سال 2020 میں دنیا بھر سے لی گئی چند حیرت انگیز تصاویر


آسٹریلیا کے علاقے میرمبولا میں ایک رضاکار آگ میں جلے ہوئے ایک پوسم کی دیکھ بھال کرتے ہوئے۔
Tracey Nearmy / Reuters
آسٹریلیا کے علاقے میرمبولا میں ایک رضاکار آگ میں جلے ہوئے ایک پوسم کی دیکھ بھال کرتے ہوئے۔ جولائی 2019 سے مارچ 2020 تک آسٹریلیا کے کئی علاقوں کے جنگلات میں آگ لگی رہی، جس کی زد میں تقریباً 240 لاکھ ہیکٹر کا علاقہ آیا۔ اس آگ نے جہاں لوگوں کی جانیں اور املاک ضائع ہوئیں، وہیں بہت سے جانور بھی ہلاک ہوئے اور تقریباً 3 ارب کے قریب جانوروں کو پناہ کی تلاش میں کہیں اور جانا پڑا۔

9 جنوری 2020 کو ہاروے وائینسٹین نیو یارک کی ایک عدالت میں جاتے ہوئے۔
Brendan McDermid / Reuters

جنوری میں ہاروے وائینسٹین سہارے کے ساتھ نیو یارک کی ایک عدالت میں جاتے ہوئے۔ انھیں ریپ اور جنسی حملے جیسے الزامات کا سامنا تھا۔ کسی دور میں انھیں ہالی وڈ کی سب سے طاقتور شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا تھا لیکن ان مقدمات میں الزامات ثابت ہوئے اور انھیں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اٹلی کے الپائن ریسکیو سروس کے اراکین فروری میں اٹلی کے علاقے مالگا چپیالا کی ایک جمی ہوئی آبشار کے اوپر چڑھتے ہوئے۔
Yara Nardi / Reuters

اٹلی کے الپائن ریسکیو سروس کے اراکین فروری میں اٹلی کے علاقے مالگا چپیالا کی ایک جمی ہوئی آبشار کے اوپر چڑھتے ہوئے۔

6 فروری کو چین کے شہر وہان میں طبی عملہ انتہائی نگہداشت کی ایک وارڈ میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے
China Daily via Reuters

چین کے شہر وہان میں طبی عملہ انتہائی نگہداشت کی ایک وارڈ میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ وائرس جس کے متعلق خیال تھا کہ وہ شہر کی ایک جانوروں کی منڈی سے شروع ہوا تھا، بعد میں پوری دنیا میں پھیل گیا

24 اپریل کو برسلز کی ایک تھکی ہوئی نرس
Stephanie Lecocq / EPA-EFE

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران برسلز میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ کی ایک نرس کام کے بعد چھوٹی سی بریک کے دوران۔

22 اپریل 2020 کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ایک شخص کا تابوت قبرستان میں لایا جا رہا ہے۔
Willy Kurniawan / Reuters

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ایک مریض کا تابوت قبرستان میں لایا جا رہا ہے۔ اپریل کے آخر میں جان ہاپکنز یونیورسٹی نے رپورٹ کیا تھا کہ وائرس سے ہونے والی عالمی اموات دو لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہیں۔

24 مئی کو ایک ماں اور بیٹی نیو یارک کے وانتاغ علاقے میں پلاسٹک شیٹ کے اوپر سے ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے۔
Al Bello / Getty Images

نیو یارک کے علاقے وانتاغ میں ایک ماں اور بیٹی گلے مل رہے ہیں اور ان کے درمیان کووڈ۔19 سے تحفظ کے لیے ایک پلاسٹک کی شیٹ ہے۔ پوری دنیا کے ممالک نے لاک ڈاؤنز اور سماجی دوری متعارف کرائی تاکہ بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

21 مئی 2020 کو ایک شخص کینیا کی سامبورو کاؤنٹی میں ٹڈیوں کا پیچھا کر رہا ہے۔
Fredrik Lerneryd / Getty Images

مئی میں کینیا کی سمبورو کاؤنٹی میں ایک شخص ٹڈی دلوں کا پیچھا کرتے ہوئے۔ مشرقی افریقہ میں اوسط سے زیادہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی لاکھوں ٹڈیوں نے فصلوں کو تباہ کر دیا تھا

جارج فلائیڈ کے مورال کے سامنے ایک شخص گھٹنے کے بل تعزیت کرتا ہوا
Joe Raedle / Getty Images

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک شخص جارج فلائیڈ کے مورال کے سامنے گھٹنے کے بل جھکتے ہوئے۔ جارج فلائیڈ کی مئی میں اس وقت موت واقع ہو گئی تھی جب ایک سفید فام پولیس والے نے ان کی گردن پر تقریباً نو منٹ تک گھٹنہ رکھے رکھا۔ اس کے بعد اس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج شروع ہو گیا تھا۔

26 جولائی 2020 کو بوسنیا اور ہرزیگوینا کے شہر موستار میں 454 ویں روایتی ڈائیونگ کے مقابلے میں شریک ایک شخص ستاری موسٹ یا پرانے پل سے ڈائیو لگاتے ہوئے۔
Damir Sagolj / Getty Images

بوسنیا اور ہرزیگوینا کے شہر موستار میں 454 ویں روایتی ڈائیونگ کے مقابلے میں شریک ایک شخص ستاری موسٹ یا پرانے پل سے ڈائیو لگاتے ہوئے۔

24 اگست 2020 کو وسکونسن میں احتجاجی مظاہرین ہاتھ اوپر اٹھائے پولیس کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
Brandon Bell / Getty Images

امریکی ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا میں احتجاجی مظاہرین ہاتھ اوپر اٹھائے پولیس کی جانب بڑھتے ہوئے۔ اگست میں پولیس کی طرف سے ایک سیاہ فام شخص جیکب بلیک کو گولی مارنے کے بعد احتـجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

لبنانی فوج کا ایک سپاہی 7 اگست کو اس جگہ کے قریب سے گذر رہا ہے جہاں 4 اگست کو خوفناک دھماکہ ہوا تھا جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Mohamed Azakir / Reuters

لبنانی فوج کا ایک سپاہی 7 اگست کو اس جگہ کے قریب سے گذر رہا ہے جہاں 4 اگست کو خوفناک دھماکہ ہوا تھا جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بیلاروس کے دارالحکومت منسک کے آزادی سکوائر میں ایک خاتون سکیورٹی فورسز کے اہلکار سے لپٹی ہوئی ہے۔
Vasily Fedosenko / Reuters

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ایک خاتون سکیورٹی فورسز کے اہلکار سے لپٹی ہوئی ہے۔ 9 اگست کو ہونے والے متنازع الیکشن کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ دوبارہ منتخب رہنما الیگزانڈر لوکاشینکو پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا۔

9 ستمبر 2020 کو سان فرانسسکو میں جنگلوں میں لگنے والی آگ کے بعد ایک خاتون اس کی تصویر لیتے ہوئے۔ آسمان مکمل طور پر نارنجی رنگ کا نظر آ رہا ہے۔
Philip Pacheco / Getty Images

9 ستمبر 2020 کو سان فرانسسکو میں جنگلوں میں لگنے والی آگ کے بعد ایک خاتون اس کی تصویر لیتے ہوئے۔ آسمان مکمل طور پر نارنجی رنگ کا نظر آ رہا ہے۔ اس سال کیلیفورنیا کی ریاست میں آگ کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا اور کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

24 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے شہر جیکسنول میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔
Tom Brenner / Reuters

24 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے شہر جیکسنول میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔ الیکشن سے ایک مہینہ پہلے صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

23 ستمبر کو پاکستان کے شہر پشاور کے ایک سکول میں داخل ہونے سے پہلے بچوں کا درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔
Fayaz Aziz / Reuters

23 ستمبر کو پاکستان کے شہر پشاور کے ایک سکول میں داخل ہونے سے پہلے بچوں کا درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران سکولوں کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

یونان کے لیزبوز کے جزیرے پر پناہ گزینوں کے لیے بنائے گئے ایک کیمپ میں 9 ستمبر 2020 کو آگ لگ گئی تھی
Byron Smith / Getty Images

یونان کے لیزبوز کے جزیرے پر پناہ گزینوں کے لیے بنائے گئے ایک کیمپ میں 9 ستمبر 2020 کو آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ہزاروں پناہ گزینوں کو کھلے آسمان تلے راتیں گزارنی پڑیں۔

13 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے شہر ہینام میں ایک خاتون گلابی مہلی گھاس کے کھیت میں سیلفی اتار رہی ہے۔
Kim Hong-Ji / Reuters

13 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے شہر ہینام میں ایک خاتون گلابی مہلی گھاس کے کھیت میں سیلفی اتار رہی ہے۔ ان کی دوست تصویر اتروانے سے پہلے میک اپ کر رہی ہے۔

7 نومبر کو امریکی صدارت کے امیدوار جو بائیڈن ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں میڈیا میں اپنی جیت کے اعلان کے بعد حیرت اور خوشی کا ملا جلا اظہار کرتے ہوئے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ جل اور نائب صدر کی امیدوار کمالا ہیرس اور ان کے شوہر ڈاگ کھڑے ہیں۔
Jim Bourg / Reuters

7 نومبر کو امریکی صدارت کے امیدوار جو بائیڈن ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں میڈیا میں اپنی جیت کے اعلان کے بعد حیرت اور خوشی کا ملا جلا اظہار کرتے ہوئے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ جل اور نائب صدر کی امیدوار کمالا ہیرس اور ان کے شوہر ڈاگ کھڑے ہیں۔ جو بائیڈن 306 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے بعد صدارتی انتخاب جیت گئے تھے جبکہ ان کے حریف موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 232 ووٹ ملے تھے۔

2 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر سپچکینیس میں ایک میٹرو ٹرین ٹریک کے اینڈ پر لگی حفاظتی باڑ توڑتے ہوئے آگے نکل گئی اور خوش قسمتی سے وہ اس سے آگے بنے ہوئے وہیل کے مجسمے سے جا لگی۔
Eva Plevier / Reuters

2 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر سپچکینیس میں ایک میٹرو ٹرین ٹریک کے اینڈ پر لگی حفاظتی باڑ توڑتے ہوئے آگے نکل گئی اور خوش قسمتی سے وہ اس سے آگے بنے ہوئے وہیل کے مجسمے سے جا لگی۔ تصویر سے ایسے لگتا ہے کہ وہیل ٹرین کو اپنی دم پر لیے کھڑی ہے اور ہوا بھی کچھ ایسے ہی۔ اگر وہاں دم نہ ہوتی تو ٹرین 10 فٹ نیچے پانی میں گر پڑتی۔

13 نومبر کو فلپائن کے شہر سان میٹیو ویمکو نامی طوفان کے بعد ہونے والی تباہی سے متاثر ایک شخص اپنا گھر صاف کرنے کے بعد سانس لے رہا ہے۔
Eloisa Lopez / Reuters

13 نومبر کو فلپائن کے شہر سان میٹیو ویمکو نامی طوفان کے بعد ہونے والی تباہی سے متاثر ایک شخص اپنا گھر صاف کرنے کے بعد سانس لے رہا ہے۔ اس سال فلپائن میں کم از کم 21 طوفان آئے تھے جن میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

میکسیکو میں خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
Toya Sarno Jordan / Reuters

میکسیکو میں خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ گیارہ نومبر کو میکسیکو سٹی میں ہونے والے ایک مظاہرے میں ایک خاتون ایک پولیس اہلکار کے ہیلمٹ کے وائزر پر پینٹ کر رہی ہیں۔

ایتھوپیا کے علاقے ٹگرے سے آنے والے پناہ گزین ہمسایہ ملک سوڈان کے ایک کیمپ میں منتقل کیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
Byron Smith / Getty Images

ایتھوپیا کے علاقے ٹگرے سے آنے والے پناہ گزین ہمسایہ ملک سوڈان کے ایک کیمپ میں منتقل کیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ 4 نومبر سے ایتھوپیا کی فوج اور ٹگرے پیپلز لبریشن فرنٹ کے درمیان ہونے والی لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 50 ہزار کے قریب افراد کو سوڈان چھوڑ کر جانا پڑا ہے۔

جاپان کے ہیابوسا۔2 خلائی مشن سے زمین پر بھیجا جانا والا کیپسیول جنوبی آسٹریلیا کے علاقے وومیرا کے قریب گرنے سے پہلے آسمان پر نیچے آتے ہوئے۔
Morgan Sette / AFP

جاپان کے ہیابوسا۔2 خلائی مشن سے زمین پر بھیجا جانا والا کیپسیول جنوبی آسٹریلیا کے علاقے وومیرا کے قریب گرنے سے پہلے آسمان پر نیچے آتے ہوئے۔ اس خلائی مشن نے دسمبر میں زمین پر آنے سے پہلے ایک ایسٹیرائیڈ سے پتھر حاصل کرنے کے بعد اس کے نمونے زمین پر بھیجے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp