی ترغیب دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ رقہ میں ڈاک خانے کے سامنے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 21 سالہ علی ساقر نے اپنی 45 سالہ ماں لینا القاسم کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مبینہ طور پر لینا القاسم

Read more