مانسہرہ: شہنشاہ اشوک کی عظیم سلطنت کے ستون

مانسہرہ زمانہ قدیم سے اتنا اہم شہر رہا ہے کہ تقریباً پورے ہندوستان پر حکومت کرنے والا پہلا بادشاہ اشوک یہاں اپنی یادگار چھوڑ گیا ہے۔ اشوک کے جنوبی ہندوستان کو فتح نہ کرنے کی وجہ ہمیں تو اس کی تامل اور ملیالم زبان سیکھنے میں الجھن کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتی ہے، بہرحال سنا ہے کہ یہ علاقے بھی اس کے باج گزار تھے۔ یونانیوں کو ہندوستان سے مار بھگانے والا چندر گپت موریہ جین مذہب کا پیروکار تھا۔ اس کا بیٹا بندوسار کسی اجیویکا نامی مذہب کا پیروکار تھا جس کا فلسفہ حیات لڑائی جھگڑا کرنے والے حکمرانوں کو پسند تھا، اور اشوک بدھ مت کا ماننے والا تھا۔ لیکن بدھ مت اختیار کر کے اہنسا اختیار کرنے سے پہلے اشوک اپنے تمام بھائیوں کو مارنا اور تمام مقابل ریاستوں کو فتح کرنا نہیں بھولا تھا۔

Read more

مہمان، ہنزہ پولیس اور پنجابی افسر

ہوا یوں کہ وقت کا دھارا اب کی باری ہمیں بہا کر ہنزہ اور خنجراب لے گیا۔ راقم کو دیس دیس گھومنے کا موقع ملا ہے۔ گوروں کے دیس دیکھے، کالوں کے دیس دیکھے، اور عربوں کے دیس دیکھے۔ نہیں دیکھا تو بس شمالی پاکستان، کشمیر کا نیلم و شاردا، اور تھر و چولستان نہیں دیکھا کہ بس وہیں جانے کی خواہش ہے۔ ان ملکوں میں سے بہت سے نہایت تہذیب یافتہ گنے جاتے ہیں، کچھ سیاحت کے لیے مشہور

Read more